🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
333. باب الغنائم وقسمتها - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن الليث بن سعد لم يسمع هذا الخبر من ابن أبي مليكة-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اس خبر المدحض کا بیان جو ان لوگوں کے قول کو رد کرتا ہے جنہوں نے کہا کہ لیث بن سعد نے یہ خبر ابن ابی ملیکہ سے نہ سنی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4818
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ:" قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيَّ، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَقَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ لَهُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ، فَقَالَ: " قَدْ خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ"، فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَضِيَ مَخْرَمَةُ" .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قبائیں تقسیم کیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کو کچھ نہیں دیا۔ سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلو، میں ان کے ساتھ گیا، (وہاں) انہوں نے فرمایا: تم اندر جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لاؤ۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قباء تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میں نے تمہارے لیے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مخرمہ راضی ہو گئے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4818]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2599، 2657، 3127، 5800، 6132، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1058، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4817، 4818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6127» «رقم طبعة با وزير 4798»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
334. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يستحب للإمام لزوم العدل بالقسمة بين المسلمين مالهم وترك الإغضاء عمن اعترض عليه فيه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ مسلمانوں کے مال کی تقسیم میں انصاف قائم رکھے اور اعتراض کرنے والوں کو نظرانداز نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4819
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْبِضُ لِلنَّاسِ فِي ثَوْبِ بِلالٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ يُعْطِيهِمْ، فَقَالَ إِنْسَانٌ مِنَ النَّاسِ: اعْدِلْ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلَكَ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ فَمَنْ يَعْدِلُ، لَقَدْ خِبْتُ وَخَسِرْتُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ" . قَالَ: قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: دَعْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَضْرِبُ عُنُقَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي، إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابًا لَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں سے چیزیں نکال کر لوگوں کو عطا کر رہے تھے۔ ایک شخص بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! انصاف سے کام لیجیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں انصاف سے کام نہیں لوں گا تو پھر کون انصاف سے کام لے گا؟ اگر میں انصاف سے کام نہ لوں تو میں خسارے اور نقصان کا شکار ہو جاؤں گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کی گردن اڑا دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ! (اس صورت میں غیر مسلم) لوگ یہ باتیں کریں گے کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کروا دیتا ہوں۔ بے شک یہ شخص اور اس کے ساتھی قرآن کی تلاوت کریں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4819]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1063، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1161، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4819، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2576، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8033، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 172، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2902، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15032، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1308» «رقم طبعة با وزير 4799»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (924 و 942). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
335. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يستحب للإمام تحمل ما يرد عليه من رعيته عند القسمة فيهم اقتداء بالمصطفى-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام پر مستحب ہے کہ وہ تقسیم میں رعایا کے روئے عمل کا صبر و برداشت کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4820
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَمْلاهُ عَلَيْنَا مِنْ كِتَابِهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ النَّاسُ مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْنٍ عَلِقَهُ الأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ، فَاضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَةٍ حَتَّى خُطِفَ رِدَاؤُهُ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَوَقَفَ، فَقَالَ: " رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي، أَتَخْشَوْنَ عَلَيَّ الْبُخْلَ، فَلَوْ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لا تَجِدُونِي بَخِيلا، وَلا جَبَانًا، وَلا كَذَّابًا" .
محمد بن جبیر بن مطعم بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد (سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ) نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اور بھی لوگ تھے، یہ غزوہ حنین سے واپسی کی بات ہے، کچھ دیہاتیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر لیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگ رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سمرہ کے درخت کی طرف جانے پر مجبور کر دیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر کھینچ لی گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سواری پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری چادر مجھے واپس کرو، کیا تمہیں میرے بارے میں بخل کا اندیشہ ہے؟ اگر ان (کانٹے دار) درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوں تو میں ان سب کو تمہارے درمیان تقسیم کر دوں گا اور تم مجھے بخیل یا بزدل یا جھوٹا نہیں پاؤ گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4820]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2821، 3148، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4820، 5772، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17029» «رقم طبعة با وزير 4800»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2821 و 3148). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
336. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يعدل البعير في قسم الغنائم من الشاء-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - غنائم کے حصہ میں ایک اونٹ کے برابر کیا چیز شمار کی جاتی ہے اس کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4821
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بِبُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ الْكُرْدِيُّ بَصْرِيٌّ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْعَلُ فِي قَسْمِ الْغَنَائِمِ عَشْرًا مِنَ الشَّاءِ بِبَعِيرٍ" ، قَالَ شُعْبَةُ: وَأَكْبَرُ عِلْمِي أَنِّي سَمِعْتُهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، وَقَالَ غُنْدَرٌ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ سُفْيَانَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْبَدَنَةَ تَقُومُ عَنْ عَشْرَةٍ إِذَا نُحِرَتْ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت تقسیم کرتے ہوئے ”دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر قرار دیتے تھے۔“ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا غالب گمان یہی ہے میں نے یہ روایت سعید بن مسروق سے سنی ہے۔ غندر کہتے ہیں: میں نے یہ روایت سفیان سے سنی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں اس بات کی دلیل موجود ہے اونٹ کی قربانی دس آدمیوں کی طرف سے کی جائے گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4821]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2488، 2507، 3075، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1968، وابن الجارود فى "المنتقى"، 963، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4821، 5886، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4308، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2821، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1491، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3137، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18083، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16048، والحميدي فى (مسنده) برقم: 414» «رقم طبعة با وزير 4801»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2512): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
337. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما خص الله جل وعلا صفيه صلى الله عليه وسلم بأخذ الصفي من الغنائم لنفسه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختصاصِ صَفِیّ کے طور پر غنیمتوں میں سے کچھ خود رکھنے کی وجہ کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4822
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " كَانَتْ صَفِيَّةُ مِنَ الصَّفِيِّ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا (مال غنیمت میں سے) اس مال میں شامل تھیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4822]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4822، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2602، 4370، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2994، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12878، والبزار فى (مسنده) برقم:، والطبراني فى(الكبير) برقم: 175» «رقم طبعة با وزير 4802»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2648). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
338. باب الغنائم وقسمتها - ذكر السبب الذي من أجله كان يحبس المصطفى خمس خمسه وخمس الغنائم جميعا-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اس سبب کا ذکر جس کے باعث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غنائم کے خمس اور پانچوں کو مخصوص طور پر روک کر رکھتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4823
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ تَسْأَلُهُ مِيرَاثَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ، وَفَاطِمَةُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهَا حِينَئِذٍ تَطْلُبُ صَدَقَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي بِالْمَدِينَةِ وَفَدَكَ وَمَا بَقِيَ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا نُوَرَّثُ مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ، إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ مِنْ هَذَا الْمَالِ، لَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَزِيدُوا عَلَى الْمَأْكَلِ" ، وَإِنِّي وَاللَّهِ لا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْ صَدَقَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَالِهَا الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلأَعْمَلَنَّ فِيهَا بِمَا عَمِلَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَدْفَعَ إِلَى فَاطِمَةَ مِنْهَا شَيْئًا، فَوَجَدَتْ فَاطِمَةُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ مِنْ ذَلِكَ، فَهَجَرَتْهُ، فَلَمْ تُكَلِّمْهُ حَتَّى تُوُفِّيَتْ، وَعَاشَتْ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّةَ أَشْهُرٍ، فَلَمَّا تُوُفِّيَتْ دَفَنَهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ لَيْلا، وَلَمْ يُؤْذِنْ بِهَا أَبَا بَكْرٍ، فَصَلَّى عَلَيْهَا عَلِيٌّ، وَكَانَ لِعَلِيٍّ مِنَ النَّاسِ وَجْهٌ حَيَاةَ فَاطِمَةَ، فَلَمَّا تُوُفِّيَتْ فَاطِمَةُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهَا انْصَرَفَتْ وجُوهُ النَّاسِ عَنْ عَلِيٍّ حَتَّى أَنْكَرَهُمْ، فَضَرَعَ عَلِيٌّ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَى مُصَالَحَةِ أَبِي بَكْرٍ وَمُبَايَعَتِهِ وَلَمْ يَكُنْ بَايَعَ تِلْكَ الأَشْهُرَ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنِ ائْتِنَا وَلا يَأْتِنَا مَعَكَ أَحَدٌ، وَكَرِهَ عَلِيٌّ أَنْ يَشْهَدَهُمَ عُمَرُ لِمَا يَعْلَمُ مِنْ شِدَّةِ عُمَرَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ لأَبِي بَكْرٍ: وَاللَّهِ لا تَدْخُلُ عَلَيْهِمْ وَحْدَكَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَمَا عَسَى أَنْ يَفْعَلُوا بِي، وَاللَّهِ لآتِيَنَّهُمْ، فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ، فَتَشَهَّدَ عَلِيٌّ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا يَا أَبَا بَكْرٍ فَضِيلَتَكَ، وَمَا أَعْطَاكَ اللَّهُ، وَإِنَّا لَمْ نَنْفَسْ عَلَيْكَ خَيْرًا سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكَ، وَلَكِنَّكَ اسْتَبْدَدْتَ عَلَيْنَا بِالأَمْرِ، وَكُنَّا نَرَى لَنَا حَقًّا، وَذَكَرَ قَرَابَتَهُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَقَّهُمْ، فَلَمْ يَزَلْ يَتَكَلَّمُ، حَتَّى فَاضَتْ عَيْنَا أَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا تَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَرَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَصِلَ مِنْ قَرَابَتِي، وَأَمَّا الَّذِي شَجَرَ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ مِنْ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ فَإِنِّي لَمْ آلُ فِيهَا عَنِ الْخَيْرِ، وَإِنِّي لَمْ أَكُنْ لأَتْرُكَ فِيهَا أَمْرًا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فِيهَا إِلا صَنَعْتُهُ، قَالَ عَلِيٌّ: مَوْعِدُكَ الْعَشِيَّةَ لِلْبَيْعَةِ، فَلَمَّا أَنْ صَلَّى أَبُو بَكْرٍ صَلاةَ الظُّهْرِ ارْتَقَى عَلَى الْمِنْبَرِ فَتَشَهَّدَ وَذَكَرَ شَأْنَ عَلِيٍّ وَتَخَلُّفَهُ عَنِ الْبَيْعَةِ وَعُذْرَهُ بِالَّذِي اعْتَذَرَ إِلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ وَتَشَهَّدَ عَلِيٌّ، فَعَظَّمَ حَقَّ أَبِي بَكْرٍ، وَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَحْمِلْهُ عَلَى الَّذِي صَنَعَ نَفَاسَةٌ عَلَى أَبِي بَكْرٍ، وَلا إِنْكَارُ فَضِيلَتِهِ الَّتِي فَضَّلَهُ اللَّهُ بِهَا وَلَكِنَّا كُنَّا نَرَى لَنَا فِي الأَمْرِ نَصِيبًا وَاسْتَبَدَّ عَلَيْنَا، فَوَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا فَسُرَّ بِذَلِكَ الْمُسْلِمُونَ، وَقَالُوا لِعَلِيٍّ: أَصَبْتَ، وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِلَى عَلِيٍّ قَرِيبًا حِينَ رَاجَعَ عَلَى الأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور ان سے اس مال میں سے اپنے وراثت کے حصے کا مطالبہ کیا، جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مالِ فئے کے طور پر عطا کیا تھا؛ وہ مدینہ منورہ اور فدک میں موجود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کی زمینوں) کے صدقے (میں سے اپنے حصے) کی طلب گار تھیں اور اس میں سے بھی جو خیبر کے خمس میں سے باقی بچتا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہماری (یعنی انبیاء کی) وراثت نہیں ہوتی، ہم جو چھوڑ کر جائیں وہ صدقہ ہوتا ہے، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والے اس مال میں سے صرف اپنی خوراک حاصل کر سکتے ہیں، ان کے لیے خوراک سے زیادہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقات (کو خرچ کرنے) میں کوئی تبدیلی نہیں کروں گا، یہ اسی حالت میں رہیں گے جس حالت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں تھے اور میں انہیں اسی طرح استعمال کروں گا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں استعمال کیا کرتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان میں سے کوئی بھی چیز سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دینے سے انکار کر دیا، اس پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ناراض ہو گئیں، انہوں نے اپنے انتقال تک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے لاتعلقی اختیار کی اور ان سے کبھی بات نہیں کی، ان کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے 6 ماہ بعد ہوا۔ جب ان کا انتقال ہو گیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں رات کے وقت ہی دفن کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع نہیں دی، ان کی نمازِ جنازہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی میں لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مل لیتے تھے لیکن جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو لوگوں کی توجہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ہٹ گئی اور لوگ ان کے لیے اجنبی ہو گئے، اس بات نے انہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ صلح کرنے اور ان کی بیعت کرنے کی طرف مائل کیا، ان (6) مہینوں میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت نہیں کی تھی۔ انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھجوایا کہ آپ ہمارے ہاں آئیں، لیکن آپ کے ساتھ کوئی نہ آئے؛ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی ان کے ہمراہ ہوں، کیونکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مزاج کی سختی سے واقف تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی قسم! آپ اکیلے ان لوگوں کے ہاں نہیں جائیں گے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ مجھے کچھ نہیں کہیں گے، اللہ کی قسم! میں ان کے پاس ضرور جاؤں گا۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر یہ کہا: اے ابوبکر! آپ کی فضیلت اور جو (خصوصیات) اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہیں، ہم ان سے واقف ہیں، اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو بھلائی عطا کی ہے ہم اس کا انکار نہیں کرتے لیکن حکومت کے معاملے میں آپ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے، ہماری یہ رائے ہے کہ ہم اس کا حق رکھتے ہیں؛ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی قرابت اور اپنے حق کا تذکرہ کیا۔ وہ مسلسل بات چیت کرتے رہے یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بات شروع کی تو انہوں نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں (کے ساتھ اچھا سلوک کرنا) مجھے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے سے زیادہ محبوب ہے، جہاں تک اس معاملے کا تعلق ہے جو ان صدقات کے حوالے سے میرے اور آپ کے درمیان اختلاف ہوا تو میں نے ان کے بارے میں بھلائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی، میں نے ان کے بارے میں کوئی ایسا کام ترک نہیں کیا جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے بارے میں کرتے ہوئے دیکھا، میں نے وہی کیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بیعت کے لیے آپ سے شام کو ملاقات ہو گی۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز ادا کر لی تو وہ منبر پر چڑھے، انہوں نے کلمہ شہادت پڑھا، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بیعت نہ کرنے کے معاملے اور ان کے عذر کا ذکر کیا اور پھر کلمہ استغفار پڑھا۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عظمت کا اعتراف کیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کسی ناراضگی یا ان کی اس فضیلت کے انکار کی وجہ سے نہیں تھا جو فضیلت اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا کی ہے؛ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وضاحت کی:) ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت میں ہمارا حصہ ہونا چاہیے تھا اور انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اس کی وجہ سے ہمیں ناراضگی تھی، (لیکن اب میں بیعت کر رہا ہوں) اس پر مسلمان بہت خوش ہوئے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نے ٹھیک کیا ہے؛ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے درست موقف کی طرف رجوع کر لیا تو مسلمان پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قریب ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4823]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3092، 3711، 4035، 4240، 6725، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1759، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1177، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4823، 6607، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4152، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2968، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10» «رقم طبعة با وزير 4803»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2630). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
339. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يجب على الإمام القسمة في ذوي القربى من السهم الذي ذكرناه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - قریبی رشتہ داروں میں ہمارے ذکر کردہ حصّے کی تقسیم میں امام پر کیا لازم ہے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4824
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هُرْمُزَ ، أَنَّ نَجْدَةَ الْحَرُورِيَّ خَرَجَ فِي فِتْنَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، أَرْسَلَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْأَلُهُ، عَنْ سَهْمِ ذَوِي الْقُرْبَى لِمَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: " هُوَ لأَقْرِبَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَسَمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُمْ، وَقَدْ كَانَ عُمَرُ عَرَضَ عَلَيْنَا مِنْهُ عَرْضًا رَأَيْنَاهُ دُونَ حَقِّنَا، فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ وَأَبَيْنَا أَنْ نَقْبَلَهُ، فَكَانَ عَرَضَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُعِينَ نَاكِحَهُمْ، وَأَنْ يَقْضِيَ عَنْ غَارِمِهِمْ وَأَنْ يُعْطِيَ فَقِيرَهُمْ، وَأَبَى أَنْ يَزِيدَهُمْ عَلَى ذَلِكَ" .
یزید بن ہرمز بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی آزمائش کے زمانے میں نجدہ حروری نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیجا اور ان سے یہ دریافت کیا: «ذَوِي الْقُرْبَىٰ» کا مخصوص حصہ کسے ملے گا؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کو ملے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ حصہ ان میں ہی تقسیم کرتے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس میں سے کچھ حصہ ہمیں پیش کیا تھا جس کے بارے میں ہماری یہ رائے تھی کہ یہ ہمارے حق سے کم ہے تو ہم نے اسے واپس کر دیا اور اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ ان رشتہ داروں کو اس حصہ میں سے پیش کش کرتے تھے کہ نکاح کرنے والے کی مدد کر دیتے ہیں یا تاوان ادا کرنے والے کی طرف سے ادائیگی کر دیتے ہیں یا غریب شخص کو دے دیتے ہیں، لیکن انہوں نے مزید ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4824]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1812، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1163، 1164، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4824، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4144، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2727، 2728، 2982، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1556، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2782، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11412، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1992، والحميدي فى (مسنده) برقم: 542» «رقم طبعة با وزير 4804»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2641): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
340. باب الغنائم وقسمتها - ذكر البيان بأن ما غنم المسلمون من أموال أهل الحرب يخمس خلا ما يؤكل منها لقوتهم-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - مسلمانوں نے جو مالِ اہلِ حرب غنیمت میں پایا اسے خوراک کے سوا خمُس میں تقسیم کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4825
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَّهَ جَيْشًا فَغَنِمُوا طَعَامًا وَعَسَلا، فَلَمْ يُخَمِّسْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی، انہیں مال غنیمت میں اناج اور شہد ملا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے خمس وصول نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4825]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4825، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2701، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18070، والبزار فى (مسنده) برقم: 5749، والطبراني فى(الكبير) برقم: 13372، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 894، 5301» «رقم طبعة با وزير 4805»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2420). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
341. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما أباح الله جل وعلا أخذ الخمس لرسول الله صلى الله عليه وسلم من غنائم المشركين-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اہلِ حرب کی غنیمت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خمُس لینے کی شرعی حیثیت اور اس کا تبیین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4826
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا قَرْيَةٍ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَإِنَّ خُمُسَهَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، ثُمَّ هِيَ لَكُمْ" .
ہمام بن منبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ حدیثیں بیان کی تھیں، پھر انہوں نے کچھ روایات ذکر کیں، جن میں ایک روایت یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی بستی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرتی ہے، اس کے (مال غنیمت میں سے) خمس اللہ اور اس کے رسول کو ملے گا اور پھر وہ تمہیں ملے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4826]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1756، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4826، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3036، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12954، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8333، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 10137» «رقم طبعة با وزير 4806»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2680). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
342. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يستحب للإمام إعطاء المؤلفة قلوبهم من خمس الخمس-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ خمُس کے حصّے میں سے «المؤلفة قلوبهم» کو دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4827
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالأُبُلَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ أَعْطَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، وَأَعْطَى أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، وَأَعْطَى الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ التَّمِيمِيَّ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، وَأَعْطَى عُيَيْنَةَ بْنَ حِصْنٍ الْفَزَارِيَّ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، وَأَعْطَى الْعَبَّاسَ بْنَ مِرْدَاسٍ دُونَ ذَلِكَ، فَأَنْشَأَ يَقُولُ: جَعَلْتَ نَهْبِي وَنَهْبَ الْعَبِيدِ بَيْنَ عُيَيْنَةَ وَالأَقْرَعِ" .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ کو ایک سو اونٹ دیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کو ایک سو اونٹ دیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اقرع بن حابس تمیمی رضی اللہ عنہ کو ایک سو اونٹ دیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیینہ بن حصن فزاری رضی اللہ عنہ کو ایک سو اونٹ دیے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس بن مرداس رضی اللہ عنہ کو اس سے کم اونٹ دیے تو انہوں نے یہ شعر کہا کہ آپ نے میرا اور (میرے گھوڑے) عبید کا حصہ عیینہ اور اقرع کے درمیان رکھا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4827]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1060، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4827، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13302، والحميدي فى (مسنده) برقم: 416، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4396» «رقم طبعة با وزير 4807»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں