الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
حدیث نمبر: 1945
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يَرَاهُ اللَّهُ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غَفَرَ لَهُ، وَمَنْ حَفَرَ قَبْرًا يَرَاهُ اللَّهُ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غَفَرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَإِنَّمَا هُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَارِيخِهِ وَقَالَ: فِيهِ نَظَرٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ أَيْضًا، وَذَكَرَهَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَسَمَّى أَبَاهُ عَبْدَ اللَّهِ مُكَبَّرًا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد تعمیر کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے اگر اس شخص کا اسی دن انتقال ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے قبر کھودتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، اور اگر وہ شخص اسی دن انتقال کر جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن عبداللہ ہے وہ ابن عبیداللہ ہے امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ اپنی تاریخ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس کے بارے میں غور و فکر کی گنجائش ہے یحیی بن معین نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور اس کے باپ کا نام عبداللہ مکبر بیان کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1945]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8471»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1946
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ [ بَيْتًا ] فِي الْجَنَّةِ أَوْسَعَ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اس سے زیادہ کشادہ گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1946]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1946]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7889»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1947
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَقَالَ أَحْمَدُ:" فَإِنَّ اللَّهَ يَبْنِي لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَقَالَ أَحْمَدُ:" فَإِنَّ اللَّهَ يَبْنِي لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں امام أحمد کے الفاظ یہ ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، جو اس (مسجد) سے زیادہ کشادہ ہوتا ہے“۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1947]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1948
وَعَنْ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نُبَيْطٍ كَذَّبَهُ صَاحِبُ الْمِيزَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نُبَيْطٍ كَذَّبَهُ صَاحِبُ الْمِيزَانِ.
سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے امام طبرانی کے استاد أحمد بن اسحاق بن ابراہیم بن نبیط کو ”میزان“ کے مصنف نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1948]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے امام طبرانی کے استاد أحمد بن اسحاق بن ابراہیم بن نبیط کو ”میزان“ کے مصنف نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1948]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس کا راوی احمد بن اسحاق کذاب
حدیث نمبر: 1949
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ابْنُوا الْمَسَاجِدَ وَأَخْرِجُوا الْقُمَامَةَ مِنْهَا، فَمَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَهَذِهِ الْمَسَاجِدُ الَّتِي تُبْنَى فِي الطَّرِيقِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَإِخْرَاجُ الْقُمَامَةِ مِنْهَا مُهُورُ الْحُورِ الْعِينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.
سیدنا ابوقر صافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ مساجد بناؤ اور اس میں سے کوڑا کرکٹ نکال دو جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالٰی اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مساجد جو راستے میں بنائی جاتی ہیں (ان کا بھی یہی حکم ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور مسجد سے کوڑا کرکٹ کو نکالنا حورعین کا مہر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1949]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1949]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1950
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ كَانُوا يَحْمِلُونَ اللَّبِنَ إِلَى بِنَاءِ الْمَسْجِدِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُمْ قَالَ: فَاسْتَقْبَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ وَهُوَ عَارِضٌ لَبِنَةً عَلَى بَطْنِهِ فَظَنَنْتُ أَنَّهَا شَقَّتْ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: نَاوِلْنِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" خُذْ غَيْرَهَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَإِنَّهُ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگ اینٹیں اٹھا کر مسجد کی تعمیر کے لئے لا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ تھے راوی بیان کرتے ہیں: میں اللہ کے رسول کے سامنے آیا تو آپ نے اپنے پیٹ پر اینٹ باندھی ہوئی تھی میں نے یہ گمان کیا کہ شاید یہ آپ کو گراں گزر رہی ہے میں نے عرض کی: یہ آپ مجھے پکڑا دیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! تم اور (اینٹ) پکڑ لو کیونکہ زندگی صرف آخرت کی زندگی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1950]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1950]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابى بريرة رضى الله عنه 8770 .»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1951
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: بَنَيْتُ الْمَسْجِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ يَقُولُ:" قَرِّبِ الْيَمَامِيَّ إِلَى الطِّينِ فَإِنَّهُ أَحْسَنُكُمْ لَهُ مَسًّا وَأَشَدُّكُمْ مَنْكِبًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد تعمیر کر رہا تھا آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے یمامی کو مٹی کے قریب کر دو کیونکہ یہ اس کو چھونے کے حوالے سے سب سے بہتر ہے، اور سب سے زیادہ مضبوط کندھے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1951]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1951]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1952
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ يَبْنُونَ الْمَسْجِدَ، قَالَ: فَكَأَنَّهُ لَمْ يُعْجِبْهُ عَمَلُهُمْ قَالَ: فَأَخَذْتُ الْمِسْحَاةَ فَخَلَطْتُ بِهَا الطِّينَ قَالَ: فَكَأَنَّهُ أَعْجَبَهُ أَخْذِي الْمِسْحَاةَ وَعَمَلِي فَقَالَ:" دَعُوا الْحَنَفِيَّ وَالطِّينَ فَإِنَّهُ أَضْبَطُكُمْ لِلطِّينِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَاخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَاخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کے اصحاب میں تعمیر کر رہے تھے راوی کہتے ہیں: یوں ظاہر ہوا جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا کام پسند نہیں آیا راوی کہتے ہیں: میں نے پھاؤڑا پکڑا اور میں نے اس کی مٹی بنانی شروع کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا پھاؤڑا پکڑنا اور میرا کام پسند آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حنفی کو مٹی والا کام کرنے دو کیونکہ یہ تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر مٹی تیار کر رہا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، جس کے ”ثقہ“ ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1952]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، جس کے ”ثقہ“ ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1952]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1953
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُؤَسِّسُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ فَجَعَلْتُ أَحْمِلُ الْحِجَارَةَ كَمَا يَحْمِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ يَا أَهْلَ الْيَمَامَةِ أَحَذَقُ شَيْءٍ بِأَخْلَاطِ الطِّينِ، فَاخْلِطْ لَنَا الطِّينَ" فَكُنْتُ أَخْلِطُ لَهُمُ الطِّينَ وَيَحْمِلُونَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ مسجد نبوی کی بنیادیں رکھ رہے تھے میں نے پتھر اٹھانا شروع کیا جس طرح لوگ اٹھا رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اہل یمامہ تم لوگ گیلی مٹی اچھی تیار کرتے ہو، تو تم ہمیں مٹی تیار کر دو۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے ان لوگوں کے لئے مٹی تیار کرنا شروع کی اور وہ لوگ اسے اٹھاتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1953]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1953]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1954
وَعَنْ سَيَّارِ بْنِ الْمَعْرُورِ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنَى هَذَا الْمَسْجِدَ وَنَحْنُ مَعَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ فَإِذَا اشْتَدَّ الزِّحَامُ فَلْيَسْجُدْ أَحَدُكُمْ عَلَى ظَهْرِ أَخِيهِ، وَرَأَى قَوْمًا يُصَلُّونَ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ: صَلُّوا فِي الْمَسْجِدِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَيَّارٌ مَجْهُولٌ وَقِيلَ فِيهِ: مَغْرُورٌ بِالْمُعْجَمَةِ وَالْمُهْمَلَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَيَّارٌ مَجْهُولٌ وَقِيلَ فِيهِ: مَغْرُورٌ بِالْمُعْجَمَةِ وَالْمُهْمَلَةِ.
سیار بن معرور بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ مسجد تعمیر کر رہے تھے ہم لوگ یعنی مہاجرین اور انصار آپ کے ساتھ تھے جب ہجوم زیادہ ہو، تو کوئی شخص اپنے بھائی کی پشت پر سجدہ کر لے آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ راستے میں نماز ادا کر رہے تھے تو آپ نے فرمایا: تم لوگ مسجد میں نماز ادا کرو۔
“ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے سیار نامی راوی مجہول ہے، اس کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اس کا (یعنی اس کے باپ کا) نام مغرور ہے، جو نقطے والے اور بغیر نقطے والے دونوں حروف کے ساتھ (یعنی مغرور اور معرور) منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1954]