🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ التَّحْوِيلِ إِلَى الْكَعْبَةِ وَجَوَازِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي بَعْضِ الصَّلَاةِ
باب: خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلینا اور نماز کے درمیان قبلہ کی طرف رخ کرنے کا جائز ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1058 ترقیم الرسالہ : -- 1073
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، نا جَمِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو النَّضْرِ الطَّائِيُّ، نا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَالإِمَامُ فِي الصَّلاةِ قَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ الْمُنَادِي: قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَصَلُّوا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ إِلَى الْكَعْبَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک شخص نے یہ اعلان کیا خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے (راوی کہتے ہیں) اس وقت امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے اور وہ دو رکعت ادا کر چکے، اس اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا، اب خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے تو سب لوگوں نے بقیہ دو رکعت خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1073]
ترقیم العلمیہ: 1058
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1073، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7335، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1545، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 406، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1059 ترقیم الرسالہ : -- 1074
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: لَمَّا حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ مَرَّ رَجُلٌ بِأَهْلِ قُبَاءٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَقَالَ لَهُمْ: قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَاسْتَدَارُوا أَمَامَهُمْ نَحْوَ الْكَعْبَةِ" .
سیدنا سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا تو ایک شخص قباء کے رہنے والے لوگوں کے پاس سے گزرا وہ لوگ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اس شخص نے ان سے کہا: ”خانہ کعبہ کو قبلہ بنا دیا گیا ہے۔“ تو ان لوگوں نے اور ان کے امام نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1074]
ترقیم العلمیہ: 1059
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1074، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5860»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ ذِكْرِ صَلَاةِ الْمُفْتَرِضِ خَلْفَ الْمُتْنَفِلِ
باب: نفل ادا کرنے والے کی اقتداء میں فرض نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1060 ترقیم الرسالہ : -- 1075
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا " كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي بِهِمْ، هِيَ لَهُ تَطَوُّعٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1075]
ترقیم العلمیہ: 1060
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 700، 701، 705، 711، 6106، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 465، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 521، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1524، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 830، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 599، 600، 790، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 583، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 836، 986، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1075، 1076، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1009، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1283، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14410»
«قال ابن حجر: حديث صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 404)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1061 ترقیم الرسالہ : -- 1076
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا " كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي لَهُمْ تِلْكَ الصَّلاةَ، هِيَ لَهُ نَافِلَةٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1076]
ترقیم العلمیہ: 1061
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 700، 701، 705، 711، 6106، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 465، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 521، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1524، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 830، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 599، 600، 790، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 583، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 836، 986، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1075، 1076، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1009، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1283، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14410»
«قال ابن حجر: حديث صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 404)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ ذِكْرِ الصَّلَاةِ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَمُرَاحِ الْغَنَمِ
باب: اونٹوں کے باڑے میں اور بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1062 ترقیم الرسالہ : -- 1077
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ، وَرَخَّصَ أَنْ يُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ" . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْ نُصَلِّيَ فِي مُرَاحَاتِ الْغَنَمِ، وَنَهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ".
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے۔“ البتہ آپ نے اس بات کی اجازت دی ہے: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔“ ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ ادا کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: ”ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔“ اور آپ نے ہمیں اس بارے میں منع کیا ہے: ”ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1077]
ترقیم العلمیہ: 1062
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4425، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1077، 1078، 1079، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1063 ترقیم الرسالہ : -- 1078
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالا: نا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا فِي مُرَاحَاتِ الْغَنَمِ وَلا تُصَلُّوا فِي مُرَاحَاتِ الإِبِلِ" .
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو، اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1078]
ترقیم العلمیہ: 1063
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4425، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1077، 1078، 1079، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1064 ترقیم الرسالہ : -- 1079
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مُرَاحَاتِ الشَّاءِ" .
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1079]
ترقیم العلمیہ: 1064
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4425، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1077، 1078، 1079، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ إِعَادَةِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ
باب: پہلے پڑھی ہوئی نماز، جماعت کے ساتھ دوبارہ پڑھنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1065 ترقیم الرسالہ : -- 1080
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ نُوحِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جِئْتَ إِلَى الصَّلاةِ فَوَجَدْتَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فَصَلِّ مَعَهُمْ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ تَكُونُ لَكَ نَافِلَةً وَهَذِهِ مَكْتُوبَةٌ" .
سیدنا یزید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ ارشاد فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے (مسجد میں آؤ) اور لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے پاؤ تو ان کے ساتھ نماز ادا کرو، اگر تم پہلے ہی وہ نماز ادا کر چکے ہو تو وہ نماز تمہارے لیے نفل ہو جائے گی، اور یہ فرض شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1080]
ترقیم العلمیہ: 1065
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 577، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3707، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1080، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 624»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. الصَّلَاةُ مَعَ الْمُصَلِّي وَحْدَهُ
تنہا نماز پڑھنے والے کے ساتھ نماز پڑھنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1066 ترقیم الرسالہ : -- 1081
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، ثنا أبِي ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَلْيُصَلِّي مَعَهُ؟" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے وہ شخص اٹھ کر تنہا نماز ادا کرنے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص اس کے ساتھ تعاون کرے گا؟ وہ اس کے ساتھ (دوبارہ) یہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1081]
ترقیم العلمیہ: 1066
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1670، 1671، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1081، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7286»
«قال ابن حجر: إسناده جيد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 189)»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1067 ترقیم الرسالہ : -- 1082
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى الظُّهْرَ وَقَعَدَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا رَجُلٌ يَقُومُ فَيَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟" .
سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کر لینے کے بعد مسجد میں تشریف فرما تھے اسی دوران ایک شخص اندر آیا اور نماز ادا کرنے لگا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا کوئی شخص اٹھ کر اس کے ساتھ بھلائی کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ نماز ادا کرے؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1082]
ترقیم العلمیہ: 1067
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1082، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 479»
«وهو ضعيف بالفضل بن المختار قال ابن عدي الفضل بن مختار أحاديثه منكرة وقال أبو حاتم الرازي هو مجهول، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 57)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں