🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ لَا تَضُرُّ الْجَهَالَةُ بِالصَّحَابَةِ لِأَنَّهُمْ عُدُولٌ .
صحابہ کرام (میں سے کسی صحابی) کے بارے میں عدم واقفیت نقصان نہیں پہنچاتی ہے کیونکہ صحابہ کرام عادل ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 691
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: مَا كُلُّ الْحَدِيثِ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُهُ عَنْهُ. كَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْهُ رَعِيَّةُ الْإِبِلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہر حدیث ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نہیں سنی ہوئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں حدیث بیان کر دیا کرتے تھے، کیونکہ ہم اونٹوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے مصروف رہتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 283/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 223»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابٌ فِيمَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا كَذَّبَ فِيهِ غَيْرَهُ .
جو شخص کوئی ایسی بات بیان کرے جس میں جھوٹ کسی اور نے بولا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 692
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا كَمَا سَمِعَ، فَإِنْ كَانَ بِرًّا وَصِدْقًا فَلَكَ [ وَلَهُ ] ، وَإِنْ كَانَ كَذِبًا فَعَلَى مَنْ بَدَأَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص بات کو اسی طرح بیان کر دے، جس طرح اُس نے سنی تھی، تو اگر وہ بات نیکی اور سچائی والی ہوئی، تو تمہیں بھی اور اُس کو بھی، اُس کا اجر ملے گا اور اگر وہ (بات) جھوٹ ہوئی، تو اُس کا وبال اُس شخص پر ہو گا، جس نے اُس کا آغاز کیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7961، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7961»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ رِوَايَةِ الْحَدِيثِ بِالْمَعْنَى .
حدیث کا مفہوم روایت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 693
عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا لَهُ: بِآبَائِنَا [ أَنْتَ ] وَأُمَّهَاتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ،، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ الْحَدِيثَ، فَلَا نَقْدِرُ أَنْ نُؤَدِّيَهُ كَمَا سَمِعْنَا. قَالَ:" إِذَا لَمْ تُحِلُّوا حَرَامًا، وَلَمْ تُحَرِّمُوا حَلَالًا، وَأَصَبْتُمُ الْمَعْنَى - فَلَا بَأْسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ يَعْقُوبَ وَلَا أَبَاهُ.
یعقوب بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی: ہمارے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، یا رسول اللہ! ہم آپ سے کوئی حدیث سنتے ہیں، لیکن اس بات کی قدرت نہیں رکھتے کہ اس کو بعینہ اسی طرح بیان کریں، جس طرح ہم نے سنی تھی، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) روایت کا مفہوم نقل کرتے ہوئے اگر تم لوگ کسی حرام چیز کو حلال نہیں کر دیتے اور حلال چیز کو حرام قرار نہیں کر دیتے، اور مفہوم درست بیان کرتے ہو، تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں دیکھا، جس نے یعقوب کا یا اُس کے والد کا ذکر کیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6491، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابٌ فِي النَّاسِخِ وَالْمَنْسُوخِ .
ناسخ اور منسوخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 694
عَنْ شَدَّادٍ قَالَ: كَانَ أَبُو ذَرٍّ يَسْمَعُ الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ الشِّدَّةُ، ثُمَّ يَخْرُجُ عَلَى قَوْمِهِ يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَخِّصُ فِيهِ بَعْدُ، فَلَمْ يَسْمَعْهُأَبُو ذَرٍّ، فَيَتَعَلَّقُ أَبُو ذَرٍّ بِالْأَمْرِ الشَّدِيدِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
شداد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی حدیث سنی، جس میں کسی حکم میں سختی تھی، پھر وہ اپنی قوم کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں (اس حدیث کے حوالے سے) دعوت دیتے رہے، اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مسئلے کے بارے میں رخصت دیدی، لیکن سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے وہ رخصت نہیں سنی، تو وہ اس شدت والے حکم کے پابند رہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسند 125/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7166 اورده المؤلف فى زوائد المسند 219»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 695
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ: مَرَّ ابْنُ عَبَّاسٍ بِقَاصٍّ، فَرَكَلَهُ بِرِجْلِهِ، فَقَالَ: أَتَدْرِي مَا النَّاسِخُ وَالْمَنْسُوخُ؟ قَالَ: وَمَا النَّاسِخُ وَالْمَنْسُوخُ؟ قَالَ: فَمَا تَدْرِي مَا النَّاسِخُ وَالْمَنْسُوخُ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: هَلَكْتَ وَأَهْلَكْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو رَاشِدٍ مَوْلَى بَنِي عَامِرٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا گزر ایک عوامی خطیب کے پاس سے ہوا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے پاؤں مارا اور بولے: کیا تم ناسخ اور منسوخ کے درمیان فرق سے واقف ہو؟ اُس نے دریافت کیا: ناسخ اور منسوخ کیا ہوتا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم یہ نہیں جانتے کہ ناسخ اور منسوخ کیا ہوتا ہے؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم ہلاکت کا شکار ہوئے اور تم نے (دوسروں کو بھی) ہلاکت کا شکار کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوراشد مولیٰ بنو عامر ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10603»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ الْأَدَبِ مَعَ الْحَدِيثِ .
حدیث کا احترام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 696
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أَعْرِفَنَّ أَحَدًا مِنْكُمْ أَتَاهُ عَنِّي حَدِيثٌ وَهُوَ مُتَّكِئٌ فِي أَرِيكَتِهِ، فَيَقُولُ: اتْلُ عَلَيَّ بِهِ قُرْآنًا. مَا جَاءَكُمْ عَنِّي مِنْ خَيْرٍ قُلْتُهُ أَوْلَمْ أَقُلْهُ فَأَنَا أَقُولُهُ، وَمَا أَتَاكُمْ مِنْ شَرٍّ فَإِنِّي لَا أَقُولُ الشَّرَّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ عِنْدَ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم میں سے کسی ایک شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ اُس کے پاس میرے حوالے سے کوئی حدیث آئے اور وہ تکیے کے ساتھ ٹیک لگا کر یہ کہے: اس کی بجائے میرے سامنے قرآن کی تلاوت کرو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میرے حوالے سے بھلائی کی جو بھی بات تم تک پہنچتی ہے، خواہ وہ میں نے کہی ہو، یا میں نے نہ کہی ہو، تم یہی سمجھنا کہ میں نے وہ کہی ہے، اور تمہارے پاس جو بری بات آتی ہے، تو میں بری بات نہیں کرتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جبکہ یہ مکمل روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومحشر نجیح ہے، جس کو امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 696]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 222 أورده المؤلف فى كشف الاستار 126، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 21، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 697
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"" عَسَى أَنْ يُكَذِّبَنِي رَجُلٌ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ، يَبْلُغُهُ الْحَدِيثُ عَنِّي فَيَقُولُ: مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعْ هَذَا، وَهَاتِ مَا فِي الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص مجھے جھٹلائے گا، وہ اپنے تکیہ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا ہو گا، میرے حوالے سے کوئی حدیث اس تک پہنچے گی، تو وہ یہ کہے گا: اللہ کے رسول نے جو فرمایا ہے، تم اسے چھوڑو! اور وہ چیز پیش کرو! جو قرآن میں ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابان رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1807 أورده المؤلف فى المقصد العلى 67، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 326»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 698
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ أَنَّهُ كَانَ فِي مَجْلِسِ قَوْمِهِ وَهُوَ يُحَدِّثُهُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَعْضُهُمْ يُقْبِلُ عَلَى بَعْضٍ يَتَحَدَّثُونَ، فَغَضِبَ ثُمَّ قَالَ: انْظُرْ إِلَيْهِمْ، أُحَدِّثُهُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّا رَأَتْ عَيْنَايَ وَسَمِعَتْ أُذُنَايَ، وَبَعْضُهُمْ يُقْبِلُ عَلَى بَعْضٍ، أَمَا وَاللَّهِ لَأَخْرُجَنَّ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِكُمْ وَلَا أَرْجِعُ إِلَيْكُمْ أَبَدًا. قُلْتُ لَهُ: أَيْنَ تَذْهَبُ؟ قَالَ: أَذْهَبُ فَأُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قُلْتُ: مَالَكَ جِهَادٌ، وَمَا تَسْتَمْسِكُ عَلَى الْفَرَسِ، وَمَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَضْرِبَ بِالسَّيْفِ، وَمَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَطْعَنَ بِالرُّمْحِ. قَالَ: يَا أَبَا حَازِمٍ، أَذْهَبُ فَأَكُونُ فِي الصَّفِّ، فَيَأْتِينِي سَهْمٌ عَائِرٌ أَوْ حَجَرٌ، فَيَرْزُقُنِي اللَّهُ الشَّهَادَةَ. [ قَالَ: فَذَهَبَ لَعَمْرِي فَمَا رَجَعَ إِلَّا مَطْعُونًا ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوحازم نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ایک مرتبہ وہ اپنی قوم کے افراد کی محفل میں موجود تھے اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث بیان کر رہے تھے، اسی دوران وہ لوگ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں بات چیت کرنے لگے، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور بولے: تم ان لوگوں کو دیکھو! میں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کر رہا ہوں، وہ چیز جو میری آنکھوں نے دیکھی اور میرے کانوں نے سنی ہے، اور یہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں، اللہ کی قسم! میں تم لوگوں کے درمیان سے نکل جاؤں گا اور کبھی تمہاری طرف واپس نہیں آؤں گا، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُن سے کہا: آپ کہاں جائیں گے؟ انہوں نے فرمایا: میں جا کر اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لوں گا، میں نے کہا: آپ جہاد میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں جبکہ آپ نہ تو گھوڑے پر جم کر بیٹھ سکتے ہیں، نہ ہی تلوار کے ذریعے حملہ کر سکتے ہیں، نہ ہی نیزے کے ذریعے حملہ کر سکتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: اے ابوحازم! میں جا کر صف میں شامل ہو جاؤں گا اور پھر کوئی انجان تیر یا پتھر مجھے لگے گا اور اللہ تعالیٰ مجھے شہادت نصیب کر دے گا، راوی کہتے ہیں: وہ چلے گئے، مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے! وہ اس وقت واپس آئے، جب زخمی ہو چکے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 698]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 699
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا خَالِدُ، أَذِّنْ فِي النَّاسِ: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ"، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بِالْهَاجِرَةِ، ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ فَقَالَ:" مَا أُحِلُّ أَمْوَالَ الْمُعَاهِدِينَ بِغَيْرِ حَقِّهَا، عَسَى الرَّجُلُ مِنْكُمْ يَقُولُ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ: مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ حَلَالٍ أَحْلَلْنَاهُ، وَمَا وَجَدْنَا مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ، أَلَا وَإِنِّي أُحَرِّمُ عَلَيْكُمْ أَمْوَالَ الْمُعَاهِدِينَ بِغَيْرِ حَقِّهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے خالد! لوگوں میں اعلان کرو کہ وہ اکٹھے ہو جائیں! اور جنت میں صرف مسلمان ہی داخل ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے دوپہر کی نماز پڑھائی پھر آپ لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: میں ذمیوں کے اموال کو ناحق طور پر حاصل کرنے کو حلال قرار نہیں دیتا ہوں، عنقریب ایسا ہو گا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے تکیے کے ساتھ ٹیک لگا کر یہ کہے گا: جس چیز کو ہم اللہ کی کتاب میں حلال پائیں گے، اُسے حلال قرار دیں گے اور جسے حرام پائیں گے، اُسے حرام قرار دیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! میں ذمیوں کے اموال کو ناحق طور پر حاصل کرنے کو تم پر حرام کر دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 699]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3829، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3806، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3829»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابٌ فِي الْمُعْضِلَاتِ وَالْمُشْكِلَاتِ .
پیچیدہ اور مشکل مسائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 700
عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مُشْكِلٍ حَرَامٌ، وَلَيْسَ فِي الدِّينِ إِشْكَالٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر مشکل حرام ہے اور دین میں اشکال نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 700]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1259، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں