مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في أكل الأرنب
خرگوش کھانے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24758 ترقیم الشثری: -- 25856
٢٥٨٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (إبراهيم) (١) بن ابي إبراهيم عن عبد الله بن (عبيد) (٢) بن عمير ان رجلا (ساله) (٣) عن الارنب فقال: لا باس بها قال: إنها تحيض، قال: (إن) (٤) الذي يعلم حيضها يعلم طهرها وإنما هي (حامل) (٥) من الحوامل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) انظر: عمدة القاري (٢١/ ١٣٦)، وعدلها في [هـ] إلى هارون أخذًا من كتب الرجال.
(٢) في [ز]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ح، ط]: (سأل)، وفي [هـ]: (سأل أباه).
(٤) سقطت من: [ز].
(٥) في [ز]: (حامله).
حضرت ہارون بن ابی ابراہیم، حضرت عبد اللہ بن عمیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے خرگوش کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ سائل نے پوچھا۔ اس کو حیض آتا ہے۔ آپ نے فرمایا: جس کو اس کے حیض کا پتہ ہے اس کو اس کے طہر کا بھی پتہ ہے۔ یہ تو حاملہ ہونے والیوں میں سے ایک حاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25856، ترقيم محمد عوامة 24758)
ترقیم عوامۃ: 24759 ترقیم الشثری: -- 25857
٢٥٨٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن هشام (بن) (١) زيد بن انس عن انس قال: سمعته يقول: انفجنا ارنبا بمر الظهران فسعى (عليها) (٢) الغلمان حتى لغبوا (٣) ثم (ادركتها) (٤) فاتيت بها ابا طلحة فذبحها، ثم بعث معي إلى النبي ﷺ بوركها فقبلها (٥).
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ز]: زائدة (عليها).
(٣) في [هـ، ط]: زيادة (به).
(٤) في [أ، جـ، ح، ط]: (أدركها).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥٧٢)، ومسلم (١٩٥٣).
حضرت ہشام بن زید بن انس، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے انہیں یہ کہتے سُنا۔ ہم نے مرا الظہران کے مقام پر ایک خرگوش کو بدکا کر باہر نکالا۔ پس اس کے پیچھے بچے دوڑ پڑے یہاں تک کہ بچے بہت تھک گئے پھر میں نے اس کو (خرگوش کو) پکڑ لیا اور میں اس کو لے کر حضرت ابو طلحہ کے پاس گیا پس انہوں نے اس کو ذبح کردیا۔ اور پھر اس کی سرین دے کر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول فرما لیا۔ بخاری ٢٥٧٢۔ مسلم ٥٣ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25857، ترقيم محمد عوامة 24759)
ترقیم عوامۃ: 24760 ترقیم الشثری: -- 25858
٢٥٨٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى عن موسى بن طلحة ان رجلا سال عمر عن الارنب فقال عمر: لولا اني اكره ان ازيد في الحديث (او) (١) انقص منه، وسارسل لك إلى رجل، فارسل إلى عمار فجاء فقال: كنا مع النبي ﷺ فنزلنا في موضع كذا وكذا، قال: فاهدى إليه رجل من الاعراب ارنبا فاكلناها، فقال الاعرابي: إني رايت دما، فقال النبي ﷺ (٢):"لا باس" (٣).
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح]: (و).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) منقطع؛ موسى بن طلحة لم يدرك عمر، أخرجه أحمد (٢١٠)، والطيالسي (٩٤٢)، والنسائي في الكبرى (٤٨٢٣)، وابن خزيمة (٢١٢٧)، والحميدي (١٣٦)، وعبد الرزاق (٧٨٧٤)، وأبو يعلى (١٨٥).
حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عمر سے خرگوش کے متعلق سوال کیا؟ تو حضرت عمر نے جواباً ارشاد فرمایا۔ اگر مجھے یہ بات ناپسند نہ ہوتی کہ مجھ سے حدیث (بیان کرنے) میں کمی یا زیادتی ہوجائے گی۔ (تو میں خود بیان کرتا) لیکن میں تمہارے لئے عنقریب ایک آدمی کی طرف قاصد روانہ کروں گا۔ چناچہ آپ نے حضرت عمار کی طر ف قاصد بھیجا۔ پس وہ تشریف لائے۔ تو انہوں نے فرمایا۔ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس ہم ایسی ایسی جگہ پر اترے۔ حضرت عمار نے کہا۔ ایک دیہاتی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک خرگوش ہدیۃً بھیجا۔ پس ہم نے اس کو کھایا۔ دیہاتی نے کہا۔ میں نے خون دیکھا ہے۔ تو اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25858، ترقيم محمد عوامة 24760)
ترقیم عوامۃ: 24761 ترقیم الشثری: -- 25859
٢٥٨٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن سعد انه اكلها (١).
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعید بن مسیب، حضرت سعد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے خرگوش کھایا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید سے پوچھا۔ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں بھی اس کو کھاتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25859، ترقيم محمد عوامة 24761)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25860
٢٥٨٦٠ - قال: فقلت لسعيد: ما تقول فيها؟ قال: كنت آكلها.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25860، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 24762 ترقیم الشثری: -- 25861
٢٥٨٦١ - (حدثنا ابو بكر قال) (١): حدثنا الفضل بن دكين عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن (عبيد) (٢) بن سعد ان بلالا رمى ارنبا بعصا، فكسر قوائمها فذبحها فاكلها (٣).
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ح، ط].
(٢) في [ز]: (عبد).
(٣) مجهول، عبيد بن سعد مجهول.
حضرت عبید بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت بلال نے ایک خرگوش کو لاٹھی سے مارا اور اس کے پاؤں توڑ ڈالے پھر آپ نے اس کو ذبح کر کے کھالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25861، ترقيم محمد عوامة 24762)
ترقیم عوامۃ: 24763 ترقیم الشثری: -- 25862
٢٥٨٦٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١): حدثنا ابو اسامة عن هشام (عن الحسن) (٢) قال: كان لا يرى باكل الارنب باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، هـ].
حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25862، ترقيم محمد عوامة 24763)
ترقیم عوامۃ: 24764 ترقیم الشثری: -- 25863
٢٥٨٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه قال: الارنب حلال.
حضرت طاؤس، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا۔ خرگوش حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25863، ترقيم محمد عوامة 24764)
ترقیم عوامۃ: 24765 ترقیم الشثری: -- 25864
٢٥٨٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن ابي الوسيم قال: سالت (حسن) (١) بن (حسن) (٢) بن علي عن الارنب فقال: اعافها، ولا احرمها على المسلمين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحسن).
(٢) في [هـ]: (الحسن)، و [ز]: (حسين).
حضرت ابو الوسیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے خرگوش کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: میں اس کو ناپسند کرتا ہوں اور اس کو مسلمانوں پر حرام نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25864، ترقيم محمد عوامة 24765)
ترقیم عوامۃ: 24766 ترقیم الشثری: -- 25865
٢٥٨٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن عاصم عن الشعبي عن محمد بن (صيفي) (١) قال: اتيت النبي ﷺ (٢) بارنبين، (فذبحتهما) (٣) بمروة، فامرني (باكلهما) (٤) (٥).
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (صفوان).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ز]: (فذبحتها).
(٤) في [ح]: (بأكلها).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٨٧٠)، وأبو داود (٢٨٢٢)، والنسائي ٧/ ١٩٧، وابن ماجه (٣١٧٥)، وابن حبان (٥٨٨٧)، والحاكم ٤/ ٢٣٥، والطبراني ١٩/ ٥٣٣، والبيهقي ٩/ ٣٢٠، والطيالسي (١١٨٢)، والتمهيد لابن عبد البر ٥/ ١٥١، وقد ورد عند ابن ماجه والطبراني وابن عبد البر (صيفي) وفي غيرها (صفوان)، قال الدارقطني: من قال: صيفي فقد وهم.
حضرت محمد بن صیفی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں وہ دو خرگوش لے کر حاضر ہوا جنہیں میں نے مقام مروہ میں ذبح کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ان دونوں کو کھانے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25865، ترقيم محمد عوامة 24766)