🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابٌ فِي الْفَأْرَةِ وَالنَّجَاسَةِ تَقَعُ فِي الطَّعَامِ أَوِ الشَّرَابِ .
چوہے یا نجاست کا کھانے یا پینے کی چیز گر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1593
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ عَجِينٍ وَقَعَ فِيهِ قَطَرَاتٌ مِنْ دَمٍ، فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَكْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَقَالَ دُحَيْمٌ: ثِقَةٌ، وَكَانَ لَهُ أَحَادِيثُ يَغْلِطُ فِيهَا، وَأَثْنَى عَلَيْهِ هُشَيْمٌ خَيْرًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گوندھے ہوئے آٹے کے بارے میں دریافت کیا گیا، جس میں خون کے چند قطرے گر جاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کھانے سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، جسے ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، دحیم کہتے ہیں: یہ ثقہ ہے، اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں، جن میں یہ غلطی کرتا ہے، ہشیم نے اس کی اچھائی کے ہمراہ تعریف بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1593]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8235»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
113. بَابٌ فِي سُؤْرِ الْكَافِرِ .
کافر کے جوٹھے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1594
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرَّ عَلَيَّ الشَّيْطَانُ فَأَخَذْتُهُ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى لَأَجِدُ بَرْدَ لِسَانِهِ فِي يَدِي، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي أَوْجَعْتَنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعبیدہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان میرے پاس سے گزرا، تو میں نے اُسے پکڑ لیا اور اس کی گردن دبائی، یہاں تک کہ اُس کی زبان کی ٹھنڈک، مجھے اپنے ہاتھ پر محسوس ہوئی، اُس نے کہا: آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے، آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1594]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب التاريخ، ذكر خنق المصطفى صلى الله عليه وسلم الشيطان الذى كان يؤذيه حديث 6510 السنن الكبرى للنسائى كتاب السهو الأخذ بحلق الشيطان 546 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن مسعود رضى الله تعالى عنه 3811 مسند عبد بن حميد من مسند ابي سعيد الخدري حديث 947 مسند أبى يعلى الموصلي مسند ابي بريرة 5814 المعجم الاوسط للطبراني باب العين من بقية من اول اسمه ميم من اسمه موسيٰ 8381، أخرجه مسند أحمد برقم: 3916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لانقطاعہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں