الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ .
بلاعنوان .
حدیث نمبر: 101
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَلَاثُمِائَةِ شَرِيعَةٍ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً، لَيْسَ مِنْهَا شَرِيعَةٌ يَلْقَى اللَّهَ بِهَا صَاحِبُهَا إِلَّا وَهُوَ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی تین سو تیرہ شریعتیں ہیں، ان میں سے ہر ایک شریعت کا یہ عالم ہے کہ جو بھی شخص اس شریعت کے ہمراہ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، وہ شخص جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو ایسی سند کے ساتھ منقول ہے، جس میں عبیداللہ بن زحر نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 101]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو ایسی سند کے ساتھ منقول ہے، جس میں عبیداللہ بن زحر نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12958، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1093»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 102
وَعَنْ عُبَيْدٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِيمَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثُونَ شَرِيعَةً، مَنْ وَافَى بِوَاحِدَةٍ مِنْهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ، وَالْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ وَأَبُو سِنَانٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ، وَالْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ وَأَبُو سِنَانٍ.
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ، انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”ایمان کی تین سو تیس شریعتیں ہیں، جو شخص اُن میں سے کسی ایک پر عمل کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی پائے جاتے ہیں، جیسے منہال بن بحر اور ابو سنان [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 102]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی پائے جاتے ہیں، جیسے منہال بن بحر اور ابو سنان [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 7310»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 103
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً، أَرْفَعُهَا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ مَسْتُورُونَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ مَسْتُورُونَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان کے ستر سے کچھ زیادہ شعبے ہیں، جن میں سب سے بلند تر لا الہ الا اللہ پڑھنا ہے، اور سب سے معمولی (شعبہ) راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جس کی سند کے افراد مستور ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جس کی سند کے افراد مستور ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4712»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ فَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَسِهَامِهِ .
اسلام کے فرائض اور اس کے حصوں کا بیان
حدیث نمبر: 104
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِسْلَامُ عَشَرَةُ أَسْهُمٍ - وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ -: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَهِيَ الْمِلَّةُ. وَالثَّانِيَةُ: الصَّلَاةُ، وَهِيَ الْفِطْرَةُ. وَالثَّالِثَةُ: الزَّكَاةُ، وَهِيَ الطُّهْرَةُ. وَالرَّابِعَةُ: الصَّوْمُ، وَهِيَ الْجُنَّةُ. وَالْخَامِسَةُ: الْحَجُّ، وَهِيَ الشَّرِيعَةُ. وَالسَّادِسَةُ: الْجِهَادُ، وَهِيَ الْعُرَدَةُ. وَالسَّابِعَةُ: الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَهُوَ الْوَفَاءُ. وَالثَّامِنَةُ: النَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَهِيَ الْحُجَّةُ. وَالتَّاسِعَةُ: الْجَمَاعَةُ، وَهِيَ الْأُلْفَةُ. وَالْعَاشِرَةُ: الطَّاعَةُ، وَهِيَ الْعِصْمَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ، مَشْهُورٌ بِوَضْعِ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ، مَشْهُورٌ بِوَضْعِ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اسلام کے دس حصے ہیں اور وہ شخص رُسوا ہو گیا،، جس کا ان میں سے کوئی بھی حصہ نہ ہو، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ چیز ملت ہے، دوسری (چیز) نماز ہے اور یہ فطرت ہے، تیسری چیز زکوۃ ہے اور یہ پاکیزگی ہے، چوتھی چیز روزہ ہے، اور یہ ڈھال ہے، پانچویں چیز حج ہے اور یہ مخصوص طریقہ ہے، چھٹی چیز جہاد ہے اور یہ مضبوط پشت ہے ساتویں چیز نیکی کا حکم دینا ہے اور یہ وفا ہے، آٹھویں چیز برائی سے منع کرنا ہے، اور یہ حجت ہے نویں چیز جماعت ہے اور یہ الفت ہے، دسویں چیز اطاعت ہے اور یہ بچاؤ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حامد بن آدم ہے، جو حدیث ایجاد کرنے کے حوالے سے معروف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 104]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حامد بن آدم ہے، جو حدیث ایجاد کرنے کے حوالے سے معروف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11958 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 7893، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11958، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7889»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 105
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ أَحْلِفُ عَلَيْهِنَّ: لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ - وَأَسْهُمُ الْإِسْلَامِ ثَلَاثَةٌ: الصَّلَاةُ وَالصَّوْمُ وَالزَّكَاةُ - وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهَ عَبْدٌ فِي الدُّنْيَا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُحِبُّ الرَّجُلُ قَوْمًا إِلَّا جَعَلَهُ اللَّهُ مَعَهُمْ، وَالرَّابِعَةُ: لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا لَرَجَوْتُ أَنْ لَا آثَمَ: لَا يَسْتُرُ اللَّهُ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تین چیزوں پر میں حلف اُٹھا سکتا ہوں، جس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، اللہ تعالی نے اُسے اس شخص کی مانند نہیں کیا ہے جس کا (اسلام میں) کوئی حصہ نہ ہو، اور اسلام کے تین حصے ہیں، نماز، روزہ اور زکوۃ (دوسری بات یہ ہے:) اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کو دوست رکھتا ہے، تو قیامت کے دن اُسے کسی اور کے سپرد نہیں کرے گا، اور (تیسری بات یہ ہے:) آدمی جب کسی قوم سے محبت رکھتا ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اُسے ان لوگوں کے ساتھ کر دے گا، اور اگر ایک چوتھی بات پر میں حلف اٹھاؤں، تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوؤں گا، (اور وہ یہ ہے: کہ) اللہ تعالی دنیا میں جس بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو قیامت کے دن بھی اُس کی پردہ پوشی کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 105]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 105]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 145/6، 160 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4548، اورده المؤلف فى زوائد المسند 46، أخرجه مسند أحمد برقم: 24597، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 764/1»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 106
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 106]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 107
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ،: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهِنَّ لَبَرَرْتُ، وَالرَّابِعَةُ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا رَجَوْتُ أَنْ لَا آثَمَ: لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ، وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهُ عَبْدَهُ فِي الدُّنْيَا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَلَا يُحِبُّ عَبْدٌ قَوْمًا إِلَّا بَعَثَهُ اللَّهُ مَعَهُمْ [ وَبَيْنَهُمْ ] ، وَالرَّابِعَةُ: لَا يَسْتُرُ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْمَعَادِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزوں کے بارے میں، اگر میں قسم اٹھا لوں تو میں سچا ہوؤں گا، اور اگر چوتھی بات کے بارے میں بھی قسم اٹھا لوں، تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوؤں گا (پہلی بات یہ ہے:) جس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، اللہ تعالٰی نے اُسے اس شخص کی مانند نہیں کیا ہے، جس کا اسلام میں کوئی حصہ نہ ہو (دوسری بات یہ ہے:) اللہ تعالیٰ جس بندے کو دنیا میں دوست بنا لے، تو وہ آخرت میں اُس بندے کو کسی اور کے سپرد نہیں کرے گا، (تیسری بات یہ ہے:) جب بندہ کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اُن لوگوں کے ہمراہ (اور اُن کے درمیان) دوبارہ زندہ کرے گا، (چوتھی بات یہ ہے:) کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں، جس بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ اُس کی پردہ پوشی کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 107]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8023، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8023»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 108
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ: الْإِسْلَامُ سَهْمٌ، وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ، وَالزَّكَاةُ سَهْمٌ، وَالْحَجُّ سَهْمٌ، وَالْجِهَادُ سَهْمٌ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ سَهْمٌ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ سَهْمٌ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ سَهْمٌ، وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَارِثُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَارِثُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی کلمہ شہادت) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے، زکوۃ ایک حصہ ہے، حج ایک حصہ ہے، جہاد ایک حصہ ہے، رمضان کے روزے ایک حصہ ہے، نیکی کا حکم دینا ایک حصہ ہے، برائی سے منع کرنا ایک حصہ ہے، وہ شخص رسوا ہو گیا، جس کا (اِن میں سے) کوئی حصہ نہ ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 108]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 108]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 519 اورده المؤلف فى المقصد العلى 14»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 109
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ: الْإِسْلَامُ سَهْمٌ، وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ، وَالزَّكَاةُ سَهْمٌ، وَحَجُّ الْبَيْتِ سَهْمٌ، وَالصِّيَامُ سَهْمٌ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ سَهْمٌ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ سَهْمٌ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَهْمٌ، وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی کلمہ شہادت) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے، زکوۃ ایک حصہ ہے، بیت اللہ کا حج ایک حصہ ہے، روزے رکھنا ایک حصہ ہے، نیکی کا حکم دینا ایک حصہ ہے، برائی سے منع کرنا ایک حصہ ہے، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایک حصہ ہے، تحقیق وہ شخص خسارے کا شکار ہو گیا، جس کا (ان میں سے) کوئی حصہ نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے باقی راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 109]

تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 336، 337، 875، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 64/1، 65»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 110
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: ثَلَاثٌ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهِنَّ، فَذَكَرَهُ مَوْقُوفًا، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تین باتیں ہیں، جن پر میں قسم اٹھا سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد مصنف نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3/257»
الحكم على الحديث:
موقوف، منقطع السند۔