صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
قیام رمضان میں عورتوں کا امام کے ساتھ باجماعت نماز پڑھنا مستحب ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ایسے لوگوں کو نماز پڑھا رہے ہیں جنہیں قرآن یاد نہیں ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کام کو درست قراردیا تھا اور فرمایا تھا کہ ”انہوں نے درست یا بہت اچھا کام کیا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2209]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، انظر الحدیث السابق»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے حتّیٰ کہ وہ نماز سے فارغ ہو جاتا ہے تو اُس کے لئے پوری رات کا قیام لکھا جاتا ہے۔“ اور ایک روایت میں آیا ہے، تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری رات ہمیں قیام کرایا، اپنے اہل وعیال اور ازواج مطہرات کو بھی جمع کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا طویل قیام کیا کہ ہمیں فلاح کے چھوٹ جانے کا ڈر پیدا ہوا۔ اور آپ کے ساتھ نماز پڑھنے والے صحابہ کرام قاری اور حافظ تھے۔ وہ سب کے سب ان پڑھ نہیں تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2210]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، تقدم برقم: 2206»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کہ ”جس شخص نے امام کے ساتھ قیام کیا حتّیٰ کہ امام نماز سے فارغ ہوگیا تو اُس کے لئے ساری رات کا قیام لکھا جاتا ہے۔“ میں اس بات کی دلیل ہے کہ قاری اور ان پڑھ شخص جب امام کے ساتھ اس کی نماز سے فارغ ہونے تک قیام کرتا ہے تو اُس کے لئے ساری رات کا قیام لکھا جاتا ہے اور ساری رات کے قیام کا ثواب کا لکھا جانا بعض رات کے قیام کے ثواب لکھے جانے سے افضل و بہتر ہے۔ جبکہ اُس نے قیام کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دن میں روزہ رکھا، پانچ نمازیں باقاعدگی سے ادا کیں، زکوٰۃ ادا کی، اللہ کی توحید کی گواہی دی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2211]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، تقدم برقم: 2206»
قیام رمضان کی فضیلت اور قیام کرنے والے کو صدیق اور شہید کا نام ملنے کے استحقاق کا بیان
حدیث نمبر: 2212
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ التُّسْتَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ شُعَيْبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ قُضَاعَةَ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ شَهِدْتُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَصُمْتُ الشَّهْرَ، وَقُمْتُ رَمَضَانَ، وَآتَيْتُ الزَّكَاةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا كَانَ مِنَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ"
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قضاعہ قبیلے کا ایک شخص آیا تو اُس نے آپ سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بتائیں اگر میں گواہی دوں کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور آپ اللہ کے رسول ہیں اور میں نماز پنجگانہ ادا کروں، رمضان المبارک کے روزے رکھوں اور قیام کروں، زکوٰۃ ادا کروں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حالت میں فوت ہوا تو وہ صد یقین اور شہداء میں شمار ہو گا۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2212]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2212، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3438، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24478»
رمضان المبارک کی راتوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی تعداد رکعات کا بیان
حدیث نمبر: 2213
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي لَبِيدٍ ، سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ ، يَقُولُ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ، أَخْبِرِينِي عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ، فَقَالَتْ: " كَانَتْ صَلاتُهُ بِاللَّيْلِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَفِيمَا سِوَى ذَلِكَ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً" . هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَقَالَ أَبُو هَاشِمٍ: وَقَالَ أَبُو هَاشِمٍ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَتْ:" كَانَتْ صَلاتُهُ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ"
حضرت ابوسلمہ رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، تو عرض کی کہ اماں جان، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں بتائیں تو انہوں نے فرمایا کہ آپ کی رات کی نماز رمضان المبارک اور دیگر مہینوں میں تیرہ رکعات ہی تھیں۔ یہ عبدالجبار کی روایت ہے۔ اور ابوہاشم کی روایت ہے کہ ”میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا تو میں نے اُن سے رمضان المبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ آپ کی نماز تیرہ رکعت تھی۔ ان میں دو رکعات نماز فجر کی سنّتیں ہوتی تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2213]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 730، 1147، 1159، 1969، 1970، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 738، ومالك فى (الموطأ) برقم: 394، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 49، 1102، 1166، 1283، 1626، 2078، 2133، 2213، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 353، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 761، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1340، 1341، والترمذي فى (جامعه) برقم: 439، 737، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1515، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 942، 1196، 1710، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 607، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24707»
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی تمام راتوں میں عبادت کے لئے جاگنا مستحب ہے۔ ان راتوں میں بیویوں سے ہمبستری نہ کرنا، عبادت میں مشغول رہنا اور آدمی کا اپنے گھر والوں کو بھی جگانا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2214
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ مُسْلِمٍ وَهُوَ ابْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ شَدَّ الْمِئْزَرَ، وَأَحْيَا اللَّيْلَ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ" . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ: سَمِعْنَا عَائِشَةَ تَقُولُ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو اپنی کمر کس لیتے اور رات کو جاگتے (خوب عبادت کرتے) اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے۔ جناب عبداللہ بن محمد زہری بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کوفرماتے ہوئے سنا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2214]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2024، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1174، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2214، 2216، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 321، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1638، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1376، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1768، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24765، والحميدي فى (مسنده) برقم: 187»
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نیک اعمال میں خوب محنت کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2215
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْتَهِدُ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مَا لا يَجْتَهِدُ فِي غَيْرِهِ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جتنی محنت و کوشش آخری عشرے میں کرتے تھے، اتنی دوسرے کسی عشرے میں نہیں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2215]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1175، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2215، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3376، والترمذي فى (جامعه) برقم: 796، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1767، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8653، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25166»