الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
251. بَابُ وَقْتِ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کا وقت
حدیث نمبر: 3115
وَعَنْ بِلَالٍ أَنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذَا كَانَ الْفَيْءُ قَدْرَ الشِّرَاكِ إِذَا قَعَدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اذان اس وقت دیتے تھے جب سایہ تسے جتنا ہو جاتا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہو جاتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سعد بن عمار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3115]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سعد بن عمار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3115]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1075»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3116
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا نُجَمِّعُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں جمعہ ادا کرتے تھے پھر ہم واپس آ کر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3116]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3116]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13077، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8084»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3117
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ صَلَّى الْجُمُعَةُ فَنَرْجِعُ وَمَا نَجِدُ فَيْئًا نَسْتَظِلُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ ضَعَّفَهُ ابْنُ خِرَاشٍ، وَرَوَى عَنْهُ ابْنُ صَاعِدٍ، وَكَانَ يُفَخِّمُ أَمْرَهُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ [ وَقَالَ: يُخْطِئُ ] .

سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: جب سورج ڈھل جاتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز ادا کرتے تھے پھر جب ہم واپس آتے تھے تو ہمیں سایہ نہیں ملتا تھا جس کے سائے میں ہم آ سکیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلیمان ہے، جسے ابن خراش نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن صاعد نے اس سے روایت نقل کی ہے: وہ اس کے معاملے کو بڑا کرتے تھے ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے یہ غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3117]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6439»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3118
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الْجُمُعَةَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ تعالیٰ کی اقتداء میں جمعہ ادا کرتے تھے پھر واپس آ کے قیلولہ کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3118]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3118]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
252. بَابُ سَلَامِ الْخَطِيبِ .
خطیب کا سلام کرنا
حدیث نمبر: 3119
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَلَّمَ عَلَى مَنْ عِنْدَ مِنْبَرِهِ مِنَ الْجُلُوسِ فَإِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ تَوَجَّهَ إِلَى النَّاسِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن جب مسجد میں تشریف لاتے تھے تو منبر کے پاس موجود بیٹھے ہوئے افراد کو سلام کرتے تھے جب آپ منبر پر تشریف فرما ہو جاتے تھے تو لوگوں کی طرف رُخ کر کے انہیں سلام کرتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ انصاری ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3119]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6673، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6928»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
253. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
اس شخص کا بیان جو مسجد میں داخل ہو تو امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو
حدیث نمبر: 3120
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَا صَلَاةَ وَلَا كَلَامَ حَتَّى يَفْرُغَ الْإِمَامُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت منبر پر موجود ہو تو پھر امام کے فارغ ہونے تک نہ تو کوئی نماز ادا کی جائے گی، اور نہ ہی کلام کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن نہیک ہے، اور وہ متروک ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3120]

حدیث نمبر: 3121
وَعَنِ السُّلَيْكِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو اسے دو مختصر رکعت ادا کر لینی چاہئیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3121]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3121]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند جابر بن عبد الله رضى الله عنه 14914، سنن الدارقطنى اول كتاب الجمعة باب فى الركعتين إذا جاء الرجل والإمام يخطب . 1401، أخرجه مسند أحمد برقم: 14759، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6711»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3122
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ النُّعْمَانُ بْنُ قَوْقَلٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَلْيُخَفِّفْهُمَا".
قُلْتُ: لَيْسَ لِلنُّعْمَانِ بْنِ قَوْقَلٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ذِكْرٌ فِي الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَيْسَ لِلنُّعْمَانِ بْنِ قَوْقَلٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ذِكْرٌ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: سیدنا نعمان بن قوقل (جمعہ کے دن مسجد میں) داخل ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم دو رکعات ادا کر لو اور انہیں مختصر ادا کرنا جب کوئی شخص جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے دو رکعات ادا کر لینی چاہئیں، اور انہیں مختصر ادا کرنا چاہیے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس حدیث میں سیدنا نعمان بن قوقل کا ذکر نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3122]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
254. بَابُ الْإِنْصَاتِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
امام کے خطبے کے دوران خاموش رہنا
حدیث نمبر: 3123
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَهُوَ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ لَيْسَ لَهُ جُمُعَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن کلام کرے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو تو وہ اس گدھے کی مانند ہے، جس نے بوجھ اٹھایا ہوا ہو اور جو شخص اس سے یہ کہے کہ تم خاموش رہو اس کا جمعہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3123]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2034، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12563»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3124
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا عَلَى الْمِنْبَرِ فَخَطَبَ النَّاسَ وَتَلَا آيَةً، وَإِلَى جَنْبِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ فَقُلْتُ لَهُ: يَا أُبَيُّ مَتَى أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ؟ قَالَ: فَأَبَى أَنْ يُكَلِّمَنِي ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَبَى أَنْ يُكَلِّمَنِي حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أُبَيٌّ: مَا لَكَ مِنْ جُمُعَتِكَ إِلَّا مَا لَغَيْتَ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِئْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ فَقُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ ؛ إِنَّكَ تَلَوْتَ آيَةً وَإِلَى جَنْبِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ فَقُلْتُ لَهُ: مَتَى أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَأَبَى أَنْ يُكَلِّمَنِي حَتَّى إِذَا نَزَلْتَ زَعَمَ أُبَيٌّ أَنَّهُ لَيْسَ لِي مِنْ جُمُعَتِي إِلَّا مَا لَغَيْتَ فَقَالَ:" صَدَقَ أُبِيٌّ إِذَا سَمِعْتَ إِمَامَكَ يَتَكَلَّمُ فَأَنْصِتْ حَتَّى يَفْرُغَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہو کر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے آپ نے ایک آیت تلاوت کی میرے پہلو میں سیدنا ابی بن کعب موجود تھے میں نے ان سے کہا: اے سیدنا ابی یہ آیت کب نازل ہوئی ہے، تو انہوں نے میرے ساتھ کوئی بات نہیں کی پھر میں نے ان سے سوال کیا تو پھر انہوں نے میرے ساتھ کوئی بات نہیں کی یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے تو سیدنا ابی نے فرمایا: تمہارے اس جمعہ میں سے تمہارے حصے میں صرف لغو حرکت آئی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو بتایا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک آیت تلاوت کی تھی میرے پہلو میں سیدنا ابی بن کعب موجود تھے میں نے ان سے دریافت کیا: یہ آیت کب نازل ہوئی، تو انہوں نے میرے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی یہاں تک کہ جب آپ منبر سے نیچے تشریف لے آئے تو سیدنا ابی کا یہ کہنا تھا: اس جمعے میں سے میرا حصہ صرف وہ حرکت ہے، جو میں نے لغو حرکت کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابی نے ٹھیک کہا: ہے، جب تم اپنے امام کو کلام کرتے ہوئے سنو تو تم اس کے فارغ ہونے تک خاموش رہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3124]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21223»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔