🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ التَّأْذِينِ لِلْفَوَائِتِ وَتَرْتِيبِهَا .
فوت شدہ نمازوں کے لئے اذان دینا اور انہیں ترتیب کے ساتھ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1915
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شُغِلَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ قَالَ:" مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللَّهَ غَيْرُكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر (جنگ میں) مصروفیت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر، عصر مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا نہیں کر سکے (جب آپ اس سے فارغ ہوئے) تو آپ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے عصر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے مغرب کی نماز ادا کی پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ نے عشاء کی نماز ادا کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اس وقت روئے زمین پر تمہارے علاوہ اور کوئی قوم ایسی نہیں ہے، جو اللہ کا ذکر کر رہی ہو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1915]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1916
وَعَنْ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: فَقُلْنَا: نَعَمْ وَذَلِكَ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ فِي بَابٍ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا.
جعد ابوعثمان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے انہوں نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: یہ صبح کی نماز کا واقعہ ہے پھر انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا۔ اس نے اذان دی اور اقامت کہی تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے حبیب بن سباع کی نقل کردہ حدیث، اس باب میں گزر چکی ہے، جس میں اس شخص کا بیان ہے، جو نماز ادا کرتا ہے، اور اس کے ذمہ کوئی دوسری نماز بھی لازم ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1916]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابُ مِقْدَارِ مَا بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
اذان اور اقامت کے درمیان مقدار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1917
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بِلَالُ اجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ نَفَسًا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ طَعَامِهِ فِي مَهَلٍ، وَيَقْضِي الْمُتَوَضِّئُ حَاجَتَهُ فِي مَهَلٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ أُبَيٍّ، وَأَبُو الْجَوْزَاءِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے بلال! اپنی اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ کرو کہ کھانے والا کھانے سے آرام سے فارغ ہو جائے اور وضو کرنے والا آرام سے اپنی حاجت پوری کر لے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ”زیادات“ میں ابوجوزاء کی سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ابوجوزاء نے سیدنا ابی سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1917]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20778»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابٌ فِي الْإِقَامَةِ وَمَا يَقُولُ عِنْدَهَا .
اقامت کا بیان، نیز اقامت کے وقت آدمی کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1918
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا قبول ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14279، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1919
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ إِذَا جَاءَهُ مَنْ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ قَالَ: مَرْحَبًا بِالْقَائِلِينَ عَدْلًا، وَبِالصَّلَاةِ مَرْحَبًا وَأَهْلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُثْمَانَ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس جب کوئی شخص نماز کے لئے بلانے کے لئے آتا تھا تو وہ یہ فرماتے تھے کہ ان لوگوں کو خوش آمدید ہے، جو عدل کے مطابق بات کرتے ہیں، اور نماز کو خوش آمدید ہے، اور مرحبا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قادہ نامی راوی نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1919]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ .
جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو آدمی کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1920
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَالَ بِلَالٌ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ نَهَضَ فَكَبَّرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ حَجَّاجِ بْنِ فَرُّوخَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا بلال رضی اللہ عنہ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ پڑھتے تھے تو نی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ جاتے تھے، اور تکبیر کہہ دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حجاج بن فروخ کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ راوی انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1920]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 925، 1236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَذِّنُ قَبْلَ دُخُولِ الْوَقْتِ .
جو شخص وقت شروع ہونے سے پہلے اذان دیدے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1921
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَذَّنَ بِلَالٌ قَبْلَ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرْجِعَ فَيَقُولَ: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ، فَرَقِيَ بِلَالٌ وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَ بِلَالًا ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دے دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ دوبارہ اذان دیں اور یہ کہیں: خبردار بندہ سو گیا تھا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اوپر چڑھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: بلال کی ماں اسے روئے اور اس کی پیشانی کے خون کے چھڑکنے سے وہ تر ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ہے، جسے امام أحمد امام ابوداؤد نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1921]
تخریج الحدیث: «1921 مصنف عبد الرزاق الصنعاني كتاب الصلاة باب الاذان فى طلوع الفجر . 1823، سنن الدارقطني كتاب الصلاة باب ذكر الإقامة واختلاف الروايات فيها حديث 825، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6667»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. بَابٌ فِيمَنْ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ الْأَذَانِ .
جو شخص اذان ہونے کے بعد مسجد سے باہر چلا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1922
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ بَعْدَمَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدَ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كُنْتُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ فَلَا يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُصَلِّيَ.
قُلْتُ: رَوَى مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ (ان کی موجودگی میں) مؤذن کے اذان دینے کے بعد، ایک شخص مسجد سے باہر چلا گیا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جب تم لوگ مسجد میں موجود ہو اور اذان دے دی جائے تو کوئی شخص نماز ادا کرنے سے پہلے باہر نہ جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام مسلم اور امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1922]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1923
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَسْمَعُ النِّدَاءَ فِي مَسْجِدِي هَذَا ثُمَّ يَخْرُجُ، مِنْهُ إِلَّا لِحَاجَةٍ، ثُمَّ لَا يَرْجِعُ إِلَيْهِ إِلَّا مُنَافِقٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میری اس مسجد میں اذان سنے اور پھر باہر چلا جائے البتہ اگر اسے کوئی حاجت درپیش ہو، تو معاملہ مختلف ہے، اور پھر وہ دوبارہ مسجد کی طرف نہ آئے تو وہ منافق ہی ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1923]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. بَابُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا يُصَلَّى غَيْرُهَا .
جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو کوئی شخص نماز (باجماعت) کے علاوہ کوئی اور نماز ادا نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1924
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الَّتِي أُقِيمَتْ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ" وَمُقْتَضَى هَذَا أَنَّهُ لَوْ لَمْ يُصَلِّ الظُّهْرَ وَأُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَلَا يُصَلِّي إِلَّا الْعَصْرَ ; لِأَنَّهُ قَالَ:" فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الَّتِي أُقِيمَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب نماز کھڑی ہو جائے تو جو نماز کھڑی ہوئی ہے، اس کے علاوہ کوئی اور نماز ادا نہیں کی جائے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی“۔ اس بات کا تقاضا یہ ہے کہ اگر اس شخص نے ظہر کی نماز ادا نہیں کی تھی اور عصر کی اقامت کہہ دی گئی، تو وہ صرف عصر کی نماز ہی ادا کرے گا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اس وقت جو نماز کھڑی ہوئی ہے، اس کے علاوہ اور کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1924]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8409، 9563، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1448، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 421، وأخرجه سنن النسائي برقم: 865، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1266، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1151»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں