🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 131
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَقَامَ الصَّلَاةَ، وَآتَى الزَّكَاةَ، وَحَجَّ الْبَيْتَ، وَصَامَ رَمَضَانَ، وَقَرَى الضَّيْفَ - دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حَبِيبُ بْنُ حَبِيبٍ أَخُو حَمْزَةَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّيَّاتِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، بیت اللہ کا حج کرے، رمضان کے روزے رکھے اور مہمان نوازی کرے وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں روایت کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حبیب ہے، جو حمزہ بن حبیب زیات کا بھائی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 131]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20529، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12692»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 132
وَعَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ، وَحُجُّوا وَاعْتَمِرُوا، وَاسْتَقِيمُوا يَسْتَقِمْ بِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَقَدِ اسْتَشْهَدَ بِهِ الْبُخَارِيُّ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، حج اور عمرہ کرو، اور سیدھے رہو، تمہارے ساتھ سیدھا رہا جائے گا (یعنی تمہارا انجام ٹھیک ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر، معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران القطان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سے استشہاد کیا ہے، جبکہ امام أحمد اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن دیگر حضرات نے اسے ضعیف بھی کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 132]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 216/7 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 2034، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 52/1، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6897، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2055، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 119»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 133
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سِتٌّ مَنْ جَاءَ بِوَاحِدَةٍ جَاءَ وَلَهُ عَهْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَقُولُ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ قَدْ كَانَ يَعْمَلُ بِي: الزَّكَاةُ، وَالصَّلَاةُ، وَالْحَجُّ، وَالصِّيَامُ، وَأَدَاءُ الْأَمَانَةِ، وَصِلَةُ الرَّحِمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ يُونُسُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چھ چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان میں سے ایک بھی لے کر آئے گا، تو وہ ایسی حالت میں آئے گا کہ قیامت کے دن اُس کے لیے عہد ہو گا، ان میں سے ہر ایک چیز یہ کہے گی: یہ شخص مجھ پر عمل کیا کرتا تھا، (وہ چیزیں یہ ہیں:) زکوٰۃ، نماز، حج، روزہ، امانت کی ادائیگی، اور رشتہ داری کے حقوق کا خیال رکھنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں، ایک راوی یونس بن ابوحثمہ ہے، اور میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7993، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7993»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 134
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ أَصْحَابَهُ عِنْدَ صَلَاةِ الْعَتَمَةِ: أَنِ احْشُدُوا لِلصَّلَاةِ غَدًا، فَإِنَّ لِي إِلَيْكُمْ حَاجَةً، فَقَالَ رُفْقَةٌ مِنْهُمْ: يَا فُلَانُ، دُونَكَ أَوَّلَ كَلِمَةٍ يَتَكَلَّمُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْتَ الَّتِي تَلِيهَا، لِئَلَّا يَفُوتَهُمْ شَيْءٌ مِنْ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ صَلَاتِهِمْ قَالَ:" هَلْ حَشَدْتُمْ كَمَا أَمَرْتُكُمْ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" اعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ. أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ. أَقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَآتُوا الزَّكَاةَ. هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا. هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟ هَلْ عَقَلْتُمْ هَذِهِ؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَكُنَّا نَرَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيَتَكَلَّمُ كَلَامًا كَثِيرًا، ثُمَّ نَظَرَ فِي كَلَامِهِ، فَإِذَا هُوَ قَدْ جَمَعَ لَنَا الْأَمْرَ كُلَّهُ.
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) عشاء کی نماز کے وقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ کل صبح تم نے نماز کے وقت تیار رہنا ہے، مجھے تم لوگوں سے ایک کام ہے، تو ان لوگوں میں سے کچھ نے یہ کہا: اے فلاں! تم نے اس چیز کا خیال رکھنا ہے، جو کلمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے ارشاد فرمائیں گے، دوسرے کلمے کا خیال تم نے رکھنا ہے، اُن لوگوں کا مقصد یہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو میں سے کوئی چیز رہ نہ جائے، (اگلے دن صبح) جب وہ لوگ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ اسی طرح تیار ہو؟ جس طرح میں نے تمہیں ہدایت کی تھی، اُن لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے پروردگار کی عبادت کرو اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ! کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، تم لوگ نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو، تم لوگ نماز قائم کرو زکوٰۃ ادا کرو، کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو، تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو، تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو، کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات سمجھ آ گئی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں!
راوی بیان کرتے ہیں: ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل گفتگو کریں گے، لیکن جب ہم نے آپ کے کلام کا جائزہ لیا، تو یہ بات سامنے آئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے معاملے کو (یعنی دین کی بنیادی تعلیمات کو) ہمارے لئے جمع کر دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن زبریق حمصی ہے، یحییٰ بن معین اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور امام ابوداؤد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7678، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7678»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 135
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قُضَاعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَصُمْتُ رَمَضَانَ وَقْتَهُ، وَآتَيْتُ الزَّكَاةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا كَانَ مِنَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِي الْبَزَّارُ، وَأَرْجُو إِسْنَادَهُ أَنَّهُ إِسْنَادٌ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قضاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں پانچوں نمازیں ادا کرتا ہوں، رمضان کے روزے ان کے وقت پر رکھتا ہوں، اور میں زکوٰۃ ادا کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایسی حالت پر انتقال کرے گا، وہ صدیقین اور شہداء میں سے ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام بزار کے دونوں استادوں کے علاوہ، اس کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں، اور مجھے یہ امید ہے کہ اس کی سند حسن، یا صحیح ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 135]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 25»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 136
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، وَصَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَحَجَّ الْبَيْتَ - لَا أَدْرِي ذَكَرَ الزَّكَاةَ أَمْ لَا - كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ". قُلْتُ: أُخْبِرُ بِهِ النَّاسَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَرِ النَّاسَ يَعْمَلُونَ، فَإِنَّ الْجَنَّةَ مِائَةُ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَالْفِرْدَوْسُ أَعْلَاهَا دَرَجَةً وَأَوْسَطُهَا، وَفَوْقَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ، وَفِيهَا تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي فِي الْبَابِ بَعْدَ هَذَا أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ أَيْضًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھے، پانچ نمازیں ادا کرے، بیت اللہ کا حج کرے (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے زکوٰۃ کا ذکر کیا تھا، یا نہیں کیا تھا؟) تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اُس شخص کی مغفرت کر دے (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رحمہ اللہ) میں نے عرض کی: میں لوگوں کو یہ بات بتا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو رہنے دو کہ وہ عمل کرتے رہیں! کیونکہ جنت میں ایک سو درجات ہیں، اور اُن میں سے، ہر دو، درجات کے درمیان، اتنا فاصلہ ہے، جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے اور جنت الفردوس سب سے بلند اور عمدہ درجے کی ہے، اُس کے اوپر، رحمان کا عرش ہے، اور اُسی میں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں،، جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو، تو اُس سے جنت الفردوس (کی دعا) مانگو!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اسے عطاء بن یسار نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، حالانکہ انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد والے باب میں، ایسی احادیث آئیں گی، جو اس باب سے تعلق رکھتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 136]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 26»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابٌ فِيمَا بُنِيَ عَلَيْهِ الْإِسْلَامُ .
ان امور کا بیان، جن پر اسلام کی بنیاد ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 137
عَنْ جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ صَحِيحٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ، اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے، جبکہ امام طبرانی نے مجم کبیر اور مجم صغیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 363/4364 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 8/2، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7464، 7469 اورده المؤلف فى زوائد المسند 43، أخرجه مسند أحمد برقم: 18735، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2364، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 750»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 138
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعٌ فَرَضَهُنَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْإِسْلَامِ، فَمَنْ جَاءَ بِثَلَاثٍ لَمْ يُغْنِينَ عَنْهُ شَيْئًا حَتَّى يَأْتِيَ بِهِنَّ جَمِيعًا: الصَّلَاةُ، وَالزَّكَاةُ، وَصِيَامُ رَمَضَانَ، وَحَجُّ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چار امور ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام میں فرض قرار دیا ہے، جو شخص ان میں سے تین لے آئے گا، تو وہ اس کے کسی کام نہیں آئیں گے، جب تک وہ اُن سب پر عمل پیرا نہیں ہوتا، نماز، زکوۃ، رمضان کے روزے، اور بیت اللہ کا حج“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 45، أخرجه مسند أحمد برقم: 17335»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمْسٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، عَلَى وُضُوئِهِنَّ وَرُكُوعِهِنَّ وَسُجُودِهِنَّ وَمَوَاقِيتِهِنَّ، وَصَامَ رَمَضَانَ، وَحَجَّ الْبَيْتَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا، وَأَعْطَى الزَّكَاةَ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ، وَأَدَّى الْأَمَانَةَ" قِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ؟ قَالَ:" الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْمَنِ ابْنَ آدَمَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ دِينِهِ غَيْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ چیزیں ہیں، جو شخص ایمان کے ہمراہ انہیں لائے گا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا، جو شخص پانچ نمازوں کی، اُن کے وضو، رکوع، سجدوں اور اوقات سمیت، حفاظت کرے، رمضان کے روزے رکھے، بیت اللہ کا حج کرے، اگر وہ وہاں تک جانے کی استطاعت رکھتا ہو، اور اپنی خوشی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرے اور امانت ادا کرے، عرض کی گئی: اے اللہ کے نبی! امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنابت کے بعد غسل کرنا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس کے دین میں سے، اس کے علاوہ اور کسی چیز کا امین نہیں بنایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 772، أخرجه سنن أبي داود برقم: 429»

الحكم على الحديث:
إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 140
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُرَى الْإِسْلَامِ وَقَوَاعِدُ الدِّينِ ثَلَاثَةٌ، عَلَيْهِنَّ أُسِّسَ الْإِسْلَامُ، مَنْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ فَهُوَ بِهَا كَافِرٌ حَلَالُ الدَّمِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ". ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَجِدُهُ كَثِيرَ الْمَالِ لَا يُزَكِّي فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ كَافِرًا وَلَا يَحِلُّ دَمُهُ، وَتَجِدُهُ كَثِيرَ الْمَالِ لَمْ يَحُجَّ فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ كَافِرًا وَلَا يَحِلُّ دَمُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِلَفْظِ:" بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالصَّلَاةِ، وَصِيَامِ رَمَضَانَ، فَمَنْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ كَانَ كَافِرًا حَلَالَ الدَّمِ". فَاقْتَصَرَ عَلَى ثَلَاثَةٍ مِنْهَا وَلَمْ يَذْكُرْ كَلَامَ ابْنِ عَبَّاسٍ الْمَوْقُوفَ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت منقول ہے: (یہاں حماد بن زید نامی راوی یہ کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہو گی:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”اسلام کی رسی اور دین کی بنیاد، تین چیزیں ہیں، جن پر اسلام کی بنیاد رکھی گئی ہے، جو شخص ان میں سے کوئی ایک ترک کر دے گا، تو وہ اس کی وجہ سے کافر ہو جائے گا اور اس کا خون بہانا حلال ہو گا، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، فرض نماز ادا کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا“۔
پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم کسی شخص کو پاؤ گے، کہ اس کے پاس بہت سا مال ہو گا، لیکن وہ زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ہو گا، اور اس حوالے سے وہ کافر ہو گا، لیکن اس کا خون بہانا حلال نہیں ہو گا، اسی طرح تم کسی شخص کو پاؤ گے کہ اس کے پاس بہت سا مال ہو گا، لیکن وہ حج نہیں کرے گا، تو وہ اس وجہ سے کافر ہو گا، لیکن اس کا خون بہانا جائز نہیں ہو گا۔
یہ روایت مکمل طور پر، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، جبکہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں ان الفاظ میں نقل کی ہے: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز ادا کرنا رمضان کے روزے رکھنا، جو شخص ان میں سے کسی ایک کو ترک کر دے گا، تو وہ کافر ہو گا، جس کا خون بہانا جائز ہو گا“۔ تو امام طبرانی نے صرف یہی تین باتیں ذکر کی ہیں، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ”موقف“ قول نقل نہیں کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2345 اورده المؤلف فى المقصد العلى 20، أخرجه صحيح مسلم برقم: 16، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2609، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5001، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1880، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2951، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 56»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں