🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. بَابٌ فِي قَوْلِهِ: لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَنَحْوِ هَذَا .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 371
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ كَذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، اور شرف والی چیز کو لوٹ لینے والا، اُسے لوٹتے ہوئے مومن نہیں رہتا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ اور دوسری کتاب میں، اختصار کے ساتھ منقول ہے، سیدنا ابوہریرہ سے منقول روایت بھی اس کی مانند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13304 اورده المؤلف فى كشف الاستار 115، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2343، 6400، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13304»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 372
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الرَّجُلُ الْخَمْرَ وَهُوَ مُؤْمِنٌ"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَنْ زَنَى فَقَدْ كَفَرَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُبْهِمَ أَحَادِيثَ الرُّخَصِ، لَا يَزْنِي الزَّانِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ: أَنَّ ذَلِكَ الزِّنَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنْ آمَنَ بِهِ أَنَّهُ لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلَا يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ بِتِلْكَ السَّرِقَةِ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنْ آمَنَ بِهَا أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنْ شَرِبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ، فَإِنِ انْتَهَبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ كَذَّابٌ لَا تَحِلُّ الرِّوَايَةُ عَنْهُ.
علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر دیکھا، وہ فرما رہے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، ایسی چیز، جس کی طرف لوگ نگاہ اُٹھا کر دیکھ رہے ہوں، اُسے لوٹ لینے والا اُس کو لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور شراب پینے والا شخص، مؤمن نہیں رہتا، ایک شخص کھڑا ہوا، اور بولا: امیرالمؤمنین! جو شخص زنا کا ارتکاب کرتا ہے، کیا وہ کافر ہو جاتا ہے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم رخصت والی احادیث کو مبہم رکھیں، زنا کرنے والا شخص مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے، کہ وہ یہ ایمان رکھتا ہو کہ یہ زنا اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ زنا اُس کے لئے حلال ہے، تو وہ شخص کافر ہو جائے گا، چوری کرنے والا مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس چوری کے بارے میں یہ ایمان رکھتا ہو کہ وہ اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ اس بات پر ایمان رکھے کہ وہ چوری اُس کے لئے حلال ہے، تو وہ شخص کافر ہو جائے گا، شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے، مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ شراب اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ شخص اس شراب کو ایسی حالت میں پیتا ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ شراب اُس کے لئے ہلال ہے، تو ایسا شخص کافر ہو جائے گا، شرف والی چیز کو لوٹ لینے والا شخص، اُسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ چیز اُس کے لئے حلال ہے، اگر وہ یہ ایمان رکھتے ہوئے اس چیز کو اچک لیتا ہے کہ وہ چیز اس کے لئے حلال ہے، تو ایسا شخص کافر ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، جو کذاب ہے، اُس سے روایت کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 50/2، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 870، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8731، وأخرجه شرح السنة برقم: 46»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 373
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ خَلِيلِي أَبَا الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَسْرِقُ السَّارِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَزْنِي الزَّانِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، الْإِيمَانُ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهِ:" الْإِيمَانُ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْرَائِيلُ الْمُلَائِيُّ وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ. قُلْتُ: وَيَأْتِي لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الْفِتَنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے خلیل سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چوری کرنے والا، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، ایمان، اللہ تعالیٰ کے نزدیک، اس سے زیادہ معزز ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: - ”ایمان، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسرائیل ملائی ہے، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 373]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 116، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2343، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9716»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 374
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ". فَأَدَارَ دَارَةً وَاسِعَةً فِي الْأَرْضِ، ثُمَّ أَدَارَ فِي وَسَطِ الدَّارَةِ دَارَةً، فَقَالَ: الدَّارَةُ الْأُولَى الْإِسْلَامُ، وَالدَّارَةُ الَّتِي فِي وَسَطِ الدَّارَةِ الْإِيمَانُ، فَإِذَا زَنَى خَرَجَ مِنَ الْإِيمَانِ إِلَى الْإِسْلَامِ، وَلَا يُخْرِجُهُ مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا الشِّرْكُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ يَسَارٍ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
فضل بن یسار بیان کرتے ہیں: میں نے محمد بن علی (شاید اس سے مراد، امام باقر ہیں) کو سنا، اُن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں سوال کیا گیا: زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، تو محمد بن علی نے زمین پر ایک بڑا دائرہ بنایا، پھر اس کے درمیان میں ایک اور دائرہ بنایا، اور پھر یہ فرمایا: پہلے والا دائرہ اسلام ہے اور درمیان والا دائرہ، ایمان ہے، جب کوئی شخص زنا کرتا ہے، تو وہ ایمان سے نکل کر اسلام کی طرف چلا جاتا ہے، لیکن شرک کے علاوہ اور کوئی چیز اسے اسلام سے باہر نہیں کرتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن یسار ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 374]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 117، أخرجه مسند البزار برقم: 3354»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ .
ریا کاری کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 375
عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمُ الشِّرْكُ الْأَصْغَرُ". قَالَ: وَمَا الشِّرْكُ الْأَصْغَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الرِّيَاءُ، يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِذَا جَزَى النَّاسَ بِأَعْمَالِهِمْ: اذْهَبُوا إِلَى الَّذِينَ كُنْتُمْ تُرَاءُونَ فِي الدُّنْيَا فَانْظُرُوا، هَلْ تَجِدُونَ عِنْدَهُمْ جَزَاءً؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ الرِّيَاءِ فِي الزُّهْدِ وَنَحْوِهِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگوں کے بارے میں، مجھے سب سے زیادہ اندیشہ چھوٹے شرک کا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! چھوٹے شرک سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ریاکاری، جب اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو ان کے اعمال کی جزا دے گا) تو ریاکاری کرنے والوں سے فرمائے گا:) تم لوگ ان کی طرف چلے جاؤ! جن کے لیے تم دنیا میں دکھاوا کرتے تھے، اور تم اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا تمہیں اُن کے پاس کوئی جزا ملتی ہے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہیں، ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ریاکاری سے متعلق باقی احادیث، زہد اور اس کی مانند (دیگر امور سے متعلق ابواب) میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 428/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 150، أخرجه مسند أحمد برقم: 23119، 27742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4301»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابٌ الشُّحُّ يَمْحَقُ الْإِسْلَامَ .
بخل (آدمی کے) اسلام کو مٹا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 376
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَمْحَقُ الْإِسْلَامَ مَحْقَ الشُّحِّ شَيْءٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(آدمی کے) اسلام کو کوئی بھی چیز، اس طرح نہیں مٹاتی ہے، جس طرح بخل مٹا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 376]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3475 اورده المؤلف فى المقصد العلى 47، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3208، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5130»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابٌ فِي الْحِقْدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
بغض (دشمنی رکھنا) اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 377
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ النَّمِيمَةَ وَالْحِقْدَ فِي النَّارِ لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چغلی اور بغض جہنم میں ہوں گے، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں اکٹھے نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر (محدثین کا) اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 377]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4653 ورده المؤلف فى كشف الاستار 103»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابٌ فِي الْمَكْرِ وَالْخَدِيعَةِ .
مکر اور دھوکہ دہی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 378
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مکر اور دھوکہ دہی، جہنم میں ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، جس کے ضعیف ہونے پر (محدثین کا) اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 378]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 394/3، اورده المؤلف فى زوائد المسند 124»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ .
کبیرہ گناہوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 379
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْتَنِبُوا الْكَبَائِرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14816، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19704، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5636»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 380
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَقِيَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبًا بِهَا نَفْسُهُ مُحْتَسِبًا، وَسَمِعَ وَأَطَاعَ ; فَلَهُ الْجَنَّةُ - أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ -. وَخَمْسٌ لَيْسَ لَهُنَّ كَفَّارَةٌ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَبَهْتُ مُؤْمِنٍ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَيَمِينٌ فَاجِرَةٌ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا بِغَيْرِ حَقٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایسی حالت میں، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو، کہ وہ کسی کو اُس کا شریک قرار نہ دیتا ہو، اور وہ ثواب کی امید رکھتے ہوئے، اپنی خوشی کے ساتھ اپنے مال کی زکوۃ ادا کرتا ہو، وہ اطاعت و فرمانبرداری کرتا ہو، تو اُسے جنت نصیب ہو گی (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ جنت میں داخل ہو گا، اور پانچ کام ایسے ہیں، جن کا کوئی کفارہ نہیں ہے، (کسی کو) اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دینا، کسی کو ناحق طور پر قتل کرنا، مؤمن پر بہتان لگانا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا اور جھوٹی قسم اٹھانا، جس کے ذریعے آدمی ناحق طور پر کسی کا مال ہتھیا لے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، جو تدریس کرنے والا ہے اور اس نے
یہ روایت ”عنعنہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 380]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 142، أخرجه مسند أحمد برقم: 8520»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں