الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابٌ فِي الْأَرْضِ تُصِيبُهَا النَّجَاسَةُ .
جب زمین پر نجاست لگ جائے
حدیث نمبر: 1583
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طَهِّرُوا أَفْنِيَتُكُنَّ ; فَإِنَّ الْيَهُودَ لَا تُطَهِّرُ أَفْنِيَتَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے صحنوں کو پاک رکھو، کیونکہ یہودی اپنے صحن صاف نہیں رکھتے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کے استاد کے علاوہ، اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1583]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کے استاد کے علاوہ، اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1583]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
110. بَابٌ فِي السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ .
بلی اور کتے کا حکم
حدیث نمبر: 1584
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ أَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ. وَمَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لِغَيْرِ صَيْدٍ وَلَا زَرْعٍ وَلَا غَنَمٍ أَوَى إِلَيْهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ أُحُدٍ، وَإِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِحْدَاهُنَّ بِالْبَطْحَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ الْجَارُودِ عَنْ إِسْرَائِيلَ، وَالْجَارُودُ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ الْجَارُودِ عَنْ إِسْرَائِيلَ، وَالْجَارُودُ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے ایک باقاعدہ قسم کی مخلوق نہ ہوتے، تو میں اُنہیں مار دینے کا حکم دیتا، البتہ تم اُن میں سے کالے سیاہ کتے کو مار دو، جو شخص شکار کے علاوہ، یا کھیت، یا بکریوں کی حفاظت کے علاوہ، کتا پالتا ہے، تو روزانہ اُس کی طرف احد پہاڑ جتنا گناہ کا قیراط آ جاتا ہے اور جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈال دے، تو آدمی اُسے سات مرتبہ دھوئے، جن میں سے ایک مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”معجم اوسط“ میں، جارود کے حوالے سے، اسرائیل سے نقل کی ہے، جارود نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1584]
یہ روایت امام طبرانی نے ”معجم اوسط“ میں، جارود کے حوالے سے، اسرائیل سے نقل کی ہے، جارود نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب الحظر والإباحة باب قتل الحيوان ذكر الإخبار عما اراد المصطفى صلى الله عليه وسلم زجره عن 5734 سنن الدارمي ومن كتاب الصيد باب فى قتل الكلاب 1987 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الصيد ما قالوا فى قتل الكلاب 19519 السنن الكبرى للنسائى كتاب الصيد صفة الكلاب التى امر بقتلها 4656 السنن الكبرى للبيهقى كتاب البيوع، جماع ابواب بيوع الكلاب وغيرها مما لا يحل باب ما جاء فيما يحل اقتناءه من الكلاب 10326 مسند احمد بن حنبل مسند المدنيين حديث عبد الله بن مغفل المزني عن النبى صلى الله عليه حديث 16490 مسند ابن الجعد حديث المبارك بن فضالة بن ابي امية مولى عمر بن الخطاب حديث 2672 مسند عبد بن حميد عبد الله بن مغفل حديث 504 مسند أبى يعلى الموصلي اول مسند ابن عباس 2385 المعجم الاوسط للطبراني باب الألف من اسمه احمد 510 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس الله عنهما عكرمة عن ابن عباس، 11768، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1585
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السِّنَّوْرُ سَبُعٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْوُضُوءُ بِفَضْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْوُضُوءُ بِفَضْلِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک محلے میں تشریف لائے، جس سے پہلے ایک اور محلہ بھی تھا وہاں کے لوگوں کو یہ بات گراں گزری، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ فلاں محلے میں تشریف لائے ہیں، اور ہمارے محلے میں تشریف نہیں لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے محلے میں کتا تھا، لوگوں نے عرض کی: تو اُن کے محلے میں بلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلی، ایک درندہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے اور وہ ضعیف ہے، بلی کے بچائے ہوئے (یعنی جوٹھے) پانی کے ذریعے وضو کرنے سے متعلق حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1585]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1586
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ غُسِلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے، تو اُسے سات مرتبہ دھویا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اور اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1586]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11566»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1587
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ"، أَحْسَبُهُ قَالَ:" إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" إِحْدَاهُنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الْبَزَّارِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" إِحْدَاهُنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الْبَزَّارِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے، تو آدمی کو اس برتن کو سات مرتبہ دھونا چاہیے“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جن میں سے ایک مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں۔ ”جن میں سے ایک مرتبہ۔۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے استاد کے علاوہ، اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1587]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 279، وأخرجه سنن النسائي برقم: 339، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9227، 9968، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 588، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 98، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1348، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
111. بَابٌ فِيمَنْ رَكِبَ حِمَارًا فَعَرِقَ .
جو شخص گدھے پر سوار ہو اور اسے پسینہ آ جائے
حدیث نمبر: 1588
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حِمَارٍ يُقَالُ لَهُ: يَعْفُورٌ فَعَرِقْتُ، فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَغْتَسِلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَأَبُو زُرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَأَبُو زُرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں گدھے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، اُس گدھے کا نام ”یعفور“ تھا، مجھے پسینہ آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں غسل کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک ہے، جسے امام أحمد، یحیی اور ابوزرعہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1588]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما الضحاك، 12437»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
112. بَابٌ فِي الْفَأْرَةِ وَالنَّجَاسَةِ تَقَعُ فِي الطَّعَامِ أَوِ الشَّرَابِ .
چوہے یا نجاست کا کھانے یا پینے کی چیز گر جانا
حدیث نمبر: 1589
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْفَأْرَةِ تَمُوتُ فِي الطَّعَامِ أَوِ الشَّرَابِ، أَأَطْعَمُهُ؟ قَالَ: لَا، زَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اُس چوہے کے بارے میں دریافت کیا، جو کھانے یا پینے کی چیز میں مر جاتا ہے، کیا میں اس چیز کو کھا لوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1589]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1589]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1590
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا اسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ فَأْرَةٍ سَقَطَتْ فِي سَمْنٍ لَهُمْ جَامِدٍ، فَقَالَ:" أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَكُلُوا سَمْنَكُمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ خَلَا أَنَّهَا هِيَ السَّائِلَةُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيِّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَرَوَى عَنْهُ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس چوہے کا حکم دریافت کیا، جو جمے ہوئے گھی میں گر گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چوہے کو، اور اس کے آس پاس والے گھی کو پھینک دو، اور اپنا گھی کھا لو!
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ ذکر نہیں ہے کہ سوال کرنے والی خود سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے ’ محمد بن مصعب قرقسانی سے نقل کی ہے، اس شخص کو امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس سے روایت نقل کی ہے، یحییٰ بن معین اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1590]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار مسند النساء حديث ميمونة بنت الحارث الهلالية زوج النبى صلى الله عليه وسلم 26240 السنن الكبرى للبيهقي كتاب الضحايا جماع ابواب ما لا يحل اكله وما يجوز للمضطر من الميتة باب السمن او الزيت تموت فيه فارة 18244 مؤطا مالك كتاب الاستئذان، باب ما جاء فى الفارة تقع فى السمن 1764 سنن الدارمي كتاب الطهارة باب الفارة تقع فى السمن 771 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الاطعمة ما قالوا فى الفارة تقع فى السمن 23878 السنن الكبرى للنسائي كتاب الفرع والعتيرة الفارة تقع فى السمن 4453 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الضحايا جماع ابواب ما لا يحل اكله وما يجوز للمضطر من الميتة باب السمن او الزيت تموت فيه فارة 18245 مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، مسند النساء حديث ميمونة بنت الحارث الهلالية زوج النبى صلى الله عليه وسلم 26234 مسند الحميدى احاديث ميمونة بنت الحارث زوج النبى صلى الله عليه وسلم، 307 مسند أبى يعلى الموصلي حديث ميمونة زوج النبى صلى الله عليه وسلم حديث 6918 المعجم الاوسط للطبراني باب الحاء من اسمه الحسن 3494 المعجم الكبير للطبراني باب الياء ما اسندت ميمونة زوج النبى صلى الله عليه وسلم ما روي ابن عباس 19859، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5220، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1798، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4259، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26263، 26307، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2083، 2085، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3437»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1591
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: الْفَأْرَةُ تَقَعُ فِي الْإِدَامِ، فَقَالَ:" أَلْقِهَا عَنْكَ، ثُمَّ اغْرِفْ بِكَفَّيْكَ ثَلَاثَ غُرُفَاتٍ، ثُمَّ كُلْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے بتایا: چوہا سالن میں گر گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پھینک دو! پھر اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے تین مرتبہ اس کو لو، اور اُسے کھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1591]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1591]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1592
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ، فَقَالَ:" اطْرَحُوهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَكُلُوهُ إِنْ كَانَ جَامِدًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَ مَائِعًا؟ قَالَ:" انْتَفِعُوا بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ: كَانَ بِإِفْرِيقِيَّةَ وَكَانَ ثِقَةً، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ: كَانَ بِإِفْرِيقِيَّةَ وَكَانَ ثِقَةً، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو گھی میں گر گیا تھا، تو آپ نے فرمایا: اُسے نکالو اور اُس کے اردگرد کے گھی کو بھی نکال لو، اور باقی بچ جانے والے گھی کو کھا لو، اگر وہ جما ہوا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر وہ مائع ہوتا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُس سے نفع حاصل کر لو (یعنی کھانے کے علاوہ کسی اور مصرف میں استعمال کر لو!)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالجبار بن عمر ہے، محمد بن سعد بیان کرتے ہیں: وہ افریقہ میں تھا، اور ثقہ تھا، ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1592]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3101، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3930»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف