الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابٌ فِي مَثَلِ الْمُؤْمِنِ .
مؤمن کی مثال
حدیث نمبر: 271
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْعَطَّارِ، إِنْ جَالَسْتَهُ نَفْعَكَ، وَإِنْ مَاشَيْتَهُ نَفْعَكَ، وَإِنْ شَارَكْتَهُ نَفْعَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن کی مثال عطار کی مانند ہے، اگر تم اُس کے ساتھ بیٹھو گے، تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا، اگر تم اس کے ساتھ چلو گے، تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا، اگر تم اُس کے ساتھ شراکت کرو گے، تو وہ تمہیں نفع پہنچائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 271]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 271]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13541، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5541/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 272
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّخْلَةِ، مَا أَتَاكَ مِنْهَا نَفَعَكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" مَا أَتَاكَ مِنْهَا نَفَعَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ضَعِيفٌ فِيمَا رَوَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ يَرْوِ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ" وَغَيْرِ ذَلِكَ، بَعْضُهَا فِي الْمَرَضِ وَثَوَابِهِ وَفِي الْجَنَائِزِ، وَبَعْضُهَا فِي الْأَدَبِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے، اُس میں سے جو بھی چیز تمہارے پاس آئے گی، وہ تمہیں نفع پہنچائے گی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اس میں سے جو چیز تمہارے پاس آئے گی، وہ تمہیں نفع پہنچائے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، سفیان بن حسین نامی راوی، زہری سے جو روایات نقل کرتا ہے، اُن میں اُسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور یہ روایت اُس نے زہری سے نقل نہیں کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مؤمن کی مثال کھیتی کے نرم پودے کی مانند ہونے کے حوالے سے اور دیگر روایات آگے آئیں گی، ان میں سے کچھ بیماری اور اُس کے ثواب سے متعلق باب میں ہوں گی، کچھ جنائز سے متعلق باب میں ہوں گی اور بعض ادب سے متعلق باب میں ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 272]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 43، أخرجه مسند البزار برقم: 2435»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
50. بَابُ إِنَّ اللَّهَ لَا يَنَامُ .
بے شک اللہ تعالی سوتا نہیں ہے
حدیث نمبر: 273
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْكِي عَنْ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ:" وَقَعَ فِي نَفْسِهِ: هَلْ يَنَامُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -؟ فَأَرْسَلَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَكًا، فَأَرَّقَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَعْطَاهُ قَارُورَتَيْنِ، فِي كُلِّ يَدٍ قَارُورَةٌ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَحْتَفِظَ بِهِمَا، قَالَ: فَجَعَلَ يَنَامُ وَتَكَادُ يَدَاهُ تَلْتَقِيَانِ، ثُمَّ يَسْتَيْقِظُ فَيَحْبِسُ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، حَتَّى نَامَ نَوْمَةً، فَاصْطَفَقَتْ يَدَاهُ فَانْكَسَرَتِ الْقَارُورَتَانِ. قَالَ: فَضَرَبَ اللَّهُ لَهُ مَثَلَهُ: أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَوْ كَانَ يَنَامُ لَمْ تَسْتَمْسِكِ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أُمَيَّةُ بْنُ شِبْلٍ، ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّ أَحَدًا ضَعَّفَهُ، وَإِنَّمَا ذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَضَعَّفَهُ بِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں یہ بات بیان کر رہے تھے: ”ایک مرتبہ ان کے ذہن میں خیال آیا، کیا اللہ تعالیٰ سوتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتے کو اُن کی طرف بھیجا، اس نے تین دن انہیں بیدار رکھا، پھر اس نے انہیں شیشے کے دو بوتلیں دیں، ان کے ہر ایک ہاتھ میں ایک بوتل رکھ دی، اور انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ ان دونوں کی حفاظت کریں، جب انہیں اونگھ آنے لگتی، اور اُن کے ہاتھ سے بوتل گرنے لگتی، تو وہ بیدار ہو جاتے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ نہ ٹکرانے دیتے، آخر کار انہیں نیند آ گئی، اُن کے ہاتھ ملے اور دونوں بوتلیں ٹوٹ گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو یوں اللہ تعالیٰ نے اُن کے سامنے مثال بیان کی کہ اگر اللہ تعالیٰ سو جائے تو آسمان اور زمین اپنی جگہ پر قائم نہیں رہیں گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی امیہ بن شبل ہے، امام ذہبی نے اس کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، لیکن انہوں نے یہ ذکر نہیں کیا کہ کسی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، انہوں نے اس راوی کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہے اور اس راوی کی وجہ سے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 273]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6639»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
51. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 274
عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ. فَعَظَّمَ الرَّبَّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَالَ:" إِنَّ كُرْسِيَّهُ وَسِعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَإِنَّ لَهُ أَطِيطًا كَأَطِيطِ الرَّحْلِ الْجَدِيدِ إِذَا رُكِبَ مِنْ ثِقَلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی: آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی عظمت بیان کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اُس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے، اور اُس میں سے یوں آواز آتی ہے، جس طرح کسی نئے پالان پر سوار ہوا جائے، تو بوجھ کی وجہ سے (اس پالان میں سے) آواز آتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 274]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 39، أخرجه مسند البزار برقم: 325، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6222»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 275
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضَهُ بِيَدِهِ - وَقَبَضَ يَدَهُ، وَجَعَلَ يَقْبِضُهَا وَيَبْسُطُهَا - ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْجَبَّارُ، أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟". قَالَ: وَيَمِيلُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْهُ، حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ: أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَقَالَ غَيْرُهُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) ”جبار“ (یعنی اللہ تعالیٰ) آسمانوں اور زمین کو اپنے ہاتھ میں لے گا، اور پھر ہاتھ کو بند کر لے گا، وہ اُسے بند کرے گا، کھولے گا اور پھر یہ فرمائے گا: میں زبردست ہوں، میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست کہنے والے کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ ارشاد فرماتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں، بائیں ہلنے لگے، یہاں تک کہ میں نے منبر کی طرف دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے حرکت کر رہا تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ کیا یہ منبر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت گر تو نہیں جائے گا؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یحیی بن بکیر نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جبکہ دیگر راویوں نے یہ بات نقل کی ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 275]

حدیث نمبر: 276
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَطْوِي اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - السَّمَاوَاتِ فَيَأْخُذُهُنَّ بِيَمِينِهِ، وَيَطْوِي الْأَرْضَ فَيَأْخُذُهَا بِيَدِهِ الْأُخْرَى، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْمُلُوكُ؟" قَالَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ عِكْرِمَةَ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سَالِمٍ هَذَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ تمام آسمانوں کو لپیٹے گا اور پھر انہیں دائیں ہاتھ میں پکڑ لے گا، وہ زمین کو لپیٹے گا اور اُسے دوسرے ہاتھ میں پکڑ لے گا پھر وہ یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں (دنیا کے) بادشاہ کہاں ہیں؟“۔
عمر بن حمزہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ حدیث عکرمہ کو بیان کی، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے، اُس کے بعد انہوں نے اس روایت کی مانند حدیث بیان کی، جو سالم نامی راوی کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی رضی اللہ عنہما سے منقول اس حدیث کی مانند ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نقل کی ہے اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 276]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 41»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 277
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمِيزَانُ بِيَدِ الرَّحْمَنِ يَرْفَعُ أَقْوَامًا وَيَضَعُ آخَرِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعیم بن ہمار رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میزان، رحمن کے ہاتھ میں ہے، وہ کچھ قوموں کو سر بلندی عطا کرتا ہے اور کچھ کو پستی دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 277]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 40»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 278
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ يَضْحَكُ مِنْ يَأْسِ عِبَادِهِ وَقُنُوطِهِمْ وَقُرْبِ الرَّحْمَةِ مِنْهُمْ"، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَيَضْحَكُ رَبُّنَا؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيَضْحَكُ!". قُلْتُ: فَلَا يُعْدِمُنَا خَيْرًا إِذَا ضَحِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَارِحَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَارِحَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس بات پر ہنس پڑتا ہے کہ اس کے بندے مایوس اور ناامید ہو جاتے ہیں، اور رحمت اُن کے کتنے قریب ہوتی ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا ہمارا پروردگار ہنستا بھی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ ہنستا بھی ہے، تو میں نے عرض کی: اگر وہ ہنستا ہے، تو پھر وہ ہمیں بھلائی سے محروم نہیں رکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی جاریہ بن مصعب ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 278]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی جاریہ بن مصعب ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4885»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 279
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - لَا يُغْلَبُ وَلَا يُخْلَبُ، وَلَا يُنَبَّأُ بِمَا لَا يَعْلَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ مغلوب نہیں ہوتا، اور اسے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، اور اسے کسی ایسی چیز کے بارے میں خبر نہیں دی جاتی، جو وہ نہ جانتا ہو (یعنی وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یزید بن یوسف سنانی ہے، وہ ضعیف اور متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 279]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یزید بن یوسف سنانی ہے، وہ ضعیف اور متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 279]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 369/19 اخرجه الامام ابويعليٰ فى مسنده 7381»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 280
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رَبُّنَا سَمِيعٌ بَصِيرٌ" وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى عَيْنَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَلَهُ طُرُقٌ تَأْتِي فِي سُورَةِ النُّورِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَلَهُ طُرُقٌ تَأْتِي فِي سُورَةِ النُّورِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہمارا پروردگار سنے والا اور دیکھنے والا ہے“۔
راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے مختلف طرق سورہ نور سے متعلق باب میں آئیں گے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 280]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 282/17»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف