🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِيمَنِ ادَّعَى غَيْرَ نَسَبِهِ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ .
جو شخص اپنے نسب کے علاوہ کا دعوی کرے یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 351
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُدَيِّ بْنِ عُدَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ - أَوْ عَمِّهِ -: أَنَّ مَمْلُوكًا كَانَ يُقَالُ لَهُ:" كَيْسَانُ"، فَسَمَّى نَفْسَهُ قَيْسًا، وَادَّعَى إِلَى مَوْلَاهُ وَلَحِقَ بِالْكُوفَةِ، فَرَكِبَ أَبُوهُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، ابْنِي وُلِدَ عَلَى فِرَاشِي (وَادَّعَى) ، ثُمَّ رَغِبَ عَنِّي وَادَّعَى إِلَى مَوْلَايَ وَمَوْلَاهُ، فَقَالَ عُمَرُ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَمَا تَعْلَمُ أَنَّا كُنَّا نَقْرَأُ: (لَا تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ فَإِنَّهُ كُفْرٌ بِكُمْ؟) فَقَالَ زَيْدٌ: بَلَى. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: انْطَلِقْ فَاقْرِنِ ابْنَكَ إِلَى بَعِيرِكَ، ثُمَّ انْطَلِقْ فَاضْرِبْ بَعِيرَكَ سَوْطًا وَابْنَكَ سَوْطًا حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ أَهْلَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَيُّوبُ بْنُ عُدَيٍّ وَأَبُوهُ أَوْ عَمُّهُ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
ایوب بن عدی بن عدی، اپنے والد، یا شاید اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک غلام تھا، جس کا نام کیسان تھا، اُس نے اپنا نام قیس رکھ لیا اور اپنے آقا کی اولاد ہونے کا دعوی کر دیا اور کوفہ چلا گیا، اُس کا باپ سوار ہو کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور بولا: اے امیرالمؤمنین! میرا بیٹا، جو میرے ہاں پیدا ہوا؟ اب وہ کسی اور کے نسب کا دعوی کرتا ہے، اس نے مجھ سے منہ موڑ لیا ہے اور اپنی نسبت میرے اور اس کے آقا کی طرف کر دی ہے (یعنی وہ خود کو میرے آقا کا بیٹا ظاہر کرتا ہے) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ کہ ہم یہ آیت پڑھا کرتے تھے: ”تم لوگ اپنے آباؤ اجداد سے منہ نہ موڑو! کیونکہ یہ چیز تمہارا کفر شمار ہو گی“ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُس شخص سے کہا: تم جاؤ! اور اپنے بیٹے کو اپنے اونٹ پر باندھو! اور پھر روانہ ہو جاؤ، ایک کوڑا، اپنے اونٹ کو مارنا، اور ایک کوڑا، اپنے بیٹے کو مارنا، یہاں تک کہ تم اُسے ساتھ لے کر اپنے گھر آ جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ایوب بن عدی، اُس کے والد، یا اُس کے چچا کا ذکر کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 4807»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ قَدْرِ سَبْعِينَ عَامًا - أَوْ مِنْ مَسِيرَةِ سَبْعِينَ عَامًا -".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مِنْ مَسِيرَةِ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص، جو اپنے باپ کی بجائے، کسی اور کی اولاد ہونے کا دعوی کرے، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا، اگرچہ اس کی خوشبو 70 سال کے فاصلے سے محسوس ہو جاتی ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر سال کی مسافت کے فاصلے سے محسوس ہو جاتی ہے“
۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پانچ سو سال کی مسافت کے فاصلے سے محسوس ہو جاتی ہے“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 194/2 اورده المؤلف فى زوائد المستد 141، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2611، وأخرجه مسند البزار برقم: 2383»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ .
تکبر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: الْتَقَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَلَى الْمَرْوَةِ فَتَحَدَّثَا، ثُمَّ مَضَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَبَقِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَبْكِي، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: هَذَا - يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو - وَزَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ كِبْرٍ كَبَّهُ اللَّهُ لِوَجْهِهِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمان بن عوف بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مروہ پہاڑی پر، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی، یہ دونوں حضرات آپس میں بات چیت کرتے رہے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وہیں رک کر رونے لگے، ایک شخص نے اُن سے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: انہوں نے (اُن کی مراد سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے) یہ بات بیان کی ہے: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے دل میں دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا، اللہ تعالیٰ اُسے اوندھے منہ جہنم میں داخل کر دے گا“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 164/2، أورده المؤلف فى زوائد المسند147، أخرجه مسند أحمد برقم: 6976»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 354
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عِنْدَ أَحْمَدَ صَحِيحَةٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِنْسَانٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ".
امام أحمد کی نقل کردہ ایک اور صیح روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 354]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 355
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَمُوتُ حِينَ يَمُوتُ وَفِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ - تَحِلُّ لَهُ الْجَنَّةُ أَنْ يَرِيحَ رِيحَهَا وَلَا يَرَاهَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ أَبُو رَيْحَانَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ وَأَشْتَهِيهِ، حَتَّى إِنِّي لَأُحِبُّهُ فِي عَلَاقَةِ سَوْطِي، وَفِي شِرَاكِ نَعْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ ذَاكَ الْكِبْرُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَلَكِنَّ الْكِبْرَ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ بِعَيْنَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرٌ عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اُس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا تکبر موجود ہو، تو وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا، اور وہ اُسے (جنت کو) دیکھ بھی نہیں سکے گا۔ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام ابوریحانہ تھا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جمال کو پسند کرتا ہوں، اور اس کا خواہش مند ہوتا ہوں، یہاں تک کہ مجھے یہ بات بھی پسند ہے کہ میرے کوڑے کے لٹکانے کی جگہ، اور میرے جوتے کا تسمہ بھی عمدہ ہونا چاہیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ چیز تکبر نہیں ہے، بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، اور وہ جمال کو پسند کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ آدمی حق سے منہ موڑ لے، اور لوگوں کو اپنی نظروں میں حقیر سمجھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، اس نے اسے ایک ایسے شخص کے حوالے سے نقل کیا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 151/4 اورده المؤلف فى زوائد المسئد 146، أخرجه مسند أحمد برقم: 16918»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 356
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَعَظَّمَ فِي نَفْسِهِ أَوِ اخْتَالَ فِي مِشْيَتِهِ لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خود کو عظیم سمجھتا ہے، یا تکبر کے ساتھ چلتا ہے، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اُس پر غضبناک ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 118/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 149، أخرجه مسند أحمد برقم: 5959، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 208»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 357
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ، وَلَا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِيُّ شَدِيدُ الضَّعْفِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا اور وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا ایمان ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر مصیصی ہے جو انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12235 اورده المؤلف فى كشف الاستار 104، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12235»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 358
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ كِبْرٍ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا، وَكَيْفَ لَنَا أَنْ نَعْلَمَ مَا فِي قُلُوبِنَا مِنْ ذَاتِ الْكِبْرِ؟ وَأَيْنَ هُوَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَبِسَ الصُّوفَ أَوْ حَلَبَ الشَّاةَ أَوْ أَكَلَ مَعَ مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ - فَلَيْسَ فِي قَلْبِهِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - الْكِبْرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، مُنْكَرُ الْحَدِيثِ جِدًّا.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم تو بلاکت کا شکار ہو گئے، ہمیں یہ کیسے پتہ چل سکتا ہے؟ کہ ہمارے دل میں تکبر نہیں ہے، اور کہاں ہو سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اونی لباس پہنے، یا بکری کا دودھ دوہے، یا اپنے غلام کے ساتھ کھائے، تو ان شاء اللہ اُس کے دل میں تکبر نہیں آئے گا“۔
اس روایت کو امام طبرانی نے ”معجم کبیر“ میں نقل کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، جو انتہائی منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6668، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6668»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 359
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: الْعِزُّ إِزَارِي، وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِي فِيهِ عَذَّبْتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ وَالِدُ أَبِي أَحْمَدَ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت (یا غلبہ) میرا تہبند ہے، اور کبریائی، میری چادر ہے، جو شخص اس کے بارے میں، میرا مقابلہ کرے گا، میں اُسے عذاب دوں گا“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زبیر ہے، جو ابو أحمد نامی راوی کا والد ہے، اس کو امام ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3380 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 119/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3404، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 305»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 360
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ نَازَعَ اللَّهَ رِدَاءَهُ، فَإِنَّ رِدَاءَهُ الْكِبْرُ، وَإِزَارَهُ الْعِزُّ، وَرَجُلٌ فِي شَكٍّ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ، وَالْقُنُوطُ مِنْ رَحْمَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مُطَوَّلًا، وَيَأْتِي فِي بَابِ الْكَبَائِرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگوں سے سوال نہیں ہو گا، ایک وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کی چادر کے بارے میں اُس سے جھگڑا کرتا ہے، بے شک اس کی چادر کی بڑائی ہے، اور اس کا تہبند غلبہ ہے، ایک وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں شک کرتا ہے، اور اُس کی رحمت سے مایوس ہونے والا شخص“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، امام بزار نے اسے طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، وہ روایت کبائر سے متعلق باب میں، آگے آئے گی، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 360]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 84، أخرجه مسند البزار برقم: 3749»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں