🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابٌ فِيمَنْ سَنَّ خَيْرًا أَوْ غَيْرَهُ أَوْ دَعَا إِلَى هُدًى .
اس شخص کا بیان’ جو بھلائی کے کسی کام یا اُس کے علاوہ (یعنی برائی) کا طریقہ آغاز کرے یا وہ ہدایت کی طرف دعوت دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 771
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ عَبْدِ قِيسٍ مُجْتَابِي النِّمَارِ، عَلَيْهِمْ أَثَرُ الضُّرِّ، فَسَاءَهُ مَا رَأَى مِنْ هَيْأَتِهِمْ، فَدَخَلَ مَنْزِلَهُ ثُمَّ خَرَجَ، فَأَمَرَ بِالصَّدَقَةِ وَحَرَّضَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ:" لِيَتَصَدَّقِ الرَّجُلُ مِنْ صَاعِ بُرِّهِ، وَلِيَتَصَدَّقْ مِنْ صَاعِ تَمْرِهِ". قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ بِصُرَّةٍ فَوَضَعَهَا، ثُمَّ تَتَابِعَ النَّاسُ حَتَّى اجْتَمَعَ شَيْءٌ مِنْ ثِيَابٍ وَطَعَامٍ. قَالَ: فَتَهَلَّلَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَارَ كَأَنَّهُ مُذْهَبَةٌ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كَانَ لَهُ أَجْرُهَا وَأَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا".
قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ان لوگوں نے دھاری دار اونی چادریں اوڑھی ہوئی تھیں اور تنگی کے آثار ان پر نمایاں تھے، ان کی صورتحال دیکھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو افسوس ہوا، آپ گھر تشریف لے گئے، پھر آپ تشریف لائے اور صدقہ کرنے کا حکم دیا، اور اس حوالے سے ترغیب دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی اپنی گندم کا ایک صاع صدقہ کر دے، کوئی کھجور کا ایک صاع صدقہ کر دے، راوی بیان کرتے ہیں: (سب سے پہلے) ایک شخص تھیلی لے کر آیا اور وہ رکھ دی، پھر لوگ یکے بعد دیگرے چیزیں لانے لگے، یہاں تک کہ کپڑوں اور اناج کی بہت سی چیزیں جمع ہو گئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک جگمگانے لگا، یوں جیسے وہ سونے کا بنا ہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی اچھے کام کا آغاز کرتا ہے اور اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا ہے، تو اُس شخص کو اس کام کا اجر ملتا ہے، اور ان لوگوں کی مانند بھی اجر ملتا ہے جنہوں نے اس پر عمل کیا ہو اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے، اور جو شخص کسی برے کام کا آغاز کرتا ہے اور اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا ہے تو اس کا گناہ اس شخص کو ہو گا اور ان لوگوں کا گناہ بھی ہو گا، جو اس پر عمل کریں گے، حالانکہ ان لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی غسان بن ربیع ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، دارقطنی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4386، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 245»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 772
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَلَهُ أَجْرُهَا مَا عُمِلَ بِهِ فِي حَيَاتِهِ وَبَعْدَ مَمَاتِهِ حَتَّى تُتْرَكَ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعَلَيْهِ إِثْمُهَا حَتَّى تُتْرَكَ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُ الْمُرَابِطِ حَتَّى يُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی اچھے طریقے کا آغاز کرتا ہے، اسے اس کا اجر ملتا ہے، جب تک اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد اس پر عمل کیا جاتا رہے، یہاں تک کہ اُسے ترک کر دیا جائے، اور جو شخص کسی برے طریقے کا آغاز کرتا ہے، تو جب تک اسے ترک نہیں کیا جاتا، اس کا گناہ اس شخص کے ذمہ لازم ہوتا ہے جو شخص اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جاتا ہے، اس کے لیے پہریدار کا عمل جاری رہتا ہے، یہاں تک کہ قیامت کے دن اُسے دوبارہ زندہ کیا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 772]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 773
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى فَاتُّبِعَ عَلَيْهِ كَانَ لَهُ مِثْلُ أُجُورِهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ كَانَ عَلَيْهِ مِثْلُ أَوْزَارِهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ہدایت کی طرف دعوت دیتا ہے اور پھر اس (ہدایت) کی پیروی کی جاتی ہے، تو ان لوگوں کے اجر کی مانند اُسے بھی اجر ملتا ہے، حالانکہ اُن لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے، اور جو شخص کسی گمراہی کی طرف دعوت دیتا ہے، تو اُن لوگوں کے گناہ کی مانند، اسے بھی گناہ ہوتا ہے، حالانکہ اُن لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 773]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 774
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِنَّ ابْنَ آدَمَ الَّذِي قَتَلَ أَخَاهُ لَيُقَاسِمُ أَهْلَ النَّارِ نِصْفَ عَذَابِهِمْ قِسْمَةً صِحَاحًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَ لِشَيْخِ الْبَزَّارِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَطَّارِ، يَرْوِي عَنْ عَفَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام کا وہ بیٹا جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا، وہ اہل جہنم کے عذاب کے نصف حصے کا حصہ دار ہو گا، جو برابر کا حصہ ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ میں نے کسی ایسے شخص کو نہیں دیکھا، جس نے امام بزار کے استاد عبداللہ بن اسحاق عطار کے حالات نقل کیے ہوں، اُن صاحب نے عفان نامی راوی سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 774]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 190»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 775
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - وَكَانَ شَيْخًا قَدِيمًا - قَالَ: كُنَّا مَعَ طَاوُسٍ فِي الْمَقَامِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: قَوْمٌ أَخْذَهَمُ ابْنُ هِشَامٍ فِي سَبَبٍ فَطَوَّقَهُمْ، فَسَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ لَمْ يَكُنْ يَمُوتُ حَتَّى يُصِيبَهُ ذَلِكَ" قَالَ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ: فَأَنَا رَأَيْتُ ابْنَ هِشَامٍ حِينَ عُزِلَ، فَأَتَى عُمَّالُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ فَطَوَّقُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
بشر بن عبیداللہ، جو ایک پرانے بزرگ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ طاؤس کے ہمراہ ایک جگہ پر تھے، انہوں نے دریافت کیا: یہ کیا معاملہ ہے؟ ایک شخص نے بتایا: یہ سب وہ لوگ ہیں، جنہیں ابن ہشام نے کسی جرم میں پکڑا ہے، اور ان کے گلے میں طوق ڈال دیے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے طاؤس کو سنا، اُنہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اس امت میں کوئی نئی چیز ایجاد کرے گا، وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اُسے وہ چیز لاحق نہیں ہو گی“ بشر بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابن ہشام کو دیکھا، جب اُسے معزول کیا گیا، تو ولید بن عبدالملک کے اہلکار آئے اور اُنہوں نے ابن ہشام کے گلے میں طوق ڈال دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبیداللہ ہے، ابن حبان کہتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 775]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10991 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابُ حِفْظُ الْعِلْمِ .
علم کو یاد رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 776
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِابْنِ عَبَّاسٍ:" يَا غُلَامُ، يَا غُلَيِّمُ - أَوْ يَا غُلَيْمُ، يَا غُلَامُ - احْفَظْ عَنِّي كَلِمَاتٍ". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الْمُعْجَمِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَقَوْلُهُ:" فِي الْمُعْجَمِ" يَعْنِي مُعْجَمَ أَبِي يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا: اے لڑکے! اے چھوٹے لڑکے! (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اے چھوٹے لڑکے! اے لڑکے! میری کچھ باتیں یاد رکھنا!۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو معجم میں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اُن کا یہ کہنا: جو ”معجم“ میں ہے، اس سے مراد ”معجم ابویعلیٰ“ ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 776]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى مسند 1094 اورده المؤلف فى المقصد العلى 89، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابُ الطِّيبِ عِنْدَ التَّحْدِيثِ .
بات چیت کرتے ہوئے خوشبو لگانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 777
عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسًا دَعَا بِطِيبٍ، فَمَسَحَ بِيَدَيْهِ وَعَارِضَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ثابت بیان کرتے ہیں: جب میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا، تو وہ خوشبو منگوا کر اپنے ہاتھوں اور رخساروں پر لگاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 777]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3479 اورده المؤلف فى المقصد العلي 84»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ .
کتاب و سنت پر عمل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 778
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا كَالْمُوَدِّعِ، فَقَالَ:" أَنَا النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ - قَالَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَلَا نَبِيَّ بَعْدِي، أُوتِيتُ فَوَاتِحَ الْكَلِمِ وَجَوَامِعَهُ، وَعَلِمْتُ خَزَنَةَ النَّارِ وَحَمَلَةَ الْعَرْشِ، وَتُجُوِّزُ بِي، وَعُوفِيتُ وَعُوفِيَتْ أُمَّتِي، فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا مَا دُمْتُ فِيكُمْ، فَإِذَا ذُهِبَ بِي فَعَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو یوں محسوس ہو رہا تھا، جیسے آپ الوداع کہنے لگے ہیں، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں امّی نبی ہوں“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر فرمایا:)“”“”میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا، مجھے واضح اور جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں، مجھے جہنم کے نگران فرشتوں اور عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کا علم ہے، اور مجھے سہولت دی گئی، مجھے عافیت عطا کی گئی اور میری اُمت کو عافیت عطا کی گئی، جب تک میں تمہارے درمیان موجود ہوں، تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو اور جب میں رخصت ہو جاؤں گا، تو تم پر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی پیروی کرنا لازم ہے، تم اس کے حلال کو حلال قرار دینا اور اس کے حرام کو حرام قرار دینا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 778]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المستد 183»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 779
وَعَنِ ابْنِ شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ طَرْفُهُ بِيَدِ اللَّهِ وَطَرْفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَتَمَسَّكُوا بِهِ، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَضِلُّوا، وَلَنْ تَهْلِكُوا بَعْدَهُ أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن شریح خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قرآن، اس کی ایک طرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایک طرف تمہارے ہاتھوں میں ہے، تم اسے مضبوطی سے تھام کے رکھو! اس کے بعد تم کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے اور کبھی بھی ہلاکت کا شکار نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 188/22، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 122»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 780
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْجُحْفَةِ، فَقَالَ:" أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَأَنَّ الْقُرْآنَ جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟" قُلْنَا: بَلَى. قَالَ:" فَأَبْشِرُوا ; فَإِنَّ الْقُرْآنَ طَرْفُهُ بِيَدِ اللَّهِ وَطَرْفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَتَمَسَّكُوا بِهِ، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَهْلِكُوا وَلَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جحفہ کے مقام پر موجود تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، بے شک میں اللہ کا رسول ہوں، بے شک قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے، ہم نے عرض کی: جی ہاں! (یعنی ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم یہ خوشخبری حاصل کرو! اس قرآن کی ایک طرف، اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایک طرف تمہارے ہاتھ میں ہے، تم اسے مضبوطی سے تھام کے رکھو! اس کے بعد تم کبھی ہلاکت کا شکار نہیں ہو گے اور کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبادہ زرقی ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1539 اخرجه الإمام الطبراني فى معجمه الصغير 98/2 أورده المؤلف فى كشف الاستار 120»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں