🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
254. بَابُ الْإِنْصَاتِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
امام کے خطبے کے دوران خاموش رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3135
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَفَى لَغْوًا أَنْ تَقُولَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ فِي الْجُمُعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لغو حرکت ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جمعہ کے دن جب امام آ چکا ہو تو تم اپنے ساتھی سے یہ کہو: کہ تم خاموش ہو جاؤ!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3135]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
255. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3136
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ وَهُوَ يَسْتَخْبِرُ النَّاسَ يَسْأَلُهُمْ عَنْ أَخْبَارِهِمْ وَأَسْعَارِهِمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو سنا وہ منبر پر موجود تھے مؤذن اقامت کہہ رہا تھا اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ لوگوں سے معلومات لے رہے تھے وہ ان سے ان کے معاملات اور ان کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کر رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3136]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
256. بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا وَالْجُلُوسِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ .
کھڑے ہو کر خطبہ دینا اور دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3137
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: کہ آپ جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے پھر آپ بیٹھ جاتے تھے پھر کھڑے ہو کر (دوسرا) خطبہ ارشاد فرماتے تھے
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3137]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 2259 المعجم الكبير للطبرانى باب الجيم باب من اسمه جابر زائدة بن قدامة حديث 1899 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الجمعة من كان يخطب قائما 5114، أخرجه مسند أحمد برقم: 2318، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11517، 11579، 12091، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6736، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1537/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3138
وَفِي الْبَزَّارِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجِلْسَةٍ.
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرماتے تھے جن کے درمیان بیٹھ کر آپ فصل کرتے تھے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3138]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3139
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ لِلْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے لئے دو خطبے دیتے تھے، اور ان دونوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3139]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6661»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3140
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ قَائِمًا وَشَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَجْهَلِ السُّنَّةَ وَلَكِنِّي كَبِرَتْ سِنِّي وَرَقَّ عَظْمِي وَكَثُرَتْ حَوَائِجُكُمْ فَأَرَدْتُ أَنْ أَقْضِيَ بَعْضَ حَوَائِجِكُمْ قَاعِدًا ثُمَّ أَقُومُ فَآخُذُ نَصِيبِي مِنَ السُّنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا وہ منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے میں سیدنا معاویہ کے پاس بھی موجود تھا وہ بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے انہوں نے ارشاد فرمایا: میں سنت سے ناواقف نہیں ہوں لیکن میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، اور میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، اور تم لوگوں کے معاملات بہت زیادہ ہیں، اور میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں بیٹھ کر تم لوگوں کے کچھ معاملات نمٹا لوں پھر کھڑا ہو جاؤں گا، اور سنت میں سے اپنا حصہ حاصل کر لوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3140]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
257. بَابٌ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَتَّكِئُ الْخَطِيبُ .
خطیب کو کون سی چیز کے ساتھ ٹیک لگانی چاہیے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3141
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ بِمِخْصَرَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھڑی کے ذریعے (ٹیک لگا کر) خطبہ ارشاد فرماتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3141]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3142
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُهُمْ فِي السَّفَرِ مُتَّكِئًا عَلَى قَوْسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران کمان کے ساتھ ٹیک لگا کر لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3143
وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَطَبَ فِي الْجُمُعَةِ خَطَبَ عَلَى عَصًا.
قُلْتُ: ذَكَرَ هَذَا فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرماتے تھے تو عصا کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے یہ بات ایک طویل حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3143]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3144
عَنِ النُّعْمَانِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَقُولُ:"أُنْذِرُكُمُ النَّارَ أُنْذِرُكُمُ النَّارَ" حَتَّى لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ بِالسُّوقِ لَسَمِعَهُ مِنْ مَقَامِي هَذَا قَالَ: حَتَّى وَقَعَتْ خَمِيصَةٌ كَانَتْ عَلَى عَاتِقِهِ عِنْدَ رِجْلَيْهِ.
فِي رِوَايَةٍ: وَسَمِعَ أَهْلُ السُّوقِ صَوْتَهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا آپ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو جہنم سے ڈراتا ہوں میں تم لوگوں کو جہنم سے ڈراتا ہوں یہاں تک کہ ایک شخص جو بازار میں موجود تھا اس نے یہ بات میرے اس جگہ پر کھڑے ہونے کے دوران سن لی راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ اس کے کندھے پر موجود چادر اس کے پاؤں میں گر گئی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اہل بازار نے آپ کی آواز سن لی اور آپ اس وقت منبر پر موجود تھے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3144]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17931، 17932، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2812، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں