🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ .
اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 341
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَالَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمیں خطبہ دیتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”اس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو (یعنی جو امین نہ ہو، اور جو عہد کی پاسداری نہ کرتا ہو)“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 135/3154210251، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 2606 اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 2856 اخرجه البيهقي فى السنن الكبرى 288/6 وابن حبان فى صحيحه 194 والبغوي فى شرح السنه 38 اورده المؤلف فى زوائد المسند 129 اورده المؤلف فى كشف الاستار 100 اورده المؤلف فى المقصد العلى 4445، أخرجه مسند أحمد برقم: 11975، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5919»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 342
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْهُ:" لَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ". وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گے، جب تک تم مؤمن نہیں ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے انہی صحابی کے حوالے سے ایک اور روایت نقل کی ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”اُس کا دین نہیں، جس کی امانت نہ ہو“۔ اس کی سند میں، ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمان ہے، اور وہ اکثر حضرات کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7798»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 343
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے گزر چکی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے حصین بن مذعور نے قریش تمیمی میں سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى معجم الكبير 10553»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ .
مؤمن دھوکہ سے حملہ نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 344
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ فَقَالَ: أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: لَا، وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ؟ قَالَ: أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ. فَقَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: کیا میں آپ کے لئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کر دوں؟ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! تم انہیں کیسے قتل کر سکتے ہو؟ جبکہ اُن کے ساتھ لشکر موجود ہے؟ اس نے کہا: میں اُن کے ساتھ جا کے مل جاتا ہوں، اور پھر دھوکہ سے اُن پر حملہ کر دوں گا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان، دھوکے سے حملہ کرنے کے لئے بیڑی ہے، مؤمن دھوکہ سے حملہ نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرتا ہے، تاہم اس روایت میں اُس نے یہ کہا: ہے: حسن بصری نے ہمیں یہ بات بیان کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 166/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 133، أخرجه مسند أحمد برقم: 1429»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 345
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَقَالَتْ لَهُ: أَمَا خِفْتَ أَنْ أُقْعِدَ لَكَ رَجُلًا فَيَقْتُلَكَ؟ فَقَالَ: مَا كُنْتِ لِتَفْعَلِي وَأَنَا فِي بَيْتِ أَمَانٍ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: يَعْنِي:" الْإِيمَانُ قَيْدُ الْفَتْكِ" كَيْفَ أَنَا فِي الَّذِي بَيْنِي وَبَيْنَكِ وَفِي حَوَائِجِكِ؟ قَالَتْ: صَالِحٌ. قَالَ: فَدَعِينَا وَإِيَّاهُمْ حَتَّى نَلْقَى رَبَّنَا - عَزَّ وَجَلَّ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ مَرْوَانَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى عَائِشَةَ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے فرمایا: کیا تمہیں یہ اندیشہ نہیں ہوا؟ کہ میں نے تمہارے لیے کسی شخص کو (اپنے گھر میں، چھپا کر) بٹھا کر رکھا ہو گا اور وہ تمہیں قتل کر دے گا؟ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ ایسا نہیں کر سکتی ہیں، میں امان والے گھر میں موجود ہوں اور میں، نبی اکرم علی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بات ارشاد فرماتے ہوئے سن چکا ہوں (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی مراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان تھا: ”ایمان، دھوکے سے حملہ کرنے کے لئے بیڑی ہے“۔ (پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا:) آپ کی خدمت اور آپ کی ضروریات کی تکمیل کے حوالے سے، میں کیسا ہوں؟ سیدہ عائشہ نے جواب دیا: اچھے ہو! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ مجھے اور اُن لوگوں کو (ہمارے حال پر) رہنے دیں، یہاں تک کہ ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو جائیں۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: یہ سعید بن مسیب کے حوالے سے، مروان سے منقول ہے، وہ بیان کرتا ہے: میں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔۔۔۔۔۔۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 345]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 92/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 135، أخرجه مسند أحمد برقم: 16390، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 109/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِيمَنْ يُخَالِفُ كَمَالَ الْإِيمَانِ .
جو شخص ایمان کے کمال کے برخلاف کام کرتا ہے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 346
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ بِمُؤْمِنٍ مُسْتَكْمِلِ الْإِيمَانِ مَنْ لَمْ يَعُدَّ الْبَلَاءَ نِعْمَةً، وَالرَّخَاءَ مُصِيبَةً". قَالُوا: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِأَنَّ الْبَلَاءَ لَا يَتْبَعُهُ إِلَّا الرَّخَاءُ، وَكَذَلِكَ الرَّخَاءُ لَا يَتْبَعُهُ إِلَّا الْبَلَاءُ وَالْمُصِيبَةُ، وَلَيْسَ بِمُؤْمِنٍ مُسْتَكْمِلِ الْإِيمَانِ مَنْ لَمْ يَسْكُنْ فِي صِلَاتِهِ". قَالُوا: وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِأَنَّ الْمُصَلِّي يُنَاجِي رَبَّهُ، فَإِذَا كَانَ فِي غَيْرِ صَلَاةٍ إِنَّمَا يُنَاجِي ابْنَ آدَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِي. قَالَ الْبُخَارِيُّ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ مؤمن، کامل ایمان والا نہیں ہوتا، جو آزمائش کو نعمت اور خوشحالی کو مصیبت شمار نہیں کرتا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیونکہ ہر آزمائش کے بعد سہولت آنی ہوتی ہے، اسی طرح ہر سہولت کے بعد، آزمائش اور مصیبت آتی ہے، اور وہ شخص کامل ایمان والا نہیں ہوتا، جو نماز میں پرسکون نہیں رہتا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیونکہ نمازی، اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے اور جب آدمی نماز کی حالت میں نہ ہو، تو وہ انسان سے مناجات کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10949، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10949»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ .
مؤمن طعنے دینے والا اور لعنت کرنے والا نہیں ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 347
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن طعنے دینے والا، لعنت کرنے والا، فحش گفتگو کرنے والا اور بدزبان نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے امام ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ علی بن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 347]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 101، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1977، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3829، وأخرجه مسند البزار برقم: 3206، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 32، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10483، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1835»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. بَابٌ فِيمَنِ ادَّعَى غَيْرَ نَسَبِهِ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ .
جو شخص اپنے نسب کے علاوہ کا دعوی کرے یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 348
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُفْرٌ تَبَرُّؤٌ مِنْ نَسَبٍ وَإِنْ دَقَّ، وَادِّعَاءُ نَسَبٍ لَا يُعْرَفُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كُفْرٌ بِامْرِئٍ"، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نسب سے برات کا اظہار کرنا، کفر ہے، خواہ وہ نسب کتنا ہی ہلکا کیوں نہ ہو، اور (کسی) ایسے نسب کا دعوی کرنا، جو معروف نہ ہو (یہ بھی کفر ہے)“
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کی یہ چیز کفر ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ روایت عمرو بن شعیب نے، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 215/2 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2818 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 108/1 اورده المؤلف فى زوائد المستد 136، أخرجه مسند أحمد برقم: 6980، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7915، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1028»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 349
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، رَوَاهُ عَنْ جَابِرٍ خَالِدُ بْنُ أَبِي حَيَّانَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي هَذَا الْحَدِيثُ وَغَيْرُهُ فِيمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فِي الْفَرَائِضِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے، کسی اور کی طرف نسبت ولاء ظاہر کرتا ہے، وہ اپنی گردن سے ایمان کا پٹہ اتار دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، اسے خالد بن ابوحیان نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے امام ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث اور اس کے علاوہ دیگر احادیث، جو اپنے حقیقی آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء ظاہر کرنے والے شخص کے بارے میں ہیں وہ فرائض سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 332/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 137 اورده المؤلف فى زوائد المسند 326327328 اورده المؤلف فى زوائد المسند 132/1، أخرجه مسند أحمد برقم: 14152»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 350
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ ادَّعَى نَسَبًا لَا يُعْرَفُ كَفَرَ بِاللَّهِ، وَانْتِفَاءٌ مِنْ نَسَبٍ - وَإِنْ دَقَّ - كُفْرٌ بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی ایسے نسب کا دعویٰ کرے، جو معروف نہ ہو، تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے کفر کا مرتکب ہوتا ہے، اور نسب سے نفی کرنا خواہ وہ کتنا ہی ہلکا کیوں نہ ہو، یہ اللہ تعالیٰ کا کفر ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ضعیف ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8575 اورده المؤلف فى كشف الاستار 104، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2839، 8570»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں