🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابٌ الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ .
امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذں امین ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1905
وَعَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَاءُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى فِطْرِهِمْ وَسُحُورِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”موذنین مسلمانوں کی افطاری اور سحری کے حوالے سے ان کے امین ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1905]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6743، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2650، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 876»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابُ أَذَانِ الْأَعْمَى .
نابینا شخص کا اذان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1906
عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا أُحِبُّ أَنْ يَكُونَ مُؤَذِّنُوكُمْ عُمْيَانَكُمْ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَلَا قُرَّاؤُكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ تمہارے مؤذن تمہارے نابینا لوگ ہوں۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا: تھا کہ تمہارے قاری (تمہارے نابینا لوگ ہوں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1906]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1907
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ مِنْ هَذَا فِي الصِّيَامِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَإِنَّمَا ذَكَرْتُ هَذَا لِمَا وَرَدَ مِنْ كَرَاهِيَةِ أَذَانِ الْأَعْمَى.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بلال رات میں ہی (یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ پہلے ہی) اذان دے دیتا ہے، تو تم کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث روزوں سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا میں نے اس کا ذکر اس لئے کیا ہے کیونکہ نابینا شخص کے اذان دینے کا مکروہ ہونا منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1907]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابُ أَجْرِ الْمُؤَذِّنِ .
مؤذن کا معاوضہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1908
عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَجْعَلَنِي إِمَامَ قَوْمِي فَقَالَ:" صَلِّ بِصَلَاةِ أَضْعَفِ الْقَوْمِ، وَلَا تَتَّخِذْ مُؤَذِّنًا يَأْخُذُ عَلَى أَذَانِهِ أَجْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ سَعْدٍ الْقُطَعِيِّ عَنْهُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ مجھے میری قوم کا امام مقرر کر دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم حاضرین میں سے سب سے کمزور شخص کی نماز کے مطابق نماز ادا کرنا اور کسی ایسے شخص کو مؤذن نہ بنانا جو اذان کا معاوضہ وصول کرتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سعد قطعی کے حوالے سے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو اس کا (دینی سعد قطعی کا) ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1908]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1909
وَعَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ: إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَكِنِّي أُبْغِضُكَ فِي اللَّهِ، قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: إِنَّكَ تَتَغَنَّى فِي أَذَانِكَ وَتَأْخُذُ عَلَيْهِ أَجْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَحْيَى الْبَكَّاءُ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو دَاوُدَ، وَوَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ: كَانَ ثِقَةً إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
یحیی بکاء بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ سے محبت کرتا ہوں تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اللہ تعالیٰ کی خاطر تم سے بغض رکھتا ہوں اس شخص نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تم اذان گا کر دیتے ہو اور اس کا معاوضہ وصول کرتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بکاء ہے، جسے امام أحمد امام ابوزرعہ امام ابوحاتم اور امام ابوداؤد نے ضعیف قرار دیا ہے یحیی بن سعید القطان نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے محمد بن سعد کہتے ہیں: اگر اللہ نے چاہا تو یہ ”ثقہ“ ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1909]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ الْمُؤَذِّنِ الْمُحْتَسِبِ .
ثواب کی امید رکھنے والا مؤذن
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1910
عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُ الْمُحْتَسِبُ كَالشَّهِيدِ يَتَشَحَّطُ فِي دَمِهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ أَذَانِهِ، وَيَشْهَدُ لَهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ، وَإِنْ مَاتَ لَمْ يُدَوِّدْ فِي قَبْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْقُسْطَانِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ثواب کی امید رکھنے والا مؤذن اس شہید کی مانند ہے، جو اپنے خون میں لت پت ہو جاتا ہے (وہ مؤذن اس حالت میں اس وقت تک شمار ہوتا ہے) جب تک وہ اذان دے کر فارغ نہیں ہو جاتا اور اس کے حق میں ہر خشک اور تر چیز گواہی دے گی، اور اگر وہ مر جائے تو اس کا جسم اس کی قبر میں خراب نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل قسطانی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1910]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما مجاهد، 13335، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1243»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1911
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُ الْمُحْتَسِبُ كَالشَّهِيدِ الْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ، إِذَا مَاتَ لَمْ يُدَوِّدْ فِي قَبْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رُسْتُمَ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ تُعْرَفْ تَرْجَمَتُهُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي فَضْلِ الْأَذَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ثواب کی امید رکھنے والے موذن کی مثال اس شہید کی طرح ہے، جو اپنے خون میں لت پت ہو جائے جب وہ (یعنی مؤذن) مرے گا، تو اس کا جسم اس کی قبر میں خراب نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن رستم ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا بھی ہے، جس کے حالات کی شناخت نہیں ہو سکی اذان کی فضیلت کے بارے میں بہت سی احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1911]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1243»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابُ مَنْ أَذَّنَ فَهُوَ يُقِيمُ .
جو شخص اذان دے گا وہی اقامت کہے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطَلَبَ بِلَالًا لِيُؤَذِّنَ [ لَهُمْ ] فَلَمْ يُوجَدْ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَأَذَّنَ، فَجَاءَ بِلَالٌ بَعْدَ ذَلِكَ فَأَرَادَ أَنْ يُقِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا يُقِيمُ مَنْ أَذَّنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ السَّمَّاكُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلوایا تاکہ وہ لوگوں کے لئے اذان دیں وہ نہیں ملے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اذان دی اس کے بعد سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آ گئے انہوں نے اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اقامت وہی شخص کہے، جس نے اذان دی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد سماک ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1912]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ .
جو شخص اذان اور اقامت کے بغیر نماز ادا کر لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1913
عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ وَعَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدُ صَلَّوْا بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ.
قَالَ سُفْيَانُ: كَفَتْهُمْ إِقَامَةُ الْمِصْرِ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: إِقَامَةُ الْمِصْرِ تَكْفِي.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور علقمہ اور اسود اذان، اور اقامت کے بغیر نماز ادا کر لیتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: ان لوگوں کے لئے شہر کی اقامت کفایت کر جاتی تھی ایک اور روایت کے مطابق سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: شہر کی اقامت کفایت کر جاتی ہے۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں ابراہیم نخعی نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1913]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابُ التَّأْذِينِ لِلْفَوَائِتِ وَتَرْتِيبِهَا .
فوت شدہ نمازوں کے لئے اذان دینا اور انہیں ترتیب کے ساتھ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1914
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: شَغَلَ الْمُشْرِكُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّلَوَاتِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ عَدِيٍّ قَالَ: وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مشرکین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (جنگ کے دوران) ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا نہیں کرنے دیں یہاں تک کہ رات کا ایک حصہ گزر گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی پھر اقامت کہی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا پھر انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے عشاء کی نماز ادا کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوانیسہ ہے، اور وہ محدثین کے نزدیک ”ضعیف“ ہے البتہ ابن عدی نے یہ کہا: ہے، اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی نقل کردہ حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1914]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں