الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ .
وسوسہ کا بیان
حدیث نمبر: 81
وَعَنْ خُزَيْمَةَ - يَعْنِي: ابْنَ ثَابِتٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَأْتِي الشَّيْطَانُ الْإِنْسَانَ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، حَتَّى يَقُولَ: مَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شیطان انسان کے پاس آتا ہے، اور کہتا ہے: آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ آدمی کہتا ہے: اللہ تعالی نے، شیطان کہتا ہے: زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ آدمی کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے، یہاں تک کہ شیطان کہتا ہے: اللہ تعالی کو کس نے پیدا کیا ہے؟ جب کوئی شخص اس طرح کی صورتحال پائے، تو اُسے یہ کہنا چاہیے: میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسونوں پر ایمان رکھتا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 81]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 214/5 أورده المؤلف فى زوائد المسند 71، أخرجه مسند أحمد برقم: 21360»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 82
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَكَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُذْهِبُ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کسی ایک کے پاس شیطان آتا ہے اور یہ کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ آدمی کہتا ہے: اللہ تعالٰی نے شیطان کہتا ہے: اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جب کوئی شخص ایسی صورتحال پائے، تو اسے یہ کہنا چاہیے: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں، تو یہ چیز (یعنی وسوسہ) اُس سے دور ہو جائے گا“۔
یه روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 82]
یه روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 257/6 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4685، اورده المؤلف فى زوائد المسند 70 أورده المؤلف فى كشف الاستار 50 أورده المؤلف فى المقصد العلى 25، أخرجه مسند أحمد برقم: 25671»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 83
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَجِدُونَ مِنَ الْوَسْوَسَةِ، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَجِدُ شَيْئًا لَوْ أَنَّ أَحَدَنَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّ لَفْظَ أَبِي يَعْلَى: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعَائِشَةَ: إِنَّ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ لَوْ تَكَلَّمَ بِهِ ذَهَبَتْ آخِرَتُهُ، وَلَوْ ظَهَرَ [ عَلَيْهِ ] لَقُتِلَ، [ قَالَ ] فَكَبَّرَتْ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَتْ: سُئِلَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا يُخْتَبَرُ بِهَذَا الْمُؤْمِنُ". وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.

سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وسوسے آنے کے حوالے سے شکایت کی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسا خیال بھی پاتے ہیں کہ اگر ہم میں سے کوئی ایک آسمان سے گر جائے، تو یہ اُس کے نزدیک اس خیال کے بارے میں بات کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”یہ محض ایمان ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے، اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم امام ابویعلیٰ کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک شخص نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ہم میں سے کسی ایک شخص کو بعض اوقات ایسا خیال آتا ہے کہ اگر آدمی اُس کے بارے میں بات کر لے، تو اس کی آخرت تباہ ہو جائے اور اگر وہ اُس خیال کو ظاہر کرئے تو اسے قتل کر دیا جائے راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تین مرتبہ تکبیر کہی، پھر انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اس بارے میں دریافت کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ تکبیر کہی تھی اور پھر یہ ارشاد فرمایا تھا: اس کے ذریعے مؤمن کا امتحان لیا جاتا ہے“۔
اس روایت کی سند میں، ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 83]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده /2/ 106 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4114 اورده المؤلف فى زوائد المسند 96 أورده المؤلف فى المقصد العلى 27، أخرجه مسند أحمد برقم: 24231، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 139»
الحكم على الحديث:
وهلذا إسناد منقطع ، ولكن الحديث صحيح بشواهده
حدیث نمبر: 84
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عُمَرَ مَرَّ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، فَدَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَاشْتَكَى ذَلِكَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَرَرْتُ عَلَى عُثْمَانَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَقَالَ: أَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: هُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَاعِدٌ، فَانْطَلَقَا إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَرُدَّ عَلَى أَخِيكَ حِينَ سَلَّمَ عَلَيْكَ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا شَعَرْتُ أَنَّهُ مَرَّ بِي، وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي فَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّهُ سَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَمَاذَا تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟ قَالَ: خَلَا بِي الشَّيْطَانُ فَجَعَلَ يُلْقِي فِي نَفْسِي أَشْيَاءَ مَا أُحِبُّ أَنِّي تَكَلَّمْتُ بِهَا وَإِنَّ لِي مَا عَلَى الْأَرْضِ، قُلْتُ فِي نَفْسِي حِينَ أَلْقَى الشَّيْطَانُ ذَلِكَ فِي نَفْسِي: يَا لَيْتَنِي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا الَّذِي يُنْجِينَا مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ الَّذِي يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِي أَنْفُسِنَا؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَإِنِّي وَاللَّهِ لَقَدِ اشْتَكَيْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَأَلْتُهُ: مَا الَّذِي يُنْجِينَا مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ الَّذِي يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِي أَنْفُسِنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُنْجِيكُمْ مِنْ ذَلِكَ أَنْ تَقُولُوا مِثْلَ الَّذِي أَمَرْتُ بِهِ عَمِّي عِنْدَ الْمَوْتِ فَلَمْ يَفْعَلْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَعِنْدَ أَحْمَدَ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

محمد بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا، لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان کے سامنے شکایت کی، اور یہ بتایا کہ میں عثمان کے پاس سے گزرا تھا، میں نے اُسے سلام کیا تھا، لیکن اس نے مجھے جواب نہیں دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کہاں ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: وہ مسجد میں بیٹھا ہوا ہے، یہ دونوں حضرات، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اُن سے دریافت کیا: آپ کے بھائی نے جب آپ کو سلام کیا تھا، تو آپ نے اسے جواب کیوں نہیں دیا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ یہ میرے پاس سے گزرے ہیں، میں اپنے خیالوں میں گم تھا، اس لیے مجھے پتہ نہیں چل سکا، کہ انہوں نے سلام کیا ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کن خیالوں میں گم تھے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: جب میں اکیلا ہوتا ہوں، تو شیطان میرے ذہن میں ایسے خیالات ڈالتا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں ہے، کہ میں اُن کے بارے میں بات چیت کروں، اگرچہ اس کے بدلے میں مجھے روئے زمین پر موجود ہر چیز مل رہی ہو، جب شیطان میرے ذہن میں اس طرح کے خیال ڈالتا ہے، تو میں دل میں سوچتا ہوں، کاش میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا ہوتا، کہ شیطان ہمارے ذہنوں میں اس طرح کے خیال پیدا کرتا ہے تو اس سے کیا چیز ہمیں نجات دے سکتی ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اسی چیز کی شکایت کی تھی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا، شیطان ہمارے ذہنوں میں جو خیال ڈالتا ہے، کیا چیز اُس سے ہمیں نجات دے سکتی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: اس سے تمہیں وہ چیز نجات دے سکتی ہے، کہ تم وہ (کلمہ) پڑھو، جو میں نے اپنے چچا کو پڑھنے کے لیے کہا تھا، جب اُن کا انتقال ہونے لگا تھا، تو انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحویرث عبدالرحمن بن معاویہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، تاہم اکثر اہل علم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 84]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 128 اورده المؤلف فى المقصد العلى 29، أخرجه مسند أحمد برقم: 21، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 6، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 85
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِالشَّيْءِ الَّذِي لَأَنْ يَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَيَتَقَطَّعَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا يَزِيدَ بْنَ أَبَانٍ الرَّقَاشِيَّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا يَزِيدَ بْنَ أَبَانٍ الرَّقَاشِيَّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ بعض اوقات ہم میں سے کسی ایک کو ایسا خیال آتا ہے کہ اگر وہ آسمان سے گرے اور اس کے ٹکڑے ہو جائیں، تو یہ چیز اُس شخص کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گی کہ وہ اس خیال کے بارے میں کلام کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”یہ محض ایمان ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے راوی صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن ابان رقاشی کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 85]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے راوی صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن ابان رقاشی کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 85]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4114»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 86
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ عِنْدَكَ عَلَى حَالٍ حَتَّى إِذَا فَارَقْنَاكَ نَكُونُ عَلَى غَيْرِهِ. قَالَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ وَنَبِيُّكُمْ؟" قَالُوا: أَنْتَ نَبِيُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ وَرَبُّكُمْ؟" قَالُوا: اللَّهُ رَبُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں، تو ہماری مخصوص کیفیت ہوتی ہے، اور جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں، تو وہ کیفیت تبدیل ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا، اپنے نبی کے ساتھ تعلق کیسا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ چیز (یعنی کیفیات کا تبدیل ہونا) منافقت نہیں ہے“۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم امام بزار کے الفاظ یہ ہیں: ”تمہارا اور تمہارے پروردگار کا تعلق کیسا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالی ہمارا پروردگار ہے“۔
امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 86]
امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 3356 أورده المؤلف فى كشف الأستار 52»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 87
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاءَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانَ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانَ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”شیطان تم میں سے کسی ایک کے پاس آتا ہے، اور کہتا ہے: آسمان کو کس نے پیدا کیا ہے؟ بندہ کہتا ہے: اللہ تعالٰی نے وہ پوچھتا ہے: زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ بندہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے، وہ پوچھتا ہے: اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جب کوئی شخص یہ صورتحال پائے، تو اُسے یہ کہنا چاہیے: میں اللہ تعالٰی اور اُس کے رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف أحمد بن محمد بن نافع طحان کا معاملہ مختلف ہے، جو امام طبرانی کے استاد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 87]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 1896، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1917»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 88
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي أَجِدُ فِي نَفْسِي الشَّيْءَ لَأَنْ أَكُونَ حُمَمَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَكَلَّمَ بِهِ، فَقَالَ:" ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُنْتَصِرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُنْتَصِرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: مجھے بعض اوقات ایسا خیال آتا ہے کہ میں کوئلہ بن جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا، کہ میں اس خیال کے حوالے سے کلام کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ صریح ایمان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مختصر کا معاملہ مختلف ہے، جو امام طبرانی کے استاد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 88]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مختصر کا معاملہ مختلف ہے، جو امام طبرانی کے استاد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 88]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 115/2، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1045»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 89
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -: أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أُحَدِّثُ نَفْسِي بِالشَّيْءِ لَوْ تَكَلَّمْتُ بِهِ لَأَحْبَطْتُ آخِرَتِي، فَقَالَ:" لَا يَلْقَى ذَلِكَ الْكَلَامَ إِلَّا مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَيْفُ بْنُ عُمَيْرَةَ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَيْفُ بْنُ عُمَيْرَةَ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: ایک شخص نے آپ سے سوال کرتے ہوئے یہ کہا: میرے ذہن میں ایسا خیال آ جاتا ہے، کہ اگر میں اس کے بارے میں کلام کروں، تو میں اپنی آخرت کو برباد کر دوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس طرح کی بات (یعنی وسوسہ) کا سامنا، صرف مؤمن کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمیرہ ہے، ازدی کہتے ہیں: علماء نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 89]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3430، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 129/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3454، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 330»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 90
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْوَسْوَسَةِ. فَقَالَ:" ذَاكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَةٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَةٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وسوسہ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ محض ایمان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کے استاد بھی ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 90]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کے استاد بھی ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10024، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11215»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح