الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ فِيمَنْ كَذَّبَ بِمَا صَحَّ مِنَ الْحَدِيثِ .
اس شخص کا بیان جو کسی مستند حدیث کو جھٹلا دے
حدیث نمبر: 661
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ بَلَغَهُ عَنِ اللَّهِ فَضِيلَةٌ فَلَمْ يُصَدِّقْ بِهَا لَمْ يَنَلْهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص تک اللہ تعالیٰ کے حوالے سے کوئی فضیلت پہنچے اور وہ اُس کی تصدیق نہ کرے تو وہ اُس (فضیلت) تک نہیں پہنچ سکے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 661]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 661]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3403 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5129 اورده المؤلف فى المقصد العلى 109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
38. بَابٌ فِي الْكَلَامِ فِي الرُّوَاةِ .
راویوں کے بارے میں کلام کرنا
حدیث نمبر: 662
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: خَطَبَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" حَتَّى مَتَى تُرْعَوْنَ عَنْ ذِكْرِ الْفَاجِرِ، هَتِّكُوهُ حَتَّى يَحْذَرَهُ النَّاسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ حَسَنٌ، رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَاخْتُلِفَ فِي بَعْضِهِمُ اخْتِلَافًا لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ حَسَنٌ، رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَاخْتُلِفَ فِي بَعْضِهِمُ اخْتِلَافًا لَا يَضُرُّ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کب تک فاجر کے ذکر کے حوالے سے پریشان رہو گے؟ تم اُس کا پردہ فاش کرو! تاکہ لوگ اُس سے بچ کے رہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، معجم اوسط اور معجم صغیر کی سند حسن ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 662]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 418/19 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4372 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 215/1، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 571»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے رواۃ ثقہ
حدیث نمبر: 663
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِفَاسِقٍ غِيبَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ بِشْرٍ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ بِشْرٍ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فاسق کی غیبت نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن بشر ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 663]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن بشر ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 418/19»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 664
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَلَسَ عُمَرُ مَجْلِسًا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْلِسُهُ، تَمُرُّ عَلَيْهِ الْجَنَائِزُ. قَالَ: فَمَرُّوا بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا خَيْرًا، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ، فَقَالُوا: هَذَا كَانَ أَكْذَبَ النَّاسِ، فَقَالَ: إِنَّ أَكْذَبَ النَّاسِ أَكْذَهُمْ عَلَى اللَّهِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ مَنْ كَذَبَ عَلَى رُوحِهِ فِي جَسَدِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ.
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایسی جگہ تشریف فرما تھے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھا کرتے تھے، اُس جگہ جنازے پاس سے گزرا کرتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے، لوگوں نے اس کی تعریف کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: واجب ہو گئی، پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے، تو لوگوں نے کہا: یہ سب سے بڑا جھوٹا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں میں سب سے بڑا جھوٹا وہ شخص ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اور پھر اس کے بعد وہ لوگ ہیں جو اپنے جسم میں موجود روح کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں (یعنی جھوٹا خواب بیان کرتے ہیں)۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ولید شنی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور یحیی القطان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 664]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ولید شنی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور یحیی القطان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 54/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 665
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: لَقِيتُ سَلَمَةَ بْنَ عَلْقَمَةَ فَحَدَّثَنِي بِهِ، فَرَجَعَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُكَذِّبَ صَاحِبَكَ فَلَقِّنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حماد بن زید بیان کرتے ہیں: میری ملاقات مسلمہ بن علقمہ سے ہوئی، اُنہوں نے مجھے یہ روایت بیان کی، پھر اُنہوں نے اس سے رجوع کیا اور پھر بولے: جب تم یہ ارادہ کرو کہ اپنے ساتھی کی تکذیب کرو! تو اُس کو اس کی تلقین کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 665]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 665]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2637 اورده المؤلف فى المقصد العلى 77»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
39. بَابُ الْإِمْسَاكِ عَنْ بَعْضِ الْحَدِيثِ .
کوئی حدیث (بیان کرنے سے) رک جانا
حدیث نمبر: 666
عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ: مَا هَذَا الْحَدِيثُ الَّذِي تُكْثِرُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَحَبَسَهُمْ بِالْمَدِينَةِ حَتَّى اسْتُشْهِدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. قُلْتُ: هَذَا أَثَرٌ مُنْقَطِعٌ، وَإِبْرَاهِيمُ وُلِدَ سَنَةَ عِشْرِينَ، وَلَمْ يُدْرِكْ مِنْ حَيَاةِ عُمَرَ إِلَّا ثَلَاثَ سِنِينَ، وَابْنُ مَسْعُودٍ كَانَ بِالْكُوفَةِ، وَلَا يَصِحُّ هَذَا عَنْ عُمَرَ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بَابُ التَّثَبُّتِ عَنْ بَعْضِ الْحَدِيثِ.

ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا: آپ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بکثرت احادیث کیوں روایت کرتے ہیں؟ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان حضرات کو مدینہ منورہ میں روکے رکھا، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ ”منقطع“ روایت ہے، ابراہیم نامی راوی بیس ہجری میں پیدا ہوئے تھے، انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی کے صرف تین سال ملے تھے اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کوفہ میں رہے ہیں، تو یہ روایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مستند طور پر منقول نہیں ہے، میں یہ کہتا ہوں: بعض احادیث کے بارے میں تحقیق کرنے سے متعلق باب آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 666]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3449»
الحكم على الحديث:
منقطع
40. بَابُ مَعْرِفَةِ أَهْلِ الْحَدِيثِ لِصَحِيحِهِ وَضَعِيفِهِ .
علم حدیث کے ماہرین کا صحیح اور ضعیف حدیث کی معرفت رکھنا
حدیث نمبر: 667
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ وَأَبِي أُسَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا سَمِعْتُمُ الْحَدِيثَ عَنِّي تَعْرِفُهُ قُلُوبُكُمْ، وَتَلِينُ لَهُ أَشْعَارُكُمْ، وَأَبْشَارُكُمْ، وَتَرَوْنَ أَنَّهُ مِنْكُمْ قَرِيبٌ - فَأَنَا أَوْلَاكُمْ بِهِ، وَإِذَا سَمِعْتُمُ الْحَدِيثَ عَنِّي تُنْكِرُهُ قُلُوبُكُمْ، وَتَنْفِرُ أَشْعَارُكُمْ وَأَبْشَارُكُمْ، وَتَرَوْنَ أَنَّهُ مِنْكُمْ بَعِيدٌ - فَأَنَا أَبْعَدُكُمْ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میرے حوالے سے کوئی حدیث سنو، جس سے تمہارے دل (یعنی ذہن) مانوس ہوں، جس کے لیے تمہارے بال اور تمہاری جلد نرم ہو جائے اور تم یہ سمجھو کہ وہ بات تم سے قریب ہے، تو اس بات کے حوالے سے میں تم سے زیادہ حق رکھتا ہوؤں گا، اور جب تم میرے حوالے سے کوئی ایسی حدیث سنو، جسے تمہارے دل منکر قرار دیں، تمہارے بال اور تمہاری جلد اُس سے متنفر ہو اور تم یہ سمجھو کہ یہ تم سے بعید ہے، تو اُس بات سے میں تم سب سے زیادہ دور ہوؤں گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 667]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 667]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 497/3 اورده المؤلف فى زوائد المستـ 221 اورده المؤلف فى كشف الاستار 187، أخرجه مسند أحمد برقم: 23095، وأخرجه مسند البزار برقم: 3718»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 668
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"" إِذَا حَدَّثْتُمْ عَنِّي حَدِيثًا، فَوَافَقَ الْحَقَّ - فَأَنَا قُلْتُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بِرَازٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بِرَازٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تمہیں میرے حوالے سے کوئی حدیث بیان کی جائے اور وہ حق کے مطابق ہو، تو وہ بات میں نے ہی کہی ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن براز ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 668]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن براز ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 668]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 188»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
41. بَابُ طَلَبِ الْإِسْنَادِ مِمَّنْ أَرْسَلَ .
جو شخص "" مرسل "" روایت بیان کرے، اُس سے سند کا مطالبہ کرنا
حدیث نمبر: 669
عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ قَالَ: قَامَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَوْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ إِلَى الْحَسَنِ، فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَحَادِيثَ تُحَدِّثُ بِهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْنِدْهَا لَنَا، فَقَالَ: سَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ، فَقَالَ: حَدِيثُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قِيَامِ السَّاعَةِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُدَامَةَ - وَكَانَ امْرَأَ صِدْقٍ - عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَامُوا وَقَالُوا: كِدْنَا نَغْلِبُ عَلَى هَذَا الشَّيْخِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
مبارک بن فضالہ بیان کرتے ہیں: اسماعیل بن ابراہیم (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ابراہیم بن اسماعیل، حسن بصری کے سامنے کھڑے ہوئے اور بولے: اے ابوسعید! ہم نے آپ سے کئی ایسی احادیث سنی ہیں، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہیں، آپ اُن کی سند ہمارے سامنے بیان کر دیں! حسن بصری نے فرمایا: تم جس (حدیث) کے بارے میں چاہو پوچھ لو! تو اُن صاحب نے کہا: قیامت قائم ہونے کے بارے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول حدیث (کی سند آپ بیان کر دیں!) تو حسن بصری نے جواب دیا: یہ حدیث سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے، اور یہ حدیث سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے، اور یہ حدیث عبداللہ بن قدامہ نے، جو ایک سچے آدمی تھے، اُنہوں نے سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے بیان کی ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے اور بولے: ہم اس بزرگ (یعنی حسن بصری) پر غالب نہیں آ سکتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 669]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 186»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
حدیث نمبر: 670
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَا: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعْصُوبًا رَأْسُهُ، فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْكُتُبُ الَّتِي يَبْلُغُنِي أَنَّكُمْ تَكْتُبُونَهَا، أَكِتَابٌ مَعَ كِتَابِ اللَّهِ؟ يُوشِكُ أَنْ يَغْضَبَ اللَّهُ لِكِتَابِهِ، فَيُسْرَى عَلَيْهِ لَيْلًا ; فَلَا يَتْرُكُ فِي وَرَقَةٍ وَلَا فِي قَلْبٍ مِنْهُ حَرْفًا إِلَّا ذَهَبَ بِهِ"، فَقَالَ بَعْضُ مَنْ حَضَرَ الْمَجْلِسَ: فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ؟ قَالَ:" مَنْ أَرَادَ اللَّهَ بِهِ خَيْرًا أَبْقَى فِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر کپڑا باندھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور ارشاد فرمایا: ”ان تحریروں کا کیا معاملہ ہے؟ جن کے بارے میں مجھ تک یہ اطلاع پہنچی ہے کہ تم انہیں نوٹ کرتے ہو، کیا اللہ کی کتاب کے ہمراہ کچھ نوٹ کیا جائے گا؟ عنقریب ایسا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب کی وجہ سے غضبناک ہو گا اور پھر اس کتاب کو رات کے وقت اُٹھا لیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ (اللہ تعالیٰ) کسی ورق میں، یا کسی دل میں اُس کا ایک حرف بھی نہیں چھوڑے گا، مگر یہ کہ اسے اٹھا لے گا“ حاضرین میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ! پھر مؤمن مردوں اور مؤمن خواتین کا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے گا، اُس کے دل میں لا الہ الا اللہ باقی رہنے دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون واسطی ہے اور وہ متروک ہے، حماد بن سلمہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 670]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون واسطی ہے اور وہ متروک ہے، حماد بن سلمہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الأوسط 7514، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7510»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف