الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
حدیث نمبر: 681
وَعَنْ ثُمَامَةَ قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسٌ: قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ثمامہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: علم کو لکھ کر قید کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 681]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 681]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 682
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: شَكَا رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِفْظِ، فَقَالَ:" اسْتَعِنْ بِيَمِينِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حافظے کی خرابی کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے مدد حاصل کرو (یعنی بات کو نوٹ کر لیا کرو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 682]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2825، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2846»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 683
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِفْظِ، فَقَالَ:" اسْتَعِنْ بِيَمِينِكَ عَلَى حِفْظِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حافظے کی خرابی کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یاد رکھنے کے لئے تم دائیں ہاتھ سے مدد حاصل کرو! (یعنی بات کو نوٹ کر لیا کرو)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 683]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 801»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس میں الخصیب بن جحدر کذاب راوی ہے۔
43. بَابُ عَرْضِ الْكِتَابِ بَعْدَ إِمْلَائِهِ .
املاء کے بعد تحریر پیش کرنا (یعنی جس نے املاء کروائی تھی اُسے پڑھ کر سنانا)
حدیث نمبر: 684
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءُ شَدِيدَةٌ، وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَّانِ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ عَلَيْهِ بِقِطْعَةِ الْكَتِفِ أَوْ كَسْرَةٍ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ، فَمَا أَفْرَغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقْلِ الْقُرْآنِ حَتَّى أَقُولَ: لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ:" اقْرَأْ"، فَأَقْرَأَهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي. فَهُوَ وَجَادَّةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي. فَهُوَ وَجَادَّةٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کیا کرتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کو شدت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور آپ کو بہت سا پسینہ آتا تھا، جو موتیوں کی طرح کا ہوتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوتی تھی تو میں (جانور کے) کندھے، یا کسی اور چیز کا ٹکڑا لے کر آتا تھا، اور اُس وحی کو نوٹ کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے املاء کرواتے تھے وہ تحریر پوری ہونے سے پہلے قرآن کے وزن کی وجہ سے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ میری ٹانگ ٹوٹ جائے گی، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اب میں اس ٹانگ پر کبھی نہیں چل سکوں گا، جب میں فارغ ہوا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: پڑھ کر سناؤ! میں آپ کو پڑھ کر سناتا تھا، اگر اس میں کوئی غلطی ہوتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھیک کروا دیتے تھے، پھر میں وہ لے کر لوگوں کی طرف چلا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ تحریر ہے: میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی تو یہ ”وجادہ“ کے طور پر روایت ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 684]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1913»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
44. بَابُ عَرْضِ الْكِتَابِ عَلَى مَنْ أُمِرَ بِهِ .
جس کے بارے میں حکم دیا گیا ہو اُس کے سامنے تحریر پیش کرنا
حدیث نمبر: 685
عَنْ عُمْرَ قَالَ: كُتِبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِتَابٌ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ:" أَجِبْ هَؤُلَاءِ"، فَأَخَذَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَرْقَمِ فَكَتَبَهُ ثُمَّ جَاءَ بِالْكِتَابِ يَعْرِضُهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَحْسَنْتَ"، فَمَا زَالَ ذَلِكَ فِي نَفْسِي حَتَّى وُلِّيتُ، فَجَعَلْتُهُ عَلَى بَيْتِ الْمَالِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ، قَالَ فِي الْمِيزَانِ: حَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ، قَالَ فِي الْمِيزَانِ: حَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مکتوب آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اُن لوگوں کو جواب دو! سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ نے وہ مکتوب لے کر اس کا جواب تحریر کیا، پھر وہ اس تحریر کو لے کر آئے، تاکہ وہ تحریر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سنائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کام کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ واقعہ میرے ذہن میں رہا، یہاں تک کہ جب میں خلیفہ بنا، تو میں نے انہیں (یعنی سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کو) بیت المال کا نگران مقرر کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ فدکی ہے، مصنف نے ”میزان“ (یعنی میزان الاعتدال میں) یہ بات بیان کی ہے: اس کی نقل کردہ حدیث منکر ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 685]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 185، أخرجه مسند البزار برقم: 267»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
45. بَابٌ فِي كُتَّابِ الْوَحْيِ .
کاتبین وحی کا بیان
حدیث نمبر: 686
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَكْتَبَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْأَرْقَمِ، فَكَانَ يَكْتُبُ إِلَى الْمُلُوكِ، فَبَلَغَ مِنْ أَمَانَتِهِ عِنْدَهُ أَنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ إِلَى بَعْضِ الْمُلُوكِ، فَيَكْتُبُ ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ أَنْ يُطَيِّنَهُ، ثُمَّ يَخْتِمُ، لَا يَقْرَأُ لِأَمَانَتِهِ عِنْدَهُ، وَاسْتَكْتَبَ أَيْضًا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَكَانَ يَكْتُبُ [ الْوَحْيَ ] ، وَيَكْتُبُ إِلَى الْمُلُوكِ أَيْضًا، فَكَانَ إِذَا غَابَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَرْقَمِ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَاحْتَاجَ أَنْ يَكْتُبَ [ إِلَى بَعْضِ أُمَرَاءِ الْأَجْنَادِ وَالْمُلُوكِ، وَيَكْتُبَ ] الِإِنْسَانٍ كِتَابًا يُقَطِّعُهُ - أَمَرَ مَنْ حَضَرَ أَنْ يَكْتُبَ، وَقَدْ كَتَبَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَالْمُغِيَرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَخَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، وَغَيْرُهُمْ مِمَّنْ قَدْ سَمَّى مِنَ الْعَرَبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے تحریر لکھوایا کرتے تھے، بادشاہوں کی طرف بھیجے جانے والے خطوط وہ لکھ کر دیتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں وہ اتنے قابل اعتماد شمار ہوتے تھے کہ وہ بعض بادشاہوں کو خط لکھتے تھے، تو وہ خط لکھ دیتے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یہ حکم دیتے کہ اُسے مٹی سے بند کر کے اُس پر مہر لگا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کو پڑھا نہیں، کیونکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک قابل اعتماد تھے، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بھی کتابت کرواتے تھے، وہ وحی بھی نوٹ کرتے تھے اور بادشاہوں کی طرف مکتوب بھی تحریر کرتے تھے، جب کبھی سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ غیر موجود ہوتے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (لشکروں کے کسی امیر یا کسی بادشاہ کی طرف) کوئی تحریر بھجوانے کی، یا کسی شخص کو جاگیر عطا کرنے کی تحریر لکھوانے کی ضرورت پیش آتی، تو آپ موجود افراد میں سے کسی کو یہ حکم دیتے تھے کہ وہ تحریر کر دے۔ سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا علی بن ابوطالب، سیدنا زید بن ثابت، سیدنا مغیرہ بن شعبہ، سیدنا معاویہ بن ابوسفیان، سیدنا خالد بن سعید بن العاص اور دیگر حضرات رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آپ کے لیے کتابت کے فرائض سرانجام دیے ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) اُنہوں نے اُن دیگر افراد کے نام بیان کیے تھے، جن کا تعلق عربوں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ، ابن مدینی اور ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 686]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 47، 48»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
46. بَابٌ فِي الْخَبَرِ وَالْمُعَايَنَةِ .
خبر (یعنی اطلاع ملنے) اور معائنہ (یعنی براہ راست خود دیکھنے) کا بیان
حدیث نمبر: 687
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ ; إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَخْبَرَ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِمَا صَنَعَ قَوْمُهُ فِي الْعِجْلِ، فَلَمْ يُلْقِ الْأَلْوَاحَ، فَلَمَّا عَايَنَ مَا صَنَعُوا أَلْقَى الْأَلْوَاحَ، فَانْكَسَرَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”خبر معائنہ کی طرح نہیں ہوتی (یعنی سنی ہوئی اطلاع، بذات خود مشاہدہ کرنے کی مانند نہیں ہوتی، اس کی مثال یہ ہے:) جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو یہ خبر دی کہ اُن کی قوم کے افراد نے بچھڑے (کی پوجا شروع کر دی ہے) تو انہوں نے ”الواح“ (جن میں تورات تحریر تھی) اُن کو ایک طرف نہیں رکھا، لیکن جب اُنہوں نے اپنی قوم کے طرزعمل کا مشاہدہ کیا، تو ”الواح“ کو ایک طرف رکھا اور وہ ٹوٹ گئیں۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 687]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1245 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 25، اخرجه الامام احمد فى مسند 721/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 224 اورده المؤلف فى كشف الاستار 200»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 688
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبر معائنہ کی طرح نہیں ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 688]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
47. بَابٌ فِي الْأَمْرِ يَشْهَدُ فِيهِ أَرْبَعُونَ .
جس معاملے کے بارے میں چالیس افراد گواہی دیدیں
حدیث نمبر: 689
عَنْ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"" إِذَا شَهِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ - وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا فَصَاعِدًا - أَجَازَ اللَّهُ شَهَادَتَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ أَوْ قَالَ:" صَدَّقَ اللَّهُ شَهَادَاتِهِمْ"، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ عَلَى قَاعِدَةِ ابْنِ أَبِي حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ أَوْ قَالَ:" صَدَّقَ اللَّهُ شَهَادَاتِهِمْ"، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ عَلَى قَاعِدَةِ ابْنِ أَبِي حَاتِمٍ.
سیدنا اسامہ ہذلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ایک امت جو چالیس یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ہو، وہ کسی بات کی گواہی دیدے، تو اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کی گواہی کو قبول فرما لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اللہ تعالیٰ ان کی گواہی کی تصدیق کر دیتا ہے“ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ہلال ہے اور ابن ابوحاتم کے قاعدے کے مطابق وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 689]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2704، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 502، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2725»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
48. بَابُ لَا تَضُرُّ الْجَهَالَةُ بِالصَّحَابَةِ لِأَنَّهُمْ عُدُولٌ .
صحابہ کرام (میں سے کسی صحابی) کے بارے میں عدم واقفیت نقصان نہیں پہنچاتی ہے کیونکہ صحابہ کرام عادل ہیں
حدیث نمبر: 690
عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْنَاهُ مِنْهُ، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ يَكْذِبُ بَعْضُنَا بَعْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حمید بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، اُنہوں نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! ہم لوگ (یعنی صحابہ کرام) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، تم لوگوں کو جو کچھ بھی بیان کرتے ہیں، وہ سب ہم نے (براہ راست) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا ہوتا، لیکن ہم میں سے کوئی ایک کسی دوسرے کے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 690]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 690]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔