الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِي خَلْوَةِ الْعَالِمِ .
عالم کی خلوت
حدیث نمبر: 731
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَقْبَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَشَزٍ مِنَ الْأَرْضِ حَتَّى جَلَسْتُ مُسْتَقْبِلَ وَجْهِهِ - أَوْ وَجْهِي عِنْدَ رُكْبَتِهِ - فَاغْتَنَمْتُ خَلْوَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الذُّنُوبِ أَكْبَرُ؟ فَأَعْرَضَ عَنِّي حَتَّى قُلْتُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ بِوَجْهِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اونچی جگہ پر تشریف فرما تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، میرا چہرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کے مدمقابل آ رہا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خلوت کو غنیمت سمجھا اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا، یہاں تک کہ میں نے تین مرتبہ اپنی بات دہرائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 731]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 161، أخرجه مسند البزار برقم: 1949»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 732
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا فُتِحَتِ الْمَدَائِنُ أَقْبَلَ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا وَأَقْبَلْتُ عَلَى عُمَرَ.
فَكَانَ عَامَّةُ حَدِيثِهِ عَنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
فَكَانَ عَامَّةُ حَدِيثِهِ عَنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب مدائن فتح ہو گیا، تو لوگ دنیا کی طرف متوجہ ہو گئے اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف توجہ مبذول کر لی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ زیادہ تر احادیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 732]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 732]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 162»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
64. بَابُ قَوْلِ الْعَالِمِ: سَلُونِي .
عالم کا یہ کہنا: تم لوگ مجھ سے سوال کرو!
حدیث نمبر: 733
عَنْ أَبِي فِرَاسٍ رَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ:" سَلُونِي عَمَّا شِئْتُمْ؟"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ الَّذِي تُدْعَى إِلَيْهِ"، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: فِي الْجَنَّةِ أَنَا؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ" وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: فِي الْجَنَّةِ أَنَا؟ قَالَ:" فِي النَّارِ" فَقَالَ عُمَرُ: رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوفراس رضی اللہ عنہ جن کا تعلق اسلم قبیلے سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ جس چیز کے بارے میں چاہو مجھ سے سوال کر لو! ایک صاحب بولے: یا رسول اللہ! میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی شخص کا ذکر کیا، جس کی نسبت سے اس شخص کو بلایا جاتا تھا، ایک اور شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: میں جنت میں جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جنت میں جاؤ گے، ایک اور شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کیا میں بھی جنت میں جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جہنم میں جاؤ گے! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اللہ تعالیٰ کے کے پروردگار ہونے سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 733]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 733]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 4580، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
65. بَابٌ فِي مُدَارَسَةِ الْعِلْمِ وَمُذَاكَرَتِهِ .
علم کا ایک دوسرے کو درس دینا اور اُس کے حوالے سے مذاکرہ کرنا
حدیث نمبر: 734
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَسَى أَنْ يَكُونَ قَالَ: سِتِّينَ رَجُلًا - فَيُحَدِّثُنَا الْحَدِيثَ ثُمَّ يَدْخُلُ لِحَاجَتِهِ، فَنَتَرَاجَعُهُ بَيْنَنَا هَذَا ثُمَّ هَذَا، فَنَقُومُ كَأَنَّمَا زُرِعَ فِي قُلُوبِنَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، راوی کہتے ہیں: شاید انہوں نے یہ بھی کہا: تھا: ہم 60 افراد بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں احادیث بیان کرتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں گھر تشریف لے گئے، تو ہم نے آپس میں اُن احادیث کے بارے میں ایک ایک کر کے مذاکرہ شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ جب ہم اُٹھے تو یہ حالت تھی کہ جیسے وہ ہمارے دلوں میں بو دی گئی ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 734]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 734]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4077 اورده المؤلف فى المقصد العلى 88، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 305، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 425»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 735
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَتَاهُ أَصْحَابُهُ قَالَ: تَدَارَسُوا وَأَبْشِرُوا، وَزِيدُوا زَادَكُمُ اللَّهُ خَيْرًا وَأَحَبَّكُمْ وَأَحَبَّ مَنْ يُحِبُّكُمْ، رُدُّوا عَلَيْنَا الْمَسَائِلَ ; فَإِنَّ أَجْرَ آخِرِهَا كَأَجْرِ أَوَّلِهَا، وَاخْلِطُوا حَدِيثَكُمْ بِالِاسْتِغْفَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب اُن کے شاگرد ان کے پاس آتے تھے، تو وہ یہ فرمایا کرتے تھے: تم ایک دوسرے کو درس دو! اور خوشخبری حاصل کرو، اور زیادہ (بھلائی کرو) اللہ تعالیٰ تمہیں زیادہ بھلائی عطا کرے گا، وہ تم سے بھی محبت رکھے گا، اور جو شخص تم لوگوں سے محبت کرے گا، اُس سے بھی محبت رکھے گا، اور مسائل ہماری طرف لوٹا دو! کیونکہ اس کے آخری کا اجر بھی اس کے پہلے کی مانند ہو گا اور اپنی گفتگو میں استغفار کو ملا لیا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 735]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 735]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 736
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ: أَكْتِبْنَا. قَالَ: لَنْ نُكْتِبَكُمْ، وَلَنْ نَجْعَلَهُ قُرْآنًا، وَلَكِنْ خُذُوا عَنَّا كَمَا أَخَذْنَا عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ يَقُولُ: تَحَدَّثُوا ; فَإِنَّ الْحَدِيثَ يُذَكِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں لکھوائیں! انہوں نے فرمایا: ہم تمہیں نہیں لکھوائیں گے اور ہم اُن (احادیث کو تحریر کروا کر) قرآن نہیں بنائیں گے، البتہ یہ ہے کہ تم ہم سے سیکھ لو! جس طرح ہم نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھ لیا تھا۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: حدیث بیان کیا کرو! کیونکہ بعض اوقات ایک حدیث، کوئی دوسری حدیث یاد دلا دیتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 736]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2477»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
66. بَابُ تَفْصِيلِ الْمَسَائِلِ .
مسائل کی تفصیل
حدیث نمبر: 737
كُرْدُوسِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ - قَالَ شُعْبَةُ: أَرَاهُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ تُفَصِّلَ الْمُفَصَّلَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كَذَا بَابًا" قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْمَلِكِ: أَيَّ الْمُفَصَّلِ؟ قَالَ: الْقَصَصُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كُرْدُوسٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِيهِ نَظَرٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كُرْدُوسٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِيهِ نَظَرٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
کردوس بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں نے اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، شعبہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے اُن کی مراد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے (انہوں نے یہ بات بیان کی:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر تم کسی مفصل کی وضاحت کرو! تو یہ میرے نزدیک اتنی چیزوں سے زیادہ بہتر ہے“ شعبہ کہتے ہیں: میں نے عبدالملک سے دریافت کیا: مفصل سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: قصے (یا واقعات)۔
یہی روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کردوس ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 737]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، کردوس نامی راوی پر جرح کی وجہ سے، جبکہ بقیہ رجال صحیح کے ہیں۔
67. بَابُ سُؤَالِ الْعَالِمِ عَنْ مَا لَا يَعْلَمُ .
عالم کا ایسی چیز کے بارے میں سوال کرنا جس کے بارے میں وہ نہ جانتا ہو
حدیث نمبر: 738
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: يَا أَبَا حَسَنٍ، رُبَّمَا شَهِدْتَ وَغِبْنَا، وَرُبَّمَا شَهِدْنَا وَغِبْتَ. ثَلَاثٌ أَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ هَلْ عِنْدَكَ مِنْهُنَّ عِلْمٌ؟ قَالَ عَلِيٌّ: وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ خَيْرًا، وَالرَّجُلُ يُبْغِضُ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ شَرًّا؟ قَالَ: نَعَمْ ؛ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَرْوَاحَ فِي الْهَوَى أَجْنَادٌ مُجَنَّدَةٌ، تَلْتَقِي فَتَشَامَّ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَاحِدَةٌ.
وَقَالَ: الرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ نَسِيَهُ إِذْ ذَكَرَهُ؟ قَالَ عَلِيٌّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنَ الْقُلُوبِ قَلْبٌ إِلَّا وَلَهُ سَحَابَةٌ كَسَحَابَةِ الْقَمَرِ، بَيْنَمَا الْقَمَرُ يُضِيءُ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ فَأَظْلَمَ، إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَأَضَاءَ، وَبَيْنَا الرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ فَنَسِيَ، إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَذَكَرَ". قَالَ عُمَرُ: اثْنَتَانِ.
قَالَ: وَالرَّجُلُ يَرَى الرُّؤْيَا فَمِنْهَا مَا يَصْدُقُ وَمِنْهَا مَا يَكْذِبُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَنَامُ فَيَسْتَثْقِلُ نَوْمًا إِلَّا عُرِجَ بِرُوحِهِ إِلَى الْعَرْشِ، فَالَّتِي لَا تَسْتَيْقِظُ إِلَّا عِنْدَ الْعَرْشِ فَتِلْكَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَصْدُقُ، وَالَّتِي تَسْتَيْقِظُ دُونَ الْعَرْشِ فَهِيَ الرُّؤْيَا الْتِي تَكْذِبُ". فَقَالَ عُمَرُ: ثَلَاثٌ كُنْتُ فِي طَلَبِهِنَّ، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَصَبْتُهُنَّ قَبْلَ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: حَدِيثُهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ. وَهَذَا الْحَدِيثُ يُعْرَفُ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ مَوْقُوفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوالحسن! بعض اوقات آپ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) موجود ہوتے تھے اور ہم موجود نہیں ہوتے تھے، اور بعض اوقات ہم موجود ہوتے تھے اور آپ موجود نہیں ہوتے تھے، میں آپ سے تین چیزوں کے بارے میں سوال کروں گا کہ کیا آپ کے پاس ان کے بارے میں کوئی علم ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ چیزیں کیا ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: بعض اوقات ایک شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ محبت رکھتا ہے، حالانکہ اُس نے اس دوسرے شخص سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی ہوتی ہے، اسی طرح بعض اوقات کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے بغض رکھتا ہے، حالانکہ اُس نے اس دوسرے شخص سے کوئی برائی نہیں دیکھی ہوتی ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (یعنی میرے پاس اس حوالے سے علم ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہویٰ میں (یعنی عالم ارواح میں) روحیں گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، وہ ایک دوسرے سے ملتی تھیں، تو اُن میں سے جو ایک دوسرے سے متعارف ہوئیں، وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو وہاں لاتعلق رہیں، وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے نامانوس رہتی ہیں“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک بات ہو گئی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: بعض اوقات کوئی شخص کوئی بات بیان کرتا ہے اور پھر وہ بات بھول جاتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دلوں میں سے ہر ایک دل کے لیے ایک بادل ہوتا ہے، جیسے چاند کا بادل ہوتا ہے کہ چاند چمک رہا ہوتا ہے، اُس پر بادل آ جاتا ہے تو وہ تاریک ہو جاتا ہے، جب بادل ہٹ جاتا ہے، تو وہ پھر چمکنے لگتا ہے، اسی طرح کوئی شخص کوئی بات بیان کر رہا ہوتا ہے، اسی دوران اس پر بادل آ جاتا ہے، تو وہ بات بھول جاتا ہے اور جب وہ بادل ہٹ جاتا ہے، تو اُسے وہ بات یاد آ جاتی ہے“ سیدنا عمر نے فرمایا: دو باتیں ہو گئی ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آدمی مختلف قسم کے خواب دیکھتا ہے، اُن میں سے کچھ خواب سچے ثابت ہوتے ہیں؟ اور کچھ خواب جھوٹے ثابت ہوتے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ یا بندی سوتا ہے، جب اس کی نیند گہری ہو جاتی ہے، تو اُس کی روح کو عرش کی طرف لے جایا جاتا ہے، اگر وہ شخص اُس کے پاس پہنچ کر بیدار ہوتا ہے تو وہ ایسا خواب ہوتا ہے جو سچا ثابت ہوتا ہے، اور جو عرش سے پہلے بیدار ہو جاتا ہے، تو وہ ایسے خواب ہوتے ہیں، جو جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین باتیں تھیں، جن کی مجھے تلاش تھی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے کہ مرنے سے پہلے مجھے ان کا جواب مل گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن عبداللہ ہے، عقیلی فرماتے ہیں: ابن عجلان کے حوالے سے اس کی نقل کردہ حدیث محفوظ نہیں ہے، اور یہ حدیث اسرائیل کے حوالے سے، ابواسحاق کے حوالے سے، حارث کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کے طور پر معروف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 738]

تخریج الحدیث: «اخرجه الإمام الطبراني فى معجم الاوسط 5220، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5216، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8260»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
68. بَابٌ أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟ .
کون شخص سب سے زیادہ علم رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 739
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟ قَالَ:" أَنْ يَجْمَعَ عِلْمَ النَّاسِ إِلَى عِلْمِهِ، وَكُلُّ صَاحِبِ عِلْمٍ غَرْثَانُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے دریافت کیا: کون شخص سب سے زیادہ علم رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ جو لوگوں کے علم کو اپنے علم کے ساتھ ملا لے، اور ہر صاحب علم (علم کا) بھوکا ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 739]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 2180 اورده المؤلف فى المقصد العلى 78، أخرجه سنن الدارمي برقم: 285»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَابْنَ مَسْعُودٍ، أَيُّ عُرَى الْإِيمَانِ أَوْثَقُ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَوْثَقُ عُرَى الْإِسْلَامِ: الْوَلَايَةُ فِي اللَّهِ، وَالْحُبُّ فِي اللَّهِ، وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" تَدْرِي أَيَّ النَّاسِ أَفْضَلَ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ أَفْضَلَ النَّاسِ أَفْضَلُهُمْ عَمَلًا إِذَا فَقِهُوا فِي دِينِهِمْ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَتَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ أَبْصَرُهُمْ بِالْحَقِّ إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ، وَإِنْ كَانَ مُقَصِّرًا فِي عَمَلِهِ، وَإِنْ كَانَ يَزْحَفُ عَلَى اسْتِهِ زَحْفًا، وَاخْتَلَفَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، نَجَا مِنْهَا ثَلَاثٌ، وَهَلَكَ سَائِرُهُنَّ: فِرْقَةٌ أَزَّتِ الْمُلُوكَ، فَقَاتَلُوهُمْ عَلَى دِينِهِمْ وَدِينِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذُوهُمْ فَقَتَلُوهُمْ وَنَشَرُوهُمْ بِالْمَنَاشِيرِ، وَفِرْقَةٌ لَمْ يَكُنْ لَهَا طَاقَةٌ بِمُوَازَاتِ الْمُلُوكِ، وَلَا بِأَنْ يُقِيمُوا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى دِينِ اللَّهِ وَدِينِ عِيسَى، فَسَاحُوا فِي الْبِلَادِ وَتَرَهَّبُوا، وَهُمُ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ) الْآيَةَ". قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَمَنْ آمَنَ بِي وَاتَّبَعَنِي وَصَدَّقَنِي فَقَدْ رَعَاهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا، وَمَنْ لَمْ يَتَّبَعْنِي فَأُولَئِكَ هُمُ الْهَالِكُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَقِيلُ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَقِيلُ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن مسعود! ایمان کی کون سی رسّی سب سے زیادہ مضبوط ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام کی سب سے مضبوط رسّی اللہ تعالیٰ کی خاطر دوستی رکھنا، الله تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھنا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن مسعود! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ جانتے ہو لوگوں میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ میں نے عرض کی کہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت وہ رکھتا ہے زیادہ فضیلت والے عمل کرتا ہو، (یا جو عمل کے حوالے سے فضیلت رکھتا ہو) جبکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو (یعنی عالم ہو) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابن مسعود! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ جانتے ہو لوگوں میں سے کون زیادہ علم رکھتا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ علم وہ شخص رکھتا ہے، جو لوگوں کے اختلاف کے وقت حق کے بارے میں سب سے زیادہ بصیرت رکھتا ہو، اگرچہ اس کا عمل تھوڑا ہو اور خواہ وہ سرین کے بل گھسٹ کر چلتا ہو، تم سے پہلے کے لوگ اختلاف کا شکار ہو کر 72 فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، جن میں سے تین گروہوں نے نجات حاصل کی تھی اور باقی سب ہلاکت کا شکار ہو گئے تھے، ایک وہ گروہ جس نے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی اور اپنے دین اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے دین کے دین کے حوالے سے ان لوگوں کے ساتھ جہاد کیا، ان حکمرانوں نے انہیں پکڑ کر شہید کر دیا اور انہیں آروں سے چیر دیا اور ان میں ایک گروہ وہ تھا، جس میں حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں تھی اور نہ ہی وہ لوگ اُن حکمرانوں کے درمیان رہ کر دوسرے لوگوں کو اللہ کے دین اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے دین کی طرف دعوت دے سکتے تھے، تو وہ مختلف علاقوں میں سفر کرنے لگے اور انہوں نے رہبانیت اختیار کر لی، یہی وہ لوگ ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور رہبانیت اُنہوں نے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے حصول کے لیے ایجاد کی تھی ہم نے ان پر (رہبانیت) لازم قرار نہیں دی تھی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر ایمان لائے، میری پیروی کرے، میری تصدیق کرے، تو وہ اس کی اس طرح رعایت کرے گا، جو اُس کی رعایت کا حق ہے، اور جو شخص میری پیروی نہیں کرتا، تو وہ لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عقیل بن جعد ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 740]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10531 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4479 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 223/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف