🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ صِفَةِ الْجُلُوسِ لِلتَّشَهُّدِ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
باب: تشہد میں اور دوسجدوں کے درمیان بیٹھنے کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1306 ترقیم الرسالہ : -- 1322
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ وَاللَّفْظُ لأَبِي مُوسَى، قَالا: نا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْقَاسِمِ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ:" مِنْ سُنَّةِ الصَّلاةِ أَنْ تُضْجَعَ الْيُسْرَى وَتُنْصَبَ الْيُمْنَى" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نماز میں (بیٹھنے کا) طریقہ یہ ہے کہ تم بائیں پاؤں کو بچھا لو اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1322]
ترقیم العلمیہ: 1306
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 827، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 295، 296، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 678، 679، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1156، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 958، 959، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1321، 1322، 1323، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3041، وله شواهد من حديث أبى حميد الساعدي فأما حديث أبى حميد الساعدي أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 828، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 963»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1307 ترقیم الرسالہ : -- 1323
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" سُنَّةُ الصَّلاةِ أَنْ تُفْتَرَشَ الْيُسْرَى وَتُنْصَبَ الْيُمْنَى" . هَذِهِ كُلُّهَا صِحَاحٌ، لَمْ يَرْوِهَا إِلا الثَّقَفِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نماز میں (بیٹھنے کا) سنت طریقہ یہ ہے کہ تم بائیں پاؤں کو بچھا لو اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لو۔ یہ تمام روایات مستند ہیں، لیکن انہیں صرف ثقفی نامی راوی نے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1323]
ترقیم العلمیہ: 1307
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 827، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 295، 296، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 678، 679، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1156، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 958، 959، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1321، 1322، 1323، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3041، وله شواهد من حديث أبى حميد الساعدي فأما حديث أبى حميد الساعدي أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 828، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 963»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابُ صِفَةِ التَّشَهُّدِ وَوُجُوبِهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ
باب: تشہد کا طریقہ، اس کا واجب ہونا، اس بارے میں روایات کا اختلاف
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1308 ترقیم الرسالہ : -- 1324
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ يَدْعُو، يَعْنِي فِي التَّشَهُّدِ، يَضَعُ يَدَهُ الْيُمْنَى وَيُشِيرُ بِإِصْبُعِهِ الْيُمْنَى السَّبَّابَةِ، وَيَضَعُ الإِبْهَامَ عَلَى الْوُسْطَى، وَيَضَعُ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى، وَيُلْقَمُ كَفَّهُ الْيُسْرَى فَخِذَهُ الْيُسْرَى" .
عامر بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما) یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب (نماز کے دوران) تشریف فرما ہوتے تھے، تو دعا کیا کرتے تھے (راوی کہتے ہیں: یعنی تشہد میں دعا کیا کرتے تھے)، آپ اپنا دایاں دست مبارک رکھتے تھے اور پھر شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا کرتے تھے، آپ اس وقت اپنا انگوٹھا درمیانی انگلی پر رکھتے تھے، جبکہ آپ نے اپنا بایاں دست مبارک اپنے بائیں زانوں پر رکھا ہوتا تھا، آپ نے اپنے بائیں دست مبارک سے اپنے بائیں زانوں کو پکڑا ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1324]
ترقیم العلمیہ: 1308
تخریج الحدیث: «صحيح،وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 579، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 696، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1943، 1944، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1160، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 988، 989، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1324، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16350، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 903، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6807»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1309 ترقیم الرسالہ : -- 1325
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَطَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ كَمَا يُعَلِّمُنَا الْقُرْآنَ، وَكَانَ يَقُولُ:" التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَكَاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ، سَلامٌ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، سَلامٌ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد کے کلمات اسی طرح تعلیم دیا کرتے تھے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن کی تعلیم دیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: ”تمام قولی اور جسمانی مبارک پاکیزہ عبادات اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔“ اس روایت کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1325]
ترقیم العلمیہ: 1309
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 403، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 705، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1952، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 988، 989، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1173، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 974، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 290، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 900، 902، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1325، 1326، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2709»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 20)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1310 ترقیم الرسالہ : -- 1326
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَطَاوُسٍ ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ: التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَكَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس تشہد کی تعلیم (ان الفاظ میں) دیتے تھے: ”تمام مبارک پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خاص بندے ہیں اور اللہ کے رسول ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1326]
ترقیم العلمیہ: 1310
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 403، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 705، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1952، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 988، 989، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1173، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 974، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 290، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 900، 902، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1325، 1326، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2709»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 20)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1311 ترقیم الرسالہ : -- 1327
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، وَمَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنَّا نَقُولُ قَبْلَ أَنْ يُفْرَضَ التَّشَهُّدُ: السَّلامُ عَلَى اللَّهِ، السَّلامُ عَلَى جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَقُولُوا هَكَذَا فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلامُ، وَلَكِنْ قُولُوا: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تشہد فرض ہونے سے پہلے ہم یہ پڑھا کرتے تھے: اللہ تعالیٰ پر سلام ہو، جبرائیل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام پر سلام ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ نہ پڑھا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود سلامتی عطا کرنے والا ہے، بلکہ تم یہ پڑھا کرو: تمام جسمانی اور قولی عبادتیں، پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1327]
ترقیم العلمیہ: 1311
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1312 ترقیم الرسالہ : -- 1328
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، وعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَمَنْصُورٍ ، وَالأَعْمَشِ ، وَحَمَّادٍ ، وَمُغِيرَةَ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّشَهُّدَ: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد کی تعلیم ان الفاظ میں دیتے تھے: ”تمام عبادتیں اللہ کے لیے ہیں“ (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1328]
ترقیم العلمیہ: 1312
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1313 ترقیم الرسالہ : -- 1329
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ فِي التَّشَهُّدِ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ"، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيهَا وَبَرَكَاتُهُ:" السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ"، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَزِدْتُ فِيهَا وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ:" وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ. وَقَدْ عَنْ تَابَعَهُ عَلَى رَفْعِهِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، وَوَقَفَهُ غَيْرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں یہ پڑھتے تھے: ”تمام قولی اور جسمانی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اس میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے: اور اس کی برکتیں بھی نازل ہوں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشہد کے یہ الفاظ ہیں) ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلامتی نازل ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں اس میں ان الفاظ کا اضافہ کرتا ہوں: وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشہد کے یہ الفاظ ہیں) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس روایت کی سند مستند ہے، بعض راویوں نے بھی اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا، جبکہ دیگر نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1329]
ترقیم العلمیہ: 1313
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 971، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1329، 1330، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5460»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 26)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1314 ترقیم الرسالہ : -- 1330
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّكَّرِيُّ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَارِجَةَ . ح وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْغَازِي أَبُو سَعِيدٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَارِجَةَ ، ثنا مُغِيثُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ: التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الزَّاكِيَاتُ لِلَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا لَفْظُ ابْنِ أَبِي عُثْمَانَ، مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَخَارِجَةُ ضَعِيفَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ میں تشہد کی تعلیم دیتے تھے: ”تمام پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے ہیں اور اس کے رسول ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں) پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے تھے۔ روایت کے یہ الفاظ ابن ابوعثمان نامی راوی کے ہیں، اس روایت کے دو راوی موسیٰ بن عبیدہ اور خارجہ یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1330]
ترقیم العلمیہ: 1314
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 971، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1329، 1330، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5460»
«قال الدارقطني: في إسناده موسى بن عبيدة وخارجة وهما ضعيفان، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 26)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1315 ترقیم الرسالہ : -- 1331
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الأَشَجِّ ، أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ كَتَبَ لِي فِي التَّشَهُّدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَخَذَ بِيَدِي فَزَعَمَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَخَذَ بِيَدِهِ، فَزَعَمَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ الْمُبَارَكَاتُ لِلَّهِ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَابْنُ لَهِيعَةَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
یعقوب بن اشجع نامی راوی بیان کرتے ہیں: عون بن عبداللہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول تشہد کے کلمات مجھے لکھ کر دیے، پھر انہوں نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک بار ان کا ہاتھ تھام کر یہ بتایا تھا، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ تھام کر انہیں تشہد کے کلمات کی تعلیم دی تھی (وہ کلمات یہ ہیں): ”التحیات للہ الصلوۃ الطیبات المبارکات للہ، تمام قولی اور جسمانی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں۔“ اس روایت کی سند حسن ہے اور اس کا راوی ابن لہیعہ مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1331]
ترقیم العلمیہ: 1315
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 300، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 985، 986، 987، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2876، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1331، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3067»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن وابن لهيعة ليس بالقوي، سنن الدارقطني: (2 / 162) برقم: (1331)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں