🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
178. ذكر البيان بأن سعد بن معاذ فرج الله عنه عما شدد عليه من عذاب القبر بدعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم-
- ذکر اس بیان کا کہ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے قبر کے عذاب سے نجات ملی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7034
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَهُ يَعْنِي سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ فَاحْتَبَسَ، فَلَمَّا خَرَجَ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا حَبَسَكَ؟ قَالَ: " ضُمَّ سَعْدٌ فِي الْقَبْرِ ضَمَّةً، فَدَعَوْتُ اللَّهَ فَكَشَفَ عَنْهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر میں یعنی سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی قبر میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر وہاں ٹھہرے رہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے تو عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کیوں ٹھہرے رہے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سعد کو قبر میں بھینچا گیا، میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو اس نے انہیں کشادگی عطا کی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7034]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7034، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4953، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2054، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2193، والبزار فى (مسنده) برقم: 5737، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32982» «رقم طبعة با وزير 6995»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (4/ 270). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
179. ذكر وصف مناديل سعد بن معاذ في الجنة-
- ذکر سعد بن معاذ کے جنت میں رومالوں کی کیفیت کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7035
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" لَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبًا مِنْ حَرِيرٍ"، فَجَعَلَ النَّاسُ يَلْمَسُونَهُ وَيَعْجَبُونَ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَتَعَجَّبُونَ مِنْهُ، مَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهُ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم کا بنا ہوا کپڑا پہنا، لوگوں نے اسے چھو کر اسے پسند کرنا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پسند کر رہے ہو؟ جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومال اس سے زیادہ بہتر ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7035]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3249، 3802، 5836، 6640، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2468، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7035، 7036، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8164، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3847، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 157، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18842» «رقم طبعة با وزير 6996»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3346): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن أبا إسحاق لم يسمع هذا الخبر من البراء-
- ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ ابو اسحاق نے یہ خبر براء سے نہیں سنی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7036
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو إِِسْحَاقَ ، سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبِ حَرِيرٍ، فَجَعَلُوا يَلْمَسُونَهُ وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْ لِينِهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَلْيَنُ مِنْ هَذَا ، أَوْ خَيْرٌ مِنْ هَذَا"، قَالَ شُعْبَةُ : وَحَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ هَذَا.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشمی کپڑا لایا گیا، لوگ اسے چھونے لگے اور اس کی نرمی پر حیران ہونے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ نرم (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس سے زیادہ بہتر ہیں۔“ شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، یہی روایت قتادہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7036]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3249، 3802، 5836، 6640، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2468، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7035، 7036، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8164، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3847، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 157، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18842» «رقم طبعة با وزير 6997»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني [تنبيه!! ] هذا الحديث فصله الشيخ الألباني جزئين: الجزء الأول: 6997 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ... خَيْرٌ مِنْ هَذَا». وقال عن هذا الجزء: صحيح - انظر ما قبله. الجزء الثاني: قَالَ شُعْبَةُ: وَحَدَّثَنِي قَتَادَةُ ... بِمِثْلِ هَذَا. وقال عن هذا الجزء: صحيح. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
181. ذكر البيان بأن ذلك الثوب الذي لبسه المصطفى صلى الله عليه وسلم كان منسوجا بالذهب-
- ذکر اس بیان کا کہ وہ کپڑا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنا تھا وہ سونے سے بُنا ہوا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7037
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ ابْنِ مَالِكٍ ، فَقَالَ لِي: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: إِِنَّكَ بِسَعْدٍ لَشَبِيهٌ، ثُمَّ بَكَى فَأَكْثَرَ الْبُكَاءَ، قَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى سَعْدٍ، كَانَ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا إِِلَى أُكَيْدِرِ دُومَةَ،" فَأَرْسَلَ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبَّةِ دِيبَاجٍ مَنْسُوجٌ فِيهَا الذَّهَبُ، فَلَبِسَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ أَوْ جَلَسَ، فَلَمْ يَتَكَلَّمْ، ثُمَّ نَزَلَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَلْمَسُونَ الْجُبَّةَ، وَيَنْظُرُونَ إِِلَيْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَعْجَبُونَ مِنْهَا؟ قَالُوا: مَا رَأَيْنَا ثَوْبًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِمَّا تَرَوْنَ" .
واقد بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں، تو انہوں نے فرمایا: تمہاری سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ مشابہت ہے، پھر وہ رونے لگے اور بہت زیادہ روئے، انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پر رحمت کرے، وہ بڑے بھاری بھرکم اور طویل قامت تھے، پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دومہ (کے حکمران) اکیدر کی طرف لشکر روانہ کیا، تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ریشم سے بنا ہوا ایک جبہ بھیجا جس میں سونا بھرا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) منبر پر بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات چیت نہیں کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے، لوگ اس جبے کو چھونے لگے اور اس کی طرف دیکھنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ اچھا لگ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہم نے اس سے زیادہ عمدہ کپڑا کبھی نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ خوبصورت ہیں، جو تم دیکھ رہے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7037]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2615، 3248، 3802، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2072، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7036، 7037، 7038، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5317، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4047، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1723، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6188، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12276» «رقم طبعة با وزير 6998»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (3346). تنبيه مهم!! وضع الناشر هذه الجملة [دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ لِي: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ] بين معقوفين وقال: [سقطت من «الأصل»، واستدركتها من «طبعة المؤسسة»، و «مصنف ابن أبي شيبة»]. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
182. ذكر البيان بأن لبس المصطفى صلى الله عليه وسلم الجبة المنسوجة بالذهب كان ذلك قبل تحريم الله جل وعلا لبسها على الرجال من أمته-
- ذکر اس بیان کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سونے سے بنی جبہ پہننا اس سے پہلے تھا جب اللہ تعالیٰ نے اسے مردوں کے لیے حرام کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7038
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ بْنِ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةَ سُنْدُسٍ، فَلَبِسَهَا وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُحَرَّمَ الْحَرِيرُ"، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْ حُسْنِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ أَحْسَنُ مِنْهَا فِي الْجَنَّةِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دومہ (کے حکمران) اکیدر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشم سے بنا ہوا جبہ بھیجا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، یہ ریشم کے حرام قرار دیے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ لوگ اس کی خوبصورتی سے حیران ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ خوبصورت ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7038]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2615، 3248، 3802، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2072، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7036، 7037، 7038، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5317، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4047، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1723، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6188، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12276» «رقم طبعة با وزير 6999»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. ذكر خبيب بن عدي رضي الله عنه-
- ذکر خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7039
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً عَيْنًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتٍ، فَانْطَلَقُوا، حَتَّى إِِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ بَيْنَ عُسْفَانَ وَمَكَّةَ نُزُولا، فَذُكِرُوا لِحَيٍّ مِنْ هُذَيْلٍ، يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو لِحْيَانَ، فَاتَّبَعُوهُمْ بِقَرِيبٍ مِنْ مِائَةِ رَجُلٍ رَامٍ، فَاقْتَصُّوا آثَارَهُمْ، حَتَّى نَزَلُوا مَنْزِلا نَزَلُوهُ، فَوَجَدُوا فِيهِ نَوَى تَمْرٍ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ، فَقِيلَ: هَذَا مِنْ تَمْرِ أَهْلِ يَثْرِبَ، فَاتَّبَعُوا آثَارَهُمْ حَتَّى لَحِقُوهُمْ، فَلَمَّا آنَسَهُمْ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَصْحَابُهُ لَجَئُوا إِِلَى فَدْفَدٍ، وَجَاءَ الْقَوْمُ فَأَحَاطُوا بِهِمْ، فَقَالُوا: لَكُمُ الْعَهْدُ وَالْمِيثَاقُ إِِنْ نَزَلْتُمْ إِِلَيْنَا أَنْ لا نَقْتُلَ مِنْكُمْ رَجُلا، فَقَالَ عَاصِمٌ: أَمَّا أَنَا فَلا أَنْزِلُ فِي ذِمَّةِ قَوْمٍ كَافِرِينَ، اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا رَسُولَكَ، فَقَاتَلُوهُمْ فِي بُيُوتِهِمْ حَتَّى قَتَلُوا عَاصِمًا فِي سَبْعَةِ نَفَرٍ، وَبَقِيَ خُبَيْبُ بْنُ عَدِيٍّ وَزَيْدُ بْنُ الدَّثِنَةِ وَرَجُلٌ آخَرُ، فَأَعْطَوْهُمُ الْعَهْدَ وَالْمِيثَاقَ أَنْ يَنْزِلُوا إِِلَيْهِمْ، فَلَمَّا اسْتَمْكَنُوا مِنْهُمْ حَلُّوا أَوْتَارَ قِسِيِّهِمْ، فَرَبَطُوهُمْ بِهَا، فَنَادَى الرَّجُلُ الثَّالِثُ الَّذِي مَعَهُمَا، هَذَا أَوَّلُ الْغَدْرِ، فَأَبَى أَنْ يَصْحَبَهُمْ، فَجَرُّوهُ، فَأَبَى أَنْ يَتَّبِعَهُمْ، وَقَالَ: لِي فِي هَؤُلاءِ أُسْوَةٌ، فَضَرَبُوا عُنُقَهُ، وَانْطَلَقُوا بِخُبَيْبِ بْنِ عَدِيٍّ وَزَيْدِ بْنِ الدَّثِنَةِ حَتَّى بَاعُوهُمَا بِمَكَّةَ، فَاشْتَرَى خُبَيْبًا بَنُو الْحَارِثِ بْنُ عَامِرٍ، وَكَانَ الْحَارِثُ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَمَكَثَ عِنْدَهُمْ أَسِيرًا، حَتَّى إِِذَا اجْتَمَعُوا عَلَى قَتْلِهِ، اسْتَعَارَ مُوسًى مِنْ إِِحْدَى بَنَاتِ الْحَارِثِ يَسْتَحِدُّ بِهِ، فَأَعَارَتْهُ، قَالَتْ: فَغَفَلْتُ عَنْ صَبِيٍّ لِي حَتَّى أَتَاهُ، فَأَخَذَهُ فَأَضْجَعَهُ عَلَى فَخِذِهِ، وَالْمُوسَى فِي يَدِهِ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ، فَزِعْتُ فَزَعًا شَدِيدًا، فَقَالَ: خَشِيتِ أَنْ أَقْتُلَهُ؟ مَا كُنْتُ لأَفْعَلَ إِِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: فَكَانَتْ تَقُولُ: مَا رَأَيْتُ أَسِيرًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ خُبَيْبٍ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ مِنْ قِطْفِ عِنَبٍ وَمَا بِمَكَّةَ يَوْمَئِذٍ ثَمَرَةٌ، وَإِِنَّهُ لَمُوثَقٌ فِي الْحَدِيدِ، وَمَا كَانَ إِِلا رِزْقًا رَزَقَهُ اللَّهُ إِِيَّاهُ، ثُمَّ خَرَجُوا بِهِ مِنَ الْحَرَمِ لِيَقْتُلُوهُ، فقَالَ: دَعُونِي أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا أَنْ تَرَوْا أَنَّ مَا بِي جَزْعٌ مِنَ الْمَوْتِ، لَزِدْتُ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ سَنَّ الرَّكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْقَتْلِ، ثُمَّ قَالَ: وَلَسْتُ أُبَالِي حِينَ أُقْتَلُ مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ شَقٍّ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي ثُمَّ قَامَ إِِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ فَقَتَلَهُ، وَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ إِِلَى مَوْضِعِ عَاصِمٍ تُرِيدُ الشَّيْءَ مِنْ جَسَدِهِ لِيَعْرِفُوهُ، وَكَانَ قَتَلَ عَظِيمًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يَوْمَ بَدْرٍ، فَبَعَثَ اللَّهُ عَلَيْهِ مِثْلَ الظُّلَّةِ، فَلَمْ يَقْدِرُوا عَلَى شَيْءٍ مِنْهُ" ، هَكَذَا حَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ مِنْ كِتَابِهِ: فَقَاتَلُوهُمْ فِي بُيُوتِهِمْ، وَإِِنَّمَا هُوَ: فَقَاتَلُوهُمْ مِنْ ثُبُوتِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم جاسوسی کے لیے روانہ فرمائی، آپ نے ان کا امیر عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا، وہ لوگ روانہ ہوئے یہاں تک کہ عسفان اور مکہ کے درمیان انہوں نے پڑاؤ کیا، ہذیل قبیلے کی ایک شاخ بنو لحیان کو ان کا پتہ چل گیا، وہ لوگ ایک سو تیر اندازوں کے ساتھ ان کے پیچھے آئے اور ان کے قدموں کے نشانات پر آتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے بھی اسی جگہ پڑاؤ کیا جہاں انہوں نے پڑاؤ کیا تھا، وہاں انہیں مدینہ منورہ کی کھجوروں کی گٹھلیاں ملیں تو انہوں نے کہا: یہ تو اہل یثرب کی کھجوریں ہیں، پھر وہ لوگ ان کے قدموں کے نشانات پر پیچھے آتے گئے یہاں تک کہ ان تک پہنچ گئے، جب سیدنا عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو ان کا احساس ہوا تو انہوں نے ایک پہاڑ کی آڑ لی، وہ لوگ آئے اور انہوں نے ان حضرات کو گھیر لیا اور کہا: تم لوگوں کے ساتھ یہ پختہ عہد اور وعدہ ہے کہ اگر تم اتر کر ہماری طرف آ جاتے ہو تو ہم تم میں سے کسی بھی شخص کو قتل نہیں کریں گے، تو سیدنا عاصم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کافر قوم کی دی ہوئی پناہ کی وجہ سے نیچے نہیں اتروں گا، «اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا نَبِيَّكَ» ”اے اللہ! تو ہمارے بارے میں اپنے نبی کو اطلاع دے دے“، ان لوگوں نے اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان کے ساتھ لڑائی کی یہاں تک کہ ان لوگوں نے سیدنا عاصم رضی اللہ عنہ سمیت سات افراد کو شہید کر دیا، صرف سیدنا خبیب بن عدی اور سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہما اور ایک اور شخص باقی رہ گیا، ان لوگوں نے ان حضرات کو یہ عہد دیا کہ وہ اگر اتر کر ان کی طرف آ گئے تو (انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا)، لیکن جب ان لوگوں نے ان حضرات پر قابو پا لیا تو انہوں نے ان کی کمانوں کے تار کھول دیے اور اس کے ذریعے ان حضرات کو باندھ دیا، تو ان دو کے ساتھ موجود تیسرے شخص نے کہا: یہ سب سے پہلی وعدہ خلافی ہے، اس نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا، ان لوگوں نے اسے کھینچا تو اس شخص نے ان کے پیچھے جانے سے انکار کر دیا اور بولا: میرے لیے ان (مقتولین) کے طریقہ کار میں بہترین نمونہ ہے، تو ان لوگوں نے اس شخص کی بھی گردن اڑا دی، وہ لوگ سیدنا خبیب بن عدی اور سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہما کو لے کر آئے اور مکہ میں ان دونوں کو فروخت کر دیا، سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو حارث بن عامر کے بیٹوں نے خرید لیا کیونکہ حارث غزوہ بدر کے دن مارا گیا تھا، وہ ان لوگوں کے ہاں قیدی کے طور پر رہے یہاں تک کہ جب ان لوگوں نے انہیں شہید کرنے کا فیصلہ کر لیا تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے حارث کی ایک بیٹی سے ایک استرا عارضی استعمال کے لیے مانگا تاکہ اس کے ذریعے اضافی بال صاف کر لیں، اس عورت نے انہیں وہ استرا دے دیا، وہ عورت بیان کرتی ہے کہ میں اپنے بچے سے غافل ہوئی یہاں تک کہ وہ بچہ ان کے پاس چلا گیا، انہوں نے اس بچے کو پکڑا اور اپنی ران پر بٹھا لیا جبکہ استرا ان کے ہاتھ میں تھا، جب میں نے اس بچے کو دیکھا تو میں بہت گھبرا گئی، انہوں نے دریافت کیا: کیا تمہیں اندیشہ ہے کہ میں اسے قتل کر دوں گا؟ اگر اللہ نے چاہا تو میں ایسا نہیں کروں گا، وہ عورت بیان کرتی ہے کہ میں نے ایسا کوئی قیدی کبھی نہیں دیکھا جو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ سے بہتر ہو، میں نے انہیں انگور کھاتے ہوئے دیکھا ہے حالانکہ ان دنوں مکہ میں یہ پھل نہیں تھا اور وہ اس وقت لوہے میں جکڑے ہوئے تھے، یہ وہ رزق تھا جو اللہ تعالیٰ انہیں عطا فرماتا تھا، پھر وہ لوگ (یعنی بنو حارث) انہیں حرم کی حدود سے باہر لے گئے تاکہ انہیں شہید کر دیں تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے موقع دو تاکہ میں دو رکعات ادا کر لوں، پھر انہوں نے دو رکعات ادا کیں اور بولے: اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم یہ سمجھو گے کہ میں موت کے خوف کی وجہ سے (ایسا کر رہا ہوں) تو میں مزید رکعات ادا کرتا، پس وہ پہلے فرد تھے جنہوں نے شہید ہونے کے وقت دو رکعات ادا کرنے کا طریقہ ایجاد کیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”اگر میں مسلمان ہونے کے عالم میں قتل کیا جاتا ہوں، تو پھر میں اس بات کی پرواہ نہیں کروں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مجھے کون سے پہلو کے بل گرایا جاتا ہے“، پھر عقبہ بن حارث اٹھ کر ان کی طرف گیا اور اس نے انہیں شہید کر دیا، قریش نے عاصم رضی اللہ عنہ کے جسم کی طرف کسی کو بھیجا تاکہ ان کے جسم کا کوئی حصہ حاصل کر لیں اور اس کے ذریعے انہیں پہچان لیں کیونکہ عاصم رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر کے موقع پر ان کے بڑے فرد کو قتل کیا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے ان پر بھڑوں کا ایک جھنڈ (سایہ) بھیج دیا جس نے ان کی حفاظت کی اور وہ لوگ ان کے جسم سے کچھ حاصل نہ کر سکے، وہ یہ روایت ابن قتیبہ نے اپنی تحریر میں سے ہمیں بیان کی تھی جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو انہوں نے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ لڑائی کی“ حالانکہ الفاظ یہ ہیں: ”انہوں نے اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان کے ساتھ لڑائی کی“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7039]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3045، 3989، 4086، 7402، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7039، 7040، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8043» «رقم طبعة با وزير 7000»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2724): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7040
أَخْبَرَنَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، بِإِِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَبَعَثَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِثْلَ الظُّلَّةِ مِنَ الدَّبْرِ، فَلَمْ يَقْدِرُوا عَلَى شَيْءٍ، وَالدَّبْرُ الزَّنَابِيرُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے ان پر بادل کی طرح بھڑوں کا جتھہ بھیجا، تو وہ لوگ ان کے جسم کی کسی بھی چیز پر قادر نہ ہو سکے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ «الدَّبْرُ» سے مراد بھڑیں ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7040]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3045، 3989، 4086، 7402، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7039، 7040، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8043» «رقم طبعة با وزير 7000/*»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني تنبيه!! هذه المتابعة لم يحكم عليها الشيخ الألباني. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
184. ذكر أبي سلمة بن عبد الأسد المخزومي رضي الله عنه-
- ذکر ابو سلمہ بن عبد الاسد المخزومی رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7041
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو إِِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي سَلَمَةَ، وَقَدْ شَقَّ بَصَرُهُ فَأَغْمَضَهُ، وَقَالَ:" إِِنَّ الرُّوحَ إِِذَا قُبِضَ، تَبِعَهُ الْبَصَرُ"، فَصَاحَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِهِ، فَقَالَ:" لا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِِلا بِخَيْرٍ، فَإِِنَّ الْمَلائِكَةَ تُؤَمِّنُ عَلَى مَا تَقُولُونَ"، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأَبِي سَلَمَةَ، وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمُقَرَّبِينَ، وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَهُ وَلَنَا يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ افْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، اس وقت ان کی آنکھیں کھلی رہ گئی تھیں (یعنی انتقال ہو چکا تھا)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں کو بند کیا اور فرمایا: ”جب روح قبض ہوتی ہے تو نگاہ اس کے پیچھے جاتی ہے۔“ ان کے اہل خانہ میں سے کچھ لوگ چیخ کر رونے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اپنے بارے میں صرف بھلائی کی دعا کرو کیونکہ تم لوگ جو کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ، وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ، وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ ابوسلمہ کی مغفرت کر دے اور مقرب لوگوں میں اس کے درجے بلند کر دے اور پیچھے رہنے والوں میں اس کا اچھا جانشین بنا دے، اس کی اور ہماری مغفرت کر دے اے تمام جہانوں کے پروردگار! اے اللہ! اس کی قبر کو اس کے لیے کشادہ کر دے اور اس کی قبر کو اس کے لیے روشن کر دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7041]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 919، 920، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3005، 7041، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6829، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1824، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3115، 3118، والترمذي فى (جامعه) برقم: 977، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1447، 1454، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6697، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27140» «رقم طبعة با وزير 7001»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2731): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
185. ذكر زيد بن حارثة بن شراحيل رضوان الله عليه-
- ذکر زید بن حارثہ بن شراحیل رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7042
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: " مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِِلا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ، حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ: ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ انہیں سیدنا زید بن محمد کہا کرتے تھے، یہاں تک کہ قرآن کا یہ حکم نازل ہوا: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ [سورة الأحزاب: 5] ”ان لوگوں کو ان کے (حقیقی) باپوں کی نسبت سے بلاؤ، یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انصاف کے زیادہ قریب ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7042]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4782، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2425، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7042، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11332، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3209، 3814، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14026، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5580، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32974» «رقم طبعة با وزير 7002»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4782)، م (7/ 130 - 131). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
186. ذكر محبة المصطفى صلى الله عليه وسلم زيد بن حارثة-
- ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زید بن حارثہ سے محبت کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7043
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: فَرَضَ عُمَرُ لأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَكْثَرَ مِمَّا فَرَضَ لِي، فَقُلْتُ: إِِنَّمَا هِجْرَتِي وَهِجْرَةُ أُسَامَةَ وَاحِدَةٌ، قَالَ:" إِِنَّ أَبَاهُ كَانَ أَحَبَّ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَبِيكَ، وَإِِنَّهُ كَانَ أَحَبَّ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْكَ"، وَإِِنَّمَا هَاجَرَ بِكَ أَبَوَاكَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے لیے مجھ سے زیادہ ادائیگی مقرر کی، تو میں نے کہا: میری ہجرت اور اسامہ کی ہجرت ایک ساتھ ہوئی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تمہارے باپ سے زیادہ محبوب تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تم سے زیادہ محبوب تھا، تمہیں تمہارے ماں باپ نے ہجرت کروائی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7043]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7043، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3813، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13117، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 162، والبزار فى (مسنده) برقم: 150، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 33549، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 6608» «رقم طبعة با وزير 7003»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «المشكاة» (6164). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں