🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ وَمُضَاجَعَتِهَا .
حیض والی عورت کے ساتھ مباشرت کرنا اور اس کے ساتھ لیٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1553
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يَتَّقِي سَوْرَةَ الدَّمِ ثَلَاثًا، ثُمَّ يُبَاشِرُ بَعْدَ ذَلِكَ.
قُلْتُ: لَهَا حَدِيثٌ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ وَغَيْرِهِ خَلَا قَوْلِهَا: يَتَّقِي سَوْرَةَ الدَّمِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین دن تک خون کے زیادہ ہونے کی وجہ سے احتیاط کرتے تھے، اس کے بعد آپ مباشرت کر لیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے
یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہے: ”تین دن تک خون سے بچتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اور اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1553]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
101. بَابٌ فِي دَمِ الْحَائِضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ .
حیض والی عورت کا خون کپڑے پر لگ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1554
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ. قَالَ:" فَإِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي مَوْضِعَ الدَّمِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لَمْ يَخْرُجْ أَثَرُهُ؟ قَالَ:" يَكْفِيكِ الْمَاءُ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خولہ بنت یسار، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے، اسی میں مجھے حیض آ جاتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم پاک ہو جاؤ، تو خون کی جگہ کو دھو لو اور پھر اُس کپڑے میں نماز ادا کر لو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر اس کا نشان ختم نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے لیے پانی کفایت کر جائے گا، اور اُس کا نشان تمہیں نقصان نہیں دے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1554]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند ابي بريرة رضى الله عنه 8586 سنن ابي داؤد كتاب الطهارة باب المراة تغسل ثوبها الذى تلبسه فى حيضها 313 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب الصلاة بالنجاسة وموضع الصلاة من مسجد وغيره باب ذكر البيان ان الدم إذا بقى اثره فى الثوب بعد 3830، أخرجه مسند أحمد برقم: 8549»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1555
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحِيضُ وَلَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ. قَالَ:" اغْسِلِيهِ وَصَلِّي فِيهِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَتَعَاقَبُهُ أَثَرُ الدَّمِ. قَالَ:" لَا يَضُرُّكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے حیض آ جاتا ہے اور میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کو دھو کر اُس میں نماز ادا کر لو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے بعد خون کا نشان باقی رہ جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا۔ یہی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1555]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1556
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ فِي الثَّوْبِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ طُهْرِهَا غَسَلَتْ مَا أَصَابَهُ، ثُمَّ صَلَّتْ فِيهِ، وَإِنَّ إِحْدَاكُنَّ الْيَوْمَ تُفَرِّغُ خَادِمَهَا لِغَسْلِ ثِيَابِهَا يَوْمَ طُهْرِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم میں سے کسی ایک عورت کو کپڑوں میں حیض آ جاتا، پھر جب اس کے طہر کا دن ہوتا، تو اس کپڑے پر جو لگا ہوتا، وہ اس کو دھو لیتی تھی اور پھر اسی کپڑے میں نماز ادا کر لیتی تھی، اور آج تم لوگوں کی یہ حالت ہے کہ تم میں سے کوئی ایک عورت اپنے طہر کے دن کے لیے، اپنی خادمہ کو صرف اس کام کے لیے مخصوص رکھتی ہے، تاکہ وہ اس کے (حیض والے) کپڑے دھو دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1556]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
102. بَابُ دُخُولِ الْحَائِضِ الْمَسْجِدَ .
حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1557
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ:" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ"، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَحْدَثْتُ، فَقَالَ:" أَوَحَيْضَتُكِ فِي يَدِكِ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: مجھے مسجد میں سے چٹائی پکڑا دو! انہوں نے عرض کی: مجھے حدث (یعنی حیض) لاحق ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم كتاب الحيض باب جواز غسل الحائض راس زوجها وترجيله وطهارة سورها والاتكاء فى 476 مستخرج ابي عوانة مبتدا كتاب الحيض والاستحاضة بيان إباحة شرب سور الحائض 698 صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب الحيض والاستحاضة ذكر الإخبار عن استخدام المرء المراة الحائض فى اسبابه حديث 1372 سنن الدارمي كتاب الطهارة باب الحائض تبسط الخمرة 804 مصنف عبد الرزاق الصنعاني كتاب الحيض، باب ترجيل الحائض 1213 مصنف ابن ابي شيبة كتاب صلاة التطوع والإمامة وابواب متفرقة فى الحائض تناول الشيء من المسجد 7301 السنن الكبرى للنسائى ذكر ما ينقض الوضوء وما لا ينقضه استخدام الحائض 258 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب الغسل من الجنابة باب ليست الحيضة فى اليد والمومن لا ينجس، 856 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما 5434، أخرجه صحيح مسلم برقم: 298، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5359»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1558
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ:" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ". قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ:" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: مجھے چٹائی پکڑا دو! اُنہوں نے عرض کی: میں حائضہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1558]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1559
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِخَادِمِهِ:" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ"، فَقَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ:" نَاوِلِينِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم (یعنی کنیز) سے فرمایا: مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو، اس کنیز نے عرض کی: میں حائضہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے (پھر بھی چٹائی) پکڑا دو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1559]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
103. بَابُ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ .
کافر شخص کا اسلام قبول کرنے پر غسل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1560
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ أُثَالٍ - أَوْ أُثَالَةَ - أَسْلَمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبُوا بِهِ إِلَى حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ، فَمُرُوهُ أَنْ يَغْتَسِلَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" بِمَاءٍ وَسِدْرٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثمامہ بن اثال، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: اثالہ، نے اسلام قبول کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے بنوفلاں کے باغ میں لے جاؤ، اور اسے یہ ہدایت کرو کہ یہ غسل کر لے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے (غسل کر لے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7977»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1561
وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى: لَمَّا أَسْلَمَ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ أَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَغْتَسِلَ وَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَفَّهُ غَيْرُهُمَا مِنْ غَيْرِ نِسْبَةٍ إِلَى كَذِبٍ، وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: فَإِنْ كَانَ هُوَ الْعُمَرِيَّ فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، امام ابویعلیٰ نے یہ روایت نقل کی ہے: جب ثمامہ بن اثال نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا کہ وہ غسل کر کے دو رکعات ادا کرے۔
امام أحمد اور امام بزار کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے، جسے یحیی بن معین اور ابو أحمد بن عدی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ان دونوں کے علاوہ حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، لیکن اس کی نسبت جھوٹ کی طرف نہیں کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے (اپنی سند میں) یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک شخص کے حوالے سے، سعید مقبری سے منقول ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اگر تو یہ (شخص) عمری ہے، تو پھر یہ حدیث حسن ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1561]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1562
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: لَمَّا أَسْلَمْتُ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِيَ:" اغْتَسِلْ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَأَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عَمَّارٍ الْوَاعِظُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تم پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کرو، اور اپنے آپ سے زمانہ کفر کے بال دور کر دو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمار واعظ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6487»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں