🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1848
وعنها، قالت: قال رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أحَبَّ لِقَاءَ اللهِ أَحَبَّ اللهُ لِقَاءهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ كَرِهَ اللهُ لِقَاءهُ» فقلتُ: يا رسولَ اللهِ، أكَراهِيَةُ المَوتِ، فَكُلُّنَا نَكْرَهُ المَوتَ؟ قال: «لَيْسَ كَذَلِكَ، ولكِنَّ المُؤْمِنَ إذَا بُشِّرَ بِرَحْمَةِ اللهِ وَرِضْوَانِهِ وَجَنَّتِهِ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ فَأَحَبَّ اللهُ لِقَاءهُ، وإنَّ الكَافِرَ إذَا بُشِّرَ بِعَذابِ اللهِ وَسَخَطهِ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ وكَرِهَ اللهُ لِقَاءهُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے اللہ اس سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اللہ اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا (اس سے مراد) موت کو ناپسند کرنا ہے؟ ہم سب تو موت کو ناپسند کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بات یہ نہیں، بلکہ مومن کو جب اللہ کی رحمت، اس کی رضا اور اس کی جنت کی خوشخبری دی جاتی ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، تو اللہ بھی اس سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اور کافر کو جب اللہ کے عذاب اور اس کی ناراضی کی خبر دی جاتی ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1848]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 65 (2684) (15).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1849
وَعَنْ أُمِّ المُؤْمِنِينَ صَفِيَّةَ بنتِ حُيَيٍّ رضي الله عنها، قالتْ: كان النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - مُعْتَكِفًا، فَأَتَيْتُهُ أزُورُهُ لَيْلًا، فَحَدَّثْتُهُ ثُمَّ قُمْتُ لأَنْقَلِبَ فَقَامَ مَعِي لِيَقْلِبَنِي، فَمَرَّ رَجُلاَنِ مِنَ الأنْصَارِ رضي الله عنهم، فَلَمَّا رَأَيَا النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - أسْرَعَا. فقال - صلى الله عليه وسلم: «عَلَى رِسْلِكُمَا، إنَّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ» فَقَالاَ: سُبْحانَ اللهِ يَا رسولَ اللهِ، فقالَ: «إنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ، وَإنِّي خَشِيْتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِكُمَا شَرًّا - أَوْ قَالَ: شَيْئًا» . متفق عليه.
ام المومنین سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں تھے، میں رات کے وقت آپ کی زیارت کے لیے آئی، میں نے آپ سے باتیں کیں، پھر واپس جانے کے لیے اٹھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مجھے واپس پہنچانے کے لیے میرے ساتھ اٹھے، تو انصار کے دو آدمی رضی اللہ عنہما وہاں سے گزرے، جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو تیز چلنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذرا ٹھہرو! یہ صفیہ بنت حیی ہیں۔“ انہوں نے کہا: سبحان اللہ، اے اللہ کے رسول! (ہم آپ کے بارے میں کیا گمان کر سکتے ہیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شیطان انسان میں خون کی طرح دوڑتا ہے، اور مجھے ڈر ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کوئی برائی نہ ڈال دے -یا فرمایا: کوئی بات (نہ ڈال دے)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1849]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 64 (2035)، ومسلم 7/ 8 (2175) (24).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1850
وعن أبي الفضل العباس بن عبد المطلب - رضي الله عنه - قال: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَومَ حُنَيْن، فَلَزِمْتُ أنا وأبو سُفْيَانَ بن الحارثِ بن عبد المطلب رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَلَمْ نُفَارِقْهُ، وَرسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ بَيْضَاءَ، فَلَمَّا التَقَى المُسْلِمُونَ وَالمُشْرِكُونَ، وَلَّى المُسْلِمُونَ مُدْبِريِنَ، فَطَفِقَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَرْكُضُ بَغْلَتَهُ قِبلَ الكُفَّارِ، وأنا آخِذٌ بِلِجَامِ بَغْلَةِ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أكُفُّهَا إرَادَةَ أَنْ لاَ تُسْرِعَ، وأبُو سُفْيَانَ آخِذٌ بِرِكَابِ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فقالَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أيْ عَبَّاسُ، نَادِ أصْحَابَ السَّمُرَةِ» . قالَ العَبَّاسُ - وَكَانَ رَجُلًا صَيِّتًا - فَقُلْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي: أيْنَ أصْحَابُ السَّمُرَةِ، فَوَاللهِ لَكَأنَّ عَطْفَتَهُمْ حِينَ سَمِعُوا صَوْتِي عَطْفَةُ البَقَرِ عَلَى أَوْلاَدِهَا، فقالوا: يَا لَبَّيْكَ يَا لَبَّيْكَ، فَاقْتَتَلُوا هُمْ وَالكُفَّارُ، وَالدَّعْوَةُ في الأنْصَارِ يَقُولُونَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، يَا مَعْشَرَ الأنْصَارِ، ثُمَّ قَصُرَتِ الدَّعْوَةُ عَلَى بَنِي الحَارِثِ بْنِ الخَزْرَجِ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ عَلَى بَغْلَتِهِ كَالمُتَطَاوِلِ عَلَيْهَا إلَى قِتَالِهِمْ، فَقَالَ: «هَذَا حِينَ حَمِيَ الوَطِيسُ» ، ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - حَصَيَاتٍ فَرَمَى بِهِنَّ وُجُوهَ الكُفَّارِ، ثُمَّ قَالَ: «انْهَزَمُوا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ» ، فَذَهَبْتُ أنْظُرُ فَإذَا القِتَالُ عَلَى هَيْئَتِهِ فِيما أرَى، فَواللهِ مَا هُوَ إلاَّ أَنْ رَمَاهُمْ بِحَصَيَاتِهِ، فَمَا زِلْتُ أرَى حَدَّهُمْ كَلِيلًا وَأَمْرَهُمْ مُدْبِرًا. رواه مسلم.
«الوَطِيسُ» التَّنُّورُ، ومعناهُ: اشْتَدَّتِ الحَرْبُ. وقوله: «حَدَّهُمْ» هو بالحاء المهملة: أيْ بَأْسَهُمْ.
سیدنا ابوالفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا، میں اور ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لگے رہے اور آپ سے جدا نہ ہوئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفید خچر پر سوار تھے۔ جب مسلمانوں اور مشرکوں کا آمنا سامنا ہوا تو مسلمان پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر کو کافروں کی طرف ایڑ لگانے لگے، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر کی لگام پکڑے ہوئے اسے روک رہا تھا تاکہ وہ تیز نہ دوڑے، اور ابوسفیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رکاب پکڑے ہوئے تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عباس! اصحابِ سمرہ (کیکر کے درخت والوں) کو آواز دو۔“ عباس کہتے ہیں -اور وہ بلند آواز والے آدمی تھے- تو میں نے اپنی پوری بلند آواز سے پکارا: اصحابِ سمرہ کہاں ہیں؟ اللہ کی قسم! جب انہوں نے میری آواز سنی تو ان کا (اس طرح) پلٹنا ایسا تھا جیسے گائیں اپنے بچوں کی طرف پلٹتی ہیں، انہوں نے کہا: یا لبیک، یا لبیک (ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں)۔ پھر وہ اور کافر آپس میں لڑنے لگے، اور انصار میں پکار ہوئی، وہ کہہ رہے تھے: اے انصار کی جماعت! اے انصار کی جماعت! پھر پکار بنو حارث بن خزرج تک محدود ہو گئی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خچر پر (بیٹھے ہوئے) گویا گردن اونچی کر کے ان کی لڑائی کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”یہ وقت ہے جب تنور گرم ہوا ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند کنکریاں لیں اور انہیں کافروں کے چہروں پر پھینکا، پھر فرمایا: ”محمد کے رب کی قسم! وہ شکست کھا گئے۔“ میں دیکھنے لگا تو جہاں تک میں دیکھ رہا تھا لڑائی اپنی (پہلی) حالت پر تھی، پس اللہ کی قسم! بس یہی ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی کنکریاں ماریں، پھر میں مسلسل ان کی دھار (زور) کو کند اور ان کے معاملے کو پیٹھ پھیرتا ہوا دیکھتا رہا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الوَطِيسُ»: تنور، اور (اس جملے کا) معنی یہ ہے کہ جنگ شدت اختیار کر گئی۔
اور آپ کا قول «حَدَّهُمْ» حائے مہملہ کے ساتھ ہے، یعنی ان کا زور (اور قوت)۔ [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 166 (1775) (76).
وضاحت: «حُنَيْن» : یہ ایک جگہ کا نام ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ثقیف سے جنگ کی۔ اس حدیث میں یہ (سبق) ہے کہ انسان پر واجب ہے کہ وہ اپنی قوت، اپنی کثرت، اپنے علم، اپنے مال، اپنی ذہانت اور اپنی عقل پر گھمنڈ نہ کرے، اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان جب گھمنڈ کرتا ہے تو اللہ کے حکم سے شکست کھا جاتا ہے… بلکہ اللہ عزوجل سے مدد مانگو اور معاملہ اسی کے سپرد کرو یہاں تک کہ تمہاری مراد پوری ہو جائے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/413)
«السَّمُرَةِ» : یہ وہ درخت ہے جس کے نیچے صحابہ نے حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی تھی کہ وہ نہیں بھاگیں گے -اور اب وہ بھاگ رہے تھے- تو آپ نے فرمایا: اے اصحابِ سمرہ! آپ انہیں اس بیعت کی یاد دلا رہے تھے، اور اسی کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”یقیناً اللہ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے۔“ (سورۃ الفتح: 18)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1851
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أيُّهَا النَّاسُ، إنَّ اللهَ طَيِّبٌ لاَ يَقْبَلُ إلاَّ طَيِّبًا، وإنَّ اللهَ أَمَرَ المُؤمِنِينَ بِمَا أَمَرَ بِهِ المُرْسَلِينَ. فقالَ تعالى:
﴿يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا﴾ [المؤمنون: ٥١] ، وقال تعالى: ﴿يَا أيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ﴾ [البقرة: ١٧٢] . ثُمَّ ذَكَرَ الرَّجُلَ يُطِيلُ السَّفَرَ أشْعثَ أغْبَرَ يَمُدُّ يَدَيْهِ إلَى السَّمَاءِ: يَا رَبِّ يَا رَبِّ، وَمَطْعَمُهُ حَرَامٌ، وَمَشْرَبُهُ حَرَامٌ، ومَلبسُهُ حرامٌ، وَغُذِّيَ بالْحَرَامِ، فَأَنَّى يُسْتَجَابُ لِذَلِكَ؟ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ پاک ہے اور پاک (حلال) ہی کو قبول کرتا ہے، اور بے شک اللہ نے مومنوں کو اسی بات کا حکم دیا ہے جس کا رسولوں کو حکم دیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے رسولو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو۔“ (سورۃ المومنون: 51) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں۔“ (سورۃ البقرہ: 172)“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے، پراگندہ بال، غبار آلود ہے، اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلاتا ہے (اور کہتا ہے): اے میرے رب! اے میرے رب! حالانکہ اس کا کھانا حرام، اس کا پینا حرام، اس کا لباس حرام ہے اور اسے حرام غذا دی گئی ہے، تو اس کی دعا کیسے قبول ہو؟
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1851]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 85 (1015) (65).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1852
وعنه - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ» . رواه مسلم.
«العَائِلُ» : الفَقِيرُ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (قسم کے لوگ) ایسے ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن نہ بات کرے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ اور تکبر کرنے والا فقیر۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«العَائِلُ»: فقیر۔ [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1852]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (616). أخرجه: مسلم 1/ 72 (107) (172).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 616 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1853
وعنهُ - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الجَنَّةِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیحان، جیحان، فرات اور نیل سب جنت کی نہروں میں سے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1853]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 149 (2839) (26).
وضاحت: «سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ» : یہ دونوں شام میں مصیصہ اور طرطوس کے پاس دو نہریں ہیں۔ (النہایہ 1/323)
(شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دنیا کی چار نہریں ہیں جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی نہروں میں سے قرار دیا ہے، علماء کی ان کے بارے میں دو تاویلیں ہیں: 1- یہ حقیقت میں جنت کی نہروں میں سے ہیں، لیکن جب زمین پر اتریں تو ان کا حکم دنیا کی نہروں والا ہو گیا۔ 2- یہ حقیقت میں جنت کی نہروں میں سے نہیں، لیکن یہ سب سے پاکیزہ اور افضل نہریں ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شان بلند کرنے اور ان کی تعریف کے طور پر ان کا یہ وصف ذکر فرمایا، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مراد تھی۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/415)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1854
وعنه، قال: أخَذَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بِيَدِي فَقَالَ: «خَلَقَ اللهُ التُّرْبَةَ يَومَ السَّبْتِ، وَخَلَقَ فيها الجِبَالَ يَومَ الأحَدِ، وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَومَ الإثْنَينِ، وَخَلَقَ المَكْرُوهَ يَومَ الثُّلاَثَاءِ، وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الأربِعَاءِ، وَبَثَّ فِيهَا الدَّوابَّ يَومَ الخَمِيسِ، وَخَلَقَ آدَمَ - صلى الله عليه وسلم - بَعْدَ العَصْرِ مِنْ يَومِ الجُمُعَةِ في آخِرِ الخَلْقِ فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنَ النَّهَارِ فِيمَا بَيْنَ العَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اللہ نے مٹی (زمین) ہفتے کے دن پیدا کی، اور اس میں پہاڑ اتوار کے دن پیدا کیے، اور درخت پیر کے دن پیدا کیے، اور ناپسندیدہ چیزیں منگل کے دن پیدا کیں، اور نور بدھ کے دن پیدا کیا، اور اس میں جانور جمعرات کے دن پھیلائے، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد، تخلیق کے آخر میں، دن کی آخری گھڑی میں عصر سے رات کے درمیان پیدا کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1854]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 126 (2789) (27).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: راجع معنى الحديث ودفع التعارض الذي يدعيه البعض بينه وبين القرآن والرد على من طعن في إسناده في تعليقي على (المشكاة) رقم (5735) و(الصحيحة) رقم (1833) 1867 - عن عائشة رضي الله عن ها أن النبي ﷺ قال: " من مات وعليه صيام صام عنه وليه " متفق عليه والمختار جواز الصوم عمن مات وعليه صيام لهذا الحديث والمراد بالولي: القريب وارثا كان أو غير وارث _________ قلت: والأرجح أن ذلك في صوم النذر وأما صوم رمضان فلا
وضاحت: ابن کثیر رحمہ اللہ اپنی ”تفسیر“ (1/92) میں فرماتے ہیں: ”یہ حدیث صحیح مسلم کی غریب احادیث میں سے ہے، اس پر علی بن المدینی، بخاری اور کئی حفاظ نے کلام کیا ہے اور اسے کعب (الاحبار) کا کلام قرار دیا ہے، اور یہ کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اسے کعب الاحبار کے کلام سے سنا تھا، بعض راویوں کو اشتباہ ہوا تو انہوں نے اسے مرفوع بنا دیا، اور بیہقی نے اس کی تحقیق کی ہے۔“
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1855
وعن أَبي سليمان خالد بن الوليد - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدِ انْقَطَعتْ في يَدِي يَوْمَ مُؤْتَةَ تِسْعَةُ أسْيَافٍ، فَمَا بَقِيَ فِي يَدِي إِلاَّ صَفِيحَةٌ يَمَانِيَّةٌ. رواه البخاري.
سیدنا ابوسلیمان خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: غزوۂ موتہ کے دن میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ گئیں، پھر میرے ہاتھ میں صرف ایک یمنی چوڑی تلوار باقی رہی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1855]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 183 (4265).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1856
وعن عمرو بن العاص - رضي الله عنه: أنَّه سَمِعَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إِذَا حَكَمَ الحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ، ثُمَّ أَصَابَ، فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ وَاجْتَهَدَ، فَأَخْطَأَ، فَلَهُ أَجْرٌ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب حاکم فیصلہ کرے اور اجتہاد کرے، پھر درست فیصلہ کرے تو اس کے لیے دو اجر ہیں، اور جب فیصلہ کرے اور اجتہاد کرے پھر غلطی کر جائے تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1856]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 132 (7352)، ومسلم 5/ 131 (1716) (15).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1857
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالمَاءِ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کی لپٹ (اور اس کی تپش) سے ہے، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب المنثُورَات وَالمُلَحِ/حدیث: 1857]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 147 (3263)، ومسلم 7/ 23 (2210) (81).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں