الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
323. باب الغنائم وقسمتها - ذكر البيان بأن الغنائم لم تحل لأمة من الأمم خلا هذه الأمة-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اس بات کا بیان کہ غنائم کسی امت کے لیے مخصوص طور پر حلال نہیں ہوتیں مگر اس امت کے لیے یہ حکم آیا۔
حدیث نمبر: 4808
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ، فَقَالَ لِقَوْمِهِ: لا يَتْبَعْنِي رَجُلٌ قَدْ نَاكَحَ امْرَأَةً وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا، وَلا رَفَعَ بِنَاءً وَلَمْ يَرْفَعْ سُقُفَهَا، وَلا اشْتَرَى غَنَمًا وَهُوَ يَنْتَظِرُ وِلادَهَا، فَغَزَا، فَدَنَا إِلَى الدَّيْرِ حِينَ صَلَّى الْعَصْرَ، أَوْ قَرُبَ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لِلشَّمْسِ: إِنَّكِ مَأْمُورَةٌ، وَأَنَا مَأْمُورٌ، اللَّهُمَّ احْبِسْهَا عَلَيَّ شَيْئًا، فَحُبِسَتْ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَجَمَعُوا مَا غَنِمُوا، فَأَقْبَلَتِ النَّارُ لِتَأْكُلَهُ، فَأَبَتِ النَّارُ أَنْ تَطْعَمَهُ، فَقَالَ: فِيكُمْ غُلُولٌ فَلْيُبَايِعْنِي مِنْ كُلِّ قَبِيلَةٍ رَجُلٌ، فَبَايَعَهُ، فَلَصِقَتْ يَدُ رَجُلٍ بِيَدِهِ، فَقَالَ: إِنَّ فِيكُمُ الْغُلُولَ فَلْتُبَايِعْنِي قَبِيلَتُكَ، فَبَايَعَتْهُ قَبِيلَتُهُ، فَلَصِقَتْ بِيَدِهِ يَدُ رَجُلَيْنِ أَوْ ثَلاثَةٍ، فَقَالَ: فِيكُمُ الْغُلُولُ، فَأَخْرَجُوا مِثْلَ رَأْسِ الْبَقَرَةِ مِنْ ذَهَبٍ، فَوَضَعُوهُ فِي الْمَالِ وَهُوَ بِالصَّعِيدِ، فَأَقْبَلَتِ النَّارُ، فَأَكَلَتْهُ، فَلَمْ تَحِلَّ الْغَنَائِمُ لأَحَدٍ كَانَ قَبْلَنَا، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ رَأَى ضَعْفَنَا، فَطَيَّبَهَا لَنَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک نبی علیہ السلام جنگ کے لیے تشریف لے جانے لگے، تو انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا: کوئی ایسا شخص میرے ساتھ نہ جائے جس نے کسی عورت کے ساتھ نکاح کر لیا ہو اور اب وہ اس عورت کی رخصتی کروانا چاہتا ہو یا جس نے عمارت بنا لی ہو اور ابھی چھت نہ ڈالی ہو یا اس نے بکری خریدی اور وہ اس بکری کے ہاں بچے ہونے کا منتظر ہو۔ جب عصر کا وقت ہوا یا اس کے قریب کا وقت ہوا تو وہ عبادت گاہ کے قریب آئے اور انہوں نے سورج سے فرمایا: «إِنَّكِ مَأْمُورَةٌ وَأَنَا مَأْمُورٌ» ”تم بھی حکم کے پابند ہو اور میں بھی حکم کا پابند ہوں“، «اللَّهُمَّ احْبِسْهَا عَلَيْنَا» ”اے اللہ! اسے میرے لیے کچھ دیر کے لیے (غروب ہونے سے) روک دے“ تو اسے روک دیا گیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا کر دی۔ انہیں جو مال غنیمت حاصل ہوا تھا وہ انہوں نے اکٹھا کیا تاکہ آگ آ کر اسے کھا لے لیکن آگ نے اسے نہیں کھایا تو انہوں نے فرمایا: تمہارے درمیان خیانت کا ارتکاب کیا گیا ہے، ہر قبیلے کا ایک شخص میرے ہاتھ پر بیعت کرے، تو ان کی بیعت شروع ہوئی ایک شخص کا ہاتھ ان کے ہاتھ کے ساتھ چپک گیا تو اس نبی نے فرمایا: خیانت تمہارے (قبیلے) میں ہوئی ہے۔ تمہارا قبیلہ میری بیعت کرے۔ اس شخص کے قبیلے نے ان کی بیعت کی تو دو (راوی کو شک ہے یا شاید) تین افراد کا ہاتھ ان کے ہاتھ کے ساتھ چپک گیا تو انہوں نے فرمایا: خیانت تم نے کی ہے، تو ان لوگوں نے سونے سے بنا ہوا گائے کا سر نکالا اور اسے مال غنیمت میں رکھ دیا جو ایک کھلے میدان میں پڑا تھا، تو آگ آئی اور اسے کھا گئی۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ہم سے پہلے کسی کے لیے بھی مال غنیمت کو حلال قرار نہیں دیا گیا، اس کی وجہ یہ ہے: جب اللہ تعالیٰ نے ہماری کمزوری ملاحظہ کی تو ہمارے لیے اسے پاکیزہ (یعنی حلال) قرار دے دیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4808]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3124، 5157، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1747، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4807، 4808، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8827، 11144، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12829، 12830، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8317» «رقم طبعة با وزير 4788»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2742): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
324. باب الغنائم وقسمتها - ذكر وصف ما يعمل في الغنائم إذا غنمها المسلمون-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - جب مسلمانوں نے غنیمت حاصل کی تو اس میں کیا اعمال کیے جاتے ہیں اس کی وصف و ترتیب۔
حدیث نمبر: 4809
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَ مَغْنَمًا أَمَرَ بِلالا فَنَادَى فِي النَّاسِ، فَيَجِيءُ النَّاسُ بِغَنَائِمِهِمْ، فَيُخَمِّسُهُ وَيُقَسِّمُهُ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ بَعْدَ ذَلِكَ بِزِمَامٍ مِنْ شَعْرٍ، فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ بِلالا يُنَادِي ثَلاثًا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَجِيءَ بِهِ؟ فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُنْ أَنْتَ الَّذِي يَجِيءُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَلَنْ أَقْبَلَهُ مِنْكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مالِ غنیمت حاصل ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیتے کہ وہ لوگوں میں اعلان کر دیں، تو لوگ اپنے اپنے مالِ غنیمت کو لے آتے، (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ”خمس“ نکال کر بقیہ مال تقسیم کر دیا تو اس کے بعد ایک شخص بالوں سے بنی ہوئی رسی لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے بلال کا تین مرتبہ کیا ہوا اعلان نہیں سنا تھا؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں (سنا تھا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”پھر کیا وجہ ہے تم اسے پہلے کیوں لے کر نہیں آئے؟“ اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں معذرت پیش کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسے ہو جاؤ کہ اگر تم اسے قیامت کے دن بھی لے کر آؤ گے تو میں اسے تم سے قبول نہیں کروں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4809]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4809، 4858، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2598، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2712، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12843، 12983، 18280، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7116، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14397، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8023» «رقم طبعة با وزير 4789»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2429). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
325. باب الغنائم وقسمتها - ذكر وصف السهمان التي يسهم بها من حضر الوقعة من المسلمين من الغنائم-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - لڑائی میں حاضر مسلمانوں میں جو دو حصّے تقسیم کیے جاتے ہیں ان کی وصف کا ذکر
حدیث نمبر: 4810
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لِلْفَرَسِ سَهْمَانِ، وَلِلرَّجُلِ سَهْمٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(مالِ غنیمت میں) گھوڑے کے دو حصے ہوں گے اور آدمی کا ایک حصہ ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4810]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1762، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1162، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2733، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1554، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2854، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2760، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12985، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4164، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4534» «رقم طبعة با وزير 4790»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2443): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
326. باب الغنائم وقسمتها - ذكر تفصيل الله الحكم المذكور في خبر سليم بن أخضر هذا-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - سلیم بن أخضر کی اس خبر میں مذکور حکم کی تفصیل بیان کرنا
حدیث نمبر: 4811
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ أَسْهَمَ لِلْفَارِسِ ثَلاثَةَ أَسْهُمٍ، سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ، وَسَهْمًا لِلرَّجُلِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مالِ غنیمت میں سے) گھڑ سوار کو تین حصے دیے، دو حصے اس کے گھوڑے کے اور ایک حصہ آدمی کا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4811]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1762، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1162، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2733، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1554، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2854، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2760، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12985، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4164، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4534» «رقم طبعة با وزير 4791»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1226): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
327. باب الغنائم وقسمتها - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن الفرس لا يسهم له إلا كما يسهم لصاحبه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اس خبر المدحض کا بیان جو اس قول کو رد کرتا ہے کہ گھوڑا صرف اپنے مالک کو ہی حصہ دیتا ہے
حدیث نمبر: 4812
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”گھوڑے کے دو حصے اور آدمی کا ایک حصہ مقرر کیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4812]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1762، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1162، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2733، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1554، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2854، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2760، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12985، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4164، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4534» «رقم طبعة با وزير 4792»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
328. باب الغنائم وقسمتها - ذكر خبر قد يوهم من لم يحكم صناعة العلم أن من لم يشهد المعركة مع المسلمين له أن يسهم معهم-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - ایسی روایت کا ذکر جو غیر ماہر کو یہ خیال دلا سکتی ہے کہ جو معرکہ نہ دیکھے وہ بھی غنیمت میں حصہ پائے گا
حدیث نمبر: 4813
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ:" قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا فُتِحَتْ خَيْبَرُ بِثَلاثٍ فَأَسْهَمَ لَنَا وَلَمْ يُسْهِمْ لأَحَدٍ لَمْ يَشْهَدِ الْفَتْحَ غَيْرَنَا" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خیبر فتح ہونے کے تین دن بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مال غنیمت میں سے) ہمیں بھی حصہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے علاوہ اور کسی بھی ایسے شخص کو حصہ نہیں دیا جو جنگ میں شریک نہیں ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4813]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3136، 3876، 4230 م، 4233، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2503، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1167، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4813، 7194، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4973، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8330، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2725، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1559، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13039، 13040، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19833» «رقم طبعة با وزير 4793»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2436). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
329. باب الغنائم وقسمتها - ذكر خبر قد يوهم غير المتبحر في صناعة العلم أنه مضاد لخبر أبي موسى الذي ذكرناه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - ایسی روایت کا ذکر جو غیر ماہرِ فنِ حدیث کو حضرت ابوموسیٰ کی روایت کے مقابل محسوس ہو سکتی ہے
حدیث نمبر: 4814
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو، عَنْ إِسْهَامِ مَنْ لَمْ يَشْهَدِ الْفَتْحَ وَالْقِتَالَ، فَقَالَ: " لا يُسْهَمُونَ أَلا تَرَى الطَّائِفَتَيْنِ تَدْخُلانِ مِنْ دَرْبِ وَاحِدٍ أَوْ دَرْبَيْنِ مُخْتَلِفَيْنِ، فَتَغْنَمُ إِحْدَاهُمَا، وَلا تَغْنَمُ الأُخْرَى، وَإِحْدَاهُمَا قُوَّةٌ لِلأُخْرَى، فَلا تُشْرِكُ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى غَنِمَا جَمِيعًا أَوْ غَنِمَ أَحَدُهُمَا بِذَلِكَ مَضَى الأَمْرُ فِيهِمْ" . قَالَ قَالَ الْوَلِيدُ : فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَذْكُرُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَرِيَّةً قِبَلَ نَجْدٍ عَلَيْهَا أَبَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، فَقَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ فَتْحِ خَيْبَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لا تَقْسِمْ لَهُمْ فَغَضِبَ أَبَانُ وَنَالَ مِنْهُ، قَالَ: وَحَمَلَ عَلَيْهِ بِرُمْحِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَهْلا يَا أَبَانُ"، وَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْسِمَ لَهُمْ شَيْئًا ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْجَيْشُ إِذَا فَتَحَ مَوْضِعًا مِنْ مَوَاضِعِ أَعْدَاءِ اللَّهِ لَحِقَ بِهِمْ جَيْشٌ آخَرُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بَعْدَ فَرَاغِهِمْ مِنْ فَتْحِهِمِ يَجِبُ أَنْ تُقْسَمَ الْغَنَائِمُ بَيْنَ الْجَيْشِ الَّذِي كَانَ الْفَتْحُ لَهُمْ، فَيُسْهَمُ لِلْفَارِسِ ثَلاثَةُ أَسْهُمٍ سَهْمَانِ لِفَرَسِهِ وَسَهْمٌ لَهُ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ وَاحِدٌ، وَلا يُسْهَمُ لِمَنْ أَتَى بَعْدَ الْفَتْحِ مِمَّا غَنِمُوا شَيْئًا إِلا أَنْ يَكُونَ الْجَيْشُ الَّذِي لَحِقَ بِالْجَيْشِ الأَوَّلِ كَانُوا مَدَدًا لَهُمْ، فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ كَانُوا كَأَنَّهُمَا جَيْشٌ وَاحِدٌ أَصْلُهُمْ وَاحِدٌ، وَيَكُونُ مَدَدُهُمْ عِنْدَ الْحَاجَةِ إِلَيْهِمْ، فَحِينَئِذٍ يُسْهَمُ لَهُمْ كُلِّهِمْ، وَأَمَّا إِسْهَامُ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلأَشْعَرِيِّينَ بَعْدَمَا فَتَحَ خَيْبَرَ كَانَ ذَلِكَ مِنْ خُمْسٍ خَمَّسَهُ الَّذِي فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ لِيَسْتَمِيلَ بِذَلِكَ قُلُوبَهُمْ، لا أَنَّهُمْ أُعْطُوا مِنْ مَغَانِمِ خَيْبَرَ حَيْثُ لَمْ يَشْهَدُوا فَتْحَهُ".
ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے ابوعمرو سے ایسے شخص کو حصہ دینے کے بارے میں دریافت کیا جو فتح اور جنگ میں شریک نہیں ہوا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ایسے لوگوں کو کوئی حصہ نہیں دیا جائے گا، کیا تم نے غور نہیں کیا؟ دو گروہ ایک ہی راستے سے یا دو مختلف راستوں سے (قلعہ کے اندر) داخل ہوتے ہیں، ان میں سے ایک کو مال غنیمت حاصل ہوتا ہے اور دوسرے گروہ کو مال غنیمت حاصل نہیں ہوتا، ان میں سے ایک گروہ دوسرے کی قوت ہوتا ہے لیکن ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ کا مال غنیمت میں شراکت دار نہیں ہوتا، خواہ ان دونوں نے مال غنیمت حاصل کیا ہو یا ان میں سے کسی ایک نے مال غنیمت حاصل کیا ہو، ان کے درمیان فیصلہ اسی طرح ہوتا ہے۔ ولید کہتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ سعید بن عبدالعزیز سے کیا، تو انہوں نے بتایا: میں نے زہری کو سعید بن مسیب کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ نقل کرتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے سعید بن العاص کو یہ حدیث سنائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی سمت ایک جنگی مہم روانہ کی، اس مہم کے امیر سیدنا ابان بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ تھے، وہ خیبر فتح ہونے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ (مال غنیمت میں سے) انہیں حصہ نہ دیجیے گا، تو ابان غصے میں آ گئے اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے ان پر نیزہ تان لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابان! ٹھہر جاؤ!“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو (مال غنیمت میں سے) کچھ دینے سے انکار کر دیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) جب کوئی لشکر اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے کسی علاقے کو فتح کر لے اور پھر مسلمانوں کا دوسرا لشکر ان لوگوں کے فتح حاصل کر لینے کے بعد ان سے آ کر ملے تو یہ بات لازم ہے کہ مال غنیمت صرف ان لوگوں میں تقسیم کیا جائے جنہوں نے فتح حاصل کی تھی۔ (اس تقسیم میں) گھڑ سوار کو تین حصے دیے جائیں گے، دو حصے اس کے گھوڑے کے ہوں گے اور ایک حصہ گھڑ سوار کا ہو گا۔ پیادہ شخص کو ایک حصہ ملے گا، جو لوگ فتح حاصل ہو جانے کے بعد آئے ہوں انہیں مال غنیمت میں سے کچھ نہیں ملے گا، البتہ جو لشکر بعد میں آ کر پہلے لشکر سے ملا ہے، اگر وہ مدد کے لیے آیا تھا تو پھر حکم مختلف ہو گا، کیونکہ اس صورت میں دونوں لشکر ایک ہی لشکر شمار ہوں گے کیونکہ ان کی اصل ایک ہے اور اگر دوسرے لشکر کی (اس جنگ میں) مدد کی ضرورت ہوتی تو انہوں نے مدد کرنی تھی۔ اس صورت میں ان سب کو حصہ دیا جائے گا۔ جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اشعر قبیلے کے افراد کو خیبر فتح ہونے کے بعد حصہ دینے کا تعلق ہے تو وہ حصہ «الْخُمُسُ» ”خمس“ میں سے دیا گیا تھا۔ وہ «الْخُمُسُ» ”خمس“ جو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگ مائل ہو جائیں۔ ایسا نہیں ہے کہ انہیں خیبر کے مال غنیمت میں سے حصہ دیا گیا ہو اس صورت میں، جبکہ وہ اس کی فتح میں شریک ہی نہیں ہوئے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4814]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1166، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4814، 4815، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2723، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2793، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13043» «رقم طبعة با وزير 4794»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح دون جملة الرمح - (قال معد الكتاب للشاملة: هي في تتمة الحديث، انظر ما بعده) - «صحيح أبي داود» (2434 - 2435). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
330. باب الغنائم وقسمتها - ذكر البيان بأن من كان مددا للمسلمين أو أدرب درب العدو منهم ولم يشهد المعركة لا يسهم لهم-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ جو مسلمانوں کا مددگار رہا یا دشمن کے راستہ میں رکاوٹ ڈالا مگر معرکہ نہ دیکھا اسے غنیمت میں حصہ نہیں ملتا
حدیث نمبر: 4815
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو الأَوْزَاعِيَّ، عَنْ سِهَامِ مَنْ لَمْ يَشْهَدِ الْفَتْحَ وَالْقِتَالَ مِنَ الْمَدَدِ؟ فَقَالَ: " لا يُسْهَمُونَ أَلا تَرَى إِلَى الطَّائِفَتَيْنِ تَدْخُلانِ مِنْ دَرْبِ وَاحِدٍ أَوْ دَرْبَيْنِ مُخْتَلِفَيْنِ، فَتَغْنَمُ إِحْدَاهُمَا وَلا تَغْنَمُ الأُخْرَى، وَإِحْدَاهُمَا قُوَّةٌ لِلأُخْرَى، فَلا تُشْرِكُ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى غَنِمَا جَمِيعًا أَوْ غَنِمَ أَحَدُهُمَا، بِذَلِكَ مَضَى الأَمْرُ فِيهِمْ" . قَالَ قَالَ الْوَلِيدُ : فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، فَقَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَذْكُرُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَرِيَّةً قِبَلَ نَجْدٍ، عَلَيْهَا أَبَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، فَقَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ فَتْحِ خَيْبَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لا تَقْسِمْ لَهُمْ، فَقَالَ: فَغَضِبَ أَبَانُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَهْلا يَا أَبَانُ"، وَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَقْسِمَ لَهُمْ شَيْئًا" .
ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے ابوعمرو سے ایسے شخص کو حصہ دینے کے بارے میں دریافت کیا جو فتح اور جنگ میں شریک نہیں ہوا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ایسے لوگوں کو کوئی حصہ نہیں دیا جائے گا، کیا تم نے غور نہیں کیا؟ دو گروہ ایک ہی راستے سے یا دو مختلف راستوں سے (قلعہ کے اندر) داخل ہوتے ہیں، ان میں سے ایک کو مالِ غنیمت حاصل ہوتا ہے اور دوسرے گروہ کو مالِ غنیمت حاصل نہیں ہوتا، ان میں سے ایک گروہ دوسرے کی قوت ہوتا ہے لیکن ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ کا مالِ غنیمت میں شراکت دار نہیں ہوتا، خواہ ان دونوں نے مالِ غنیمت حاصل کیا ہو یا ان میں سے کسی ایک نے مالِ غنیمت حاصل کیا ہو، ان کے درمیان فیصلہ اسی طرح ہوتا ہے۔ ولید کہتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ سعید بن عبدالعزیز سے کیا، تو انہوں نے بتایا: میں نے زہری کو سعید بن مسیب کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ نقل کرتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے سعید بن العاص کو یہ حدیث سنائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی سمت ایک جنگی مہم روانہ کی، اس مہم کے امیر سیدنا ابان بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ تھے، وہ خیبر فتح ہونے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ (مالِ غنیمت میں سے) انہیں حصہ نہ دیجیے گا، تو ابان غصے میں آ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابان! ٹھہر جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو (مالِ غنیمت میں سے) کچھ دینے سے انکار کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4815]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1166، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4814، 4815، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2723، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2793، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13043» «رقم طبعة با وزير 4795»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
331. باب الغنائم وقسمتها - ذكر خبر وهم في تأويله بعض من لم يتبحر في صناعة العلم ولا طلبه من مظانه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - ایک ایسی روایت کا ذکر جس کے تاویلات میں بعض غیر ماہرین نے غلط فہمی ظاہر کی ہے
حدیث نمبر: 4816
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْحَاقَ التَّاجِرُ بِمَرْوٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ الْفَيْءُ قَسَمَهُ فِي يَوْمِهِ فَأَعْطَى الآهِلَ حَظَّيْنِ، وَأَعْطَى الْعَزَبَ حَظًّا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ الْفَيْءُ كَانَ يَقْسِمُهُ مِنْ يَوْمِهِ، ثُمَّ يُعْطِي الآهِلَ حَظَّيْنِ، وَالْعَزَبَ حَظًّا مِنْ خُمْسٍ خَمَّسَهُ، لأَنَّهُ كَانَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي الْفَيْءِ عَلَى الْعُزُوبَةِ وَالتَّأَهُّلِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مالِ فے آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اسی دن تقسیم کر دیتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بال بچے دار شخص کو دو حصے عطا فرماتے تھے اور کنوارے کو ایک حصہ عطا فرماتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا احتمال موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب مالِ فے آتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اسی دن تقسیم کر دیتے اور بال بچے دار شخص کو دو حصے عطا فرماتے اور کنوارے کو ایک حصہ عطا فرماتے، (یہ احتمال ہے کہ) یہ ادائیگی مالِ خمس میں سے کی جاتی ہو گی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بال بچے دار اور کنواروں کو مختلف نوعیت کی ادائیگی فرماتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4816]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1191، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4816، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2638، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2953، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2356، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13092، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24619» «رقم طبعة با وزير 4796»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2617). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
332. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يستحب للإمام استمالة قلوب رعيته عند القسمة بينهم غنائمهم أو خمسا خمسه إذا أحب ذلك-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امامت کے لیے مستحب ہے کہ وہ تقسیم غنیمت یا خمس کرتے وقت رعایا کے دل جیتنے کی کوشش کرے
حدیث نمبر: 4817
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ:" قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيَّ، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، قَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ لَهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا، وَقَالَ: " قَدْ خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ"، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَضِيَ مَخْرَمَةُ" .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قبائیں تقسیم کیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کو کچھ نہیں دیا، سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلو، میں ان کے ساتھ گیا، (وہاں) انہوں نے فرمایا: تم اندر جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لاؤ۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قباء تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میں نے تمہارے لیے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مخرمہ راضی ہو گئے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4817]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2599، 2657، 3127، 5800، 6132، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1058، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4817، 4818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6127» «رقم طبعة با وزير 4797»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2599). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح