الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ فِي التَّفَكُّرِ فِي اللَّهِ - تَعَالَى - وَالْكَلَامِ .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں غور و فکر کرنا یا کلام کرنا
حدیث نمبر: 261
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُكْفَرَ بِاللَّهِ جَهْرًا، وَذَلِكَ عِنْدَ كَلَامِهِمْ فِي رَبِّهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ إِسْمَاعِيلَ وَلَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ، وَهُوَ إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ بِمَقْلُوبِهَا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک اللہ تعالیٰ کا کھلے عام انکار نہیں کیا جائے گا اور ایسا اس وقت ہو گا، جب لوگ اپنے پروردگار کے بارے میں کلام کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: امام اوزاعی کے حوالے سے، یہ روایت صرف اسماعیل بن یحیی نے نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جس نے اسماعیل کا ذکر کیا ہو، اور نہ ہی کوئی ایسا شخص دیکھا ہے، جس نے اُس سے روایت نقل کی ہو اور وہ اسحاق بن زریق ہے، میں یہ کہتا ہوں: مقلوب روایات آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 261]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4843، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
46. بَابُ مَنْزِلَةِ الْمُؤْمِنِ عِنْدَ رَبِّهِ .
مؤمن کی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں، قدر و منزلت کا بیان
حدیث نمبر: 262
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنَ الْمُؤْمِنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں، کوئی بھی چیز، مؤمن سے زیادہ معزز نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 262]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 262]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7084 اخرجه الطبراني فى معجم الصغير 47/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8352، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 861»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 263
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَظَرَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" لَقَدْ شَرَّفَكِ اللَّهُ وَكَرَّمَكِ وَعَظَّمَكِ، وَالْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَةً مِنْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کی طرف دیکھا اور یہ ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تجھے شرف عطا کیا ہے، بزرگی عطا کی ہے اور عظمت عطا کی ہے، لیکن مؤمن کی حرمت تم سے زیادہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: یہ عمرو بن شعیب کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، اُن کے دادا سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 263]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني في. معجمه الاوسط 5719، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5715»
الحكم على الحديث:
إسناده سند
حدیث نمبر: 264
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ اسْتَقْبَلَهَا بِوَجْهِهِ، وَقَالَ:" أَنْتِ حَرَامٌ، مَا أَعْظَمَ حُرْمَتَكِ وَأَطْيَبَ رِيحَكِ! وَأَعْظَمُ حُرْمَةً عِنْدَ اللَّهِ مِنْكِ الْمُؤْمِنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو اس کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”تم قابل احترام ہو، تمہاری حرمت کتنی زیادہ ہے؟ تمہاری خوشبو کتنی پاکیزہ ہے؟ لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مؤمن کی حرمت تم سے بھی زیادہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن ہے اور وہ کذاب ہے، جو حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 264]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن ہے اور وہ کذاب ہے، جو حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 264]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 695، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 699»
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
حدیث نمبر: 265
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ قَالَتْ: يَا رَبَّنَا، أَعْطَيْتَ بَنِي آدَمَ الدُّنْيَا يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَيَلْبَسُونَ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَلَا نَأْكُلُ وَلَا نَلْهُو، فَكَمَا جَعَلْتَ لَهُمُ الدُّنْيَا، فَاجْعَلْ لَنَا الْآخِرَةَ، فَقَالَ: لَا أَجْعَلُ صَالِحَ ذَرِّيَّةِ مَنْ خَلَقْتُ بِيَدِي كَمَنْ قُلْتُ لَهُ: كُنْ، فَكَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ، وَفِي سَنَدِ الْأَوْسَطِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ أَيْضًا.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! تو نے اولاد آدم کو دنیا عطا کر دی، وہ اس میں کھاتے ہیں، پیتے ہیں، لباس پہنتے ہیں، اور ہم تیری حمد کے ہمراہ، تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، ہم نہ کھاتے ہیں، نہ غافل ہوتے ہیں، مگر جس طرح تو نے اُن کے لئے دنیا بنائی ہے، ہمارے لئے آخرت مقرر کر دے! تو پروردگار نے فرمایا: جس (یعنی سیدنا آدم علیہ السلام) کو میں نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا ہے اُس کی نیک اولاد کو، میں اُن کی مانند نہیں کروں گا، جن (فرشتوں) سے میں نے یہ کہا: ہو جاؤ! تو وہ ہو گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے اور وہ بھی کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 265]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى معجم الاوسط 6173، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6169»
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
حدیث نمبر: 266
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ شَيْءٍ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - جَلَّ ذِكْرُهُ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ بَنِي آدَمَ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا الْمَلَائِكَةُ؟ قَالَ:" وَلَا الْمَلَائِكَةُ، إِنَّ الْمَلَائِكَةَ مَجْبُورُونَ، بِمَنْزِلَةِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اولاد آدم سے زیادہ معزز اور کوئی چیز نہیں ہو گی، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! فرشتے بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے بھی نہیں، کیونکہ فرشتے پابند ہیں، وہ سورج اور چاند کی طرح (حکم کے پابند) ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 266]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 266]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 267
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ: عَبْدِي الْمُؤْمِنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ بَعْضِ مَلَائِكَتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزِّمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَهُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ مِنْ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُؤْمِنُ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ بَعْضِ مَلَائِكَتِهِ".

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا مؤمن بندہ، میرے نزدیک میرے بعض فرشتوں سے زیادہ محبوب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے اور وہ متروک ہے، یہ روایت امام ابن ماجہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان الفاظ کے طور پر نقل کی ہے: ”مؤمن، اللہ تعالیٰ کے نزدیک، اس کے بعض فرشتوں سے زیادہ معزز ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 267]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6634، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6630، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3947»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 268
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَضَنُّ بِمَوْتِ عَبْدِهِ الْمُؤْمِنِ مِنْ أَحَدِكُمْ بِكَرِيمَةِ مَالِهِ حَتَّى يَقْبِضَهُ عَلَى فِرَاشِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَكْثَرُ النَّاسِ، وَرَجَّحَهُ بَعْضُهُمْ عَلَى ابْنِ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَكْثَرُ النَّاسِ، وَرَجَّحَهُ بَعْضُهُمْ عَلَى ابْنِ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کو اپنے مومن بندے کی موت کے حوالے سے اس سے زیادہ الجھن ہوتی ہے، جتنی تم میں سے کسی ایک شخص کو اپنے عمدہ مال کے حوالے سے ہوتی ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کے بستر پر موت دے دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے، جس کو امام أحمد اور زیادہ تر لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم بعض حضرات نے اسے ابن لہیعہ پر ترجیح دی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 268]

تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 42، أخرجه مسند البزار برقم: 2442، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7442»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
47. بَابُ أَفْضَلُ النَّاسِ: مُؤْمِنٌ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ .
سب سے زیادہ فضیلت والا شخص وہ مؤمن ہے جو دو معزز افراد کے درمیان ہو
حدیث نمبر: 269
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مُؤْمِنٌ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى، أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى، أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: لوگوں میں افضل کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مؤمن جو دو معزز افراد کے درمیان ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی ہے، اس کی نقل کردہ احادیث منکر ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 269]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی ہے، اس کی نقل کردہ احادیث منکر ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 269]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 430/5، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 82/19»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
48. بَابُ الْمُؤْمِنُ غَرٌّ كَرِيمٌ .
مؤمن معزز اور کریم ہوتا ہے
حدیث نمبر: 270
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُؤْمِنُ غِرٌّ كَرِيمٌ، وَالْفَاجِرُ خِبٌّ لَئِيمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن معزز اور کریم ہوتا ہے، جبکہ فاجر دھوکے باز اور کمینہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 270]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 270]
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع