الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ فِي طَالِبِ الْعِلْمِ وَإِظْهَارِ الْبِشْرِ لَهُ .
طالب علم کا بیان اور اس کے لئے خوشخبری کا اظہار
حدیث نمبر: 551
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:" إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أُعَلِّمَكَ وَلَا أَجْفُوكَ، وَأَنْ أُدْنِيكَ وَلَا أُقْصِيَكَ، فَحَقٌّ عَلَيَّ أَنَّ أُعَلِّمَكَ، وَحَقٌّ عَلَيْكَ أَنْ تَعِيَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَعَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ رَافِضِيٌّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَعَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ رَافِضِيٌّ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہیں تعلیم دوں اور تمہارے ساتھ جفا نہ کروں، تمہیں قریب رکھوں، تمہیں دور نہ کروں، تو اب مجھ پر یہ لازم ہے کہ میں تمہیں تعلیم دوں اور تم پر یہ لازم ہے کہ تم اُسے محفوظ رکھنا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے اور وہ منکر الحدیث ہے، جبکہ ایک راوی عباد بن یعقوب، رافضی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 551]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے اور وہ منکر الحدیث ہے، جبکہ ایک راوی عباد بن یعقوب، رافضی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 155، أخرجه مسند البزار برقم: 3878»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
19. بَابُ الْبُكُورِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لیے صبح جلدی جانا
حدیث نمبر: 552
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اغْدُوَا فِي طَلَبِ الْعِلْمِ ; فَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ يُبَارِكَ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا، وَيَجْعَلَ ذَلِكَ يَوْمَ الْخَمِيسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوِيدٍ، وَهُوَ يَسْرِقُ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوِيدٍ، وَهُوَ يَسْرِقُ الْحَدِيثَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”علم کے حصول کے لیے صبح جاؤ! کیونکہ میں نے اپنے پروردگار سے یہ دعا کی ہے: کہ وہ میری اُمت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے، اور یہ (برکت) جمعرات کے دن رکھ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے، جو حدیث چوری کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 552]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے، جو حدیث چوری کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4829، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5240»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
20. بَابُ الْجُلُوسِ عِنْدَ الْعَالِمِ .
عالم کے پاس بیٹھنا
حدیث نمبر: 553
عَنْ قُرَّةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا جَلَسَ جَلَسَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ حِلَقًا حِلَقًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ.
قرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد حلقہ بنا کے بیٹھتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام ہے، جسے امام أحمد نے کذاب قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 553]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام ہے، جسے امام أحمد نے کذاب قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 157، أخرجه مسند البزار برقم: 3311»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 554
وَعَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ قَالَ: كَانَ أَنَسٌ مِمَّا يَقُولُ لَنَا إِذَا حَدَّثْنَا هَذَا الْحَدِيثَ: إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا هُوَ بِالَّذِي تَصْنَعُ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ. يَعْنِي: وَيَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فَيَجْتَمِعُونَ حَوْلَهُ فَيَخْطُبُ، إِنَّمَا كَانُوا إِذَا صَلَّوُا الْغَدَاةَ قَعَدُوا حِلَقًا حِلَقًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، وَيَتَعَلَّمُونَ الْفَرَائِضَ وَالسُّنَنَ.
وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ضَعِيفٌ.
وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ضَعِيفٌ.
یزید رقاشی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب ہمیں یہ حدیث بیان کرتے تھے، تو اُس کے ساتھ یہ بھی فرمایا کرتے تھے: اللہ کی قسم! یہ اس طرح نہیں ہے، جس طرح تم اور تمہارے ساتھی کرتے ہو۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی کہ تم لوگ یہ کرتے ہو کہ ایک شخص بیٹھ جاتا ہے، لوگ اُس کے اردگرد اکٹھے ہو جاتے ہیں، اور وہ خطبہ دیتا ہے (یعنی وہ تقریر کرتا ہے) صحابہ کرام کا یہ معمول تھا کہ وہ لوگ صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد حلقہ بنا کر بیٹھ جاتے تھے، وہ قرآن پڑھتے تھے، فرائض اور سنتیں سیکھتے تھے۔ یزید رقاشی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 4088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
21. بَابٌ فِيمَنْ يَخْرُجُ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ وَالْخَيْرِ .
اس شخص کا بیان جو علم اور بھلائی کے حصول کے لئے نکلتا ہے
حدیث نمبر: 555
عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا قَبِيصَةُ، مَا جَاءَ بِكَ؟" قُلْتُ: كَبَرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، فَأَتَيْتُكَ لِتُعَلِّمَنِي مَا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ. قَالَ:" يَا قَبِيصَةُ، مَا مَرَرْتَ بِحَجَرٍ وَلَا شَجَرٍ وَلَا مَدَرٍ إِلَّا اسْتَغْفَرَ لَكَ. يَا قَبِيصَةُ، إِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ فَقُلْتَ ثَلَاثًا: سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمَ وَبِحَمْدِهِ، تُعَافَى مِنَ الْعَمَى وَالْجُذَامِ وَالْفَالِجِ. يَا قَبِيصَةُ قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِمَّا عِنْدَكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مَنْ رَحِمَتْكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے قبیصہ! تم کیوں آئے ہو؟ میں نے عرض کی: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، میں آپ کے پاس اس لیے آیا ہوں، تاکہ آپ مجھے اُس چیز کی تعلیم دیں، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قبیصہ! تم جس بھی پتھر یا درخت یا (مٹی سے بنی ہوئی) اینٹ کے پاس سے گزرے، اُنہوں نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی (کیونکہ تم علم کے حصول کے لئے آئے ہو) اے قبیصہ! جب تم صبح کی نماز ادا کر لو، تو تم تین مرتبہ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ پڑھو! تم نابینا پن، جذام اور فالج سے محفوظ رہو گے، اے قبیصہ! تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں تجھ سے وہ مانگتا ہوں، جو تیرے پاس ہے، تو مجھ پر اپنا فضل بہا دے، اور مجھ پر اپنی رحمت نچھاور کر دے اور مجھ پر اپنی برکتیں نازل کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 555]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 60/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 207، أخرجه مسند أحمد برقم: 20079»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 556
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ خَارِجٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَّا بِبَابِهِ رَايَتَانِ: رَايَةٌ بِيَدِ مَلَكٍ، وَرَايَةٌ بِيَدِ شَيْطَانٍ، فَإِنْ خَرَجَ لِمَا يُحِبُّ اللَّهُ اتَّبَعَهُ الْمَلَكُ بِرَايَتِهِ، فَلَمْ يَزَلْ تَحْتَ رَايَةِ الْمَلَكِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ، وَإِنْ خَرَجَ لِمَا يُسْخِطُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اتَّبَعَهُ الشَّيْطَانُ بِرَايَتِهِ، فَلَمْ يَزَلْ تَحْتَ رَايَةِ الشَّيْطَانِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَثَّقَهُ مَالِكٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى فِي رِوَايَةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَثَّقَهُ مَالِكٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتا ہے، تو اُس کے دروازے پر دو جھنڈے ہوتے ہیں، ایک جھنڈا فرشتے کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اور ایک جھنڈا شیطان کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اگر وہ شخص ایسے کام کے لیے نکلتا ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہو، تو فرشتہ اپنا جھنڈا ساتھ لے کر اُس کے پیچھے جاتا ہے، اور وہ شخص جب تک اپنے گھر واپس نہیں آتا، اُس وقت تک مسلسل فرشتے کے جھنڈے کے نیچے رہتا ہے، اور اگر وہ کسی ایسے کام کے لیے نکلے، جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے، تو شیطان اپنا جھنڈا لے کر اُس کے پیچھے جاتا ہے اور وہ شخص گھر واپس آنے تک مسلسل شیطان کے جھنڈے کے نیچے رہتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جسے امام مالک نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک روایت کے مطابق امام أحمد اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 556]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4786 اورده المؤلف فى زوائد المسند 208، أخرجه مسند أحمد برقم: 8087»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 557
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا انْتَعَلَ عَبْدٌ قَطُّ، وَلَا تَخَفَّفَ، وَلَا لَبِسَ ثَوْبًا فِي طَلَبِ عِلْمٍ - إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبَهُ حَيْثُ يَخْطُو عَتَبَةَ بَابِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب بھی کوئی بندہ علم کے حصول کے لیے (نکلنے سے پہلے) جوتا پہنتا ہے، یا موزہ پہنتا ہے، یا لباس پہنتا ہے، تو جیسے ہی وہ اپنے دروازے کی چوکھٹ پر قدم رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 557]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5722، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5718»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 558
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ بَيْتِهِ يَطْلُبُ عِلْمًا إِلَّا سَهَّلَ اللَّهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عِيسَى، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَحَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عِيسَى، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَحَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص علم کے حصول کے لیے اپنے گھر سے نکلتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کی طرف راستے کو آسان کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عیسیٰ ہے اور وہ مجہول ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 558]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عیسیٰ ہے اور وہ مجہول ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 558]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5167، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
22. بَابُ الْمَشْيِ فِي الطَّاعَةِ .
(اللہ تعالیٰ کی) اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں) چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 559
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، فَمَرَّتْ جَنَازَةٌ، فَقَامَ فَقُمْنَا، ثُمَّ صَلَّيْنَا، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَقُلْنَا: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَعْتَ نَعْلَيْكَ حِينَ يَلْبَسُ النَّاسُ نِعَالَهُمْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَشَى حَافِيًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ لَمْ يَسْأَلْهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا افْتَرَضَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْحَذَّاءُ. قُلْتُ: مُحَمَّدٌ هَذَا وَشَيْخُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ایک جنازہ گزرا، وہ کھڑے ہوئے، تو ہم بھی کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے نماز ادا کی، اُنہوں نے جوتا اتار لیا، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! آپ نے جوتا کیوں اتار دیا؟ جبکہ دوسرے لوگوں نے جوتے پہنے ہوئے ہیں، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص، اللہ تعالیٰ کی اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں) جوتا پہنے بغیر، پیدل چلتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالی اُس سے ان چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے گا، جو اس (یعنی اللہ تعالیٰ) نے اس شخص پر فرض کی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں محمد بن عبداللہ بن معاویہ حذاء اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے محمد نامی اس راوی اور اس کے استاد عبداللہ بن ابراہیم، ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 559]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6187، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لجہالۃ بعض رواتہ۔
حدیث نمبر: 560
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَسَارَعْتُمْ إِلَى الْخَيْرِ فَامْشُوا حُفَاةً ; فَإِنَّ اللَّهَ يُضَاعِفُ أَجْرَهُ عَلَى الْمُتَنَعِّلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم نے بھلائی کے کام کی طرف جلدی کرنی ہو، تو جوتا پہنے بغیر پیدل چل کر جاؤ! کیونکہ ایسی صورت میں جوتا پہننے والے کے مقابلے میں دو گنا اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عیسیٰ عطار ہے، جو کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 560]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عیسیٰ عطار ہے، جو کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً