🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الْمَجَالِسُ ثَلَاثَةٌ .
مجالس تین قسم کی ہوتی ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
وَلَهُ فِي الطَّبَرَانِيُّ الْكَبِيرِ:" النَّاسُ ثَلَاثَةٌ: سَالِمٌ، وَغَانِمٌ، وَشَاجِبٌ".
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ
انہی کے حوالے سے معجم طبرانی کبیر میں یہ روایت منقول ہے: ”لوگ تین قسم کے ہوتے ہیں: سلامتی والا (یا) غنیمت والا (یا پھر) ہلاکت کا شکار ہوتا ہے“۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 303/17»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابٌ فِي أَدَبِ الْعَالِمِ .
عالم (یعنی تعلیم دینے والے) کے آداب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 542
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلِّمُوا، وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْأَدَبِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تعلیم دو! آسانی فراہم کرو، تنگی کا شکار نہ کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، یہ مکمل روایت ”کتاب الادب“ میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 1/283، 365، اورده المؤلف فى زوائد المسند 203، أخرجه مسند أحمد برقم: 2137»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 543
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ فَتًى مِنْ قُرَيْشٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فِي الزِّنَا، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ وَزَجَرُوهُ، فَقَالُوا: مَهْ مَهْ، فَقَالَ:" ادْنُهْ"، فَدَنَا مِنْهُ قَرِيبًا، فَقَالَ:" أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ؟" قَالَ: لَا وَاللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ". قَالَ:" أَفَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ". قَالَ:" أَفَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ؟" قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ". قَالَ:" أَتَحِبُّهُ لِعَمَّتِكَ؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِعَمَّاتِهِمْ". قَالَ:" أَتُحِبُّهُ لِخَالَتِكَ؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِخَالَاتِهِمْ". قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ ذَنْبَهُ، وَطَهِّرْ قَلْبَهُ، وَحَصِّنْ فَرْجَهُ". قَالَ: فَلَمْ يَكُنْ بَعْدَ ذَلِكَ الْفَتَى يَلْتَفِتُ إِلَى شَيْءٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے زنا کرنے کی اجازت دیں! لوگ اُس کی طرف متوجہ ہوئے اور اُنہوں نے اُسے ڈانٹا اور بولے: رک جاؤ رک جاؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب آ جاؤ! وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس (زنا کرنے کو) اپنی ماں کے لئے پسند کرو گے؟ (یعنی کیا تم یہ پسند کرو گے کہ تمہاری ماں یہ کام کرے؟ یا اسے اس کی اجازت دیدی جائے) اُس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! (یعنی میں یہ پسند نہیں) کروں گا اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی ماؤں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی بیٹی کے لئے پسند کرو گے؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! یا رسول اللہ! اللہ کی قسم (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی بیٹیوں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی بہن کے لئے پسند کرو گے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی پھوپھی کے لئے پسند کرو گے؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی پھوپھیوں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی خالہ کے لئے پسند کرو گے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی خالاؤں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اُس پر رکھا اور دعاء کی: اے اللہ! اس کے گناہ کی مغفرت کر دے! اس کے دل کو پاک کر دے اور اس کی شرمگاہ کو محفوظ رکھنا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اُس کے بعد، وہ نوجوان کسی چیز کی طرف التفات نہیں کرتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 543]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 256/5، 257 اورده المؤلف فى زوائد المسند 201، أخرجه مسند أحمد برقم: 21708، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7679، 7759»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 544
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا تَكَلَّمَ تَكَلَّمَ ثَلَاثًا ; لِكَيْ يُفْهَمَ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بات ارشاد فرماتے تھے، تو وہ بات) تین مرتبہ ارشاد فرماتے تھے، تاکہ آپ کی بات (سامعین کو) سمجھ آ جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 544]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8095»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ أَدَبِ الطَّالِبِ .
طالب علم کے آداب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 545
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ، وَتَعَلَّمُوا لِلْعِلْمِ السَّكِينَةَ وَالْوَقَارَ، وَتَوَاضَعُوا لِمَنْ تَعَلَّمُونَ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”علم سیکھو! اور علم کے لئے سکینت اور وقار سیکھو! اور جن سے تم علم سیکھتے ہو، ان کے سامنے تواضع کا اظہار کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6184، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6180»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 546
وَعَنْ جَمِيلَةَ أُمِّ وَلَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: كَانَ ثَابِتٌ إِذَا أَتَى أَنَسًا قَالَ: يَا جَارِيَةُ، هَاتِي لِي طِيبًا أَمْسَحُ يَدِي ; فَإِنَّ ابْنَ أُمِّ ثَابِتٍ لَا يَرْضَى حَتَّى يُقَبِّلَ يَدِي.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَجَمِيلَةُ هَذِهِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا.
جمیلہ نامی خاتون، جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اُم ولد ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ثابت، جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: اے لڑکی! میرے پاس خوشبو لے کر آؤ! تاکہ میں اُسے ہاتھ پر لگا لوں، کیونکہ ثابت کی ماں کا بیٹا (یعنی خود ثابت) دست بوسی کیے بغیر راضی نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور میں نے جمیلہ نامی اس خاتون کے حالات کہیں نہیں دیکھے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ وَصِيَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ .
اہل علم کے لئے وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 547
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ أَخِي مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، أَرِنِي الَّذِي كُنْتَ أَرَيْتَنِي فِي السَّفِينَةِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى، إِنَّكَ سَتَرَاهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَتَاهُ الْخِضْرُ فِي طِيبِ رِيحٍ وَحُسْنِ ثِيَابِ" الْبَيَاضِ"، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ، فَقَالَ مُوسَى: هُوَ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ إِلَّا بِمَعُونَتِهِ، ثُمَّ قَالَ مُوسَى: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ تُوصِيَنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهَا بَعْدَكَ. قَالَ الْخِضْرُ: يَا طَالِبَ الْعِلْمِ، إِنَّ الْقَائِلَ أَقَلُّ مَلَالَةً مِنَ الْمُسْتَمِعِ، فَلَا تُمِلَّ جُلَسَاءَكَ إِذَا حَدَّثْتَهُمْ، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلْبَكَ وِعَاءٌ، فَانْظُرْ مَاذَا تَحْشُو بِهِ وِعَاءَكَ، وَاعْزِفِ الدُّنْيَا وَانْبُذْهَا وَرَاءَكَ ; فَإِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ بِدَارٍ وَلَا لَكَ فِيهَا مَحَلُّ قَرَارٍ، وَإِنَّهَا جُعِلَتْ بُلْغَةً لِلْعِبَادِ لِيَتَزَوَّدُوا مِنْهَا لِلْمَعَادِ، وَيَا مُوسَى، وَطِّنْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَلْقَ الْحِلْمَ، وَأَشْعِرْ قَلْبَكَ التَّقْوَى تَنَلِ الْعِلْمَ، وَرُضْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَخْلُصْ مِنَ الْإِثْمِ، يَا مُوسَى، تَفَرَّغْ لِلْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُهُ، فَإِنَّمَا الْعِلْمُ لِمَنْ تَفَرَّغَ لَهُ، وَلَا تَكُونَنَّ مِكْثَارًا بِالْمَنْطِقِ مِهْذَارًا ; فَإِنَّ كَثْرَةَ الْمَنْطِقِ تَشِينُ الْعُلَمَاءَ، وَتُبْدِي مَسَاوِئَ السُّخَفَاءِ، وَلَكِنْ عَلَيْكَ بِذِي اقْتِصَادٍ ; فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ التَّوْفِيقِ وَالسَّدَادِ، وَأَعْرِضْ عَنِ الْجُهَّالِ، وَاحْلُمْ عَنِ السُّفَهَاءِ ; فَإِنَّ ذَلِكَ فَضْلُ الْحُكَمَاءِ وَزَيْنُ الْعُلَمَاءِ، إِذَا شَتَمَكَ الْجَاهِلُ فَاسْكُتْ عَنْهُ سِلْمًا، وَجَانِبْهُ حَزْمًا ; فَإِنَّ مَا لَقِيَ مِنْ جَهْلِهِ عَلَيْكَ وَشَتْمِهِ إِيَّاكَ أَعْظَمُ وَأَكْثَرُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ، لَا تَفْتَحَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا غَلْقُهُ، وَلَا تُغْلِقَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا فَتْحُهُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ مَنْ لَا يَنْتَهِي مِنَ الدُّنْيَا نَهْمَتُهُ، وَلَا تَنْقَضِي فِيهَا رَغْبَتُهُ، كَيْفَ يَكُونُ عَابِدًا مَنْ يُحَقِّرُ حَالَهُ وَيَتَّهِمُ اللَّهَ بِمَا قَضَى لَهُ؟ كَيْفَ يَكُونُ زَاهِدًا؟ هَلْ يَكُفُّ عَنِ الشَّهَوَاتِ مَنْ قَدْ غَلَبَ عَلَيْهِ هَوَاهُ، وَيَنْفَعُهُ طَلَبُ الْعِلْمِ وَالْجَهْلُ قَدْ حَوَاهُ؟ لِأَنَّ سَفَرَهُ إِلَى آخِرَتِهِ وَهُوَ مُقْبِلٌ عَلَى دُنْيَاهُ، يَا مُوسَى، تَعَلَّمْ مَا تَعْلَمُ لِتَعْمَلَ بِهِ، وَلَا تَعَلَّمْهُ لِتُحَدِّثَ بِهِ ؛ فَيَكُونَ عَلَيْكَ بُورُهُ، وَيَكُونَ لِغَيْرِكَ نُورُهُ، يَا ابْنَ عِمْرَانَ، اجْعَلِ الزُّهْدَ وَالتَّقْوَى لِبَاسَكَ، وَالْعِلْمَ وَالذِّكْرَ كَلَامَكَ، وَأَكْثِرْ مِنَ الْحَسَنَاتِ ; فَإِنَّكَ مُصِيبُ السَّيِّئَاتِ، وَزَعْزِعْ بِالْخَوْفِ قَلْبَكَ ; فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْضِي رَبَّكَ، وَاعْمَلْ خَيْرًا ; فَإِنَّكَ لَابُدَّ عَامِلٌ سِوَاهُ، قَدْ وَعَظْتُ إِنْ حَفِظْتَ. فَتَوَلَّى الْخِضْرُ وَبَقِيَ مُوسَى حَزِينًا مَكْرُوبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے وہ شخصیت دکھا دے جو تو نے مجھے کشتی میں دکھائی تھی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی: اے موسیٰ! تم عنقریب اسے دیکھ لو گے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سیدنا خضر علیہ السلام ان کے پاس آ گئے، ان کی خوشبو عمدہ تھی اور سفید خوبصورت لباس تھا۔ انہوں نے کہا: اے موسیٰ بن عمران! آپ کو سلام ہو۔ آپ کا پروردگار آپ کو سلام کہہ رہا ہے، آپ پر اللہ کی رحمت ہو، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ سلامتی عطا کرنے والا ہے، اسی سے سلامتی حاصل ہوتی ہے اور سلامتی اسی کی طرف لوٹتی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ وہ ایسا ہے کہ میں اس کی نعمتوں کا شمار نہیں کر سکتا ہوں اور میں اس کی مدد کے بغیر اس کا شکر ادا نہیں کر سکتا ہوں، پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی نصیحت کریں، جس کے ذریعے آپ کے بعد بھی اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے۔ تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: ”اے علم کے طلب گار! بولنے والا، سننے والے سے کم اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے، تو جب تم لوگوں کے ساتھ بات چیت کرو تو اپنے ہم نشینوں کو اکتاہٹ کا شکار نہ کر دینا اور تم یہ بات جان لو کہ تمہارا دل ایک برتن کی طرح ہے، تو تم اس بات کا جائزہ لینا کہ تم اپنے برتن میں کیا بھر رہے ہو؟ تم دنیا سے دور ہو جاؤ اور اسے پس پشت ڈال دو کیونکہ وہ تمہارا ٹھکانہ نہیں ہے اور نہ ہی تم نے یہاں مستقل ٹھہرنا ہے۔ دنیا کو تو بندوں کے لئے عارضی قیام کی جگہ بنایا گیا ہے تاکہ وہ دنیا میں سے آخرت کے لئے زاد سفر حاصل کر لیں۔ اے موسیٰ! تم خود کو صبر کا عادی بناؤ، تمہیں بردباری نصیب ہو گی، اپنے دل کو پرہیز گاری کا شعور دو، تم علم تک پہنچ جاؤ گے، اپنے نفس کو صبر پر راضی کرو، تم گناہ سے لاتعلق ہو جاؤ گے، اے موسیٰ علم کے لئے یکسوئی اختیار کرو، اگر تم اسے حاصل کرنا چاہتے ہو، کیونکہ علم اس شخص کو ملتا ہے، جو اس کے لئے یکسوئی اختیار کرتا ہے اور تم بہت زیادہ بات چیت کرنے والے اور فضول گفتگو کرنے والے نہ ہونا، کیونکہ زیادہ بولنا علماء کے لئے بے عزتی کا باعث ہے اور یہ چیز جاہلوں کی کم فہمی کو نمایاں کر دیتی ہے، تم پر میانہ روی اختیار کرنا لازم ہے کیونکہ یہ چیز توفیق اور صحیح رہنے کا حصہ ہے۔ تم جاہلوں سے اعراض کرنا اور بے وقوفوں سے بردباری اختیار کرنا، کیونکہ یہی چیز دانشوروں کی فضیلت ہے اور اہل علم کی زینت ہے، اگر کوئی جاہل تمہیں برا کہے تو تم سلامتی کے ساتھ اس کے جواب میں خاموش رہنا اور احتیاط کے ساتھ اس سے لاتعلق ہو جانا، کیونکہ تمہارے خلاف اس کی جہالت اور اس کا تمہیں برا کہنا اس میں سے جو باقی بچے گا، وہ زیادہ عظیم اور زیادہ تعداد میں ہو گا۔ اے عمران کے صاحبزادے! تم کوئی ایسا دروازہ نہ کھولنا جس کے بارے میں تم یہ نہیں جانتے کہ اسے بند کیسے کرنا ہے؟ اور تم کوئی ایسا دروازہ بند نہ کرنا جس کے بارے میں تم یہ نہیں جانتے کہ اسے کھولنا کیسے ہے۔ اے عمران کے صاحبزادے! جو شخص دنیا سے توجہ ہٹاتا نہیں ہے اور اس کے بارے میں رغبت کو ختم نہیں کرتا ہے، وہ عبادت گزار کیسے ہو سکتا ہے۔ وہ شخص جو اپنی حالت کم تر سمجھتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جو فیصلہ دیا ہے، اس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ پر الزام عائد کرتا ہے، تو ایسا شخص دنیا سے بے رغبت کیسے ہو سکتا ہے۔ کیا وہ شخص نفسانی خواہشات کی پیروی سے رک سکتا ہے، جس کی خواہش نفس اس پر غالب آ چکی ہو اور کیا علم کا حصول ایسے شخص کو نفع دے سکتا ہے، جسے جہالت نے گھیر لیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی کا سفر تو آخرت کی طرف ہے اور وہ دنیا کی طرف متوجہ ہے۔ اے موسیٰ! تم علم کو اس لئے حاصل کرو تاکہ تم اس پر عمل کرو، تم اسے اس لئے حاصل نہ کرو کہ لوگوں کے سامنے اس کو بیان کرو، ورنہ اس کا بوجھ تم پر ہو گا، اور اس کا نور تمہاری بجائے دوسرے کو مل جائے گا، اے عمران کے صاحبزادے! تم دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کو اپنا لباس بنا لو۔ علم اور ذکر کو اپنا کلام بنا لو۔ بہ کثرت نیکیاں کرو، کیونکہ تم نے برائیوں کا ارتکاب بھی کیا ہے، اپنے دل کو خوف کے ہمراہ ڈراتے رہو، کیونکہ یہ چیز تمہارے پروردگار کو راضی کر دے گی اور بھلائی کا عمل کرنا کیونکہ تم لازماً اس کے علاوہ (کوئی اور عمل) بھی کرو گے، تمہیں نصیحت کر دی گئی ہے، اگر تم اس کی حفاظت کرتے ہو (تو یہ تمہارے ہی حق میں بہتر ہے)۔ پھر سیدنا خضر علیہ السلام چلے گئے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام غمگین اور پریشان رہ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے، ابن عدی کہتے ہیں: وہ حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6908، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي قَوْلِهِ: عَلِّمُوا، وَيَسِّرُوا .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان:”تعلیم دو اور آسانی فراہم کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 548
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلِّمُوا، وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ، وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ، وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تعلیم دو اور آسانی فراہم کرو، تنگی کا شکار نہ کرو، جب تمہیں غصہ آ جائے تو خاموش ہو جاؤ، جب تمہیں غصہ آ جائے تو خاموش رہو، جب تمہیں غصہ آ جائے تو خاموش رہو“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 329/1، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10951 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3000 اورده المؤلف فى كشف الاستار 152، أخرجه مسند أحمد برقم: 2137»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ فِي طَالِبِ الْعِلْمِ وَإِظْهَارِ الْبِشْرِ لَهُ .
طالب علم کا بیان اور اس کے لئے خوشخبری کا اظہار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 549
عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ: كَانَ أَبُو الدَّرْدَاءِ لَا يُحَدِّثُ حَدِيثًا إِلَّا تَبَسَّمَ فِيهِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي أَخْشَى أَنْ يُحَمِّقَكَ النَّاسُ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُحَدِّثُ بِحَدِيثٍ إِلَّا تَبَسَّمَ فِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیده ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ جب بھی کوئی بات کرتے تھے، تو اس دوران مسکراتے رہتے تھے، میں نے اُن سے کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں لوگ آپ کو احمق قرار نہ دیں، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی بات کرتے تھے، تو اس دوران مسکراتے رہتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن عمرو ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 17975 اورده المؤلف فى زوائد المسند 205، أخرجه مسند أحمد برقم: 21228»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 550
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ مُتَّكِئٌ عَلَى بُرْدٍ لَهُ أَحْمَرَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ أَطْلُبُ الْعِلْمَ، فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِطَالِبِ الْعِلْمِ، إِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ لَتَحُفُّهُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا، ثُمَّ يَرْكَبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا حَتَّى يَبْلُغُوا السَّمَاءَ الدُّنْيَا مِنْ مَحَبَّتِهِمْ لِمَا يَطْلُبُ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ، غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت مسجد میں اپنی سرخ چادر کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں علم حاصل کرنے کے لیے آیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کے طلبگار کو خوش آمدید! علم حاصل کرنے والے کے لیے فرشتے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور (ان فرشتوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے) کہ وہ ایک دوسرے کے اوپر ہوتے ہیں، یہاں تک کہ وہ آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں (طالب علم) جو (علم) طلب کرتا ہے، اُس (علم) سے ان فرشتوں کی محبت کی وجہ سے، وہ ایسا کرتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے، ان صحابی سے ایک روایت نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے (لیکن اُس کا بنیادی مضمون یہی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7347، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9891، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 269/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں