🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. ذكر بشرى المصطفى صلى الله عليه وسلم خديجة ببيت في الجنة-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ کو جنت میں ایک گھر کی بشارت دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7004
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ، يَقُولُ: " بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لا سَخَبَ فِيهِ وَلا نَصَبَ" .
سیدنا ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو ”جنت میں ایک گھر کی بشارت دی تھی جو موتی سے بنا ہوا تھا، اس میں کوئی شور اور کوئی تھکاوٹ نہیں ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1600، 1791 م1، 2933، 3819، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1742، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2775، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3843، 3844، 7004، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6494، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4205، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1902، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1678، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1963، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2796، 2990، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9486، 9487، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19413» «رقم طبعة با وزير 6965»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
149. ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم أمر بهذا الفعل الذي وصفناها-
- ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فعل کا حکم دیا جو ہم نے بیان کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7005
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أُمِرْتُ أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لا سَخَبَ فِيهِ وَلا نَصَبَ" .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا کہ میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موجود ایک ایسے گھر کی بشارت دے دوں جو موتی سے بنا ہوا ہو گا، اس میں کوئی شور اور کوئی تھکاوٹ نہیں ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7005]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4876، 4877، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1783» «رقم طبعة با وزير 6966»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1554). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
150. ذكر تعاهد المصطفى صلى الله عليه وسلم أصدقاء خديجة بالبر بعد وفاتها-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ کے دوستوں کے ساتھ ان کی وفات کے بعد برتاؤ کی پابندی کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7006
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِِذَا ذَبَحَ الشَّاةَ، يَقُولُ: اذْهَبُوا بِذِي إِِلَى أَصْدِقَاءِ خَدِيجَةَ، قَالَتْ: فَأَغْضَبْتُهُ يَوْمًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنِّي رُزِقْتُ حُبَّهَا" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بکری ذبح کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے: ”اس کا کچھ حصہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کی طرف لے جاؤ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن میں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی محبت مجھے دی گئی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7006]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3816، 3817، 3818، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2434، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7006، 7008، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4878، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2017، 3875، 3876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1997، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14914، 14915، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24948» «رقم طبعة با وزير 6967»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» تحت الحديث (216): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
151. ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه
ایک دوسری روایت کا ذکر جو اس بات کی صحت کو واضح طور پر بیان کرتی ہے جو ہم نے ذکر کی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7007
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خَلِيلٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِِذَا أُتِيَ بِشَيْءٍ، قَالَ: اذْهَبُوا بِهِ إِِلَى فُلانَةَ، فَإِِنَّهَا كَانَتْ صَدِيقَةَ خَدِيجَةَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اسے فلاں خاتون کی طرف لے جاؤ کیونکہ وہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7007]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7007، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7432، والبزار فى (مسنده) برقم: 6868، والطبراني فى(الكبير) برقم: 20» «رقم طبعة با وزير 6968»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (2818): ق نحوه عن عائشة. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. ذكر إكثار المصطفى صلى الله عليه وسلم ذكر خديجة بعد وفاتها-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ کی وفات کے بعد ان کا ذکر کثرت سے کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7008
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُكْثِرُ ذِكْرَ خَدِيجَةَ، قُلْتُ: لَقَدْ أَخْلَفَكَ اللَّهُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قُرَيْشٍ حَمْرَاءِ الشِّدْقَيْنِ، فَتَمَعَّرَ وَجْهُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَعُّرًا مَا كُنْتُ أَرَاهُ مِنْهُ إِِلا عِنْدَ نُزُولِ الْوَحْيِ، وَإِِذَا رَأَى الْمَخِيلَةَ حَتَّى يَعْلَمَ أَرَحْمَةٌ أَوْ عَذَابٌ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا کرتے تھے۔ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سرخ ہونٹوں والی قریش کی اس بوڑھی کے بعد دیگر ازواج بھی عطا کی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا۔ میں نے یہ کیفیت صرف وحی کے نزول کے وقت ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھی تھی، یا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بادل دیکھتے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتا چل جاتا کہ وہ رحمت ہے یا عذاب ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7008]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3816، 3817، 3818، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2434، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7006، 7008، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4878، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2017، 3875، 3876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1997، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14914، 14915، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24948» «رقم طبعة با وزير 6969»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» تحت الحديث (216). * قال الشيخ: عزاهُ المُعلِّقُ على الكتاب «طبعة المؤسسة» (15/ 468 - 469) للشيخين مِنْ رِوايَةِ هشام ابن عروة، عن أبيه، عن عائشة؛ لِمُجرَّد أَنَّ فيها وصف خديجة بما في هذه، دون طَرَفَي هذه! وهو المهمُّ مِنَ الرواية! ولا يَخْفَى على أَحدٍ ما في مثل هذا العزو من الإيهام لخلاف الواقع، وهذا يَقَعُ منه كثيرًا وكثيرًا جدًّا! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. ذكر البيان بأن جبريل صلى الله عليه أقرأ خديجة من ربها السلام-
- ذکر بیان کہ جبرائیل صلی اللہ علیہ نے خدیجہ کو ان کے رب سے سلام پڑھ کر سنایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7009
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" أَتَى جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ خَدِيجَةُ أَتَتْكَ بِإِِنَاءٍ فِيهِ طَعَامٌ أَوْ شَرَابٌ، فَإِِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا مِنْ رَبِّهَا السَّلامَ، وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لا سَخَبَ فِيهِ وَلا نَصَبَ" ، ابْنُ فُضَيْلٍ هُوَ: مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن لے کر آ رہی ہیں، جس میں کھانا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) مشروب موجود ہے، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ جائیں تو ان کے پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہہ دیجیے گا اور انہیں جنت میں ایک ایسے گھر کی بشارت دے دیجیے گا، جو موتی سے بنا ہوا ہو گا، اس میں کوئی شور شرابہ اور تھکاوٹ نہیں ہو گی۔“ ابن فضیل نامی راوی، محمد بن فضیل بن غزوان ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7009]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3820، 7497، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2432، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7009، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4879، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8300، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7277» «رقم طبعة با وزير 6970»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (88): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
154. ذكر البيان بأن خديجة من أفضل نساء أهل الجنة في الجنة-
- ذکر بیان کہ خدیجہ جنت کے لوگوں میں سے جنت کی بہترین عورتوں میں سے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7010
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي فُرَاتٍ ، عَنْ عِلْبَاءَ بْنِ أَحْمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: خَطَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَرْضِ خُطُوطًا أَرْبَعَةً، قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْضَلُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ: خَدِيجَةُ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ، وَمَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَآسِيَةُ بِنْتُ مُزَاحِمٍ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَاتَتْ خَدِيجَةُ بِمَكَّةَ قَبْلَ هِجْرَةِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى الْمَدِينَةِ بِثَلاثِ سِنِينَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے زمین پر چار لکیریں کھینچیں، آپ نے دریافت کیا: ”کیا تم یہ بات جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت کی خواتین میں سب سے افضل خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران اور آسیہ بنت مزاحم ہیں جو فرعون کی اہلیہ تھیں۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال مکہ میں ہی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے تین سال پہلے ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7010]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7010، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3857، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8297، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2712» «رقم طبعة با وزير 6971»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1508). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
155. ذكر البراء بن معرور بن صخر بن خنساء رضوان الله عليه-
- ذکر براء بن معرور بن صخر بن خنساء رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7011
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَغَيْرِهِ، أنهم واعدوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْقَوْهُ مِنَ الْعَامِ الْقَابِلِ بِمَكَّةَ فِيمَنْ تَبِعَهُمْ مِنْ قَوْمِهِمْ، فَخَرَجُوا مِنَ الْعَامِ الْقَابِلِ سَبْعُونَ رَجُلا فِيمَنْ خَرَجَ مِنْ أَرْضِ الشِّرْكِ مِنْ قَوْمِهِمْ، قَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ: حَتَّى إِِذَا كُنَّا بِظَاهِرِ الْبَيْدَاءِ، قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورِ بْنِ صَخْرِ بْنِ خَنْسَاءَ وَكَانَ كَبِيرَنَا وَسَيِّدَنَا: قَدْ رَأَيْتُ رَأَيًا، وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَتُوَافِقُونِي عَلَيْهِ أَمْ لا؟ إِِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَنْ لا أَجْعَلَ هَذِهِ الْبَنِيَّةَ مِنِّي بِظَهْرٍ يُرِيدُ الْكَعْبَةَ، وَإِِنِّي أُصَلِّي إِِلَيْهَا، فَقُلْنَا: لا تَفْعَلْ، وَمَا بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِِلا إِِلَى الشَّامِ، وَمَا كُنَّا نُصَلِّي إِِلَى غَيْرِ قِبْلَتِهِ، فَأَبَيْنَا عَلَيْهِ ذَلِكَ وَأَبَى عَلَيْنَا، وَخَرَجْنَا فِي وَجْهِنَا ذَلِكَ، فَإِِذَا حَانَتِ الصَّلاةُ صَلَّى إِِلَى الْكَعْبَةِ، وَصَلَّيْنَا إِِلَى الشَّامِ حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ، قَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ: قَالَ لِي الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ: وَاللَّهِ يَا ابْنَ أَخِي قَدْ وَقَعَ فِي نَفْسِي مَا صَنَعْتُ فِي سَفَرِي هَذَا، قَالَ: وَكُنَّا لا نَعْرِفُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنَّا نَعْرِفُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَ يَخْتَلِفُ إِِلَيْنَا بِالتِّجَارَةِ وَنَرَاهُ، فَخَرَجْنَا نَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ، حَتَّى إِِذَا كُنَّا بِالْبَطْحَاءِ لَقِينَا رَجُلا فَسَأَلْنَاهُ عَنْهُ، فَقَالَ: هَلْ تَعْرِفَانِهِ؟ قُلْنَا: لا وَاللَّهِ، قَالَ: فَإِِذَا دَخَلْتُمْ، فَانْظُرُوا الرَّجُلَ الَّذِي مَعَ الْعَبَّاسِ جَالِسًا فَهُوَ هُوَ، تَرَكْتُهُ مَعَهُ الآنَ جَالِسًا، قَالَ: فَخَرَجْنَا حَتَّى جِئْنَاهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِِذَا هُوَ مَعَ الْعَبَّاسِ، فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِمَا، وَجَلَسْنَا إِِلَيْهِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ تَعْرِفُ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ يَا عَبَّاسُ؟ قَالَ: نَعَمْ، هَذَانِ الرَّجُلانِ مِنَ الْخَزْرَجِ وَكَانَتِ الأَنْصَارُ إِِنَّمَا تُدْعَى فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ أَوْسَهَا وَخَزْرَجَهَا، هَذَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ، وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ رِجَالِ قَوْمِهِ، وَهَذَا كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ، فَوَاللَّهِ مَا أَنْسَى قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشَّاعِرُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنِّي قَدْ صَنَعْتُ فِي سَفَرِي هَذَا شَيْئًا أَحْبَبْتُ أَنْ تُخْبِرَنِي عَنْهُ، فَإِِنَّهُ قَدْ وَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْهُ شَيْءٌ، إِِنِّي قَدْ" رَأَيْتُ أَنْ لا أَجْعَلَ هَذِهِ الْبَنِيَّةَ مِنِّي بِظَهْرٍ، وَصَلَّيْتُ إِِلَيْهَا، فَعَنَّفَنِي أَصْحَابِي وَخَالَفُونِي، حَتَّى وَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ مَا وَقَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِِنَّكَ قَدْ كُنْتَ عَلَى قِبْلَةٍ، لَوْ صَبَرْتَ عَلَيْهَا"، وَلَمْ يَزِدْهُ عَلَى ذَلِكَ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجْنَا إِِلَى مِنًى فَقَضَيْنَا الْحَجَّ، حَتَّى إِِذَا كَانَ وَسَطُ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، اتَّعَدْنَا نَحْنُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَقَبَةَ، فَخَرَجْنَا مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ نَتَسَلَّلُ مِنْ رِحَالِنَا، وَنُخْفِي ذَلِكَ مِمَّنْ مَعَنَا مِنْ مُشْرِكِي قَوْمِنَا، حَتَّى إِِذَا اجْتَمَعْنَا عِنْدَ الْعَقَبَةِ، أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَتَلا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ، فَأَجَبْنَاهُ وَصَدَّقْنَاهُ وَآمَنَّا بِهِ وَرَضِينَا بِمَا قَالَ، ثُمَّ إِِنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ تَكَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْخَزْرَجِ، إِِنَّ مُحَمَّدًا مِنَّا حَيْثُ قَدْ عَلِمْتُمْ، وَإِِنَّا قَدْ مَنَعْنَاهُ مِمَّنْ هُوَ عَلَى مِثْلِ مَا نَحْنُ عَلَيْهِ، وَهُوَ فِي عَشِيرَتِهِ وَقَوْمِهِ مَمْنُوعٌ، فَتَكَلَّمَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ وَأَخَذَ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: بَايِعْنَا، قَالَ:" أُبَايعُكُمْ عَلَى أَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَنِسَاءَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ" ، قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ فَنَحْنُ وَاللَّهِ أَهْلُ الْحَرْبِ، وَرِثْنَاهَا كَابِرًا عَنْ كَابِرٍ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَاتَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ بِالْمَدِينَةِ قَبْلَ قُدُومِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِيَّاهَا بِشَهْرٍ، وَأَوْصَى أَنْ يُوَجَّهَ فِي حُفْرَتِهِ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، فَفُعِلَ بِهِ ذَلِكَ، وَأَمَّا تَرْكُ أَمْرِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِيَّاهُ بِإِِعَادَةِ الصَّلاةِ الَّتِي صَلاهَا نَحْوَ الْكَعْبَةِ، حَيْثُ كَانَ الْفَرْضُ عَلَيْهِمُ اسْتِقْبَالَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، كَانَ ذَلِكَ لأَنَّ الْبَرَاءَ أَسْلَمَ لَمَّا شَاهَدَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمِنْ أَجْلِهِ لَمْ يَأْمُرْهُ بِإِِعَادَةِ تِلْكَ الصَّلاةِ.
معبد بن کعب اپنے بھائی عبداللہ بن کعب کے حوالے سے اپنے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ وعدہ کیا کہ وہ اگلے سال مکہ میں اپنی قوم سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملیں گے، پھر اگلے سال وہ ستر افراد نکلے جو شرک کی سرزمین سے نکلے تھے۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ جب ہم بیداء کے مقام پر پہنچے تو سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ جو ہمارے بڑے اور ہمارے سردار تھے انہوں نے کہا: میری ایک رائے ہے، اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کیا تم اس کے بارے میں میری موافقت کرو گے یا نہیں، میری یہ رائے ہے کہ میں اس عمارت کی طرف اپنی پیٹھ نہ کروں، ان کی مراد خانہ کعبہ تھا اور یہ کہ میں اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کروں۔ ہم نے کہا: آپ ایسا نہ کریں کیونکہ ہم تک جو اطلاعات پہنچی ہیں اس کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (شام کی طرف یعنی بیت المقدس کی طرف) رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں، تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف رخ کر کے نماز ادا نہیں کر سکتے۔ ہم نے ان کی بات کا انکار کیا۔ انہوں نے بھی ہماری بات نہیں مانی، پھر ہم آگے روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ جب نماز کا وقت ہوا تو انہوں نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی اور ہم نے شام کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی، یہاں تک کہ ہم مکہ آئے۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: اللہ کی قسم! اے میرے بھتیجے، میں نے اپنے اس سفر کے دوران جو کچھ کیا تھا وہ میرے ذہن میں آ گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (چہرے سے) پہچانتے نہیں تھے، ہم سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے چہرے سے واقف تھے کیونکہ وہ تجارت کے سلسلے میں ہمارے ہاں آتے جاتے رہتے تھے اور ہم انہیں دیکھ لیتے تھے، تو ہم مکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے نکلے، یہاں تک کہ جب ہم بطحاء میں پہنچے تو ہماری ملاقات ایک شخص سے ہوئی، ہم نے اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے دریافت کیا: کیا تم لوگ انہیں جانتے ہو؟ ہم نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! نہیں۔ اس نے کہا: تم لوگ اندر جاؤ ان صاحب کو دیکھو، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں وہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں انہیں ابھی بیٹھا ہوا چھوڑ کر آیا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: ہم وہاں سے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ہم نے ان دونوں صاحبان کو سلام کیا اور ان کے پاس بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے عباس! کیا آپ ان دونوں کو جانتے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، یہ دونوں صاحبان خزرج قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ (راوی کہتے ہیں:) اس زمانے میں انصار کو ان کے قبیلے اوس اور خزرج کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا۔ (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے بتایا:) یہ براء بن معرور ہے، جو اپنی قوم کا ایک بڑا فرد ہے اور یہ کعب بن مالک ہے۔ (سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) اللہ کی قسم! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نہیں بھولا، آپ نے دریافت کیا: ”وہ جو شاعر ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنے سفر کے دوران ایک کام کیا ہے، میں یہ چاہتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اس بارے میں کچھ بتائیں، میرے ذہن میں اس کے حوالے سے ایک الجھن ہے، مجھے یہ لگا کہ مجھے اس عمارت کی طرف اپنی پشت نہیں کرنی چاہیے اور مجھے اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنی چاہیے، تو اس بات پر میرے ساتھی مجھ سے ناراض ہو گئے، انہوں نے میری مخالفت بھی کی، یہاں تک کہ میرے ذہن میں اس بارے میں یہ چیز آئی جو آئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک قبلہ پر ہو، اگر تم اس پر صبر سے کام لو (تو یہ مناسب ہو گا)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے علاوہ مزید کچھ ارشاد نہیں فرمایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم لوگ وہاں سے نکل کر منیٰ کی طرف آئے، ہم نے اپنا حج مکمل کیا، یہاں تک کہ ایام تشریق کے درمیان میں ہم نے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ طے کیا کہ ہم عقبہ میں ملاقات کریں گے، تو ہم رات کے وقت اپنی رہائش گاہوں سے کھسک کر وہاں گئے، ہم اپنی قوم کے مشرکین سے اس چیز کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے، یہاں تک کہ ہمارا اجتماع گھاٹی کے پاس ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے قرآن کی تلاوت کی، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو قبول کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے، جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا تھا اس پر راضی ہوئے، پھر سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے گفتگو شروع کی، انہوں نے کہا: اے خزرج کے گروہ! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمارے درمیان کیا حیثیت ہے، یہ تم جانتے ہو، ہم نے انہیں ان لوگوں سے بچا کر رکھا ہے جو ہمارے (یعنی اہل مکہ کے) دین پر کاربند ہیں اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خاندان اور اپنی قوم میں محفوظ ہیں، پھر سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے گفتگو شروع کی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑا اور بولے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے بیعت لیجیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم لوگوں سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم مجھ سے بھی اس چیز کو روکو گے جس سے تم اپنے آپ کو، اپنی عورتوں کو اور اپنے بچوں کو روکتے ہو (یعنی دشمن سے بچاؤ کرو گے)۔“ انہوں نے کہا: جی ہاں، اس ذات کی قسم! جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، ہم اللہ کی قسم! جنگ کرنے والے لوگ ہیں اور یہ چیز ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ تشریف لانے سے ایک ماہ پہلے ہو گیا تھا۔ انہوں نے یہ وصیت کی تھی کہ ان کی قبر میں ان کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کیا جائے، تو ان کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان نمازوں کے دہرانے کا حکم نہیں دیا، جو انہوں نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ادا کی تھیں، حالانکہ اس وقت ان لوگوں پر بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا فرض تھا، تو اس کی وجہ یہ ہے: سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے اسلام اس وقت قبول کیا تھا جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تھی۔ اسی لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وہ نمازیں دہرانے کی ہدایت نہیں کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7011]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 429، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7011، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5134، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16040» «رقم طبعة با وزير 6972»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني إسناده حسن - «مجمع الزوائد» (6/ 45). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
156. ذكر أسعد بن زرارة بن عدس رضوان الله عليه-
- ذکر اسعد بن زرارہ بن عدس رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7012
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِثَ عَشْرَ سِنِينَ يَتَتَبَّعُ النَّاسَ فِي مَنَازِلِهِمْ فِي الْمَوْسِمِ وَمَجَنَّةَ وَعُكَاظٍ وَفِي مَنَازِلِهِمْ بِمِنًى، يَقُولُ:" مَنْ يُؤْوِينِي، وَيَنْصُرُنِي حَتَّى أُبَلِّغَ رِسَالاتِ رَبِّي، وَلَهُ الْجَنَّةُ؟" فَلا يَجِدُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا يَنْصُرُهُ وَلا يُؤْوِيهِ، حَتَّى إِِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْحَلُ مِنْ مِصْرَ أَوْ مِنَ الْيَمَنِ إِِلَى ذِي رَحِمِهِ، فَيَأْتِيهِ قَوْمُهُ، فَيَقُولُونَ لَهُ: احْذَرْ غُلامَ قُرَيْشٍ لا يَفْتِنْكَ وَيَمْشِي بَيْنَ رِحَالِهِمْ يَدْعُوهُمْ إِِلَى اللَّهِ فَيُشِيرُونَ إِِلَيْهِ بِالأَصَابِعِ، حَتَّى بَعَثَنَا اللَّهُ لَهُ مِنْ يَثْرِبَ، فَيَأْتِيهِ الرَّجُلُ فَيُؤْمِنُ بِهِ، وَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ، فَيَنْقَلِبُ إِِلَى أَهْلِهِ فَيُسْلِمُونَ بِإِِسْلامِهِ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ دَارٌ مِنْ دُورِ يَثْرِبَ إِِلا وَفِيهَا رَهْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُظْهِرُونَ الإِِسْلامَ، فَائْتَمَرَنَا وَاجْتَمَعْنَا، فَقُلْنَا: حَتَّى مَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطْرَدُ فِي جِبَالِ مَكَّةَ وَيَخَافُ؟ فَرَحَلْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ فِي الْمَوْسِمِ، فَوَاعَدَنَا شِعْبَ الْعَقَبَةِ، فَقَالَ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ: يَا أَهْلَ يَثْرِبَ، فَاجْتَمَعْنَا عِنْدَهُ مِنْ رَجُلٍ وَرَجُلَيْنِ، فَلَمَّا نَظَرَ فِي وجُوهِنَا، قَالَ: هَؤُلاءِ قَوْمٌ لا أَعْرِفُهُمْ، هَؤُلاءِ أَحْدَاثٌ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى مَا نُبَايِعُكَ؟ قَالَ: " تُبَايعُونِي عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ، وَعَلَى النَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَعَلَى الأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَعَلَى أَنْ تَقُولُوا فِي اللَّهِ، لا يَأْخُذْكُمْ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لائِمٍ، وَعَلَى أَنْ تَنْصُرُونِي إِِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ، وَتَمْنَعُونِي مَا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَزْوَاجَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ، فَلَكُمُ الْجَنَّةُ" ، فَقُمْنَا نُبَايِعُهُ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ، وَهُوَ أَصْغَرُ السَّبْعِينَ إِِلا أَنَا، قَالَ: رُوَيْدًا يَا أَهْلَ يَثْرِبَ، إِِنَّا لَمْ نَضْرِبْ إِِلَيْهِ أَكْبَادَ الْمَطِيِّ إِِلا وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِِنَّ إِِخْرَاجَهُ الْيَوْمَ مُفَارَقَةُ الْعَرَبِ كَافَّةً، وَقَتْلَ خِيَارِكُمْ وَأَنْ تَعَضَّكُمُ السُّيُوفُ، فَإِِمَّا أَنْتُمْ قَوْمٌ تَصْبِرُونَ عَلَيْهَا إِِذَا مَسَّتْكُمْ، وَعَلَى قَتْلِ خِيَارِكُمْ وَمُفَارَقَةِ الْعَرَبِ كَافَّةً، فَخُذُوهُ وَأَجْرُكُمْ عَلَى اللَّهِ، وَإِِمَّا أَنْتُمْ تَخَافُونَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خِيفَةً، فَذَرُوهُ فَهُوَ أَعْذَرُ عِنْدَ اللَّهِ، قَالُوا: يَا أَسْعَدُ، أَمِطْ عَنَّا يَدَكَ، فَوَاللَّهِ لا نَذَرُ هَذِهِ الْبَيْعَةَ وَلا نَسْتَقِيلُهَا، قَالَ: فَقُمْنَا إِِلَيْهِ رَجُلٌ رَجُلٌ، فَأَخَذَ عَلَيْنَا شَرِيطَةَ الْعَبَّاسِ، وَضَمِنَ عَلَى ذَلِكَ الْجَنَّةَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَاتَ أَسْعَدُ بَعْدَ قُدُومِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ بِأَيَّامٍ، وَالْمُسْلِمُونَ يَبْنُونَ الْمَسْجِدَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دس سال تک حج کے موقع پر مجنہ اور عکاظ کے بازاروں میں لوگوں کی رہائش گاہوں میں ان کے پاس جا کر اور منیٰ میں ان کی رہائشی جگہ پر جا کر یہ کہتے رہے: ”کون شخص مجھے پناہ دے گا، اور میری مدد کرے گا، تاکہ میں اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر سکوں؟ اس شخص کو جنت ملے گی“، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو آپ کی مدد کرتا اور آپ کو پناہ دیتا، یہاں تک کہ ایک شخص مصر سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) یمن سے اپنے کسی رشتے دار سے ملنے کے لیے آیا، اس کی قوم کے افراد اس کے پاس آئے، انہوں نے اس سے کہا: قریش کے اس نوجوان سے بچ کے رہنا، کہیں یہ تمہیں آزمائش کا شکار نہ کر دے، یہ لوگوں کی رہائش گاہوں پر آتا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دیتا ہے۔ ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف انگلی سے اشارہ کر کے کہا: (کہ تم اس سے بچ کے رہنا)۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یثرب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھیجا، تو ایک شخص آپ کے پاس آتا اور آپ پر ایمان لے آتا، آپ اسے قرآن کی تلاوت سکھاتے، وہ شخص اپنے گھر واپس جاتا، اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے کچھ اور لوگ بھی مسلمان ہو جاتے، یہاں تک کہ یثرب کے ہر محلے میں کچھ نہ کچھ مسلمان ہو گئے، جو اسلام کا اظہار کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ہم نے آپس میں مل کر یہ سوچا کہ ہم کب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ کے پہاڑوں میں رہنے دیں گے اور آپ خوف کے عالم میں وہاں رہیں گے؟ تو ہم لوگ وہاں سے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ حج کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عقبہ کی گھاٹی میں آپ سے ملاقات طے کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بھتیجے! مجھے نہیں معلوم یہ کون لوگ ہیں، جو تمہارے پاس آئے ہیں، میں اہل یثرب سے بخوبی واقف ہوں، تو ہم لوگ ایک ایک کر کے آپ کے پاس اکٹھے ہو گئے، جب انہوں نے ہمارے چہروں کا جائزہ لیا، تو بولے: ان لوگوں سے میں واقف نہیں ہوں، یہ نئے لوگ ہیں۔ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کس بات پر آپ کی بیعت کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میری بیعت اس بات پر کرو کہ تم خوشی اور کسلمندی میں اطاعت و فرمانبرداری کرو گے، اور تنگی اور خوشحالی میں خرچ کرو گے، اور نیکی کا حکم دو گے، اور برائی سے منع کرو گے، اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں بات کرو گے، اور اللہ تعالیٰ کی ذات کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا اثر قبول نہیں کرو گے، اور اس بات پر بیعت کرو کہ جب میں آ گیا، تو تم میری مدد کرو گے اور تم مجھ سے ہر اس چیز کو روکو گے جس سے تم اپنے آپ کو، اپنی بیویوں کو اور اپنے بچوں کو روکتے ہو“ (یعنی دشمنوں کے حملے سے بچاؤ کرو گے)۔ تو سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ، جو میرے علاوہ ان باقی تمام ستر افراد میں کم سن تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑا اور بولے: اے اہل یثرب! ٹھہر جاؤ، ہم نے ان کی طرف سفر صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ یہ اللہ کے رسول ہیں، اور آج (ان کا مکہ سے نکلنا) تمام عربوں سے لاتعلقی کے برابر ہوگا (یعنی عرب ہمارے بھی مخالف ہو جائیں گے) اور اس صورت میں تمہارے بہترین لوگ مارے جائیں گے، تلواریں تم پر حملہ آور ہوں گی، اگر تو تم ایسے لوگ ہو کہ اس صورت حال پر صبر کرو گے اگر یہ تمہیں درپیش آئی تو ٹھیک ہے، اگر تمہارے بہترین لوگ مارے جاتے ہیں اور تم تمام عربوں سے لاتعلق ہو جاتے ہو (اور اسے برداشت کر سکتے ہو) تو تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دو، تمہارا اجر اللہ کے ذمے ہوگا، لیکن اگر تمہیں اپنی ذات کے حوالے سے کوئی اندیشہ ہو تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دو، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ زیادہ مناسب عذر ہوگا۔ تو لوگوں نے کہا: اے اسعد! اپنا ہاتھ ہم سے دور کر لو، اللہ کی قسم! ہم اس بیعت کو چھوڑیں گے نہیں اور اسے واپس نہیں کریں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو ہم ایک ایک کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہونا شروع ہوئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر وہی شرائط عائد کیں جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھیں اور آپ نے ایسا کرنے کی صورت میں جنت کی ضمانت دی۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا اسعد رضی اللہ عنہ کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ تشریف لانے کے کچھ دن بعد ہو گیا تھا، اس وقت مسلمان مسجد تعمیر کر رہے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7012]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6274، 7012، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4274، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16652، 17808، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14680» «رقم طبعة با وزير 6973»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (63)، وهو مكرر (6241). * [ابْنَ أَخِي إِنِّي لا أَدْرِي مَا هَؤُلاءِ القَوْمِ الَّذِينَ جَاؤُؤكَ؟! إِنِّي ذُو مَعرفَةٍ بـ] .. [العَبَّاسُ] قال الشيخ: هاتان الزيادتان سقطتا من «الأصل»، وكذا في «طبعة المؤسسة» (15/ 475)! واستدركتهما من «المسند»، و «المستدرك»، وقد أخرجه هذا مِنْ طريق شيخ المُؤلِّف. ولم يَتَنَبَّه لهذا السقط الفاحش: مُحَقِّقُ «طبعة المؤسسة»! ثُمَّ إِنَّ قول العباس هذا؛ أنا في شكٍّ مِنْ ثُبُوتِه في هذه القصَّة؛ لأنَّ في سندها يحيى بن سليم - وهو الطائفي -، وهو سيِّئُ الحفظ، رواه عن أبي خيثم؛ خلافاً لثقتين روياه عنه دون هذه الزيادة: أحدهما مَعْمَر، وقد تقدم لفظه (6241). والآخر: داود العطار: عند البيهقي في «السنن» (9/ 9)، و «الدلائل» (2/ 442). تنبيه!! ما بين المعقوفين زيادة من «طبعة باوزير» وليست موجودة في «طبعة المؤسسة». ملحوظة رقم (6241) = (6274) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
157. ذكر البيان بأن أسعد بن زرارة هو الذي جمع أول جمعة بالمدينة قبل قدوم المصطفى صلى الله عليه وسلم إياها-
- ذکر بیان کہ اسعد بن زرارہ وہ شخص تھے جنہوں نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ آنے سے پہلے وہاں پہلی جمعہ منعقد کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7013
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَخْبَرَهُ، قَالَ: كُنْتُ قَائِدَ أَبِي بَعْدَمَا ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَكَانَ لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِِلا، قَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَتِ، إِِنَّهُ لَتُعْجِبُنِي صَلاتُكَ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ بِالأَذَانِ بِالْجُمُعَةِ، فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ " أَوَّلَ مَنْ جَمَّعَ الْجُمُعَةَ بِالْمَدِينَةِ فِي حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، فِي نَقِيعٍ، يُقَالُ لَهُ: الْخَضَمَاتُ، قُلْتُ: وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" .
عبداللہ بن کعب بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد (سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) کی بینائی رخصت ہو جانے کے بعد انہیں ساتھ لے کر جایا کرتا تھا، وہ جب بھی جمعہ کے لیے اذان کی آواز سنتے تھے تو یہ کہتے تھے: «رَحِمَ اللّٰهُ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ» ”اللہ تعالیٰ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ پر رحم کرے۔“ میں نے کہا: اے ابا جان! مجھے اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ آپ جب بھی جمعہ کے لیے اذان سنتے ہیں تو آپ ابوامامہ (یعنی سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ) کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مدینہ منورہ میں بنو بیاضہ کی پتھریلی زمین میں نقیع میں، جسے خضمات کہا جاتا تھا، جمعہ قائم کیا تھا۔ میں نے دریافت کیا: اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ انہوں نے بتایا: ہم چالیس لوگ تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7013]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 320، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1724، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7013، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1043، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1069، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1082، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1585» «رقم طبعة با وزير 6974»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (980)، «ابن خزيمة» (1724). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں