🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 281
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى؟ قَالَ:" أَوَمَا مَرَرْتَ بِوَادِي قَوْمِكَ مَحْلًا، ثُمَّ تَمُرُّ بِهِ خَضِرًا، ثُمَّ تَمُرُّ بِهِ مَحْلًا، ثُمَّ تَمُرُّ بِهِ خَضِرًا؟ كَذَلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مُردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: کیا کبھی تمہارا گزر اپنی قوم کے علاقے میں کسی ایسی بنجر جگہ سے ہوا ہے؟ کہ جب تم بعد میں اُس کے پاس سے گزرے ہو، تو وہ سرسبز ہو چکی ہو، پھر جب تم اُس کے پاس سے گزرو، تو وہ بنجر ہو چکی ہو، پھر تم اُس کے پاس سے گزرو، تو وہ سرسبز ہو، اسی طرح اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15759، 15760، 15761، 15763، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8725»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 282
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ:" إِنَّ رَبَّكُمْ - تَعَالَى - لَيْسَ عِنْدَهُ لَيْلٌ وَلَا نَهَارٌ، نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مِنْ نُورِ وَجْهِهِ، وَإِنَّ مِقْدَارَ يَوْمٍ مِنْ أَيَّامِكُمْ عِنْدَهُ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَاعَةً، وَتُعْرَضُ عَلَيْهِ أَعْمَالُكُمْ بِالْأَمْسِ أَوَّلَ النَّهَارِ الْيَوْمَ، فَيَنْظُرُ فِيهَا ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَيَطَّلِعُ فِيهَا عَلَى مَا يَكْرَهُ فَيُغْضِبُهُ ذَلِكَ، فَأَوَّلُ مَنْ يَعْلَمُ غَضَبَهُ حَمَلَةُ الْعَرْشِ، يَجِدُونَهُ ثَقُلَ عَلَيْهِمْ، فَتَسْجُدُ حَمَلَةُ الْعَرْشِ وَسُرَادِقَاتِ الْعَرْشِ وَالْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ وَسَائِرُ الْمَلَائِكَةِ، ثُمَّ يَنْفُخُ جِبْرِيلُ بِالْقَرْنِ، فَلَا يَبْقَى شَيْءٌ إِلَّا سَمِعَ صَوْتَهُ، فَيُسَبِّحُونَ الرَّحْمَنَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، حَتَّى يَمْتَلِئَ الرَّحْمَنُ رَحْمَةً، فَتِلْكَ سِتُّ سَاعَاتٍ، ثُمَّ تُؤْتَى بِالْأَرْحَامِ فَيَنْظُرُ فِيهَا ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ فِي كِتَابِهِ" هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ"،" يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ" فَتِلْكَ تِسْعُ سَاعَاتٍ، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْأَرْزَاقِ فَيُنْظَرُ فِيهَا ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ" يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ"،" كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ". قَالَ: هَذَا مِنْ شَأْنِكُمْ وَشَأْنِ رَبِّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ السَّلَامِ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مِكْرَزٍ - أَوْ عُبَيْدُ اللَّهِ عَلَى الشَّكِّ - لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہارے پروردگار کے پاس رات اور دن نہیں ہوتے ہیں، آسمانوں اور زمین کا نور، اس کی ذات کے نور کے فیض کی وجہ سے ہے، اور تمہارے دنوں کے حوالے سے، ایک دن اُس کی بارگاہ میں بارہ گھڑیوں کا ہوتا ہے، گزشتہ دن کے تمہارے اعمال، آج کے دن کے ابتدائی حصے میں اُس کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں، تو وہ تین گھڑیوں میں اُن کا جائزہ لیتا ہے اور جب وہ ان اعمال میں کوئی ایسی چیز پاتا ہے، جو اسے ناپسند ہو، تو یہ چیز اسے غضبناک کر دیتی ہے، اس کے غضب کے بارے میں سب سے پہلے عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں کو علم ہوتا ہے، وہ اپنے اوپر اس کا بوجھ پاتے ہیں، تو عرش کو اٹھانے والے عرش کے پردوں کو اٹھانے والے، دیگر مقرب فرشتے، اور تمام فرشتے سجدہ میں چلے جاتے ہیں، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام سینگ میں پھونک مارتے ہیں، تو ہر چیز اُن کی آواز سنتی ہے، پھر وہ سب تین گھڑیوں تک رحمن کی تسبیح بیان کرتے ہیں، یہاں تک کہ رحمان، رحمت سے بھر جاتا ہے، تو یہ چھ گھڑیاں ہو گئیں، پھر ”ارحام“ کو بلایا جاتا ہے، تو وہ تین گھڑیوں تک ان کا جائزہ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب میں موجود اس آیت سے یہی مراد ہے: ”وہی وہ ذات ہے، جو ارحام میں، تمہاری صورت بناتی ہے، جیسے وہ چاہتا ہے“۔
(ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ جسے چاہتا ہے، بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے، بیٹے دیتا ہے یا وہ مذکر اور مؤنث کے جوڑے بنا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے بانجھ رکھتا ہے، بے شک وہ علم والا، قدرت والا ہے“۔
(سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) تو یہ نو گھڑیاں ہو گئیں، پھر رزق لائے جاتے ہیں تو وہ تین گھڑیوں تک اُن کا جائزہ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”وہ جسے چاہتا ہے، کشادہ رزق عطا کرتا ہے، اور جسے چاہتا ہے، تنگی کا شکار کر دیتا ہے“۔ ”ہر دن میں اُس کی الگ شان ہے“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو یہ تمہارا اور تمہارے پروردگار کا معاملہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبد السلام ہے، امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں: یہ مجہول ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور عبداللہ بن مکرز نامی راوی کا ذکر شک کے ساتھ ہوا ہے، کہ شاید اس کا نام عبیداللہ ہے، تاہم میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8886»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 283
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّتْ سَحَابَةٌ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذِهِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَنَانُ وَزَوَايَا الْأَرْضِ يَسُوقُهُ اللَّهُ إِلَى مَنْ لَا يَشْكُرُهُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَا يَدْعُونَهُ، أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ فَوْقَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الرَّقِيعُ، مَوْجٌ مَكْفُوفٌ، وَسَقْفٌ مَحْفُوظٌ، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا الَّتِي فَوْقَهَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" سَمَاءٌ أُخْرَى. أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟ قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَرْشُ". قَالَ: تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ تَحْتَكُمْ؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ، أَتَدْرُونَ مَا تَحْتَهَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُمَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ سَبْعِمِائَةِ عَامٍ"، حَتَّى عَدَّ سَبْعَ أَرَضِينَ، ثُمَّ قَالَ:" وَايْمُ اللَّهِ، لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ"، ثُمَّ قَرَأَ:" هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ: بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ وَأَرْضٍ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، وَهُنَا سَبْعُمِائَةِ عَامٍ، وَعِنْدَهُ أَيْضًا:" لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ عَلَى اللَّهِ"، وَهُنَا لَمْ يَذْكُرِ الْجَلَالَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اس دوران بادل گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو، یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ عنان ہے اور یہ زمین کے دور دراز کے گوشوں تک جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اُن لوگوں کی طرف بھی بھیج دیتا ہے کہ اُس کے بندوں میں سے جو لوگ اُس کا شکر نہیں کرتے ہیں، اور اُس کی عبادت نہیں کرتے ہیں، کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: (اس سے اوپر) رقیع ہے، جو ایک مکفوف موج ہے اور محفوظ چھت ہے، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ تمہارے اور اُس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اُس سے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: دوسرا آسمان ہے، کیا تم جانتے ہو؟ تمہارے اور اس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، یہاں تک کہ آپ نے سات آسمانوں کو شمار کروایا، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اس سے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرش ہے، آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اُس (یعنی عرش) اور ساتویں آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ تمہارے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: زمین ہے، کیا تم جانتے ہو؟ اُس کے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ بہتر جانتا ہے، آپ نے فرمایا: ایک اور زمین ہے، کیا تم جانتے ہو؟ دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: سات سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ آپ نے سات زمینیں شمار کروائیں، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم کوئی رسی لٹکاؤ گے تو وہ نیچے جائے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہی اول ہے، آخر ہے، ظاہر ہے، باطن ہے، اور وہ ہر چیز کے بارے میں علم رکھنے والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: دو زمینوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے“ جبکہ یہاں یہ ذکر ہوا ہے کہ وہ فاصلہ سات سو سال کی مسافت کا ہے، اسی طرح امام ترمذی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اگر تم کوئی رسی لٹکاؤ گے تو وہ اللہ تعالیٰ پر جائے گی“۔ اور یہاں اسم جلالت ذکر نہیں ہوا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 370/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3325، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3298، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8610»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 284
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ قَالَ: مَا بَيْنَ سَمَاءِ الدُّنْيَا وَالَّتِي تَلِيهَا مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ، وَمَا بَيْنَ كُلِّ سَمَاءَيْنِ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ، وَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ وَالْكُرْسِيِّ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ، وَمَا بَيْنَ الْكُرْسِيِّ وَالْمَاءِ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ، وَالْعَرْشُ عَلَى الْمَاءِ، وَاللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - عَلَى الْعَرْشِ، يَعْلَمُ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ بَقِيَّةُ هَذَا فِي بَابِ التَّفَكُّرِ فِي اللَّهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آسمان دنیا اور اس کے بعد والے آسمان کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے اور ہر دو آسمانوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، ساتویں آسمان اور کرسی کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہے، کرسی اور پانی کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہے اور عرش، پانی کے اوپر ہے، اور اللہ تعالیٰ عرش پر ہے، اور پھر بھی وہ تمہارے بارے میں (ہر چیز کا) علم رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس کا بقیہ حصہ، اللہ تعالیٰ کے بارے میں غور و فکر کرنے سے متعلق باب میں، پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8987»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ مَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ
جس شخص کو اپنی نیکی اچھی لگے وہ مؤمن ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 285
عَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَمِلَ حَسَنَةً فَسُرَّ بِهَا، وَعَمِلَ سَيِّئَةً فَسَاءَتْهُ ; فَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ مَا خَلَا الْمُطَّلِبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ يُدَلِّسُ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي مُوسَى، فَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کوئی نیکی کرے اور پھر اس پر خوش ہو، یا کوئی برائی کرے، اور وہ اُسے بری لگے، تو وہ مومن ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مطلب بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرتا ہے، اور اُس نے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہوا، تو یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 398/4 اورده المؤلف فى زوائد المستد 114 اورده المؤلف فى كشف الاستار 79، أخرجه مسند أحمد برقم: 19071، وأخرجه مسند البزار برقم: 3068، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 33، 182»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 286
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" إِذَا سَرَّتْكَ حَسَنَتُكَ، وَسَاءَتْكَ سَيِّئَتُكَ ; فَأَنْتَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہاری اچھائی، تمہیں اچھی لگے، اور تمہاری برائی، تمہیں بری لگے، تو تم مؤمن ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7539، أخرجه مسند أحمد برقم: 21662، 21695، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 34، 2217، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7540، 7539، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3017»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: مَا الْإِثْمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَا حَكَّ فِي صَدْرِكَ فَدَعْهُ". قَالَ: فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" مَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ ; فَهُوَ مُؤْمِنٌ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَإِنْ كَانَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
انہی کے حوالے سے معجم اوسط میں یہ روایت میں منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! گناہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو چیز تمہارے من میں کھٹکے، تم اُسے چھوڑ دو! اُس شخص نے دریافت کیا: ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو اُس کی برائی بری لگے، اور اچھائی اچھی لگے، وہ مؤمن ہو گا۔
اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوکثیر ہے، وہ تدلیس کرتا ہے، اگرچہ وہ صحیح کے رجال میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2993»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 288
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ هَالِكٌ فِي الضَّعْفِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو اس کی برائی بری لگے، وہ مؤمن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، جو ضعیف ہونے کے حوالے سے ہلاکت کا شکار ہونے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7474»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ .
خیر خواہی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 289
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَحَبُّ مَا يَعْبُدُنِي بِهِ عَبْدِي إِلَيَّ النُّصْحُ لِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا بندہ جن طریقوں سے میری عبادت کرتا ہے، اُن میں میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چیز یہ ہے کہ میری خیرخواہی کی جائے (یعنی کسی کو میرا شریک قرار نہ دیا جائے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: کہ اسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن یزید کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 254/5، اورده المؤلف فى زوائد المسند 101، أخرجه مسند أحمد برقم: 21687»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 290
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدِّينُ النَّصِيحَةُ". قَالُوا: لِمَنْ؟ قَالَ:" لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ:" وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ".
قَالَ أَحْمَدُ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَمُقْتَضَى رِوَايَةِ أَحْمَدَ الِانْقِطَاعُ بَيْنَ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَمَعَ ذَلِكَ فِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ: أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَفْظُ أَبِي يَعْلَى: قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِنَبِيِّهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین، خیرخواہی کا نام ہے، لوگوں نے دریافت کیا: کس کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی، اُس کے رسول کی، اور اہل ایمان کے حکمرانوں کی“۔ یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مسلمانوں کے حکمرانوں اور ان کے عام افراد کی“۔
امام أحمد نے اس کی سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: عمرو بن دینار سے یہ منقول ہے: وہ کہتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بیان کی ہے: جس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، جبکہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، یہ روایت عمرو بن دینار کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام أحمد کی روایت کا تقاضا یہ ہے کہ عمرو بن دینار اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے درمیان انقطاع پایا جاتا ہے، اس کے ہمراہ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، اُسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: اس کی نقل کی ہوئی روایات منکر ہوتی ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ الفاظ یہ ہیں: ”لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کس کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب کی، اُس کے نبی کی، اور مسلمانوں کے حکمرانوں کی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 290]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 351/1، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2368 اورده المؤلف زوائد المسند 102 اورده المؤلف فى كشف الاستار 61 اورده المؤلف فى المقصد العلى 35، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1261»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں