الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
158. ذكر حارثة بن النعمان رضوان الله عليه-
- ذکر حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
حدیث نمبر: 7014
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ قِرَاءَةً، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قِيلَ: هَذَا حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ، كَذَاكُمُ الْبِرُّ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے کسی کی تلاوت کی آواز سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو جواب دیا گیا: یہ حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں، نیکی اسی طرح ہوتی ہے، نیکی اسی طرح ہوتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7014]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7014، 7015، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4958، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8176، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 132، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24714، والحميدي فى (مسنده) برقم: 287» «رقم طبعة با وزير 6975»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (913). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
159. ذكر السبب الذي من أجله مدح حارثة بن النعمان بالبر-
- ذکر وجہ کہ جس کی بنا پر حارثہ بن نعمان کی نیکی کی تعریف کی گئی
حدیث نمبر: 7015
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَا أَنَا أَدُورُ فِي الْجَنَّةِ، سَمِعْتُ صَوْتَ قَارِئٍ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَلِكَ الْبِرُّ" ، قَالَ: وَكَانَ أَبَرَّ النَّاسِ بِأُمِّهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں گھوم رہا تھا، اسی دوران میں نے کسی تلاوت کرنے والے کی آواز سنی، تو میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ فرشتوں نے بتایا: یہ حارثہ بن نعمان ہے، تو نیکی اسی طرح ہوتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ اپنی والدہ کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7015]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7014، 7015، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4958، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8176، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 132، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24714، والحميدي فى (مسنده) برقم: 287» «رقم طبعة با وزير 6976»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
160. ذكر حمزة بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم رضوان الله عليه-
- ذکر حمزہ بن عبد المطلب، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا، رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
حدیث نمبر: 7016
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَدِيِّ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ فِي زَمَنِ مُعَاوِيَةَ، فَأَدْرَبْنَا مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا قَفَلْنَا وَرَدْنَا حِمْصَ، فَكَانَ وَحْشِيٌّ مَوْلَى جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَدْ سَكَنَهَا وَأَقَامَ بِهَا، فَلَمَّا قَدِمْنَاهَا، قَالَ لِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَدِيٍّ: هَلْ لَكَ فِي أَنْ نَأْتِيَ وَحْشِيًّا فَنَسْأَلَهُ عَنْ حَمْزَةَ: كَيْفَ كَانَ قَتْلُهُ لَهُ؟ قَالَ: فَخَرَجْنَا حَتَّى جِئْنَاهُ، فَإِِذَا هُوَ بِفِنَاءِ دَارِهِ عَلَى طِنْفِسَةٍ، وَإِِذَا هُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِِلَيْهِ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيٍّ، قَالَ: ابْنٌ لِعَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُكَ مُنْذُ نَاوَلْتُكَ أُمَّكَ السَّعْدِيَّةَ الَّتِي أَرْضَعَتْكَ بِذِي طُوًى، فَإِِنِّي نَاوَلْتُهَا إِِيَّاكَ وَهِيَ عَلَى بَعِيرِهَا فَأَخَذَتْكَ، فَلَمَعَتْ لِي قَدَمَاكَ حِينَ رَفَعَتْكَ إِِلَيْهَا، فَوَاللَّهِ مَا هُوَ إِِلا أَنْ وَقَفَتْ عَلَيَّ فَرَأَيْتُهَا فَعَرَفْتُهَا، فَجَلَسْنَا إِِلَيْهِ، فَقُلْنَا: جِئْنَاكَ لِتُحَدِّثَنَا عَنْ قَتْلِ حَمْزَةَ: كَيْفَ قَتَلْتَهُ؟ قَالَ: أَمَا إِِنِّي سَأُحَدِّثُكُمَا كَمَا حَدَّثْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَأَلَنِي عَنْ ذَلِكَ، كُنْتُ غُلامًا لِجُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ نَوْفَلٍ، وَكَانَ عَمُّهُ طُعَيْمَةُ بْنُ عَدِيٍّ قَدْ أُصِيبَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَلَمَّا سَارَتْ قُرَيْشٌ إِِلَى أُحُدٍ، قَالَ لِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ: إِِنْ قَتَلْتَ حَمْزَةَ عَمَّ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَمِّي طُعَيْمَةَ فَأَنْتَ عَتِيقٌ، قَالَ: فَخَرَجْتُ وَكُنْتُ حَبَشِيًّا أَقْذِفُ بِالْحَرْبَةِ قَذْفَ الْحَبَشَةِ قَلَّمَا أُخْطِئُ بِهَا شَيْئًا، فَلَمَّا الْتَقَى النَّاسُ، خَرَجْتُ أَنْظُرُ حَمْزَةَ حَتَّى رَأَيْتُهُ فِي عَرَضِ النَّاسِ مِثْلَ الْجَمَلِ الأَوْرَقِ يَهُزُّ النَّاسَ بِسَيْفِهِ هَزًا مَا يَقُومُ لَهُ شَيْءٌ، فَوَاللَّهِ إِِنِّي لأَتَهَيَّأُ لَهُ أُرِيدُهُ وَأَتَأَنَّى عَجْزًا، إِِذْ تَقَدَّمَنِي إِِلَيْهِ سِبَاعُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى، فَلَمَّا رَآهُ حَمْزَةُ، قَالَ: هَلُمَّ يَا ابْنَ مُقَطِّعَةِ الْبُظُورِ، قَالَ: ثُمَّ ضَرَبَهُ، فَوَاللَّهِ لَكَأَنَّمَا أَخْطَأَ رَأْسَهُ، قَالَ:" وَهَزَزْتُ حَرْبَتِي، حَتَّى إِِذَا رَضِيتُ مِنْهَا، دَفَعْتُهَا عَلَيْهِ، فَوَقَعَتْ فِي ثُنَّتِهِ حَتَّى خَرَجَتْ بَيْنَ رِجْلَيْهِ، فَذَهَبَ لِيَنُوءَ نَحْوِي، فَغُلِبَ، وَتَرَكْتُهُ وَإِِيَّاهَا حَتَّى مَاتَ"، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَأَخَذْتُ حَرْبَتِي، ثُمَّ رَجَعْتُ إِِلَى النَّاسِ فَقَعَدْتُ فِي الْعَسْكَرِ، وَلَمْ يَكُنْ لِي بَعْدَهُ حَاجَةٌ، إِِنَّمَا قَتَلْتُهُ لأُعْتَقَ، فَلَمَّا قَدِمْتُ مَكَّةَ عُتِقْتُ .
جعفر بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ میں اور عبیداللہ بن عدی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہدِ حکومت میں نکلے، ہم لوگوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے، جب ہم واپس آئے تو ہمارا گزر حمص سے ہوا، وہاں سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ موجود تھے جو سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے، انہوں نے وہاں رہائش اختیار کی ہوئی تھی اور وہاں مقیم تھے، جب ہم ان کے ہاں آئے تو عبیداللہ بن عدی نے مجھ سے کہا: کیا تمہیں اس بات میں دلچسپی ہے کہ ہم سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور ان سے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کریں کہ انہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کیسے شہید کیا تھا؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو ہم لوگ روانہ ہوئے اور ان کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ اپنے گھر کے باہر چبوترے پر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ ایک عمر رسیدہ بوڑھے شخص تھے، جب ہم ان کے پاس آئے تو ہم نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے سر اٹھا کر عبیداللہ بن عدی کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: کیا تم عدی بن خیار کے بیٹے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے تمہیں اس وقت دیکھا تھا جب میں نے بنو سعد قبیلے سے تعلق رکھنے والی تمہاری رضاعی ماں کو تمہیں پکڑایا تھا جس نے ذی طویٰ کے مقام پر تمہیں دودھ پلایا تھا، میں نے اس خاتون کو تمہیں پکڑایا تو وہ اپنے اونٹ پر سوار تھی، اس نے تمہیں پکڑ لیا جب میں نے تمہیں اس کی طرف بلند کیا تھا اس وقت تمہارے پاؤں میرے سامنے ظاہر ہوئے تھے، اللہ کی قسم! ابھی جب تم میرے سامنے آکر ٹھہرے تو میں نے تمہارے پاؤں دیکھے تو انہیں شناخت کر لیا، راوی کہتے ہیں: ہم ان کے پاس بیٹھ گئے، ہم نے کہا: ہم آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں تاکہ آپ ہمیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے قتل کے بارے میں بتائیں کہ آپ نے انہیں کیسے قتل کیا تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: میں تم دونوں کو اسی طرح بیان کروں گا جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بیان کیا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اس بارے میں دریافت کیا تھا: میں سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، ان کا چچا طعمہ بن عدی غزوہ بدر میں مارا گیا تھا، جب قریش احد کے لیے روانہ ہوئے تو جبیر بن مطعم نے مجھ سے کہا: اگر تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حمزہ کو قتل کر دیا میرے چچا طعمہ کے بدلے میں تو تم آزاد ہو گے، میں وہاں سے روانہ ہوا، میں ایک حبشی شخص تھا، میں حبشیوں کے مخصوص انداز میں چھوٹا نیزہ پھینکا کرتا تھا، کم ہی ایسا ہوتا تھا کہ میرا نشانہ خطا جاتا، جب لڑائی شروع ہوئی تو میں اس بات کا جائزہ لینے لگا کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کہاں ہیں، یہاں تک کہ میں نے انہیں لوگوں کے درمیان خاکستری اونٹ کی طرح دیکھا، وہ لوگوں کو اپنی تلوار سے پیچھے کر رہے تھے اور کوئی بھی چیز انہیں روک نہیں رہی تھی، اللہ کی قسم! میں ابھی ان کی طرف جانے کا ارادہ کر ہی رہا تھا کہ میں اس بارے میں عاجز ہو گیا کیونکہ مجھ سے پہلے سباع بن عبدالعزیٰ ان تک جا چکا تھا، جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو وہ بولے: آگے آؤ اے عورتوں کے ختنہ کرنے والی عورت کے بیٹے! پھر انہوں نے اسے ضرب لگائی، اللہ کی قسم! انہوں نے اس کا سر اڑا دیا، سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنا نیزہ تیار کیا، یہاں تک کہ جب میرے حساب سے نشانہ ٹھیک ہوا تو میں نے اسے پھینک دیا، وہ ان کے پیٹ میں جا کے لگا یہاں تک کہ ان کی دونوں ٹانگوں کے درمیان سے باہر نکل گیا، انہوں نے میری طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن مغلوب ہو گئے، میں نے انہیں ایسے ہی رہنے دیا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، تو پھر میں ان کے پاس آیا اور میں نے اپنا نیزہ لے لیا، پھر میں لوگوں کی طرف واپس چلا گیا اور لشکر میں آکر بیٹھ گیا کیونکہ اس کے بعد مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں نے انہیں اس لیے قتل کیا تھا تاکہ مجھے آزاد کر دیا جائے، جب میں مکہ آیا تو مجھے آزاد کر دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7016]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4072، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7016، 7017، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18258، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16324» «رقم طبعة با وزير 6977»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4072). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
161. ذكر البيان بأن وحشيا لما أسلم أمره رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يغيب عنه وجهه لما كان منه في حمزة ما كان-
- ذکر بیان کہ جب وحشی نے اسلام قبول کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اپنا چہرہ ان سے چھپائے کیونکہ اس نے حمزہ کے ساتھ جو کیا وہ کیا
حدیث نمبر: 7017
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ وَكَانَ وَاحِدَ زَمَانِهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُشْكَانَ السَّرَخْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو عُمَرَ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ أَخِي الْمَاجِشُونِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْهَاشِمِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ إِِلَى الشَّامِ، فَلَمَّا قَدِمْنَا حِمْصَ، قَالَ لِي عُبَيْدُ اللَّهِ: هَلْ لَكَ فِي وَحْشِيٍّ نَسْأَلُهُ عَنْ قَتْلِ حَمْزَةَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَكَانَ وَحْشِيٌّ يَسْكُنُ حِمْصَ، قَالَ: فَسَأَلْنَا عَنْهُ، فَقِيلَ لَنَا: هُوَ ذَاكَ فِي ظِلِّ قَصْرِهِ، كَأَنَّهُ حَمِيتٌ، قَالَ: فَجِئْنَا حَتَّى وَقَفْنَا عَلَيْهِ، فَسَلَّمْنَا فَرَدَّ السَّلامَ، قَالَ: وَعُبَيْدُ اللَّهِ مُعْتَجِرٌ بِعِمَامَةٍ مَا يَرَى وَحْشِيٌّ إِِلا عَيْنَيْهُ وَرِجْلَيْهِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ: يَا وَحْشِيُّ، أَتَعْرِفُنِي؟ فَنَظَرَ إِِلَيْهِ، وَقَالَ: لا وَاللَّهِ، إِِلا أَنِّي أَعْلَمُ أَنَّ عَدِيَّ بْنَ الْخِيَارِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، يُقَالُ لَهَا أُمُّ الْقِتَالِ بِنْتُ أَبِي الْعِيصِ، فَوَلَدَتْ لَهُ غُلامًا بِمَكَّةَ فَاسْتَرْضَعَهُ، فَحَمَلْتُ ذَلِكَ الْغُلامَ مَعَ أُمِّهِ فَنَاوَلْتُهَا إِِيَّاهُ، فَلَكَأَنِّي نَظَرْتُ إِِلَى قَدَمَيْكَ، قَالَ: فَكَشَفَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمّ قَالَ: أَلا تُخْبِرُنَا بِقَتْلِ حَمْزَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِِنَّ حَمْزَةَ قَتَلَ طُعَيْمَةَ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ بِبَدْرٍ، قَالَ: فَقَالَ لِي مَوْلايَ جُبَيْرُ بْنُ مُطْعَمٍ: إِِنْ قَتَلْتَ حَمْزَةَ بِعَمِّي فَأَنْتَ حُرٌّ، قَالَ: فَمَا أَنْ خَرَجَ النَّاسُ عَامَ عَيْنَيْنِ، قَالَ: وَعَيْنَيْنُ جَبَلٌ تَحْتَ أُحُدٍ، بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ وَادٍ، قَالَ: فَخَرَجْتُ مَعَ النَّاسِ إِِلَى الْقِتَالِ، فَلَمَّا اصْطَفُّوا لِلْقِتَالِ، خَرَجَ سِبَاعٌ أَبُو نِيَارٍ، قَالَ: فَخَرَجَ إِِلَيْهِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ: يَا سِبَاعُ، يَا ابْنَ أُمِّ أَنْمَارٍ، يَا ابْنَ مُقَطِّعَةِ الْبُظُورِ، تُحَادُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ؟ قَالَ: ثُمَّ شَدَّ عَلَيْهِ، فَكَانَ كَأَمْسِ الذَّاهِبِ، قَالَ:" وَانْكَمَنْتُ لِحَمْزَةَ حَتَّى مَرَّ عَلَيَّ، فَلَمَّا أَنْ دَنَا مِنِّي رَمَيْتُهُ بِحَرْبَتِي، فَأَضَعُهَا فِي ثُنَّتِهِ حَتَّى خَرَجَتْ مِنْ بَيْنَ وَرِكَيْهِ"، قَالَ: فَكَانَ ذَلِكَ الْعَهْدُ بِهِ، فَلَمَّا رَجَعَ النَّاسُ، رَجَعْتُ مَعَهُمْ، فَأَقَمْتُ بِمَكَّةَ حَتَّى نَشَأَ فِيهَا الإِِسْلامُ، ثُمَّ خَرَجْتُ إِِلَى الطَّائِفِ، قَالَ: وَأَرْسَلُوا إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُسُلا، قَالَ: وَقِيلَ لَهُ: إِِنَّهُ لا يَهِيجُ الرُّسُلَ، قَالَ: فَجِئْتُ فِيهِمْ حَتَّى قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَنْتَ وَحْشِيٌّ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: أَنْتَ قَتَلْتَ حَمْزَةَ؟ قَالَ: قُلْتُ: قَدْ كَانَ مِنَ الأَمْرِ مَا بَلَغَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تُغَيِّبَ عَنِّي وَجْهَكَ؟" ، قَالَ: فَخَرَجْتُ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ، قَالَ: قُلْتُ: لأَخْرُجَنَّ إِِلَى مُسَيْلِمَةَ لَعَلِّي أَقْتُلُهُ، فَأُكَافِئَ بِهِ حَمْزَةَ، قَالَ: فَخَرَجْتُ مَعَ النَّاسِ، فَكَانَ مِنْ أَمْرِهِمْ مَا كَانَ، قَالَ: وَإِِذَا رُجَيْلٌ قَائِمٌ فِي ثَلْمَةِ جِدَارٍ كَأَنَّهُ جَمَلٌ أَوْرَقُ مَا نَرَى رَأْسَهُ، قَالَ: فَأَرْمِيهِ بِحَرْبَتِي، فَأَضَعُهَا بَيْنَ ثَدْيَيْهِ، حَتَّى خَرَجَتْ مِنْ بَيْنِ كَتِفَيْهِ، قَالَ: وَدَبَّ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَضَرَبَهُ بِالسَّيْفِ عَلَى هَامَتِهِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ، وَأَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَتْ جَارِيَةٌ عَلَى ظَهْرِ الْبَيْتِ: إِِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَتَلَهُ الْعَبْدُ الأَسْوَدُ.
جعفر بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں عبیداللہ بن عدی کے ساتھ شام گیا، جب ہم لوگ حمص آئے تو عبیداللہ نے مجھ سے کہا: ”کیا تمہیں اس بات میں دلچسپی ہے کہ ہم سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ سے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے قتل کرنے کے بارے میں دریافت کریں؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ حمص میں سکونت پذیر تھے، ہم نے ان کے بارے میں دریافت کیا تو ہمیں بتایا گیا: ”وہ اپنے محل کے سائے میں موجود ہوں گے یوں جیسے وہ ایک بڑا برتن (مشکیزہ) ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: ہم وہاں آئے، ان کے پاس ٹھہر گئے، جب ہم نے سلام کیا تو انہوں نے سلام کا جواب دیا۔ راوی کہتے ہیں: عبیداللہ نے اپنا عمامہ منہ پر لپیٹ لیا تھا، سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ کو صرف ان کی دو آنکھیں اور دونوں پاؤں نظر آ رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں: عبیداللہ نے ان سے دریافت کیا: ”اے وحشی! کیا آپ نے مجھے پہچان لیا؟“ انہوں نے ان کی طرف دیکھا اور بولے: ”نہیں، اللہ کی قسم! مجھے صرف یہ علم ہے کہ عدی بن خیار نے ایک عورت کے ساتھ شادی کی تھی جسے ام قتال بنت ابی عیص کہا جاتا تھا، اس عورت نے مکہ میں اپنے بچے کو جنم دیا، تو اس کے لیے دودھ پلانے والی کی تلاش کی گئی، میں نے اس لڑکے کو اٹھایا اور اس کی والدہ کے ہمراہ (دودھ پلانے والی کے پاس) گیا، میں نے وہ بچہ اسے پکڑایا، تو مجھے یوں لگ رہا ہے کہ وہ تمہارے ہی پاؤں ہیں (جو اس بچے کے تھے)۔“ راوی کہتے ہیں: عبیداللہ نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور پھر بولے: ”کیا آپ ہمیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے قتل کے بارے میں نہیں بتائیں گے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے بدر کی جنگ میں طعمہ بن عدی کو قتل کیا تھا۔“ راوی کہتے ہیں، تو میرے آقا جبیر بن مطعم نے مجھ سے کہا: ”اگر تم نے میرے چچا کے بدلے میں حمزہ کو قتل کر دیا تو تم آزاد ہو گے۔“ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”جب عینین کے سال لوگ نکلے (راوی کہتے ہیں: عینین ایک پہاڑ ہے جو احد پہاڑ کے نیچے ہے، یعنی یہ غزوہ احد کے موقع کی بات ہے، ان دونوں پہاڑوں کے درمیان ایک وادی ہے)۔“ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”میں بھی لوگوں کے ساتھ جنگ کے لیے نکلا، جب انہوں نے جنگ کے لیے صف بندی کر لی تو سباع بن ام انمار نکلا، تو اس کے مقابلے میں سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے کہا: اے سباع! اے ام انمار کے بیٹے! اے عورتوں کے ختنہ کرنے والی عورت کے بیٹے! کیا تو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتا ہے؟“ راوی کہتے ہیں، تو انہوں نے اس پر حملہ کر کے اس کا کام تمام کر دیا۔ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی تاک میں رہا، یہاں تک کہ ایک مرتبہ وہ میرے پاس سے گزرے، جب وہ میرے قریب ہوئے تو میں نے انہیں اپنا چھوٹا نیزہ مارا، میں نے وہ نیزہ ان کے پیٹ میں مارا، یہاں تک کہ وہ ان کی پشت کی طرف سے باہر نکل گیا۔“ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بتاتے ہیں: ”یہی ان کے ساتھ آخری معاملہ تھا (یعنی وہ شہید ہو گئے)، جب وہ لوگ واپس آئے تو میں بھی ان کے ساتھ واپس آ گیا، میں مکہ میں مقیم رہا، یہاں تک کہ وہاں بھی اسلام پھیل گیا تو میں طائف چلا گیا۔“ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیغام رساں بھیجے کیونکہ انہیں یہ بتایا گیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی پیغام رساں کو قتل نہیں کرتے، میں ان پیغام رساں افراد میں شامل ہو کر آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”تم وحشی ہو؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا؟“ میں نے جواب دیا: صورت حال وہی ہے جو آپ تک پہنچ چکی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ کر سکتے ہو کہ تم اپنا چہرہ مجھ سے چھپا لو (یعنی آئندہ میرے سامنے نہ آنا)؟“ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وہاں سے نکلا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو مسیلمہ کذاب نے خروج کیا، میں نے سوچا میں مسیلمہ کی طرف ضرور جاؤں گا، ہو سکتا ہے میں اسے قتل کر دوں، تو اس طرح میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے قتل کا بدلہ چکا دوں گا۔ میں لوگوں کے ساتھ نکلا، ان کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوا (یعنی جنگ کے دوران)، میں نے ایک چھوٹے قد کے شخص کو دیکھا جو ایک دیوار کے پاس کھڑا ہوا تھا، وہ خاکستری اونٹ لگتا تھا، میں نے اسے اپنا نیزہ مارا، وہ اس کے سینے کے درمیان آ کر لگا اور دونوں کندھوں کے درمیان میں سے نکل گیا۔ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آگے بڑھا اور اس نے اس کی گردن پر تلوار مار دی۔ یہاں ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: گھر کی چھت پر ایک لڑکی نے کہا: ”امیر المؤمنین (یعنی مسیلمہ کذاب) کو ایک سیاہ فام غلام نے قتل کر دیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7017]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4072، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7016، 7017، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18258، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16324» «رقم طبعة با وزير 6978»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
162. ذكر الإخبار بما كفن فيه حمزة بن عبد المطلب يومئذ-
- ذکر خبر کہ حمزہ بن عبد المطلب کو اس دن کس چیز میں کفن دیا گیا
حدیث نمبر: 7018
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ:" أُتِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَكَانَ صَائِمًا بِطَعَامٍ فَجَعَلَ يَبْكِي، فَقَالَ: قُتِلَ حَمْزَةُ فَلَمْ يُوجَدْ مَا يُكَفَّنُ فِيهِ إِِلا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَقُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ فَلَمْ يُوجَدْ مَا يُكَفَّنُ فِيهِ إِِلا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَلَقَدْ خَشِيتُ أَنْ تَكُونَ قَدْ عُجِّلَتْ طَيِّبَاتُنَا فِي حَيَاتِنَا الدُّنْيَا" ، قَالَ: وَجَعَلَ يَبْكِي.
سعد بن ابراہیم بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس کھانا لایا گیا، انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا، انہوں نے رونا شروع کر دیا اور بولے: سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو جب شہید کیا تو انہیں کفن دینے کے لیے صرف ایک کپڑا ملا تھا۔ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو انہیں کفن دینے کے لیے صرف ایک کپڑا ملا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اب ہمیں نعمتیں ہماری دنیاوی زندگی میں ہی مل جائیں گی، اس کے بعد انہوں نے رونا شروع کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7018]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1274، 1275، 4045، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7018، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6785، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 19786» «رقم طبعة با وزير 6979»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (1275). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
163. ذكر مصعب بن عمير أحد بني عبد الدار بن قصي رضي الله عنه-
- ذکر مصعب بن عمیر، بنی عبد الدار بن قصی میں سے ایک، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 7019
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: أَتَيْنَا خَبَّابًا نَعُودُهُ، فَقَالَ:" إِِنَّا هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللَّهِ، فَوَقَعَ أُجُورُنَا عَلَى اللَّهِ، فَمِنَّا مَنْ مَضَى لَمْ يَأْكُلْ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَتَرَكَ بُرْدَةً، فَكُنَّا إِِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رِجْلَيْهِ بَدَا رَأْسُهُ، وَإِِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رَأْسِهِ بَدَتْ رِجْلاهُ، وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ ثَمَرَتُهُ، فَهُوَ يَهْدِبُهَا، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَجْعَلَهَا عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ نَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنْ إِِذْخِرٍ" .
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے ان کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے فرمایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی، ہم اللہ کی رضا کا حصول چاہتے تھے، ہمارا اجر اللہ کے ذمے لازم ہو گیا، ہم میں سے کچھ لوگ (دنیا سے) رخصت ہو گئے، انہوں نے اپنی نیکیوں (کے بدلے میں سے) کچھ نہیں کھایا، ان میں سے ایک سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے جو غزوہِ احد کے دن شہید ہوئے تھے، انہوں نے ایک چادر چھوڑی تھی، ہم وہ ان کے پاؤں پر ڈالتے تھے تو ان کا سر ظاہر ہو جاتا تھا اور جب ہم وہ چادر ان کے سر پر ڈالتے تھے تو ان کے پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، اور اب ہم میں سے وہ لوگ ہیں جن کا پھل تیار ہو گیا ہے وہ اسے چن رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ”ہم چادر کو ان کے سر پر رکھ دیں اور ان کے پاؤں پر تھوڑی سی «إِذْخِرٍ» ”اذخر“ (گھاس) ڈال دیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7019]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1276، 3897، 3913، وابن الجارود فى "المنتقى"، 572، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7019، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2876، 3155، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3853، 3853 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6784، 6878، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21443» «رقم طبعة با وزير 6980»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3897)، م (3/ 48). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
164. ذكر عبد الله بن عمرو بن حرام أبو جابر رضوان الله عليه-
- ذکر عبد اللہ بن عمرو بن حرام، ابو جابر، رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
حدیث نمبر: 7020
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْفَرْغَانِيُّ بِدِمَشْقَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ فَصُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا جَابِرُ، أَلْحَمٌ ذَا؟ قُلْتُ: لا، وَلَكِنَّهَا خَزِيرَةٌ، فَأَمَرَ بِهَا فَقُبِضَتْ، فَلَمَّا رَجَعْتُ إِِلَى أَبِي، قَالَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: هَلْ قَالَ شَيْئًا؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: مَا هَذَا يَا جَابِرُ، أَلْحَمٌ ذَا؟ فَقَالَ أَبِي: عَسَى أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اشْتَهَى اللَّحْمَ، فَقَامَ إِِلَى دَاجِنٍ لَهُ فَذَبَحَهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَهَيْتُ إِِلَيْهِ وَهُوَ فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا جَابِرُ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَعْتُ إِِلَى أَبِي، فَقَالَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: هَلْ قَالَ شَيْئًا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: مَا هَذَا؟ أَلْحَمٌ ذَا؟ فَقَالَ أَبِي: عَسَى أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اشْتَهَى اللَّحْمَ، فَقَامَ إِِلَى دَاجِنٍ عِنْدَهُ فَذَبَحَهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا إِِلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَزَى اللَّهُ الأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلا سِيَّمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میرے والد نے خزیرہ بنانے کا حکم دیا، وہ تیار ہو گیا تو انہوں نے مجھے حکم دیا، میں اسے اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ کیا ہے جابر؟ کیا یہ گوشت ہے؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں، یہ خزیرہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت وہ لے لیا گیا۔ جب میں اپنے والد کی طرف واپس آیا تو انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کہا تھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے جابر! یہ کیا ہے؟ کیا یہ گوشت والی چیز ہے؟“ تو میرے والد نے کہا: شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گوشت کھانے کو جی چاہ رہا ہو گا، وہ اٹھے اور بکری کے پاس گئے اور بکری کو ذبح کیا، پھر ان کے حکم کے تحت اسے بھون لیا گیا، پھر انہوں نے مجھے حکم دیا تو میں وہ گوشت اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اسی محفل میں تشریف فرما تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے جابر! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنے والد کے پاس گیا، انہوں نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کہا تھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تھا: ”کیا یہ گوشت والی چیز ہے؟“ میرے والد نے کہا: ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گوشت کھانے کو جی چاہ رہا ہو، وہ اپنی بکری کے پاس گئے، انہوں نے اسے ذبح کیا، ان کے حکم کے تحت اسے پکا لیا گیا، پھر انہوں نے مجھے ہدایت کی تو میں وہ گوشت اٹھا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار کو جزائے خیر عطا کرے، بطور خاص عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ کو اور سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7020]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7020، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7191، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8223، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2079، 2080» «رقم طبعة با وزير 6981»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (461). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
165. ذكر إظلال الملائكة بأجنحتها عبد الله بن عمرو بن حرام إلى أن دفن-
- ذکر کہ فرشتوں نے عبد اللہ بن عمرو بن حرام پر اپنے پروں سے سایہ کیا یہاں تک کہ اسے دفن کیا گیا
حدیث نمبر: 7021
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: لَمَّا قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ، جَعَلْتُ أَبْكِي وَأَكْشِفُ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ، وَجَعَلَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَوْنِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَبْكِهِ، مَا زَالَتِ الْمَلائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا تُظِلُّهُ حَتَّى دَفَنْتُمُوهُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب غزوہ احد کے موقع پر میرے والد شہید ہو گئے تو میں رونے لگا، میں ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے مجھے اس سے منع کرنا شروع کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس پر نہ روؤ، جب تک تم اسے دفن نہیں کر دیتے فرشتے اپنے پروں کے ذریعے مسلسل اس پر سایہ کیے رہیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7021]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1244، 1293، 2816، 4080، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2471، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7021، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1841، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6814، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14407، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1298» «رقم طبعة با وزير 6982»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (31): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
166. ذكر البيان بأن الله جل وعلا كلم عبد الله بن عمرو بن حرام بعد أن أحياه كفاحا-
- ذکر بیان کہ اللہ جل وعلا نے عبد اللہ بن عمرو بن حرام سے اسے زندہ کرنے کے بعد براہ راست بات کی
حدیث نمبر: 7022
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ بِفَمِ الصِّلْحِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: لَقِيَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: يَا جَابِرُ، مَا لِي أَرَاكَ مُنْكَسِرًا؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتُشْهِدَ أَبِي وَتَرَكَ عِيَالا وَدَيْنًَا، فَقَالَ: أَلا أُبَشِّرُكَ بِمَا لَقِيَ اللَّهُ بِهِ أَبَاكَ؟ قُلْتُ: بَلَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " مَا كَلَّمَ اللَّهُ أَحَدًا قَطُّ إِِلا مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ، وَإِِنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ فَكَلَّمَهُ كِفَاحًا، فَقَالَ: يَا عَبْدِي، تَمَنَّ أُعْطِكَ، قَالَ: تُحْيِينِي فَأُقْتَلَ قَتْلَةً ثَانِيَةً، قَالَ اللَّهُ: إِِنِّي قَضَيْتُ أَنَّهُمْ لا يَرْجِعُونَ"، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ سورة آل عمران آية 169 .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے جابر! کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں پریشان دیکھ رہا ہوں؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد شہید ہو گئے ہیں، انہوں نے بال بچے اور قرض چھوڑا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا میں تمہیں اس چیز کے بارے میں خوشخبری نہ دوں جس کے ہمراہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد سے ملاقات کی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہر کسی کے ساتھ حجاب کے پیچھے سے بات کی ہے لیکن جب اس نے تمہارے باپ کو زندہ کیا تو اس کے ساتھ براہ راست کلام کیا، اس نے کہا: اے میرے بندے! تو آرزو کر میں تمہیں وہ عطا کروں گا، تو اس نے کہا: (اے میرے پروردگار!) مجھے دوبارہ زندہ کر دے حتیٰ کہ مجھے دوسری مرتبہ تیری راہ میں شہید کیا جائے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ لوگ (دنیا کی طرف) واپس نہیں جائیں گے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ [سورة آل عمران: 169] ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کر دیے جاتے ہیں تم انہیں مردہ ہرگز گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کی بارگاہ میں انہیں رزق دیا جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7022]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7022، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4943، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3010، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 190، 2800» «رقم طبعة با وزير 6983»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (2/ 190)، «ظلال الجنة» (602). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
167. ذكر أنس بن النضر الأنصاري رضوان الله عليه-
- ذکر انس بن نضر انصاری رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
حدیث نمبر: 7023
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ عَمِّي أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ: سُمِّيتُ بِهِ وَلَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبُرَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَوَّلُ مَشْهَدٍ شَهِدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيَّبَتُ عَنْهُ، أَمَا وَاللَّهِ لَئِنْ أَرَانِي مَشْهَدًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا بَعْدُ لَيَرَيَنَّ اللَّهُ مَا أَصْنَعُ، قَالَ: فَهَابَ أَنْ يَقُولَ غَيْرَهَا، فَشَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، فَاسْتَقْبَلَهُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَمْرٍو أَيْنَ؟ قَالَ: وَاهًا لِرِيحِ الْجَنَّةِ، أَجِدُهَا دُونَ أُحُدٍ، فَقَاتَلَ حَتَّى قُتلَ فَوُجِدَ فِي جَسَدِهِ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ بَيْنَ ضَرْبَةٍ وَطَعْنَةٍ وَرَمْيَةٍ"، فَقَالَتْ عَمَّتِي أُخْتُهُ: فَمَا عَرَفْتُ أَخِي إِِلا بِبَنَانِهِ، قَالَ: وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلا سورة الأحزاب آية 23.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ، جن کے نام پر میرا نام رکھا گیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے تھے، یہ بات ان پر بہت گراں گزری تھی۔ انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو سب سے پہلی جنگ کی تھی میں اس میں شریک نہیں ہوا، اللہ کی قسم! اب اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی جنگ میں شریک ہونے کا موقع دیا تو اللہ تعالیٰ اس چیز کو ظاہر کر دے گا کہ میں کیا کرتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے اس کے علاوہ کچھ کہنے کی کوشش نہیں کی، پھر وہ اگلے سال غزوہ احد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں شریک ہوئے۔ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ان کے سامنے آئے تو انہوں نے کہا: اے ابوعمرو! کہاں کا ارادہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: جنت کی خوشبو مجھے احد کے دوسری طرف سے محسوس ہو رہی ہے، پھر انہوں نے جنگ میں حصہ لیا، یہاں تک کہ شہید ہو گئے، ان کے جسم پر تلوار، نیزے اور تیر کے زخموں کے اسی (80) سے زیادہ نشانات تھے۔ میری پھوپھی نے کہا: میں نے اپنے بھائی کو صرف ان کی انگلیوں کے پوروں سے پہچانا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا﴾ [سورة الأحزاب: 23] ”کچھ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیے ہوئے عہد کو سچ ثابت کیا ان میں سے کچھ نے اپنی نذر کو پورا کر لیا اور کچھ منتظر ہیں انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7023]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2805، 4048، 4783، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1903، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4772، 7023، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8233، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3200، 3201، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17991، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13215» «رقم طبعة با وزير 6984»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2805)، م (6/ 45 - 46). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين