الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِي تَارِكِ الصَّلَاةِ .
تارک نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1635
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دیتا ہے، اُس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور یہ روایت بھی اس نے عنعنہ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1635]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21570، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7952»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 1636
وَعَنِ الْمُسَوَّرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ مُسَجًّى فَقُلْتُ: كَيْفَ تَرَوْنَهُ؟ قَالُوا: كَمَا تَرَى. قُلْتُ: أَيْقِظُوهُ بِالصَّلَاةِ ; فَإِنَّكُمْ لَنْ تُوقِظُوهُ لِشَيْءٍ أَفْزَعَ لَهُ مِنَ الصَّلَاةِ. فَقَالُوا: الصَّلَاةَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: هَا اللَّهِ إِذًا! وَلَا حَقَّ فِي الْإِسْلَامِ لِمَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ، فَصَلَّى وَإِنَّ جُرْحَهُ لِيَثْعَبُ دَمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اُس وقت انہیں ڈھانپ دیا گیا تھا، میں نے دریافت کیا: تم لوگوں نے انہیں کس حالت میں پایا ہے؟ لوگوں نے کہا: جیسے آپ دیکھ رہے ہیں، میں نے کہا: تم انہیں نماز کے حوالے سے جگاؤ! کیونکہ تم انہیں، اور کسی ایسی چیز کے حوالے سے نہیں جگا سکتے، جو ان کے نزدیک نماز سے زیادہ اہم ہو، تو لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! نماز کا وقت ہو گیا ہے، انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اللہ کی قسم! جی ہاں! ایسے شخص کا اسلام میں کوئی حق نہیں ہے، جو نماز کو ترک کر دیتا ہے، پھر انہوں نے نماز ادا کی، حالانکہ اُن کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1636]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1636]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1637
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ لَمْ يُصَلِّ فَلَا دِينَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص نماز ادا نہیں کرتا، اُس کا دین نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1637]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1637]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1638
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ كَفَرَ.
وَالْقَاسِمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
وَالْقَاسِمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
قاسم بن عبدالرحمن نے، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کیا ہے: جو شخص نماز ترک کر دے، وہ کفر کا مرتکب ہوتا ہے۔
قاسم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1638]
قاسم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1638]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 1639
وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دے، اُس کا عمل ضائع ہو گیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1639]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1639]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1640
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي ذِمَّتِهِ ; فَإِنَّهُ مَنْ أَخَفَرَ ذِمَّتَهُ طَلَبَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ - حَتَّى يَكُبَّهُ عَلَى وَجْهِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ لَهُ بَعْضُهُمْ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، تو وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے، تو تم اللہ تعالی کی پناہ کی خلاف ورزی نہ کرو، کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس سے حساب لے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے چہرے کے بل اوندھا کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، بعض نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1640]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5864، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1641
وَلِابْنِ عُمَرَ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ: أَنَّ الْحَجَّاجَ أَمَرَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بِقَتْلِ رَجُلٍ، فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: أَصْلَيْتَ الصُّبْحَ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: نَعَمْ، فَقَالَ: انْطَلِقْ، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: مَا مَنَعَكَ مِنْ قَتْلِهِ؟ فَقَالَ سَالِمٌ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ كَانَ فِي جِوَارِ اللَّهِ يَوْمَهُ"، فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَ رَجُلًا قَدْ أَجَارَهُ اللَّهُ. فَقَالَ الْحَجَّاجُ لِابْنِ عُمَرَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: نَعَمْ.
وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَانِيِّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَوَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ تَأْتِي فِي الْفِتَنِ.

امام طبرانی نے، معجم کبیر اور معجم اوسط میں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: حجاج نے، سالم بن عبداللہ کو ایک شخص کو قتل کرنے کا حکم دیا، تو سالم نے اس شخص سے دریافت کیا: تم نے صبح کی نماز ادا کی ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! تو سالم نے کہا: تم چلے جاؤ! حجاج نے ان سے دریافت کیا: تم نے اسے قتل کیوں نہیں کیا؟ تو سالم نے بتایا: میرے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، وہ دن بھر کے لئے اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے“۔ تو سالم نے کہا: میں نے اس بات کو ناپسند کیا، کہ میں ایک ایسے شخص کو قتل کر دوں، جسے اللہ تعالی پناہ دے چکا ہو، حجاج نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں!!
اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، جسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کی ایک اور سند بھی ہے، جو اس سے زیادہ طویل ہے، اور وہ فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1641]

إسنادہ ضعیف ولہ شاہد
حدیث نمبر: 1642
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ فِي بَصَرِهِ بَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْتِيَنِي فَتُصَلِّيَ فِي بَيْتِي وَتَدْعُوَ لَنَا بِالْبَرَكَةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَتَحَدَّثُوا بَيْنَهُمْ، فَذَكَرُوا مَالِكَ بْنَ الدُّخْشُمِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَاكَ كَهْفُ الْمُنَافِقِينَ وَمَأْوَاهُمْ، فَأَكْثَرُوا فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْلَيْسَ يُصَلِّي؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَاةٌ لَا خَيْرَ فِيهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ" - مَرَّتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی کمزور ہو گئی، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیغام بھیجا، مجھے یہ بات پسند ہے کہ آپ میرے ہاں تشریف لائیں، اور میرے گھر میں نماز ادا کریں، اور میرے لئے برکت کی دعا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب سمیت تشریف لے گئے، آپ ان کے ہاں گئے، وہ لوگ آپس میں بات چیت کرتے رہے، ان لوگوں نے مالک بن دخشم کا ذکر کیا، تو ایک شخص بولا: یا رسول اللہ! وہ منافقین کی پناہ گاہ اور ان کا ٹھکانہ ہے، ان لوگوں نے اس کے بارے میں بہت باتیں کیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام نے ارشاد فرمایا: کیا وہ نماز ادا نہیں کرتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! وہ ایسی نماز ادا کرتا ہے، جس میں کوئی بھلائی نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن یساف ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1642]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن یساف ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عتبان ما اسند عتبان بن مالك، 14883، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11168، 11169»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1643
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَنْ ضَرْبِ"، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَنْ ضَرْبِ"، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نمازیوں کو مارنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مارنے سے“ اس روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1643]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ما روي انس بن مالك 31، مسند ابي يعلي الموصلي مسند ابي بكر الصديق رضى الله عنه، 81، أخرجه مسند البزار برقم: 39»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1644
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَأُصِيبَتْ ذِمَّتُهُ فَقَدِ اسْتُبِيحَ حِمَى اللَّهِ وَأُخْفِرَتْ ذِمَّتُهُ، وَأَنَا طَالِبٌ بِذِمَّتِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے، اور پھر اس کی پناہ کو نقصان پہنچایا جائے، تو اب اللہ تعالیٰ کی چراہ گاہ کو مباح قرار دیا گیا ہے، اور اس کی پناہ کی خلاف ورزی کی گئی، تو میں اُس کی پناہ کے حوالے سے حساب لوں گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اسے ”ثقہ“ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1644]