🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِيمَنْ كَتَمَ عِلْمًا .
جو شخص علم کی بات چھپا لے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 741
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَجَّمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ، وَمَنْ قَالَ فِي الْقُرْآنِ بِغَيْرِ مَا يَعْلَمُ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَجَّمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ: فِي الْقُرْآنِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص سے علم کی کسی بات کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ اُسے چھپا لے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اسے آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی گئی ہو گی، اور جو شخص علم نہ ہونے کے باوجود قرآن کے بارے میں کچھ کہے گا، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اُسے آگ سے بنی ہوئی لگام ڈالی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جو صرف قرآن کے بارے میں ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11310 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسند 2578 اورده المؤلف فى المقصد العلي 82، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11310، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 391»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 742
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَتَمَ عَلْمًا يَعْلَمُهُ أُلْجِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ. قَالَ: هِيَ الشَّهَادَةُ تَكُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ يُدْعَى إِلَيْهَا أَوْ لَا يُدْعَى وَهُوَ يَعْلَمُهَا، وَلَا يُرْشِدُ صَاحِبَهَا إِلَيْهَا، فَهُوَ هَذَا الْعِلْمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الْفِرْسَانِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص علم کی کوئی بات چھپائے، جس کو وہ جانتا ہو، تو اسے قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالی جائے گی۔“ وہ فرماتے ہیں: یہ (یعنی اس سے مراد) گواہی ہے، جو کسی شخص کے پاس ہوتی ہے، اور پھر اسے اس گواہی کے لئے بلایا جاتا ہے یا بلایا نہیں جاتا ہے، لیکن وہ اس چیز کے بارے میں علم رکھتا ہے اور پھر وہ اُس گواہی سے متعلقہ فرد کی رہنمائی اُس کی طرف نہیں کرتا، تو یہاں اس بات کا علم ہونا مراد ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ایوب فرسانی ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10845»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 743
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ أُلْجِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص سے علم کی کسی بات کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ اُسے چھپا لے، تو قیامت کے دن اُسے آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5027، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10089، 11310، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 744
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا عَبْدٍ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا فَكَتَمَهُ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَجَّمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا، وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ أُلْجِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ". وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ النَّضْرُ بْنُ سَعِيدٍ، ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ. وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ وہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس بھی بندے کو اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اُس کو چھپا لے، تو جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کو آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس طرح نقل کی ہے جبکہ معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس شخص سے علم کی کسی بات کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ اُسے چھپا لے، تو قیامت کے دن اُسے آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی جائے گی۔“ معجم اوسط کی سند میں ایک راوی نضر بن سعید ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ مجھے کبیر کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10197، 10089 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10089، 11310، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5023، 5536»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ بوجہ شواہد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 745
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَدْ أُلْجِمَ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَسَّانُ بْنُ سِيَاهٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ حِبَّانَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص سے علم کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ اسے چھپا لے، جب اُس شخص کو قیامت کے دن لایا جائے گا تو اُسے آگ کی لگام ڈالی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسان بن سیاہ ہے جسے ابن عدی، ابن حبان اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3921، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3933»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 746
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ الْمِدْحَاسِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ عَلِمَ شَيْئًا فَلَا يَكْتُمْهُ، وَمَنْ دَمَعَتْ عَيْنَاهُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ لَمْ يَحِلَّ لَهُ أَنْ يَلِجَ النَّارَ أَبَدًا إِلَّا تَحِلَّةَ الرَّحْمَنِ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ قَالَ النَّسَائِيُّ: كَذَّابٌ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: صَدُوقٌ. وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا سعد بن مدحاس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:“”“”جو شخص کسی چیز کا علم رکھتا ہو تو وہ اسے نہ چھپائے اور جس شخص کے آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے آنسو جاری ہو جائیں، اس شخص کے لئے یہ بات حلال نہیں ہو گی کہ وہ کبھی بھی جہنم میں داخل ہو، البتہ رحمن کی بات پوری کرنے کا معاملہ مختلف ہے اور جو شخص میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے جہنم میں موجود گھر تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عبدالحمید ہے، امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ کذاب ہے، ابن ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 746]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5502، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5502»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 747
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الَّذِي يَتَعَلَّمُ الْعِلْمَ ثُمَّ لَا يُحَدِّثُ بِهِ كَمَثَلِ الَّذِي يَكْنِزُ كَنْزًا، فَلَا يُنْفِقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص علم حاصل کرتا ہے اور پھر اسے بیان نہیں کرتا ہے، اُس کی مثال اس شخص کی مانند ہے جو خزانہ اکٹھا کر لیتا ہے۔ اور خرچ نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 689، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 693»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابٌ فِي تَعْلِيمِ مَنْ لَا يَعْلَمُ .
جو شخص علم نہیں رکھتا اسے تعلیم دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 748
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَأَثْنَى عَلَى طَوَائِفَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ لَا يُفَقِّهُونَ جِيرَانَهُمْ، وَلَا يُعَلِّمُونَهُمْ، وَلَا يَعِظُونَهُمْ، وَلَا يَأْمُرُونَهُمْ، وَلَا يَنْهَوْنَهُمْ. وَمَا بَالُ أَقْوَامٍ لَا يَتَعَلَّمُونَ مِنْ جِيرَانِهِمْ، وَلَا يَتَفَقَّهُونَ، وَلَا يَتَّعِظُونَ. وَاللَّهُ لَيُعَلِّمَنَّ قَوْمٌ جِيرَانَهُمْ، وَيُفَقِّهُونَهُمْ وَيَعِظُونَهُمْ، وَيَأْمُرُونَهُمْ، وَيَنْهَوْنَهُمْ، وَلْيَتَعَلَّمَنَّ قَوْمٌ مِنْ جِيرَانِهِمْ، وَيَتَفَقَّهُونَ، وَيَتَفَطَّنُونَ، أَوْ لَأُعَاجِلَنَّهُمُ الْعُقُوبَةَ"، ثُمَّ نَزَلَ فَقَالَ قَوْمٌ: مَنْ تَرَوْنَهُ عَنَى بِهَؤُلَاءِ؟ قَالَ: الْأَشْعَرِيِّينَ، هُمْ قَوْمٌ فُقَهَاءُ، وَلَهُمْ جِيرَانٌ جُفَاةٌ مِنْ أَهْلِ الْمِيَاهِ وَالْأَعْرَابِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الْأَشْعَرِيِّينَ، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْتَ قَوْمًا بِخَيْرٍ، وَذَكَرْتَنَا بِشَرٍّ، فَمَا بَالُنَا؟ فَقَالَ:" لَيُعَلِّمَنَّ قَوْمٌ جِيرَانَهُمْ، وَلَيُفَقِّهَنَّهُمْ، وَلَيُفَطِّنَنَّهُمْ، وَلَيَأْمُرَنَّهُمْ، وَلَيَنْهَوْنَهُمْ، وَلَيَتَعَلَّمْنَ قَوْمٌ مِنْ جِيرَانِهِمْ، وَيَتَفَطَّنُونَ، وَيَتَفَقَّهُونَ، أَوْ لَأُعَاجِلَنَّهُمُ الْعُقُوبَةَ فِي الدُّنْيَا"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُفَطِّنُ غَيْرَنَا؟ فَأَعَادَ قَوْلَهُ عَلَيْهِمْ، وَأَعَادُوا قَوْلَهُمْ: أَنُفَطِّنُ غَيْرَنَا؟ فَقَالَ ذَلِكَ أَيْضًا، فَقَالُوا: أَمْهِلْنَا سَنَةً، فَأَمْهَلَهُمْ سَنَةً لِيُفَقِّهُونَهُمْ، وَيُعَلِّمُونَهُمْ، وَيُفَطِّنُونَهُمْ، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ (لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ) الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ مَعْرُوفٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: ارْمِ بِهِ. وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى. وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
علقمہ بن سعد بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے مسلمانوں کے مختلف گروہوں کی تعریف بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کچھ لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ اپے پڑوسیوں کو دین کی سمجھ بوجھ نہیں سکھاتے ہیں، انہیں تعلیم نہیں دیتے ہیں، انہیں وعظ نہیں کرتے ہیں، انہیں (نیکی کا) علم نہیں دیتے ہیں، انہیں (برائی سے) منع نہیں کرتے ہیں، اور دوسرے لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ اپنے پڑوسیوں سے علم حاصل نہیں کرتے ہیں، سمجھ بوجھ حاصل نہیں کرتے ہیں، نصیحت حاصل نہیں کرتے ہیں، اللہ کی قسم! ایک قوم کے لوگ اپنے پڑوسیوں کو تعلیم دیں گے، سمجھ بوجھ دینگے، انہیں نصیحت کریں گے، انہیں (نیکی کا حکم دیں گے، انہیں (برائی سے) منع کریں گے، اور دوسرے لوگ اپنے پڑوسیوں سے علم حاصل کریں گے، سمجھ بوجھ حاصل کریں گے، فہم حاصل کریں گے، یا پھر میں انہیں سزا دوں گا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے آ گئے، لوگوں نے دریافت کیا: تم کیا سمجھتے ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سے لوگ مراد لیے ہیں؟ تو کسی نے جواب دیا: اشعر قبیلے کے لوگ (مراد لیے ہیں) کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں، جو (دین کی تعلیمات کی) سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، جبکہ ان کے پڑوس میں مختلف پانیوں کے پاس اور دیہات میں رہنے والے لوگ ایسے ہیں، جو علم نہیں رکھتے ہیں، اشعر قبیلے کے لوگوں کو اس بات کی اطلاع ملی، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قوم کا ذکر بھلائی کے ساتھ کیا ہے، اور ہمارا ذکر برائی کے ساتھ کیا ہے، ہمارا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک قوم اپنے پڑوسیوں کو تعلیم دے گی انہیں سمجھ بوجھ دے گی، انہیں سکھائے گی، انہیں حکم دے گی، انہیں منع کرے گی، اور دوسری قوم اپنے پڑوسیوں سے علم حاصل کرے گی، سیکھے گی، سمجھ بوجھ حاصل کرے گی (اگر ایسا نہ ہوا) تو میں انہیں دنیا میں سزا دوں گا، اُن لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم دوسروں کو سکھائیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے سامنے اپنی بات دہرا دی، ان لوگوں نے بھی اپنی بات دہرائی، کیا ہم دوسروں کو سکھائیں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بات ارشاد فرمائی، ان لوگوں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ایک سال کی مہلت عطا کریں! تاکہ وہ لوگ اُن دوسرے لوگوں کو سمجھ بوجھ دیں، تعلیم دیں اور سکھائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا، ان پر داؤد کی زبانی لعنت کی گئی“۔۔۔۔۔۔۔۔ الآیة۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن معروف ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کو پھینک دو! امام أحمد نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی فرماتے ہیں: مجھے یہ توقع ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 748]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. بَابُ مَنْ عَلِمَ فَلْيَعْمَلْ .
جو شخص علم حاصل کرتا ہے اسے عمل بھی کرنا چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 749
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ بُنْيَانٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا - وَأَشَارَ بِكَفِّهِ - وَكُلُّ عِلْمٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ بِحَالٍ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر عمارت اپنے بنانے والے کے لیے وبال ہو گی، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو اس طرح ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ اور قیامت کے دن ہر علم اپنے صاحب کے لیے وبال ہو گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اس پر عمل کرئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے، ابن حبان کہتے ہیں: اس سے استدلال کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 749]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی ہانی بن المتوکل پر ابن حبان کی جرح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 750
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تَعَلَّمُوا، فَمَنْ عَلِمَ فَلْيَعْمَلْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اے لوگو! علم حاصل کرو اور جو شخص علم حاصل کر لے، اُسے عمل بھی کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ یہ بات ہے کہ ابوعبیدہ نام کے راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8760»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع ورجالہ موثقون۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں