🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ صِفَةِ التَّشَهُّدِ وَوُجُوبِهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ
باب: تشہد کا طریقہ، اس کا واجب ہونا، اس بارے میں روایات کا اختلاف
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1316 ترقیم الرسالہ : -- 1332
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، ثنا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي غَلابٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، أَنَّهُمْ صَلَّوْا مَعَ أَبِي مُوسَى ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَكَانَ يُبَيِّنُ لَنَا مِنْ صَلاتِنَا وَيُعَلِّمُنَا سُنَّتَنَا، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ: فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِنْ قَوْلِ أَحَدِكُمُ:" التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . زَادَ فِيهِ عَلَى أَصْحَابِ قَتَادَةَ:" وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ". وَخَالَفَهُ هِشَامٌ، وَسَعِيدٌ، وَأَبَانُ، وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمْ، عَنْ قَتَادَةَ، وَهَذَا إِسْنَادٌ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے بتایا: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ہمارے سامنے نماز پڑھنے کا طریقہ بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنت کی تعلیم دی۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ بھی ہیں: جب کوئی شخص قعدہ میں بیٹھے، تو یہ الفاظ پڑھے: ”تمام قولی اور جسمانی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی بھی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ قتادہ نامی راوی کے شاگردوں نے اس میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، جبکہ دیگر راویوں نے قتادہ کے حوالے سے اس کے برعکس نقل کیا ہے۔ اس روایت کی سند متصل ہے اور حسن ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1332]
ترقیم العلمیہ: 1316
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 404، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1584، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2167، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 829، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 972، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 847، 901، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2661، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1332، 1249، 1250، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19813»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن متصل، سنن الدارقطني: (2 / 163) برقم: (1332)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1317 ترقیم الرسالہ : -- 1333
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَغَيْرُهُمْ، قَالُوا: ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالا: نا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي، وَقَالَ: أَخَذَ عَبْدُ اللَّهِ بِيَدِي، وَقَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَعَلَّمَنِي التَّشَهُّدَ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . تَابَعَهُ ابْنُ عَجْلانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ.
قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ تھام کر یہ بتایا تھا کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے نماز کے دوران تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (وہ کلمات یہ ہیں): ”تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ دیگر راویوں نے اسے نقل کرنے میں متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1333]
ترقیم العلمیہ: 1317
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1318 ترقیم الرسالہ : -- 1334
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ رِشْدِينَ، عَنْ حَيْوَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. وَرَوَاهُ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ، فَزَادَ فِي آخِرِهِ كَلامًا وَهُوَ قَوْلُهُ: إِذَا قُلْتَ هَذَا أَوْ فَعَلْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاتَكَ، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ. فَأَدْرَجَهُ بَعْضُهُمْ عَنْ زُهَيْرٍ فِي الْحَدِيثِ وَوَصَلَهُ بِكَلامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفَصَلَهُ شَبَابَةُ، عَنْ زُهَيْرٍ، وَجَعَلَهُ مِنْ كَلامِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودِ، وَقَوْلُهُ: أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ مِنْ قَوْلِ مَنْ أَدْرَجَهُ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لأَنَّ ابْنَ ثَوْبَانَ، رَوَاهُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ، كَذَلِكَ وَجَعَلَ آخِرَهُ مِنْ قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلاتِّفَاقِ حُسَيْنٍ الْجُعْفِيِّ، وَابْنِ عَجْلانَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ فِي رِوَايَتِهِمْ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ عَلَى تَرْكِ ذِكْرَهُ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ مَعَ اتِّفَاقِ كُلِّ مَنْ رَوَى التَّشَهُّدَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَعَنْ غَيْرِهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى ذَلِكَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، بعض راویوں نے اس کے آخر میں اضافی کلمات نقل کیے ہیں، وہ یہ ہیں: ”جب تم یہ پڑھ لو گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) تم ایسا کر لو گے، تو تم نے اپنی نماز کو مکمل کر لیا، اب اگر تم اٹھنا چاہو، تو اٹھ جاؤ، اگر بیٹھے رہنا چاہو، تو بیٹھے رہو۔“ بعض راویوں نے اس روایت کو زہیر کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے ان کلمات کو حدیث میں درج کر دیا ہے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کے ساتھ ملا دیا ہے، جبکہ شبابہ نامی راوی نے اسے زہیر کے حوالے سے الگ سے نقل کیا ہے اور ان کلمات کو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کلام کے طور پر نقل کیا ہے اور ان کلمات کا سیدنا عبداللہ کے کلام ہونے کی زیادہ مناسبت لگتی ہے بہ نسبت اس کے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں درج کیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1334]
ترقیم العلمیہ: 1318
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1319 ترقیم الرسالہ : -- 1335
وَأَمَّا حَدِيثُ شَبَابَةَ عَنْ زُهَيْرٍ، فَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثنا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْحَرِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي، قَالَ: وَأَخَذَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِيَدِي، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَعَلَّمَنِي التَّشَهُّدَ: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَإِذَا قُلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ قَضَيْتَ مَا عَلَيْكَ مِنَ الصَّلاةِ فَإِذَا شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ. شَبَابَةُ ثِقَةٌ، وَقَدْ فَصَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ جَعَلَهُ مِنْ قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ مَنْ أَدْرَجَ آخِرَهُ فِي كَلامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَقَدْ قَالَ: تَابَعَهُ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَغَيْرُهُ، فَرَوَوْهُ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ كَذَلِكَ، وَجَعَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ مِنْ كَلامِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں: علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ تھام کر یہ بتایا تھا: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (وہ کلمات یہ ہیں): ”تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم یہ پڑھ لو گے، تو تم نے اپنے اوپر لازم نماز کو ادا کر دیا، اب اگر تم اٹھنا چاہو، تو اٹھ جاؤ، اگر بیٹھے رہنا چاہو، تو بیٹھے رہو۔ یہاں پر اس روایت کے راوی شبابہ ثقہ ہیں، انہوں نے روایت کے آخر میں الگ سے یہ بات ذکر کی ہے، یہ کلمات سیدنا عبداللہ بن مسعود کا کلام ہیں اور یہ روایت اس روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے، جس میں ان کلمات کو نبی کے الفاظ کے ساتھ ملا دیا گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ بعض دیگر راویوں نے بھی اسے اسی طرح سیدنا عبداللہ کے کلام کے طور پر نقل کیا ہے، انہوں نے (اضافی کلمات کو) مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1335]
ترقیم العلمیہ: 1319
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1320 ترقیم الرسالہ : -- 1336
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي، وَزَعَمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ، وَزَعَمَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا قَضَيْتَ هَذَا أَوْ فَعَلْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاتَكَ، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَجْلِسَ فَاجْلِسْ" .
قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ تھاما، انہیں یہ بتایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ تھاما اور انہیں تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (جو یہ ہیں): ”تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: جب تم یہ پورا کر لو گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) جب تم ایسا کر لو گے، تو تم نے اپنی نماز کو ادا کر لیا، اب اگر تم اٹھنا چاہو، تو اٹھ جاؤ، اگر بیٹھے رہنا چاہو، تو بیٹھے رہو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1336]
ترقیم العلمیہ: 1320
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1321 ترقیم الرسالہ : -- 1337
وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ، الَّذِي رَوَاهُ عَنْهُ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، بِمُتَابَعَةِ شَبَابَةَ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ، فَحَدَّثَنَا بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْكُمَيْتِ ، ثنا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ . ح وَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُعَدَّلُ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، ثنا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي، وَأَخَذَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِيَدِ عَلْقَمَةَ، وَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . ثُمَّ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِذَا فَرَغْتَ مِنْ هَذَا فَقَدْ فَرَغْتَ مِنْ صَلاتِكَ فَإِنْ شِئْتَ فَاثْبُتْ وَإِنْ شِئْتَ فَانْصَرِفْ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں: علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور (روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ کا ہاتھ تھاما اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما اور تشہد کے کلمات کی تعلیم دی تھی (جو یہ ہیں): ”تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ ارشاد فرمایا: جب تم اس سے فارغ ہو جاؤ گے، تو تم نماز سے فارغ ہو جاؤ گے، اب تم چاہو، تو بیٹھے رہو اور اگر چاہو، تو اٹھ جاؤ۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1337]
ترقیم العلمیہ: 1321
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. بَابُ ذِكْرِ وُجُوبِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّشَهُّدِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ
باب: تشہد میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنا واجب ہے، اس بارے میں منقول روایات کا اختلاف
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1322 ترقیم الرسالہ : -- 1338
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ الْخَيَّاطُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، أَوْ أَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَ: عَلَّمَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ التَّشَهُّدَ، وَقَالَ: عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْنَا مَعَهُمُ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَيْنَا مَعَهُمْ، صَلَوَاتُ اللَّهِ وَصَلَوَاتُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ، السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ" . قَالَ: وَكَانَ مُجَاهِدٌ يَقُولُ: إِذَا سَلَّمَ فَبَلَغَ، وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ فَقَدْ سَلَّمَ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَأَهْلِ الأَرْضِ. ابْنُ مُجَاهِدٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: ابن ابی لیلیٰ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) ابومعمر نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھے تشہد کے کلمات سکھائے اور یہ بات بیان کی کہ یہ کلمات مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح سکھائے تھے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں کو قرآن کی کسی سورت کی تعلیم دیا کرتے تھے (وہ کلمات یہ ہیں): ”تمام پاکیزہ اور جسمانی اور قولی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، اے اللہ! تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل کر اور ان کے اہل بیت پر بھی، جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم پر درود نازل کیا، بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے، اے اللہ! تو ان کے ساتھ ہم پر بھی درود نازل کر، اے اللہ! تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اہل بیت پر برکتیں نازل کر، جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم پر برکتیں نازل کیں، بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے، اے اللہ! ان کے ساتھ ہم پر بھی برکتیں نازل کر، اللہ کا درود، اہل ایمان کا درود محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو، جو نبی ہیں، امی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام ہو، اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔“ مجاہد فرماتے ہیں: جب انسان سلام بھیجتے ہوئے یہ الفاظ استعمال کرے، اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، تو اس نے آسمان اور زمین میں بسنے والے تمام لوگوں پر سلام بھیج دیا ہے۔ عبدالوہاب بن مجاہد نامی راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1338]
ترقیم العلمیہ: 1322
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: ابن مجاهد ضعيف الحديث، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 186)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1323 ترقیم الرسالہ : -- 1339
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثنا أبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي فِي الصَّلاةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ صَلَّى عَلَيْهِ فِي صَلاتِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الأَنْصَارِيِّ أَخِي بِالْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا السَّلامُ عَلَيْكَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ إِذَا نَحْنُ صَلَّيْنَا فِي صَلاتِنَا؟ قَالَ: فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ يَسْأَلْهُ، ثُمَّ قَالَ:" إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَيَّ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مُتَّصِلٌ.
ابن اسحاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بارے میں مجھے یہ حدیث سنائی ہے، جب کوئی مسلمان شخص نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے۔ (ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گیا، ہم اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آس پاس موجود تھے، اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر سلام بھیجنے کے طریقے سے تو ہم واقف ہو چکے ہیں، جب ہم نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں، تو اس دوران آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ ہم نے یہ آرزو کی کہ اس شخص نے آپ سے یہ سوال نہ کیا ہوتا، لیکن پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم مجھ پر درود بھیجنا چاہو، تو یہ پڑھو: اے اللہ! تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل کر، جو امی ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر بھی (درود نازل کر)، جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا تھا، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جو امی نبی ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکتیں نازل کر، جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا ابراہیم کی آل پر برکتیں نازل کیں، بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1339]
ترقیم العلمیہ: 1323
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 405، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 573، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 711، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1958، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1284، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3220، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1382، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2892، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1339، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17341»
«قال البيهقي: هذا إسناد صحيح، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (5 / 360)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1324 ترقیم الرسالہ : -- 1340
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ كَعْبٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا بُرَيْدَةَ، إِذَا جَلَسْتَ فِي صَلاتِكَ فَلا تَتْرُكَنَّ التَّشَهُّدَ وَالصَّلاةَ عَلَيَّ فَإِنَّهَا زَكَاةُ الصَّلاةِ، وَسَلِّمْ عَلَى جَمِيعِ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ وَرُسُلِهِ، وَسَلِّمْ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ" .
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بریدہ! جب تم نماز میں تشہد میں بیٹھو، تشہد کے کلمات اور مجھ پر درود بھیجنا ہرگز ترک نہ کرنا، کیونکہ یہ نماز کی زکوٰة ہے، اور اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء اور رسولوں پر بھی سلام بھیجنا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام بھیجنا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1340]
ترقیم العلمیہ: 1324
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1284، 1340، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4462، إسناده ضعيف جدا، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: 131/5»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1325 ترقیم الرسالہ : -- 1341
حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِيسَى الْكَاتِبُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْحِيرِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ الشَّعْبِيُّ سَمِعْتُ مَسْرُوقَ بْنَ الأَجْدَعِ ، يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُقْبَلُ صَلاةٌ إِلا بِطَهُورٍ وَبِالصَّلاةِ عَلَيَّ" . عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ، وَجَابِرٌ، ضَعِيفَانِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وضو اور مجھ پر درود بھیجے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔“ عمرو بن شمر اور جابر جعفی یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1341]
ترقیم العلمیہ: 1325
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1341، قال ابن حجر: وفيه عمرو بن شمر وهو متروك ورواه عن جابر الجعفي وهو ضعيف، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 472/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں