الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ: طَالِبُ عِلْمٍ وَطَالِبُ دُنْيَا .
دو حریص ایسے ہیں جو سیر نہیں ہوتے ہیں، علم کا طلبگار اور دنیا کا طلبگار
حدیث نمبر: 571
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعُ طَالِبُهُمَا: طَالِبُ عِلْمٍ، وَطَالِبُ الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو حرص والی چیزیں ایسی ہیں کہ ان دونوں (چیزوں) کا طلبگار سیر نہیں ہوتا، علم کا طلبگار اور دنیا کا طلبگار“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 571]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 571]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10388، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10388، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5666، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 572
وَعَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْهُومَانِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُمْ: مَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ، وَمَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الدُّنْيَا لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مجاہد نے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، انہوں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر، اسے نقل کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حرص والی دو چیزیں ایسی ہیں، جن کی حرص ختم نہیں ہوتی ہے، جس شخص کو علم کے حصول کی حرص ہو، اُس کی حرص ختم نہیں ہوتی ہے، اور جس شخص کو دنیا کے حصول کی حرص ہو، اس کی حرص ختم نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 572]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 572]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5670 اورده المؤلف فى كشف الاستار 163، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5666»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 573
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْبَعٌ لَا يَشْبَعْنَ مِنْ أَرْبَعٍ: عَيْنٌ مِنْ نَظَرٍ، وَأَرْضٌ مِنْ مَطَرٍ، وَأُنْثَى مِنْ ذَكَرٍ، وَعَالِمٌ مِنْ عِلْمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چار چیزیں، چار چیزوں کے حوالے سے سیر نہیں ہوتی ہیں، آنکھ دیکھنے سے، زمین، بارش سے، مونث، مذکر سے، اور عالم، علم سے (کبھی سیر نہیں ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 573]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8266، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8262»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
27. بَابُ الزِّيَادَةِ مِنَ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ بِهِ .
علم کا زیادہ ہونا اور اُس پر عمل کرنا
حدیث نمبر: 574
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ مَعَادِنِ التَّقْوَى تَعَلُّمُكَ إِلَى مَا عَلِمْتَ مَا لَمْ تَعْلَمْ، وَالنَّقْصُ فِيمَا قَدْ عَلِمْتَ قِلَّةُ الزِّيَادَةِ فِيهِ، إِنَّمَا يُزْهِدُ الرَّجُلَ فِي عِلْمِ مَا لَمْ يَعْلَمْ قِلَّةُ الِانْتِفَاعِ بِمَا قَدْ عَلِمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تقوی کے معدن میں یہ بات بھی شامل ہے، کہ تمہیں جس چیز کا علم ہے، اُس کے ہمراہ تم اُس چیز کا بھی علم حاصل کرو، جس کا تمہیں علم نہیں ہے، تم جو چیز جانتے ہو، اُس میں کمی اس میں اضافے کی قلت ہے۔ آدمی اُس وقت تک علم سے بے رغبتی اختیار نہیں کرتا، جب تک وہ یہ نہیں جان لیتا کہ اُس نے جو علم حاصل کیا ہے، اُس سے تھوڑا نفع حاصل ہوا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 574]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2492، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2513»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
28. بَابٌ فِيمَنْ مَرَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ لَا يَزْدَادُ فِيهِ مِنَ الْعِلْمِ .
اس شخص کا بیان جس پر کوئی ایسا دن گزر جائے کہ اُس دن میں اُس کے علم میں اضافہ نہ ہوا ہو
حدیث نمبر: 575
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَتَى عَلَيَّ يَوْمٌ لَا أَزْدَادُ فِيهِ عِلْمًا فَلَا بُورِكَ فِي طُلُوعِ شَمْسِ ذَلِكَ الْيَوْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب مجھ پر کوئی ایسا دن آئے، جس میں میرے علم میں اضافہ نہ ہوا ہو، تو اس دن کے سورج کے نکلنے میں برکت نہیں رکھی گئی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ہے، امام ابوحاتم فرماتے ہیں: وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 575]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ہے، امام ابوحاتم فرماتے ہیں: وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6636، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6632»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
29. بَابٌ فِي مَنْ كَتَبَ بِقَلَمِهِ خَيْرًا أَوْ غَيْرَهُ .
اس شخص کا بیان جو اپنے قلم کے ذریعے بھلائی کی کوئی بات یا اس کے علاوہ کوئی بات تحریر کرے
حدیث نمبر: 576
عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، مَا تَقُولُ فِيَّ؟ قَالَ: وَمَا عَسَى أَنْ أَقُولَ فِيكَ؟ فَقَالَ: إِنِّي عَامِلٌ بِقَلَمٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُؤْتَى بِصَاحِبِ الْقَلَمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي تَابُوتٍ مِنْ نَارٍ مُقْفَلٍ عَلَيْهِ بِأَقْفَالٍ مِنْ نَارٍ، [ فَيُنْظَرُ قَلَمُهُ فِيمَنْ أَجْرَاهُ ] فَإِنْ كَانَ أَجْرَاهُ فِي طَاعَةِ اللَّهِ وَرِضْوَانِهِ فُكَّ عَنْهُ التَّابُوتُ، وَإِنْ كَانَ أَجْرَاهُ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ هَوَى بِهِ فِي التَّابُوتِ سَبْعِينَ خَرِيفًا حَتَّى بَارِي الْقَلَمِ وَلَائِقِ الدَّوَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ الْجِيزِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ آفَةَ هَذَا الْحَدِيثِ الْجِيزِيُّ ; لِأَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ فِي الْأَوْسَطِ: تَفَرَّدَ بِهِ الْجِيزِيُّ.

عطاء بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، ایک شخص اُن کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعباس! میرے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہارے بارے میں، کسی حوالے سے رائے دوں؟ اُس نے کہا: میں قلم کے ذریعے کام کرنے والا شخص ہوں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، قلم والے شخص کو آگ سے بنے ہوئے تابوت میں لایا جائے گا، جس پر آگ سے بنے ہوئے تالے لگے ہوں گے، اور پھر اس شخص کے قلم کا جائزہ لیا جائے گا کہ اُس نے اُس فلم کو کس کام میں استعمال کیا؟ اگر اُس نے اُس قلم کو اللہ کی اطاعت اور اس کی رضا مندی کے کام میں استعمال کیا ہو گا، تو اُسے تابوت سے نجات مل جائے گی، اور اگر اُس نے اُس قلم کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے کام میں استعمال کیا ہو گا، تو وہ اس تابوت میں ستر سال تک (جہنم میں) گرتا رہے گا، یہاں تک کہ قلم تراشنے والا اور دوات تیار کرنے والا بھی (اسی حکم میں ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ایوب جیزی نے اسماعیل بن عیاش سے روایت کیا ہے، بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس میں خرابی کی جڑ جیزی نامی راوی ہے، کیونکہ امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جیزی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 576]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمها الكبير 188/11 أخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1922، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11450، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
30. بَابُ كِتَابَةِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَنْ ذَكَرَهُ أَوْ ذُكِرَ عِنْدَهُ .
جو شخص نبی اکرم ﷺ کا ذکر کرے یا اُس کے سامنے آپ ﷺ کا ذکر کیا جائے اُس کا نبی اکرم ﷺ پر درود تحریر کرنا
حدیث نمبر: 577
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ فِي كِتَابٍ لَمْ تَزَلْ الْمَلَائِكَةُ تَسْتَغْفِرُ لَهُ مَا دَامَ اسْمِي فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدٍ الدَّارِسِيُّ، كَذَّبَهُ الْأَزْدِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدٍ الدَّارِسِيُّ، كَذَّبَهُ الْأَزْدِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مجھ پر تحریری طور پر درود بھیجتا ہے، تو فرشتے اُس وقت تک اُس شخص کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں، جب تک میرا نام اُس تحریر میں موجود رہتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبید دارسی ہے، جسے ازدی اور دیگر حضرات نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 577]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبید دارسی ہے، جسے ازدی اور دیگر حضرات نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1835، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع؛ بشر بن عبید الدارسی کے کذاب
حدیث نمبر: 578
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ذَكَرَنِي فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُغْرِبُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُغْرِبُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میرا ذکر کرے، اُسے مجھ پر درود بھیجنا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازرق بن علی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غریب روایات نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 578]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3989، 3669، اورده المؤلف فى كشف الاستار 102/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 579
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جائے، اُسے مجھ پر درود بھیجنا چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 579]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 579]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 580
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَخُطِّئَ الصَّلَاةَ عَلَى خُطِّئَ طَرِيقَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكِنْدِيُّ أَوْ بِشْرٌ، فَإِنْ كَانَ بَشِيرًا فَقَدْ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَإِنْ كَانَ بِشْرًا فَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَالْأَحَادِيثُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَأْتِي فِي الْأَدْعِيَةِ.

سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور پھر وہ مجھ پر درود نہ بھیجے تو وہ جنت کے راستے سے بھٹکا دیا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن محمد کندی ہے، یا شاید اس کا نام بشر ہے، اگر یہ بشیر ہے، تو پھر عبداللہ بن مبارک، یحیی بن معین اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور اگر یہ بشر ہے، تو پھر میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے متعلق احادیث آگے چل کر، دعاؤں سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 580]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2887»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف