🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
242. بَابُ التَّبْكِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے لئے جلدی جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3085
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُتَعَجِّلُ فِي الْجُمُعَةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً، وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي الثَّوْرَ، وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي شَاةً، وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي دَجَاجَةً".
انہوں نے اس سند کے ساتھ سیدنا ابوامامہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے:“”“”جمعہ کے لئے جلدی جانے والا اونٹ کی قربانی کرنے والے کی مانند ہے، اس کے بعد والا بیل کی قربانی (یعنی صدقہ) کرنے وانے کی مانند ہے، اس کے بعد والا بکری کی قربانی کروانے کی مانند ہے، اس کے بعد والا مرغی کی قربانی کرنے والے کی مانند ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3085]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح لوجود شاهدٍ له فی الصحیحین
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3086
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَبْعَثُ الْمَلَائِكَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ يَكْتُبُونَ الْقَوْمَ الْأَوَّلَ وَالثَّانِي وَالثَّالِثَ وَالرَّابِعَ وَالْخَامِسَ وَالسَّادِسَ، فَإِذَا بَلَغُوا السَّابِعَةَ كَانُوا بِمَنْزِلَةٍ مِنْ قُرْبِ الْعَصَافِيرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ بَشِيرِ بْنِ [ عَوْنٍ ] الْقُرَشِيِّ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: رَوَى نَحْوَ مِائَةِ حَدِيثٍ، كُلُّهَا مَوْضُوعَةٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن فرشتوں کو مساجد کے دروازوں پر بھیجتا ہے، جو لوگوں میں پہلے دوسرے نمبر پر تیسرے نمبر پر چوتھے نمبر پر پانچویں نمبر پر اور چھٹے نمبر پر آنے والے لوگوں کے نام نوٹ کرتے ہیں جب وہ ساتویں نمبر پر پہنچتے ہیں تو وہ چڑیوں کی قربانی کرنے والے کی مانند ہو جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بشیر بن عون قرشی کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں: اس نے تقریبا ایک سو احادیث روایت کی ہیں، اور وہ ایجاد کی ہوئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3086]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3087
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَغَدَا وَابْتَكَرَ ثُمَّ جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ الْإِمَامِ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ خَطَاهَا عَمَلُ سَنَةٍ ؛ صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرنے اور سر دھوئے اور جلدی جائے اور امام کے قریب بیٹھے اور غور سے خطبہ سنے اور خاموش رہے، تو اسے اپنے اٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں ایک سال کے عمل کا یعنی سال بھر کے روزوں اور قیام کا ثواب ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3087]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15740، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7134»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3088
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ وَغَدَا وَابْتَكَرَ وَدَنَا مِنَ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ خَطَاهَا إِلَى الْمَسْجِدِ صِيَامَ سَنَةٍ وَقِيَامَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَنَاحٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص (جمعہ کے دن) غسل کرے اور سر کو دھوئے اور جائے اور جلدی جائے اور امام کے قریب رہے، اور خاموش رہے، اور جمعہ کے دن کوئی لغو حرکت نہ کرے تو اس کے مسجد کی طرف اٹھائے جانے والے ہر ایک قدم کے عوض میں اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب نوٹ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن جناح ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3088]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4726»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3089
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: سَارِعُوا إِلَى الْجُمَعِ ؛ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْرُزُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ فِي كَثِيبِ كَافُورٍ فَيَكُونُوا مِنْهُ فِي الْقُرْبِ عَلَى قَدْرِ تَسَارُعِهِمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَيُحْدِثُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُمْ مِنَ الْكَرَامَةِ شَيْئًا لَمْ يَكُونُوا رَأَوْهُ قَبْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَرْجِعُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ فَيُحَدِّثُونَهُمْ بِمَا أَحْدَثَ اللَّهُ لَهُمْ قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَدْ سَبَقَاهُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: رَجُلَانِ وَأَنَا الثَّالِثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُبَارِكَ فِي الثَّالِثِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عَنِ ابْنِ مَاجَهْ مَرْفُوعٌ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ فرماتے ہیں: جمعہ کی طرف جلدی جاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر جمعہ کے دن اہل جنت کے سامنے کافور کے بنے ہوئے ٹیلے پر آئے گا، اور وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اسی حساب سے مقرب ہوں گے جتنی جلدی وہ جمعہ کے لئے جایا کرتے تھے اللہ تعالی ان کے لئے ایسی عزت افزائی ظاہر کرے گا کہ انہوں نے اس جیسی کوئی چیز اس سے پہلے نہیں دیکھی ہو گی پھر جب وہ لوگ اپنے اہل خانہ کی طرف واپس جائیں گے تو انہیں یہ بتائیں گے کہ اللہ تعالی نے ان پر کیا انعام و اکرام کیا ہے راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ مسجد میں داخل ہوئے تو جمعہ کے دن اُن سے پہلے دو افراد آ چکے تھے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو آدمی پہلے آ گئے ہیں (میں تیسرا ہوں) اگر اللہ نے چاہا تو وہ تیسرے میں بھی برکت رکھے گا (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے منقول ایک حدیث امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، جو ”مرفوع“ روایت ہے، اور اس سے زیادہ مختصر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3089]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9169»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
243. بَابُ التَّحَلُّقِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن حلقے بنانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3090
عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُتَحَلَّقُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ خُرُوجِ الْإِمَامِ، وَلْيُقْبِلُوا عَلَى الْقِبْلَةِ، وَلَا يَوْمَ الْعِيدِ بَعْدَ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ رَوَى أَحَادِيثَ مَوْضُوعَةً بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جمعہ کے دن امام کے آنے سے پہلے حلقے نہ بنائے جائیں بلکہ قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھا جائے اور عید کے دن نماز کے بعد حلقے نہ بنائے جائیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے، اور وہ اس سند کے ساتھ موضوع احادیث روایت کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3090]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
244. بَابٌ فِيمَنْ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
جو شخص جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3091
عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الَّذِي يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَيْنِ بَعْدَ خُرُوجِ الْإِمَامِ كَالْجَارِّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ارقم بن ابوارقم جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک وہ شخص جو جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے، اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی ڈال لیتا ہے، اور ایسا امام کے آنے کے بعد کرتا ہے، تو اس کی مثال آگ میں اپنی انتڑیاں گھسیٹنے والے شخص کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3091]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند المكيين حديث الارقم بن ابى الارقم 15175) المعجم الكبير للطبراني باب من اسمه اقرم واحد الارقم بن ابى الارقم المخزومي بدرى 904، المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب معرفة الصحابة رضى الله عنهم ذكر الارقم بن ابى الارقم المخزومي رضى الله عنه 6149، أخرجه مسند أحمد برقم: 15021، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 908»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3092
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاتَهُ قَالَ:" مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُجَمِّعَ مَعَنَا؟"قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ حَرَصْتُ أَنْ أَضَعَ نَفْسِي بِالْمَكَانِ الَّذِي تَرَى قَالَ:" قَدْ رَأَيْتُكَ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ وَتُؤْذِيهِمْ، مَنْ آذَى مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِي وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: كَانَ يُخْطِئُ كَثِيرًا فَاسْتَحَقَّ التَّرْكَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے اسی دوران ایک شخص آیا اور لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ کر بیٹھ گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے فلاں کیا وجہ بنی کہ تم نے ہمارے ساتھ جمعہ ادا نہیں کیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری یہ خواہش تھی کہ میں کسی ایسی جگہ پر بیٹھوں جسے آپ دیکھ رہے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں دیکھا کہ تم لوگوں کی گردنیں پھلانگ رہے تھے، اور انہیں اذیت پہنچا رہے تھے جو شخص مسلمان کو اذیت پہنچاتا ہے وہ مجھے اذیت پہنچاتا ہے، اور جو شخص مجھے اذیت پہنچاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کو اذیت پہنچاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ بہت زیادہ غلطی کرتا تھا اس لئے ترک کیے جانے کا مستحق قرار پایا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3092]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3632»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3093
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَأْكُلْ مُتَّكِئًا وَلَا تَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زُرَيْقٍ قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم ٹیک لگا کر بیٹھ کر نہ کھاؤ اور جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زریق ہے ازدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3093]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 33»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
245. بَابٌ مِنْهُ فِيمَنْ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ .
اس شخص کا بیان جو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3094
عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا عُثْمَانُ بْنُ الْأَزْرَقِ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَفَضَّ وَقَعَدَ فِي الْمَسْجِدِ فَقُلْنَا: رَحِمَكَ اللَّهُ لَوْ كُنْتَ وَصَلْتَ إِلَيْنَا كَانَ أَرْفَقَ بِكَ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ [ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ] بَعْدَ خُرُوجِ الْإِمَامِ أَوْ فَرَّقَ بَيْنَ اثْنَيْنِ كَالْجَارِّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زَيْدٍ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
عمار بن سعد بیان کرتے ہیں: عثمان بن ازرق، جمعہ کے دن ہمارے پاس مسجد میں آئے امام اس وقت خطبہ دے رہا تھا وہ مسجد میں بیٹھ گئے ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے اگر آپ ہمارے پاس آ جاتے تو یہ آپ کے لئے زیادہ سہولت کا باعث ہوتا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص امام کے آ جانے کے بعد جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے یا دو آدمیوں کے درمیان جدائی ڈال دیتا ہے، تو اس کی مثال آگ میں اپنی انتڑیاں گھسیٹنے والے شخص کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زید ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3094]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں