🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
248. بَابٌ فِي الْمِنْبَرِ .
منبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3105
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَيْهَا فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْإِسْلَامَ قَدِ انْتَهَى، وَكَثُرَ النَّاسُ وَيَأْتِيكَ الْوُفُودُ مِنَ الْآفَاقِ، فَلَوْ أَمَرْتَ بِصَنْعَةِ شَيْءٍ تَشْخَصُ عَلَيْهِ؟ فَقَالَ لِرَجُلٍ:"أَتَصْنَعُ الْمِنْبَرَ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: فُلَانٌ قَالَ:" لَسْتَ بِصَانِعِهِ" فَدَعَا آخَرَ فَقَالَ:" أَتَصْنَعُ الْمِنْبَرَ؟" قَالَ: نَعَمْ فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَةِ هَذَا فَقَالَ: نَعَمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: إِبْرَاهِيمُ قَالَ:" خُذْ فِي صَنْعَتِهِ" فَلَمَّا صَنَعَهُ صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِ فَحَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ النَّاقَةِ فَسَمِعَ صَوْتَهَا أَهْلُ الْمَسْجِدِ - أَوْ قَالَ: أَهْلُ الْمَدِينَةِ - فَنَزَلَ فَالْتَمَسَهَا فَسَكَنَتْ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ تَرَكْتُهَا لَحَنَّتْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: عَزَا بَعْضَهُ إِلَى ابْنِ مَاجَهْ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ وَلَمْ أَجِدْهُ فِي سَمَاعِي وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْجَرِيرِيِّ إِلَّا شَيْبَةُ قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَلَا الرَّاوِي عَنْهُ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اسلام دور دراز تک پہنچ چکا ہے لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے دور دراز سے وفود آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اگر آپ کوئی ایسی چیز تیار کرنے کا حکم دیں جس پر آپ تشریف فرما ہوا کریں (تو یہ مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: کیا تم منبر بنا لو گے اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے، اس نے جواب دیا: فلاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہیں بناؤ گے پھر آپ نے ایک اور شخص کو بلایا اور دریافت کیا: کیا تم منبر بنا لو گے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! اس کے ساتھ بھی پہلے والے شخص کی مانند مکالمہ ہوا تو اس نے کہا: جی ہاں! ان شاءاللہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے، اس نے جواب دیا: ابراہیم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ بناؤ جب اس نے اس کو بنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے تو لکڑی کا دو تنا یوں رونے لگا جس طرح اونٹنی روتی ہے یہاں تک کہ مسجد والوں نے اس کی آواز سنی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اہل مدینہ نے اس کی آواز سنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے آپ نے اسے لپٹا لیا تو وہ پرسکون ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر میں اسے ایسے ہی رہنے دیتا تو یہ قیامت کے دن تک روتا رہتا“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اطراف“ کے مصنف نے اس روایت کی نسبت امام ابن ماجہ کی طرف کی ہے، اور میں نے اپنے سماع میں یہ روایت نہیں پائی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: جریری کے حوالے سے اس روایت کو صرف شیبہ نے نقل کیا ہے میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا اور اس سے روایت کرنے والے فرد کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3105]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3106
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي إِلَى سَارِيَةٍ فِي الْمَسْجِدِ يَخْطُبُ إِلَيْهَا يَعْتَمِدُ عَلَيْهَا فَأَمَرَتْ عَائِشَةُ فَصَنَعَتْ لَهُ مِنْبَرَهُ هَذَا، فَلَمَّا قَامَ إِلَيْهِ وَتَرَكَ مَقَامَهُ إِلَى السَّارِيَةِ خَارَتِ السَّارِيَةُ خُوَارًا شَدِيدًا - حَتَّى تَرَكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَقَامَهُ - تَشَوُّقًا إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَشَى نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى اعْتَنَقَهَا فَلَمَّا اعْتَنَقَهَا هَدَأَ الصَّوْتُ الَّذِي سَمِعْنَا، فَقُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ: أَنَا سَمِعْتُ وَأَهْلُ الْمَسْجِدِ، وَهُوَ أَحَدُ السَّوَارِي الَّتِي تَلِي الْحُجْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک ستون کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے آپ اس کے ساتھ ٹیک لگا لیتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کی ہدایت کے تحت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ منبر بنایا گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس منبر کی طرف گئے اور آپ نے ستون کے پاس کھڑے ہونے کو ترک کیا تو وہ ستون آواز نکال کر رونے لگا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کی وجہ سے ایسا کر رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے اس کے پاس تشریف لے گئے آپ نے اسے اپنے ساتھ لگایا جب آپ نے اسے اپنے ساتھ لگایا تو وہ آواز ختم ہو گئی جو ہم سن رہے تھے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ نے خود وہ آواز سنی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے بھی سنی تھی اور اہل مسجد نے بھی سنی تھی اور یہ ان ستونوں میں سے ایک تھا جو حجرہ کے پاس تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عطیہ عوفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3106]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5495»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3107
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ يَتَسَانَدُ إِلَيْهِ فَمَرَّ رُومِيٌّ فَقَالَ: لَوْ دَعَانِي مُحَمَّدٌ فَجَعَلْتُ لَهُ مَا هُوَ أَرْفَقُ بِهِ مِنْ هَذَا قَالَتْ: فَدُعِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَهُ الْمِنْبَرَ أَرْبَعَ مَرَاقٍ، فَصَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ يَخْطُبُ، فَحَنَّ الْجِذْعُ كَمَا تَحِنُّ النَّاقَةُ فَنَزَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"مَا شَأْنُكَ؟ إِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ اللَّهَ فَرَدَّكَ إِلَى مُحْتَبَسِكَ، وَإِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ اللَّهَ فَأَدْخَلَكَ [ اللَّهُ ] الْجَنَّةَ فَأَثْمَرْتَ فِيهَا فَأَكَلَ مِنْ ثَمَرِكَ أَنْبِيَاءُ اللَّهِ الْمُرْسَلُونَ وَعِبَادُهُ الْمُتَّقُونَ" قَالَتْ: فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نَعَمْ" فَغَارَ الْجِذْعُ فَذَهَبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ایک رومی شخص کا گزر ہوا تو اس نے کہا: اگر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا تو میں ان کے لئے ایک ایسی چیز تیار کر دوں گا، جوان کے لئے اس سے زیادہ موزوں ہو گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بلا کر لایا گیا تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چار سیڑھیوں کا منبر تیار کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور خطبہ دینے لگے، تو لکڑی کا وہ تنا یوں رونے لگا جیسے اونٹنی روتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتر کر اس کے پاس گئے اور فرمایا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کروں گا وہ تمہیں تمہاری جگہ کی طرف لوٹا دے گا، اور اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں وہ تمہیں جنت میں داخل کر دے گا اس میں تم پر پھل لگیں گے اور تمہارے پھل میں سے اللہ کے نبی مرسلین اور پرہیزگار بندے کھائیں گے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ٹھیک ہے، تو وہ لکڑی کا ٹکڑا زمین میں دھنس کر غائب ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3107]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2271»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3108
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ خَالٍ لِي [ مِنَ الْأَنْصَارِ ] ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ إِلَى الْغَابَةِ وَأْتِنِي مِنْ خَشَبِهَا فَاعْمَلْ لِي مِنْبَرًا أُكَلِّمُ عَلَيْهِ النَّاسَ" فَعَمِلَ لَهُ مِنْبَرًا لَهُ عَتَبَتَانِ وَجَلَسَ عَلَيْهِمَا.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي عَمَلِ الْمِنْبَرِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد بیان کرتے ہیں: میں اپنے انصاری ننھیالی عزیزوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم جنگل کی طرف جاؤ اور میرے لئے وہاں سے لکڑی لے کے آؤ اور میرے لیے منبر تیار کرو تاکہ اس پر بیٹھ کر میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کیا کروں تو ان صاحب نے ان کے لئے دو چوکھٹوں کا منبر بنایا آپ اس پر تشریف فرما ہوا کرتے تھے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں بھی ایک حدیث منقول ہے، جو منبر بنانے کے بارے میں ہے، لیکن وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3108]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6018»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3109
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعِ الْمَسْجِدِ فَلَمَّا صَنَعَ الْمِنْبَرَ حَنَّ الْجِذْعُ إِلَيْهِ فَاعْتَنَقَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَكَنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے جب آپ نے منبر بنوا لیا تو کھجور کا وہ تنا رونے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گلے لگایا تو وہ پرسکون ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3109]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
249. بَابُ الْخُطْبَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَالْعِيدَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ .
منبر پر (جمعہ کا) خطبہ دینا اور عیدین (کا خطبہ) منبر پر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3110
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى عَلَى الْمِنْبَرِ فَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَامَ فَخَطَبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن اور عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن منبر پر خطبہ دیا کرتے تھے جب جمعہ کے دن مؤذن خاموش ہو جاتا تھا تو آپ کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے، جسے امام أحمد علی بن مدینی امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3110]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبدالله بن عباس رضي الله عنهما عكرمة عن ابن عباس 11314، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11518»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
250. بَابُ مُقَامِ الْخَطِيبِ بِمَكَّةَ .
مکہ میں خطیب کے کھڑے ہونے کی جگہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3111
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ وَظَهْرُهُ إِلَى الْمُلْتَزَمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ.
وَيَأْتِي الْحَجُّ مِنْ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا: آپ کی پشت ملتزم کی طرف تھی
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس موضوع سے متعلق احادیث آگے چل کر حج سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3111]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3270»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
251. بَابُ وَقْتِ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3112
عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ فَنَبْتَدِرُ فِي الْآجَامِ فَمَا نَجِدُ مِنَ الظِّلِّ إِلَّا قَدْرَ مَوْضِعِ أَقْدَامِنَا.
وَفِي رِوَايَةٍ: فَمَا نَجِدُ مِنَ الظِّلِّ إِلَّا مَوْضِعَ أَقْدَامِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا زبیر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں جمعہ ادا کیا کرتے تھے پھر جب ہم واپس آتے تھے تو ہم سایہ میں آنے کی کوشش کرتے تھے ہمیں کوئی سایہ نہیں ملتا تھا صرف اتنی جگہ ملتی تھی کہ جو ہمارے قدموں پر سایہ کر سکے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہمیں سایہ نہیں ملتا تھا صرف اپنے قدموں کی جگہ ملتی تھی (جس پر سایہ ہوتا تھا)
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3112]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1414، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1545، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 304، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 799/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3113
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ أَمِيرٌ عَلَى الْكُوفَةِ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ عَلَى بَيْتِ الْمَالِ إِذْ نَظَرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِلَى الظِّلِّ فَرَآهُ مِثْلَ الشِّرَاكِ فَقَالَ: إِنْ يَصِبْ أَحَدُكُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ الْآنَ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا فَرَغَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مِنْ كَلَامِهِ حَتَّى خَرَجَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَقُولُ: الصَّلَاةُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم جمعہ کے دن ان کے ساتھ مسجد کوفہ میں موجود تھے۔ سیدنا عمار بن یاسر کوفہ کے امیر تھے جنہیں سیدنا عمر بن خطاب نے مقرر کیا تھا اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیت المال کے نگران تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سایہ کی طرف دیکھا تو وہ تسمے جتنا ہو چکا تھا تو انہوں نے ارشاد فرمایا: اگر تمہارا یہ (امیر) تمہارے نبی کی سنت پر عمل کرے گا، تو وہ اسی وقت (نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے) نکلے گا راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم ابھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بات کر کے فارغ نہیں ہوئے تھے کہ اسی دوران سیدنا عمار بن یاسر تشریف لے آئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ نماز ہونے والی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3113]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4372»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3114
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ فَمَا نَجِدُ لِلْحِيطَانِ فَيْئًا نَسْتَظِلُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ حَنْظَلَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جعہ کی نماز ادا کرتے تھے پھر ہم واپس جاتے تھے تو ہمیں دیواروں کے سائے نہیں ملتے تھے کہ جس کے سائے میں ہم آ سکیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن حنظلہ ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3114]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں