🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
264. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن شعار القوم الذي ذكرناه كان ذلك بأمر المصطفى صلى الله عليه وسلم-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ ہم نے جو شعار کا ذکر کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4748
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " كَانَ شِعَارُنَا لَيْلَةَ بَيَّتْنَا فِيهَا هَوَازِنَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، أَمَّرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا أَمِتْ، أَمِتْ، قَالَ: فَقَتَلْتُ بِيَدِي لَيْلَتَئِذٍ سَبْعَةَ أَهْلِ أَبْيَاتٍ" .
ایاس بن سلمہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ جب ہم نے رات کے وقت ہوازن قبیلے پر حملہ کیا، جو حملہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں تھا جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا امیر مقرر فرمایا تھا، تو ہمارا جنگی نعرہ «أَمِتْ أَمِتْ» ”مار دو، مار دو“ تھا، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس رات میں نے اپنے ہاتھ کے ساتھ سات گھرانوں کے افراد کو قتل کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4748]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1754، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4744، 4747، 4748، 4839، 4843، 4860، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2596، 2638،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2836، 2840، 2846، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12889، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16755» «رقم طبعة با وزير 4728»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط عبد الله بن بكار ذكره المؤلف في الثقات وقد توبع ومن فوقه من رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
265. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام إذا سمع من الأعداء كلمة الإسلام وإن لم تكن بلغة أهل الإسلام-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر دشمنوں میں سے کسی نے کلمہ اسلام جیسا لفظ کہا ہو خواہ ان کی زبان اہلِ اسلام جیسی نہ ہو تو امام کے لیے اس کی وجہ کا لحاظ کرنا مستحب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4749
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى جَذِيمَةَ، فَدَعَاهُمْ إِلَى الإِسْلامِ، فَلَمْ يُحْسِنُوا أَنْ يَقُولُوا: أَسْلَمْنَا، فَجَعَلُوا يَقُولُونَ: صَبَأْنَا صَبَأْنَا، وَجَعَلَ خَالِدٌ يَأْخُذَهُمْ أَسْرًا وَقَتْلا، وَدَفَعَ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنَّا أَسِيرًا حَتَّى كَانَ يَوْمًا، قَالَ خَالِدٌ: لِيَقْتُلْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ أَسِيرَهُ، فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذُكِرَ لَهُ صَنِيعُ خَالِدٍ، فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ، وَقَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ" .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو جزیمہ کی طرف بھیجا، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے انہیں اسلام کی دعوت دی، لیکن ان لوگوں نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ہم نے اسلام قبول کیا، بلکہ وہ یہی کہتے رہے: ہم نے دین تبدیل کر لیا، ہم نے دین تبدیل کر لیا، تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے ان کے کچھ لوگوں کو قیدی بنا لیا اور کچھ کو قتل کر دیا، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے ہم میں سے ہر ایک کے سپرد ایک قیدی کیا، یہاں تک کہ ایک دن سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں سے ہر شخص اپنے قیدی کو قتل کر دے، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے طرزِ عمل کا ذکر کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ» ”اے اللہ! خالد نے جو کچھ کیا ہے، میں اس کے حوالے سے تیری بارگاہ میں براءت کا اظہار کرتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4749]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4339، 7189، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4749، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5420، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18332، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6493» «رقم طبعة با وزير 4729»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4339). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
266. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الزجر عن قتل الحربي إذا خاف حد السيف فقال أسلمت لله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات پر منع کہ جب محارب تلوار کے قریب خوف محسوس کرکے کہے "أسلمت لله" تو اُسے قتل نہ کیا جائے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4750
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقِيتُ رَجُلا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَطَعَ يَدِي، ثُمَّ لاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، فَقَالَ: أَسْلَمْتُ لِلَّهِ، أَأَقْتُلُهُ؟ قَالَ:" لا"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَطَعَ يَدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَقْتُلْهُ، فَإِنَّكَ إِنْ قَتَلْتَهُ كَانَ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَكُنْتَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَعْنَى قَوْلِهِ: وَكُنْتَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ، يُرِيدُ بِهِ أَنَّكَ إِنْ قَتَلْتَهُ بَعْدَمَا أَنْهَاكَ عَنْهُ مُسْتَحِلا لَهُ، كُنْتَ كَذَلِكَ، وَلَهُ مَعْنًى آخَرُ، وَهُوَ أَنَّكَ إِنْ قَتَلْتَهُ كُنْتَ بِمَنْزِلَتِهِ يُرِيدُ أَنَّكَ تُقْتَلُ قَوَدًا بِهِ كَقَتْلِكَ الْمُسْلِمَ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا سامنا کسی مشرک شخص سے ہوتا ہے، وہ میرا ہاتھ کاٹ دیتا ہے، پھر وہ مجھ سے بچنے کے لیے کسی درخت کے پیچھے جاتا ہے اور یہ کہتا ہے: میں نے اللہ کے لیے اسلام قبول کیا، تو کیا میں اسے قتل کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے میرا ہاتھ کاٹ دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے قتل نہ کرو، کیونکہ اگر تم نے اس کو قتل کر دیا تو وہ تمہاری جگہ پر آ جائے گا جو تمہارے اسے قتل کرنے سے پہلے تھی اور تم اس کی جگہ پر آ جاؤ گے جو اس کے اس کلمے کو پڑھنے سے پہلے تھی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”تم اس کی جگہ پر آ جاؤ گے جو اس کے اس کلمے پڑھنے سے پہلے تھی“ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے: جب میں نے تم کو اس سے منع کر دیا، اس کے بعد اگر تم اس کو قتل کر دیتے اور تم اس کو حلال سمجھتے ہو تو تم اس طرح کے ہو جاؤ گے، اور اس حدیث کا ایک دوسرا مفہوم بھی ہے وہ یہ ہے کہ اگر تم نے اسے قتل کر دیا تو تم اس کی جگہ پر آ جاؤ گے۔ اس سے مراد یہ ہے، تمہیں قصاص میں قتل کیا جائے گا، جس طرح اگر تم کسی مسلمان کو قتل کر دیتے ہو (تو تمہیں قصاص میں قتل کر دیا جاتا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4750]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4019، 6865، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 95، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 164، 4750، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8537، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24334، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 29546» «رقم طبعة با وزير 4730»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - مضى (164). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
267. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الزجر عن قتل المسلم الحربي إذا قال لا إله إلا الله عند حسه بالسيف-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات پر منع کہ جب محارب مسلمان لا الہ الا اللہ کہہ دے تلوار کے خوف پر تو اسے قتل کرنا جائز نہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4751
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو ظَبْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ، يَقُولُ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْحُرَقَةِ مِنْ جُهَيْنَةَ، فَصَبَّحْنَا الْقَوْمَ فَهَزَمْنَاهُمْ، قَالَ: وَلَحِقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ رَجُلا مِنْهُمْ، فَلَمَّا غَشِينَاهُ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَكَفَّ عَنْهُ الأَنْصَارِيُّ، وَطَعَنْتُهُ بِرُمْحِي فَقَتَلْتُهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا بَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا أُسَامَةُ قَتَلْتُهُ، بَعْدَمَا قَالَ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا قَالَ مُتَعَوِّذًا، فَقَالَ: طَعَنْتَهُ بَعْدَمَا قَالَ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ؟ فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا، حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنْ لَمْ أَكُنْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ ذَلِكَ الْيَوْمِ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جہینہ قبیلے کی شاخ حرقہ کی طرف بھیجا، ہم نے صبح کے وقت ان لوگوں پر حملہ کیا اور انہیں پسپا کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں اور ایک انصاری ان لوگوں کے ایک شخص کے سامنے آئے۔ جب ہم اس پر غالب آنے لگے تو اس نے کہا: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو انصاری نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ میں نے اپنا نیزہ مار کر اسے قتل کر دیا۔ جب ہم لوگ واپس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع مل چکی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے اسامہ! کیا تم نے اس کے «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ پڑھنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا؟“ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے جان بچانے کے لیے یہ پڑھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس کے «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا؟“ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات مسلسل دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ کاش میں نے آج سے پہلے اسلام ہی نہ قبول کیا ہوتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4751]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4269، 6872، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 96، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4751، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4625، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2643، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15947، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22159» «رقم طبعة با وزير 4731»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2375): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
268. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإخبار عن نفي جواز قتل الحربي إذا أتى ببعض أمارات الإسلام-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - یہ اطلاع کہ بعض علامات اسلام لانے پر محارب کا قتل جائز نہیں قرار دیا گیا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4752
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ غَنَمٌ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: مَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ إِلا لِيَتَعَوَّذَ مِنْكُمْ، فَعَدَوْا عَلَيْهِ، فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا غَنَمَهُ، فَأَتَوْا بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا سورة النساء آية 94"، إِلَى آخِرِ الآيَةِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کے پاس سے گزرا، اس شخص کے ساتھ بکریاں بھی تھیں۔ اس شخص نے ان لوگوں کو سلام کیا تو ان لوگوں نے کہا: اس نے تم لوگوں کو سلام صرف اس لیے کیا تاکہ تم سے بچ جائے۔ ان لوگوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے قتل کر دیا اور اس کی بکریاں حاصل کر لیں، پھر وہ لوگ ان بکریوں کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا﴾ [سورة النساء: 94] ”اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو تو پہلے اس بات کی تحقیق کر لو۔“ یہ آیت آخر تک ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4752]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4591، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 3025، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4752، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2938، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8536، 11051، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3974، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3030، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 677، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18333، 18334، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2051» «رقم طبعة با وزير 4732»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر التعليق. * [التعليق] قال الشيخ: قال الحاكم (2/ 235): «صحيح الإسناد»! ووافقه الذهبي! وقال الترمذي (8/ 199 / 3033): «حديث حسن»؛ يعني لغيره. وهذا هو الصواب لاضطراب سِمَاكٍ - وهو ابن حرب - في روايته عن عكرمة خاصة. وسكت عنه الحافظ في «الفتح» (8/ 258) - مُشيراً بذلك إلى تقويته - بعد أن حكى التصحيح والتحسين المذكورين. وقد أخرجه البخاري (4591)، ومسلم (8/ 243) وغيرُهما مِنْ طريق عطاء، عن ابن عباس ... به ببعض اختصار. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
269. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن الأذان إذا سمع في موضع من دور الحرب حرم قتالهم-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر دارِ جنگ کے کسی موضع میں اذان سنی جائے تو وہاں اُن کے ساتھ جنگ کرنا حرام قرار پاتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4753
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُغِيرُ عِنْدَ صَلاةِ الصُّبْحِ فَيَتَسَمَّعُ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ وَإِلا أَغَارَ، قَالَ: فَاسْتَمَعَ ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا رَجُلٌ يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ: الْفِطْرَةُ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَقَالَ: خَرَجَ مِنَ النَّارِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے وقت حملہ کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے غور سے سنتے تھے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذان کی آواز آ جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رک جاتے تھے ورنہ حملہ کر دیتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سننے کی کوشش کی تو ایک شخص «اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ» کہہ رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عَلَى الْفِطْرَةِ» (یعنی دین فطرت پر گامزن ہے)۔“ اس شخص نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «خَرَجَ مِنَ النَّارِ» (یہ جہنم سے نکل گیا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4753]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 399، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1665، 4753، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10595، 10596، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1618، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3938» «رقم طبعة با وزير 4733»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2368): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
270. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يكون إنشاؤه السرية بالغدوات-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مستحب ہے کہ سرِیہ کی تشکیل اور آغاز روزانہ کے اوقات (الغدوات) میں ہو۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4754
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا" ، قَالَ: وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً، أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ، وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلا تَاجِرًا، وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَأَصَابَ مَالا.
سیدنا صخر غامدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں ان کے لیے برکت رکھ دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی مہم یا لشکر روانہ کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دن کے ابتدائی حصے میں روانہ کرتے تھے۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا صخر غامدی رضی اللہ عنہ ایک تاجر تھے، وہ دن کے ابتدائی حصے میں اپنی تجارت کا سامان بھجوا دیا کرتے تھے، وہ صاحب حیثیت بھی ہو گئے اور انہیں بہت سا مال بھی حاصل ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4754]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4754، 4755، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8782، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2606، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1212، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2479، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2236، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2382، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18524، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15677» «رقم طبعة با وزير 4734»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2345). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
271. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للمرء أن يكون إنشاؤه الحرب وابتداؤه الأمور في الأسباب بالغدوات-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مستحب ہے کہ آدمی جنگ کا آغاز اور مقدمات غالباً صبح کے وقت کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4755
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا" ، قَالَ: فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً بَعَثَ بِهَا مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلا تَاجِرًا، فَكَانَ يَبْعَثُ غِلْمَانَهُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، فَكَثُرَ مَالُهُ، وَأَثْرَى.
سیدنا صخر غامدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ”اے اللہ! میری امت کے صبح کے کاموں میں ان کے لیے برکت رکھ دے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا صخر رضی اللہ عنہ ایک تاجر آدمی تھے، وہ اپنے لڑکوں کو دن کے ابتدائی حصے میں بھیج دیتے تھے تو ان کا مال زیادہ ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4755]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4754، 4755، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8782، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2606، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1212، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2479، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2236، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2382، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18524، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15677» «رقم طبعة با وزير 4735»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2345). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
272. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الاستحباب للإمام أن يكون إنشاؤه بالحرب لمقاتلة أعداء الله بالغدوات-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ دشمن سے مقابلے کے لیے اپنی فوج کا آغاز صبح سویرے کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4756
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، قَالَ لِلْهُرْمُزَانِ: أَمَا إِذَا فُتَّنِي بِنَفْسِكَ فَانْصَحْ لِي، وَذَلِكَ أَنَّهُ قَالَ لَهُ: تَكَلَّمْ لا بَأْسَ، فَأَمَّنَهُ، فَقَالَ الْهُرْمُزَانُ: نَعَمْ، إِنَّ فَارِسَ الْيَوْمَ رَأْسٌ وَجَنَاحَانِ، قَالَ: فَأَيْنَ الرَّأْسُ؟ قَالَ: بِنَهَاوَنْدَ مَعَ بَنْذَاذِقَانَ، فَإِنَّ مَعَهُ أَسَاوِرَةَ كِسْرَى وَأَهْلَ أَصْفَهَانَ، قَالَ: فَأَيْنَ الْجَنَاحَانِ، فَذَكَرَ الْهُرْمُزَانُ مَكَانًا نَسِيتُهُ، فَقَالَ الْهُرْمُزَانُ: فَاقْطَعِ الْجَنَاحَيْنِ تُوهِنُ الرَّأْسَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: كَذَبْتَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، بَلْ أَعْمِدُ إِلَى الرَّأْسِ فَيَقْطَعُهُ اللَّهُ، وَإِذَا قَطَعَهُ اللَّهُ عَنِّي انْفَضَّ عَنِّي الْجَنَاحَانِ، فَأَرَادَ عُمَرُ أَنْ يَسِيرَ إِلَيْهِ بِنَفْسِهِ، فَقَالُوا: نُذَكِّرُكَ اللَّهَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ تَسِيرَ بِنَفْسِكَ إِلَى الْعَجَمِ، فَإِنْ أُصِبْتَ بِهَا لَمْ يَكُنْ لِلْمُسْلِمِينَ نِظَامٌ، وَلَكِنِ ابْعَثِ الْجُنُودَ، قَالَ: فَبَعَثَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ، وَبَعَثَ فِيهِمْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَبَعَثَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارَ، وَكَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، أَنْ سِرْ بِأَهْلِ الْبَصْرَةِ، وَكَتَبَ إِلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، أَنْ سِرْ بِأَهْلِ الْكُوفَةِ حَتَّى تَجْتَمِعُوا جَمِيعًا بِنَهَاوَنْدَ، فَإِذَا اجْتَمَعْتُمْ فَأَمِيرُكُمُ النُّعْمَانُ بْنُ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيُّ، قَالَ: فَلَمَّا اجْتَمَعُوا بِنَهَاوَنْدَ جَمِيعًا، أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ بَنْذَاذِقَانَ الْعِلْجَ أَنْ أَرْسِلُوا إِلَيْنَا يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ رَجُلا مِنْكُمْ نُكَلِّمُهُ، فَاخْتَارَ النَّاسُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، قَالَ أَبِي: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ رَجُلٌ طَوِيلٌ، أَشْعَرُ، أَعْوَرُ، فَأَتَاهُ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَيْنَا سَأَلْنَاهُ، فَقَالَ لَنَا: إِنِّي وَجَدْتُ الْعِلْجَ قَدِ اسْتَشَارَ أَصْحَابَهُ، فِي أَيِّ شَيْءٍ تَأْذَنُونَ لِهَذَا الْعَرَبِيِّ أَبِشَارَتِنَا، وَبَهْجَتِنَا، وَمُلْكِنَا أَوْ نَتَقَشَّفُ لَهُ فَنَزْهَدُهُ عَمَّا فِي أَيْدِينَا؟ فَقَالُوا: بَلْ نَأْذَنُ لَهُ بِأَفْضَلِ مَا يَكُونُ مِنَ الشَّارَةِ وَالْعُدَّةِ، فَلَمَّا أَتَيْتُهُمْ رَأَيْتُ تِلْكَ الْحِرَابَ، وَالدَّرَقَ يَلْتَمِعُ مِنْهُ الْبَصَرُ، وَرَأَيْتُهُمْ قِيَامًا عَلَى رَأْسِهِ، وَإِذَا هُوَ عَلَى سَرِيرٍ مِنْ ذَهَبٍ وَعَلَى رَأْسِهِ التَّاجُ، فَمَضَيْتُ كَمَا أَنَا، وَنَكَسْتُ رَأْسِي لأَقْعُدَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، قَالَ: فَدُفِعْتُ وَنُهِرْتُ، فَقُلْتُ: إِنَّ الرُّسُلَ لا يُفْعَلُ بِهِمْ هَذَا، فَقَالُوا لِي: إِنَّمَا أَنْتَ كَلْبٌ، أَتَقْعُدُ مَعَ الْمَلِكِ؟ فَقُلْتُ: لأَنَا أَشْرَفُ فِي قَوْمِي مِنْ هَذَا فِيكُمْ، قَالَ: فَانْتَهَرَنِي، وَقَالَ: اجْلِسْ، فَجَلَسْتُ، فَتُرْجِمَ لِي قَوْلُهُ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ، إِنَّكُمْ كُنْتُمْ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا، وَأَعْظَمَ النَّاسِ شَقَاءً، وَأَقْذَرَ النَّاسِ قَذَرًا، وَأَبْعَدَ النَّاسِ دَارًا، وَأَبْعَدَهُ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ، وَمَا كَانَ مَنَعَنِي أَنْ آمُرَ هَؤُلاءِ الأَسَاوِرَةَ حَوْلِي، أَنْ يَنْتَظِمُوكُمْ بِالنُّشَّابِ إِلا تَنَجُّسًا بِجِيَفِكُمْ لأَنَّكُمْ أَرْجَاسٌ، فَإِنْ تَذْهَبُوا نُخَلِّي عَنْكُمْ، وَإِنْ تَأْبَوْا نُرِكُمْ مَصَارِعَكُمْ، قَالَ الْمُغِيرَةُ: فَحَمِدْتُ اللَّهَ وَأَثْنَيْتُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا أَخْطَأْتَ مِنْ صِفَتِنَا وَنَعْتِنَا شَيْئًا، إِنْ كُنَّا لأَبْعَدَ النَّاسِ دَارًا، وَأَشَدَّ النَّاسِ جُوعًا، وَأَعْظَمَ النَّاسِ شَقَاءً، وَأَبْعَدَ النَّاسِ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ، حَتَّى بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْنَا رَسُولا، فَوَعَدَنَا النَّصْرَ فِي الدُّنْيَا وَالْجَنَّةَ فِي الآخِرَةِ، فَلَمْ نَزَلْ نَتَعَرَّفُ مِنْ رَبِّنَا مُذْ جَاءَنَا رَسُولُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْفَلْجُ، وَالنَّصْرُ حَتَّى أَتَيْنَاكُمْ، وَإِنَّا وَاللَّهِ نَرَى لَكُمْ مُلْكًا وَعَيْشًا لا نَرْجِعُ إِلَى ذَلِكَ الشَّقَاءِ أَبَدًا حَتَّى نَغْلِبَكُمْ عَلَى مَا فِي أَيْدِيكُمْ أَوْ نُقْتَلَ فِي أَرْضِكُمْ، فَقَالَ: أَمَّا الأَعْوَرُ فَقَدْ صَدَقَكُمُ الَّذِي فِي نَفْسِهِ، فَقُمْتُ مِنْ عِنْدِهِ وَقَدْ وَاللَّهِ أَرْعَبْتُ الْعِلْجَ جَهْدِي، فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا الْعِلْجُ إِمَّا أَنْ تَعْبُرُوا إِلَيْنَا بِنَهَاوَنْدَ، وَإِمَّا أَنْ نَعْبُرَ إِلَيْكُمْ، فَقَالَ النُّعْمَانُ: اعْبُرُوا، فَعَبَرْنَا، قَالَ أَبِي: فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، إِنَّ الْعُلُوجَ يَجِيئُونَ كَأَنَّهُمْ جِبَالُ الْحَدِيدِ، وَقَدْ تَوَاثَقُوا أَنْ لا يَفِرُّوا مِنَ الْعَرَبِ، وَقَدْ قُرِنَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ حَتَّى كَانَ سَبْعَةٌ فِي قِرَانٍ، وَأَلْقَوْا حَسَكَ الْحَدِيدِ خَلْفَهُمْ، وَقَالُوا: مَنْ فَرَّ مِنَّا عَقَرَهُ حَسَكُ الْحَدِيدِ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ حِينَ رَأَى كَثْرَتَهُمْ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فَشَلا، إِنَّ عَدُوَّنَا يُتْرَكُونَ أَنْ يَتَتَامُّوا فَلا يَعْجَلُوا، أَمَا وَاللَّهِ لَوْ أَنَّ الأَمْرَ إِلَيَّ لَقَدْ أَعْجَلْتُهُمْ بِهِ، قَالَ: وَكَانَ النُّعْمَانُ رَجُلا بَكَّاءً، فَقَالَ: قَدْ كَانَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا يُشْهِدُكَ أَمْثَالَهَا فَلا يُخْزِيكَ وَلا يُعَرِّي مَوْقِفَكَ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مَنَعَنِي أَنْ أُنَاجِزَهُمْ إِلا لِشَيْءٍ شَهِدْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذْ غَزَا فَلَمْ يُقَاتِلْ أَوَّلَ النَّهَارِ لَمْ يُعَجِّلْ حَتَّى تَحْضُرَ الصَّلَوَاتُ وَتَهُبَّ الأَرْوَاحُ وَيَطِيبَ الْقِتَالُ" ، ثُمَّ قَالَ النُّعْمَانُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تَقَرَّ عَيْنِي الْيَوْمَ بِفَتْحٍ يَكُونُ فِيهِ عِزُّ الإِسْلامِ وَأَهْلِهِ، وَذُلُّ الْكُفْرِ وَأَهْلِهِ، ثُمَّ اخْتِمْ لِي عَلَى إِثْرِ ذَلِكَ بِالشَّهَادَةِ، ثُمَّ قَالَ: أَمِّنُوا يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ، فَأَمَّنَا وَبَكَى وَبَكَيْنَا، ثُمَّ قَالَ النُّعْمَانُ: إِنِّي هَازٌّ لِوَائِي فَتَيَسَّرُوا لِلسَّلاحِ، ثُمَّ هَازُّهُ الثَّانِيَةَ فَكُونُوا مُتَيَسِّرِينَ لِقِتَالِ عَدُوِّكُمْ بِإِزَائِهِمْ، فَإِذَا هَزَزْتُهُ الثَّالِثَةَ فَلْيَحْمِلْ كُلُّ قَوْمٍ عَلَى مَنْ يَلِيهِمْ مِنْ عَدُوِّكُمْ عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ، قَالَ: فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلاةُ وَهَبَّتِ الأَرْوَاحُ كَبَّرَ وَكَبَّرْنَا، وَقَالَ: رِيحُ الْفَتْحِ وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَإِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَسْتَجِيبَ اللَّهُ لِي وَأَنْ يَفْتَحَ عَلَيْنَا، فَهَزَّ اللِّوَاءَ فَتَيَسَّرُوا، ثُمَّ هَزَّهُ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ هَزَّهُ الثَّالِثَةَ، فَحَمَلْنَا جَمِيعًا كُلُّ قَوْمٍ عَلَى مَنْ يَلِيهِمْ، وَقَالَ النُّعْمَانُ: إِنْ أَنَا أُصِبْتُ، فَعَلَى النَّاسِ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، فَإِنْ أُصِيبَ حُذَيْفَةُ، فَفُلانٌ، فَإِنْ أُصِيبَ فُلانٌ فَفُلانٌ، حَتَّى عَدَّ سَبْعَةً آخِرُهُمُ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، قَالَ أَبِي: فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَحَدًا يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يَظْفِرَ، وَثَبَتُوا لَنَا فَلَمْ نَسْمَعْ إِلا وَقَعَ الْحَدِيدُ عَلَى الْحَدِيدِ، حَتَّى أُصِيبَ فِي الْمُسْلِمِينَ مُصَابَةٌ عَظِيمَةٌ، فَلَمَّا رَأَوْا صَبْرَنَا وَرَأَوْنَا لا نُرِيدُ أَنْ نَرْجِعَ انْهَزَمُوا، فَجَعَلَ يَقَعُ الرَّجُلُ فَيَقَعُ عَلَيْهِ سَبْعَةٌ فِي قِرَانٍ فَيُقْتَلُونَ جَمِيعًا، وَجَعَلَ يَعْقِرُهُمْ حَسَكُ الْحَدِيدِ خَلْفَهُمْ، فَقَالَ النُّعْمَانُ: قَدِّمُوا اللِّوَاءَ فَجَعَلْنَا نُقَدِّمُ اللِّوَاءَ فَنَقْتُلُهُمْ وَنَضْرِبُهُمْ، فَلَمَّا رَأَى النُّعْمَانُ أَنَّ اللَّهَ قَدِ اسْتَجَابَ لَهُ وَرَأَى الْفَتْحَ جَاءَتْهُ نُشَّابَةٌ، فَأَصَابَتْ خَاصِرَتَهُ فَقَتَلَتْهُ، فَجَاءَ أَخُوهُ مَعْقِلُ بْنُ مُقَرِّنٍ فَسَجَّى عَلَيْهِ ثَوْبًا، وَأَخَذَ اللِّوَاءَ فَتَقَدَّمَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: تَقَدَّمُوا رَحِمَكُمُ اللَّهُ، فَجَعَلْنَا نَتَقَدَّمُ فَنَهْزِمُهُمْ وَنَقْتُلُهُمْ، فَلَمَّا فَرَغْنَا وَاجْتَمَعَ النَّاسُ، قَالُوا: أَيْنَ الأَمِيرُ؟ فَقَالَ مَعْقِلٌ: هَذَا أَمِيرُكُمْ، قَدْ أَقَرَّ اللَّهُ عَيْنَهُ بِالْفَتْحِ وَخَتَمَ لَهُ بِالشَّهَادَةِ، فَبَايَعَ النَّاسُ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ بِالْمَدِينَةِ يَدْعُو اللَّهَ وَيَنْتَظِرُ مِثْلَ صَيْحَةِ الْحُبْلَى، فَكَتَبَ حُذَيْفَةُ، إِلَى عُمَرَ بِالْفَتْحِ مَعَ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ قَالَ: أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِفَتْحٍ أَعَزَّ اللَّهُ فِيهِ الإِسْلامَ وَأَهْلَهُ وَأَذَلَّ فِيهِ الشِّرْكَ وَأَهْلَهُ، وَقَالَ: النُّعْمَانُ بَعَثَكَ؟ قَالَ: احْتَسِبِ النُّعْمَانَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَبَكَى عُمَرُ وَاسْتَرْجَعَ، وَقَالَ: وَمَنْ وَيْحَكَ؟ فَقَالَ: فُلانٌ، وَفُلانٌ، وَفُلانٌ، حَتَّى عَدَّ نَاسًا، ثُمَّ قَالَ: وَآخَرِينَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لا تَعْرِفُهُمْ، فَقَالَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَهُوَ يَبْكِي: لا يَضُرُّهُمْ أَنْ لا يَعْرِفَهُمْ عُمَرُ، لَكِنَّ اللَّهَ يَعْرِفُهُمْ.
زیاد بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہرمزان سے کہا: ”جب تم اپنی جان (کی امان لے کر) مجھ سے بچ نکلے ہو تو اب تم میری خیرخواہی کرو۔“ اس کی وجہ یہ تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے یہ کہا تھا: ”تم بات کرو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے امان دے دی تو ہرمزان نے کہا: ”جی ہاں، آج فارس کا ایک سر ہے اور دو پر ہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اس کا سر کہاں ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”نہاوند میں بنذ اذقان کے پاس، اس کے ساتھ کسریٰ کے اساورہ (شاہی سوار) ہیں اور اہل اصفہان۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اس کے دو پر کہاں ہیں؟“ ہرمزان نے ایک جگہ کا ذکر کیا تھا جو میں بھول گیا ہوں۔ ہرمزان نے کہا: ”آپ ان کے دو پروں کو کاٹ دیں تو اس طرح آپ سر کو کمزور کر دیں گے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن! تم نے غلط کہا ہے بلکہ میں سر کی طرف جاؤں گا، اللہ تعالیٰ اس کو کاٹ دے گا اور جب اللہ تعالیٰ اسے کاٹ دے گا تو وہ دونوں پروں کو بھی دور کر دے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ بنفس نفیس اس کی طرف جائیں، تو لوگوں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! ہم آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتے ہیں کہ آپ اگر بذات خود عجمی علاقوں کی طرف چلے گئے اور وہاں آپ شہید ہو گئے تو مسلمانوں کے پاس کوئی نظام نہیں رہے گا، آپ لشکر کو بھیج دیجئے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل مدینہ کو بھیجا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس میں اپنے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، مہاجرین اور انصار کو بھیجا۔ انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ تم اہل بصرہ کو ساتھ لے کر روانہ ہو جاؤ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اہل کوفہ کو ساتھ لے کر روانہ ہو جاؤ یہاں تک کہ تم سب لوگ نہاوند کے مقام پر اکٹھے ہو جاؤ تو تمہارا امیر نعمان بن مقرن مزنی ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سب لوگ نہاوند کے مقام پر اکٹھے ہو گئے تو بنذ اذقان علج نے انہیں پیغام بھیجا: ”اے عربوں کے گروہ! ہماری طرف ایک شخص کو بھیجو جس کے ساتھ ہم بات چیت کریں۔“ تو لوگوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو اختیار کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے، ان کی شکل و صورت کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے، وہ لمبے تڑنگے شخص تھے، ان کے بال زیادہ تھے اور وہ کانے تھے۔ وہ اس کے پاس گئے۔ جب وہ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے ہمیں بتایا: ”میں نے علج (یعنی ان کے سردار) کو پایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا کہ کیا ہمیں ان کے ساتھ بھرپور شان و شوکت کے ساتھ ملنا چاہیے تاکہ ان پر ہمارا رعب قائم ہو؟ تو اس کے ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں ان کے ساتھ بھرپور تیاری اور شان و شوکت کے ساتھ ملنا چاہیے۔“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”جب میں ان لوگوں کے پاس آیا تو میں نے اسے ایسے اسلحے سے لیس دیکھا کہ نگاہیں چکا چوند ہوتی تھیں۔ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس کے سرہانے کھڑے ہوئے تھے اور وہ سونے کے تخت پر بیٹھا ہوا تھا، اس کے سر پر تاج تھا۔ میں جیسا تھا اسی طرح گزرتا چلا گیا اور میں نے اپنے سر کو جھکایا تاکہ میں اس کے ساتھ تخت پر بیٹھوں۔“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تو مجھے وہاں سے دھکیل دیا گیا اور مجھے ڈانٹا گیا تو میں نے کہا: سفیروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ ان لوگوں نے مجھ سے کہا: تم ایک کتے ہو، کیا تم بادشاہ کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: میں اپنی قوم میں اس سے زیادہ معزز شمار ہوتا ہوں جتنا یہ شخص تمہارے درمیان معزز ہے۔“ راوی کہتے ہیں: تو اس نے مجھے ڈانٹا اور اس نے کہا: ”تم بیٹھ جاؤ“ تو میں بیٹھ گیا، پھر اس کے قول کا ترجمہ میرے سامنے کیا گیا تو اس نے یہ کہا تھا: ”اے عربوں کے گروہ! تم سب سے زیادہ بھوکے تھے، سب سے زیادہ بدحال تھے، سب سے زیادہ گندے تھے اور سب سے زیادہ دور دراز کے علاقے کے رہنے والے تھے اور بھلائی سے سب سے زیادہ دور تھے، اور مجھے اپنے اردگرد موجود ان اساورہ کو یہ حکم دینے سے کہ وہ تمہیں تیروں میں پرو دیں، صرف اس بات نے روکا ہے کہ میں تمہاری لاشوں سے نجاست محسوس کرتا ہوں کیونکہ تم ناپاک ہو، اگر تم لوگ چلے جاتے ہو تو ہم تمہیں جانے دیں گے، اگر تم لوگ نہیں مانتے تو پھر ہم تمہیں تمہارے مرنے کی جگہیں دکھا دیں گے۔“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، تو میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! تم نے ہماری جو حالت اور صورتحال بیان کی ہے اس میں تم نے کوئی غلطی نہیں کی۔ ہمارا علاقہ سب سے زیادہ دور ہے، ہم سب سے زیادہ بھوکے تھے، ہم سب سے زیادہ بدحال تھے اور بھلائی سے سب سے زیادہ دور تھے یہاں تک کہ اللہ نے ہماری طرف ایک رسول کو مبعوث کیا، اس نے ہمارے ساتھ دنیا میں مدد کرنے کا اور آخرت میں جنت عطا کرنے کا وعدہ کیا، تو جب سے ہمارے پاس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے مسلسل فلاح اور کامیابی کو حاصل کرتے رہے یہاں تک کہ ہم تمہارے پاس آ گئے۔ اللہ کی قسم! ہم نے دیکھ لیا ہے تمہاری بادشاہی کو بھی اور تمہارے طرزِ حیات کو بھی اور اب ہم اس بدبختی کی طرف کبھی واپس نہیں جائیں گے اور تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے اس پر غلبہ حاصل کر لیں گے یا پھر ہم تمہاری سرزمین پر شہید ہو جائیں گے۔“ اس پر اس نے کہا: ”اس کانے شخص نے تمہارے ساتھ سچی بات کی ہے جو اس کے ذہن میں تھی۔“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تو میں اس کے پاس سے اٹھ گیا، اللہ کی قسم! میں نے علج (نامی سردار کو) مرعوب کرنے کی پوری کوشش کی۔“ پھر علج نے ہماری طرف پیغام بھجوایا: ”کیا تم (دریا کو) عبور کر کے ہماری طرف نہاوند میں آؤ گے یا ہم عبور کر کے تمہاری طرف آئیں؟“ تو سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم لوگ عبور کرو۔“ تو ہم لوگوں نے عبور کر لیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے، میں نے آج جیسا (منظر) کبھی نہیں دیکھا، ان کے لشکر کے لوگ یوں آ رہے تھے جس طرح لوہے کے پہاڑ تھے اور ان لوگوں نے آپس میں یہ عہد کیا تھا کہ وہ عربوں کے مقابلے میں فرار نہیں ہوں گے۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے تھے یہاں تک کہ وہ سات آدمی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے پیچھے لوہے کے کانٹے (گوکھرو) بچھا دیے تھے، ان لوگوں نے یہ کہا تھا: ”ہم میں سے جو شخص فرار ہو گا اسے لوہے کے کانٹے زخمی کر دیں گے۔“ جب سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی کثرت دیکھی تو فرمایا: ”میں نے آج جیسی سستی کبھی نہیں دیکھی، ہمارے دشمن کو مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ پوری طرح اکٹھے ہو جائیں اور ان پر جلدی (حملہ) نہیں کیا جا رہا، اللہ کی قسم! اگر معاملہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں ان پر فوراً حملہ کر دیتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ ایک ایسے شخص تھے جو بہت زیادہ روتے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پہلے بھی آپ کو اس طرح کے مواقع دکھاتا رہا ہے اور اس نے آپ کو رسوا نہیں کیا اور نہ آپ کے موقف کو بے سہارا چھوڑا، اللہ کی قسم! میں ان پر صرف اس لیے حملہ نہیں کر رہا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک چیز دیکھی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی جنگ میں حصہ لیتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دن کے ابتدائی حصے میں لڑائی شروع نہیں کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک لڑائی شروع نہیں کرتے تھے جب تک نماز کا وقت نہیں ہو جاتا تھا اور ہوا نہیں چل پڑتی تھی اور جنگ کی صورتحال تیار نہیں ہو جاتی تھی،“ تو پھر سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے دعا کی: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تَقَرَّ عَيْنِي الْيَوْمَ بِفَتْحٍ يَكُونُ فِيهِ عِزُّ الْإِسْلَامِ وَأَهْلِهِ وَذِلُّ الْكُفْرِ وَأَهْلِهِ ثُمَّ اقْبِضْنِي عَلَى الشَّهَادَةِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ تو آج فتح کے ذریعے میری آنکھوں کو ٹھنڈا کر دے کیونکہ اس میں اسلام اور اہل اسلام کی عزت ہے اور کفر اور اہل کفر کی ذلت ہے اور پھر اس کے بعد مجھے شہادت نصیب کر کے میرا خاتمہ کر دینا۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”تم لوگ آمین کہو، اللہ تعالیٰ تم لوگوں پر رحم کرے۔“ تو ہم نے آمین کہا، پھر وہ بھی رونے لگے اور ہم بھی رونے لگے۔ پھر سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اپنا جھنڈا لہراؤں گا تم لوگ ہتھیار تیار کر لینا، پھر میں دوسری مرتبہ لہراؤں گا تو تم دشمن کے ساتھ لڑائی کرنے کے لیے اس کے مدمقابل آ کے تیار ہو جانا، پھر جب میں تیسری مرتبہ لہراؤں گا تو ہر شخص اللہ تعالیٰ کی برکت حاصل کرتے ہوئے اپنے قریبی دشمن پر حملہ کر دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب نماز کا وقت ہو گیا اور ہوائیں چل پڑیں تو انہوں نے تکبیر کہی تو ہم نے بھی تکبیر کہی۔ انہوں نے فرمایا: ”یہ فتح کی ہوا ہے، اللہ کی قسم! اگر اللہ نے چاہا (تو ہم فتح حاصل کر لیں گے) اور مجھے یہ امید ہے اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول کر لے گا اور ہمیں فتح نصیب کرے گا۔“ تو انہوں نے جھنڈا لہرایا اور لوگ تیار ہو گئے، انہوں نے دوسری مرتبہ لہرایا، پھر انہوں نے تیسری مرتبہ لہرایا تو ہم سب نے حملہ کر دیا۔ ہر فرد نے اپنے قریبی دشمن پر حملہ کر دیا۔ سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں شہید ہو جاؤں تو سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ لوگوں کے امیر ہوں گے، اگر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ شہید ہو جائیں تو فلاں صاحب ہوں گے، اگر وہ شہید ہو جائیں تو فلاں ہوں گے،“ یہاں تک کہ سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے سات آدمیوں کا نام گنوایا جن میں سے آخری فرد سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ تھے۔ میرے والد بیان کرتے ہیں: ”اللہ کی قسم! مجھے مسلمانوں میں سے کسی ایسے شخص کے بارے میں یہ علم نہیں ہے جو اس بات کا خواہشمند ہو کہ وہ اپنے اہل خانہ کی طرف واپس جائے یہاں تک کہ یا تو وہ شہید ہو جائے یا کامیاب ہو جائے۔“ وہ لوگ ہمارے مقابلے میں ڈٹے رہے تو ہمیں صرف لوہے کی لوہے سے ٹکرانے کی آواز آ رہی تھی یہاں تک کہ بہت سارے مسلمان شہید ہوئے۔ جب ان لوگوں نے ہمارا صبر دیکھا اور انہوں نے دیکھا کہ ہم واپس نہیں جانا چاہتے تو وہ لوگ پسپا ہو گئے۔ ان میں سے کوئی ایک شخص گرتا تو اس کے اوپر ایک ہی لڑی کے سات آدمی بھی گر جاتے تو وہ سب مارے جاتے اور ان کے پیچھے لوہے کے کانٹے انہیں زخمی کرنے لگے۔ سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جھنڈے کو آگے کرو،“ تو ہم نے جھنڈے کو آگے کر دیا اور ہم انہیں قتل کرتے رہے اور انہیں مارتے رہے۔ جب سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا کو قبول کر لیا ہے اور انہوں نے فتح کو دیکھ لیا تو ایک تیر ان کے پاس آیا، وہ ان کے پہلو میں آ کر لگا اور وہ شہید ہو گئے۔ ان کے بھائی سیدنا معقل بن مقرن رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے ان پر کپڑا ڈال دیا اور علم کو پکڑ لیا اور اس کو لے کر آگے بڑھ گئے، پھر انہوں نے کہا: ”تم لوگ آگے بڑھو، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔“ اور ہم لوگ آگے بڑھنے لگے۔ ہم نے ان لوگوں کو پسپا کر دیا اور انہیں قتل کر دیا، جب ہم فارغ ہوئے اور لوگ اکٹھے ہوئے تو لوگوں نے دریافت کیا: ”امیر کہاں ہے؟“ تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ تمہارے امیر ہیں، اللہ تعالیٰ نے فتح کے ذریعے ان کی آنکھوں کو ٹھنڈا کیا اور آخر میں انہیں شہادت بھی نصیب کر دی،“ تو لوگوں نے سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مدینہ میں اللہ سے دعائیں کر رہے تھے اور وہ اس طرح سے منتظر تھے جس طرح کسی حاملہ عورت کی چیخ کا انتظار کیا جاتا ہے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فتح کی خوش خبری کا پروانہ ایک مسلمان شخص کے ہمراہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا۔ جب وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کو فتح کی خوش خبری نصیب ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اس جنگ میں اسلام اور اہل اسلام کو عزت عطا کی اور اس میں شرک اور اہل شرک کو ذلت عطا کی۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا نعمان نے تمہیں بھیجا ہے؟“ تو قاصد نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! نعمان کے بارے میں آپ ثواب کی امید رکھیں (یعنی وہ شہید ہو گئے ہیں)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور انہوں نے «إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”تمہارا ستیاناس ہو! اور کون (شہید ہوا ہے)؟“ قاصد نے بتایا: ”فلاں اور فلاں اور فلاں،“ اس نے متعدد لوگوں کے نام گنوائے، پھر اس نے بتایا: ”اے امیر المؤمنین! اور لوگ بھی ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہیں،“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے روتے ہوئے کہا: ”ان لوگوں کو کوئی نقصان نہیں ہو گا اگر ”عمر“ ان سے واقف نہیں ہے لیکن اللہ تعالیٰ تو ان سے واقف ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4756]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3159، 7530، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4756، 4757، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2561، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2655، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1612، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18533، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24241» «رقم طبعة با وزير 4736»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2825). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
273. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الاستحباب للإمام أن يكون قتاله الأعداء بعد زوال الشمس إذا فات ذلك من أول النهار-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مستحب ہے کہ اگر دن کے اوائل میں موقع گزر جائے تو امام اپنا حملہ سورج کے ڈھلنے کے بعد کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4757
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، وَعَفَّانُ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمِزِّنِيِّ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ عِنْدَ الْقِتَالِ، فَلَمْ يُقَاتِلْ أَوَّلَ النَّهَارِ أَخَّرَهُ إِلَى أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ، وَتَهُبَّ الرِّيَاحُ، وَيَنْزِلَ النَّصْرُ" .
سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کرنے لگتے تھے تو دن کے ابتدائی حصے میں جنگ شروع نہیں کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اس وقت تک مؤخر کرتے تھے کہ سورج ڈھل جاتا تھا اور ہوائیں چل پڑتی تھیں اور مدد نازل ہو جاتی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4757]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3159، 7530، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4756، 4757، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2561، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2655، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1612، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18533، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24241» «رقم طبعة با وزير 4737»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2385): خ نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں