الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1625
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتِرِيِّ قَالَ: أَصَابَ سَلْمَانُ جَارِيَةً، فَقَالَ لَهَا بِالْفَارِسِيَّةِ: صَلِّي. قَالَتْ: لَا. قَالَ: اسْجُدِي وَاحِدَةً. قَالَتْ: لَا. قِيلَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَمَا تُغْنِي عَنْهَا سَجْدَةٌ؟ قَالَ: إِنَّهَا لَوْ صَلَّتْ صَلَّتْ، وَلَيْسَ مِنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کو ایک کنیز ملی، اور پھر فارسی میں اُس عورت سے کہا: تم نماز پڑھ لو! اُس نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ایک سجدہ کر لو! اس نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: اے ابوعبداللہ! ایک سجدہ اس عورت کے کس کام آئے گا؟ تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر یہ نماز پڑھ لیتی، تو پڑھ لیتی اُس شخص کا جس کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، وہ اُس شخص کی مانند نہیں ہے، جس کا کوئی حصہ نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1625]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1625]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
2. بَابٌ فِي أَمْرِ الصَّبِيِّ بِالصَّلَاةِ .
بچے کو نماز کا حکم دینا
حدیث نمبر: 1626
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلِّمُوا أَوْلَادَكُمُ الصَّلَاةَ إِذَا بَلَغُوا سَبْعًا، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا إِذَا بَلَغُوا عَشْرًا، وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَوْفِيُّ، قِيلَ فِيهِ: لَيِّنُ الْحَدِيثِ وَنَحْوُ ذَلِكَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَوْفِيُّ، قِيلَ فِيهِ: لَيِّنُ الْحَدِيثِ وَنَحْوُ ذَلِكَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اپنی اولاد کو نماز کی تعلیم دو! جب وہ سات سال کے ہو جائیں اور، جب وہ دس سال کے ہو جائیں، تو نماز (ترک کرنے) کے حوالے سے اُن کی پٹائی کرو اور ان کے بستر الگ کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن عوفی ہے، جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ حدیث میں کمزور ہے یا اس کی مانند کلمات کہے گئے ہیں، میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں پایا، جس نے اُس کی توثیق کی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1626]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1627
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: وَجَدْنَا صَحِيفَةً فِي قِرَابِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ وَفَاتِهِ، فِيهَا مَكْتُوبٌ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَفَرِّقُوا بَيْنَ مَضَاجِعِ الْغِلْمَانِ وَالْجَوَارِي وَالْأُخْوَةِ وَالْأَخَوَاتِ لِسَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوا أَبْنَاءَكُمْ عَلَى الصَّلَاةِ سَبْعًا، مَلْعُونٌ مَلْعُونٌ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ قَوْمِهِ - أَوْ إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ - مَلْعُونٌ مَنِ اقْتَطَعَ شَيْئًا مِنْ تُخُومِ الْأَرْضِ". يَعْنِي بِذَلِكَ طُرُقَ الْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کی میان میں ایک صحیفہ موجود پایا، جس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، سات سال کی عمر میں بچوں اور بچیوں، بھائیوں اور بہنوں کے بستر الگ کر دو، اور نماز کی وجہ سے سات سال کی عمر میں، اپنے بچوں کی پٹائی کرو، وہ شخص ملعون ہے، ملعون ہے، جو اپنی قوم کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کا دعوی کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے آزاد کرنے والے آقاؤں کی بجائے، کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، اور وہ شخص ملعون ہے، جو زمین کا کوئی بھی ٹکڑا ہتھیا لیتا ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ مسلمانوں کے راستے میں سے کوئی چیز ہتھیا لیتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عنسان بن عبیداللہ نے یوسف بن نافع سے روایت کیا ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1627]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3885»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1628
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا عَرَفَ الْغُلَامُ يَمِينَهُ مِنْ شَمَالِهِ فَمُرُوهُ بِالصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ فِي الصَّغِيرِ: لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبِيبٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بچے کو بائیں کے مقابلے میں دائیں کی سمجھ آنے لگے، تو اُسے نماز کا حکم دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، معجم اوسط میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: کہ یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، جب کہ معجم صغیر میں انہوں نے یہ بات نقل کی ہے: یہ روایت صرف سیدنا عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1628]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3043، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 251»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
حدیث نمبر: 1629
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُرُوهُمْ بِالصَّلَاةِ لِسَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا لِثَلَاثَ عَشْرَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”انہیں سات سال کی عمر میں نماز کا حکم دو، اور تیرہ سال کی عمر میں نماز کے حوالے سے اُن کی پٹائی کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی روایت میں ایک راوی داؤد بن محبر ہے، جسے امام أحمد، امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1629]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی روایت میں ایک راوی داؤد بن محبر ہے، جسے امام أحمد، امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1629]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1630
وَعَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: مَا حَفِظْتَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثِ الْقُنُوتِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثِ الْقُنُوتِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوحوراء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا بات یاد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: پانچ نمازیں یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، جب کہ امام أحمد نے اسے قنوت سے متعلق حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے،
اور اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1630]
اور اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1630]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1631
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: حَافَظُوا عَلَى أَبْنَائِكُمْ فِي الصَّلَاةِ وَعَوِّدُوهُمُ الْخَيْرَ ; فَإِنَّ الْخَيْرَ عَادَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اپنے بچوں کو نماز کا عادی بناؤ! اور انہیں بھلائی کا عادی بناؤ! کیونکہ بھلائی عادت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1631]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1631]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
3. بَابٌ فِي تَارِكِ الصَّلَاةِ .
تارک نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1632
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قَامَ بَصَرِي قِيلَ: نُدَاوِكَ وَتَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامًا؟ قَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ"..
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ مَحْمُودٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ: رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ وَسَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ. قُلْتُ: وَرَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخْرَمِيُّ وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں: جب میری بینائی کمزور ہو گئی، تو یہ کہا: گیا: ہم آپ کا علاج کرتے ہیں، آپ کچھ دن تک نماز ترک کر دیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص نماز ترک کر دے گا، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا“۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی سہل بن محمود ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: أحمد بن ابراہیم دورقی اور سعدان بن یزید نے اس سے روایت نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: محمد بن عبداللہ مخرمی نے اس سے روایت نقل کی ہے، اس کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1632]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11782»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1633
وَعَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَتْرُكِ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا ; فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مَكْحُولًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ أَيْمَنَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مَكْحُولًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ أَيْمَنَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
مکول نے، سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دیتا ہے، اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مکحول نامی راوی نے سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1633]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل حديث ام ايمن، 26767، أخرجه مسند أحمد برقم: 26818»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1634
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَ جِهَارًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي دَاوُدَ، فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْبَغْدَادِيُّ، فَلَا أَدْرِي هُوَ هَذَا أَمْ لَا.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کرتا ہے، وہ کھلے عام کفر کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، صرف محمد بن ابوداؤد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں محمد بن أبو داود: بغدادی کا ذکر کیا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ وہی ہے یا وہ نہیں ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1634]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف