الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ .
جس شخص کے وتر رہ جائیں
حدیث نمبر: 3489
وَعَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا الْوِتْرُ بِاللَّيْلِ"، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ قَالَ:" فَأَوْتِرْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ فِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ فِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا اغرمزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! صبح ہو گئی اور میں وتر ادا نہیں کر پایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وتر رات میں ادا کیے جاتے ہیں، اُس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! صبح ہو گئی اور میں وتر ادا نہیں کر پایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وتر ادا کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ اس کے بعض راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، لیکن وہ نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3489]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 891، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1499»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3490
وَعَنْ أَبِي نَهِيكٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ كَانَ يَخْطُبُ النَّاسَ: أَنْ لَا وِتْرَ لِمَنْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ، فَانْطَلَقَ رِجَالٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عَائِشَةَ فَأَخْبَرُوهَا فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصْبِحُ فَيُوتِرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابونہیک بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: جس شخص کو صبح (صادق) ہو جائے اس کے وتر نہیں ہوتے ہیں، اہل ایمان میں سے کچھ افراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح (صادق) کے وقت بھی وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3490]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3490]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار الملحق المستدرك من مسند الانصار حديث السيدة عائشة رضى الله عنها 25520 المعجم الاوسط للطبراني باب الالف من اسمه احمد 2171 مصنف عبد الرزاق الصنعانى كتاب الصلاة، باب فوت الوتر 4450 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب صلاة التطوع باب من اصبح ولم يوتر فليوتر ما بينه وبين ان يصلى، 4195، أخرجه مسند أحمد برقم: 25527، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3491
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْوِتْرُ بَعْدَ أَذَانِ الصُّبْحِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْتِرُوا قَبْلَ الْأَذَانِ" قَالَ: وَكَانَ أَذَانُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَالُوا: الْوِتْرُ بَعْدَ الْأَذَانِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْتِرُوا قَبْلَ الْأَذَانِ" فَقَالُوا الثَّالِثَةَ: الْوِتْرُ بَعْدَ الْأَذَانِ؟ فَقَالَ:" أَوْتِرُوا بَعْدَ الْأَذَانِ" رَخَّصَ لَهُمْ.
قُلْتُ: لِأَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي قَضَاءِ الْوِتْرِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لِأَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي قَضَاءِ الْوِتْرِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! صبح کی اذان کے بعد وتر ادا کیے جا سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذان سے پہلے وتر ادا کر لو، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صبح صادق ہو جانے کے بعد اذان دی جاتی تھی، لوگوں نے عرض کی: اذان کے بعد وتر ادا کیے جا سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذان سے پہلے وتر ادا کر لو، لوگوں نے تیسری مرتبہ عرض کی: اذان کے بعد وتر ادا کیے جا سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذان کے بعد وتر ادا کر لو (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو رخصت عطا کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد نے وتر کی قضاء کے بارے میں روایت کیا ہے، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3491]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3491]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 754، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 468، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1683، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1189، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1588، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1163، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3584»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3492
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُوتِرُ بَعْدَ الْفَجْرِ وَكَانَ أَبِي يُوتِرُ قَبْلَ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صبح صادق ہو جانے کے بعد وتر ادا کرتے تھے، اور میرے والد (سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) صبح صادق ہونے سے پہلے وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3492]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3492]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3493
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا أُبَالِي أَنْ يُثَوِّبَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ وَأَنَا فِي وَرْدِي لَمْ أُوتِرْ بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَقَدْ أَفْتَى غَيْرُهُ بِذَلِكَ أَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَقَدْ أَفْتَى غَيْرُهُ بِذَلِكَ أَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ.
عروہ بن مسعود فرماتے ہیں: میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ فجر کی نماز کے لئے تثویب کہی جا رہی ہو اور میں اپنا ورد پڑھ رہا ہوں، اور میں نے ابھی وتر ادا نہ کیے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور ان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی یہ فتوی دیا ہے، میری مراد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3493]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور ان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی یہ فتوی دیا ہے، میری مراد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3493]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
31. بَابُ التَّطَوُّعِ فِي الْبُيُوتِ .
گھروں میں نوافل ادا کرنا
حدیث نمبر: 3494
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اپنے گھروں میں نماز ادا کرو! اور انہیں قبرستان نہ بناؤ“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3494]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3494]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21169، وأخرجه مسند البزار برقم: 3777، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5279، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 599، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3495
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ وَلَا تَجْعَلُوهَا عَلَيْكُمْ قُبُورًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”اپنے گھروں میں نماز ادا کرو، تم انہیں اپنے لئے قبرستان نہ بناؤ“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3495]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3496
وَعَنْ صُهَيْبِ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ عَلَى صَلَاتِهِ حَيْثُ يَرَاهُ النَّاسُ كَفَضْلِ الْمَكْتُوبَةِ عَلَى النَّافِلَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرْقُسَانِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرْقُسَانِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا صہیب بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی کے اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کو، اُس کے ایسی جگہ نماز ادا کرنے، جہاں اُسے لوگ دیکھ رہے ہوں، پر اس طرح فضیلت حاصل ہے، جو فرض نماز کو نفل نماز پر حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب قرقسانی ہے، اسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، امام أحمد نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3496]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7322»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3497
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا، وَلَا تَتَّخِذُوا بَيْتِي عِيدًا وَصَلُّوا عَلَيَّ وَسَلِّمُوا فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ وَسَلَامَكُمْ تَبْلُغُنِي أَيْنَمَا كُنْتُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسن بن علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے گھروں میں (نفل) نماز ادا کرو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ اور میرے گھر کو عید نہ بنانا مجھ پر درود اور سلام بھیجنا تمہارا درود اور تمہار اسلام مجھ تک پہنچے گا، خواہ تم جہاں کہیں بھی ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3497]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3497]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21169، وأخرجه مسند البزار برقم: 3777، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5279، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 599، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1649»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3498
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:" مَنْ آذَى وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِمِثْلِ الْفَرَائِضِ، وَمَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، إِنَّ سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ وَإِنْ دَعَانِي أَجَبْتُهُ وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ وَفَاتِهِ لِأَنَّهُ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسِ بْنِ عُرْوَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ وَالْعِجْلِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ وَضَعَّفَهُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ عَيْنَهُ الَّتِي يُبْصِرُ بِهَا وَأُذُنَهُ الَّتِي يَسْمَعُ بِهَا وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَهُ هَارُونَ بْنَ كَامِلٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي كِتَابِ الزُّهْدِ فِي بَابِ مَنْ آذَى وَلِيًّا.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”جو شخص میرے ولی کو اذیت پہنچاتا ہے، وہ میرے ساتھ جنگ کو حلال کر لیتا ہے، اور میرا بندہ فرائض جیسی کسی چیز کے ذریعے میرا قرب حاصل نہیں کرتا، اور بندہ نوافل کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، اگر وہ مجھ سے کچھ مانگتا ہے، تو میں اسے عطا کرتا ہوں، اگر وہ مجھ سے دعا مانگتا ہے، تو میں اسے قبول کرتا ہوں، اور مجھے کسی بھی چیز کے حوالے سے اتنا تردد نہیں ہوتا، جتنا تردد بندے کی وفات سے ہوتا ہے، کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے، اور میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جو اسے بری لگتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوحد بن قیس بن عروہ ہے، جسے ابوزرعہ، عجلی اور دو روایات میں سے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں، تو میں اس کی آنکھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ دیکھتا ہے، اور اس کے کان بن جاتا ہوں، جن کے ذریعے وہ سنتا ہے، اور اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ پکڑتا ہے، اور اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جس کے ذریعے وہ چلتا ہے“۔
باقی روایت حسب سابق ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ان (یعنی امام طبرانی) کے استاد ہارون بن کامل کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس روایت کے بقیہ طرق، زہد سے متعلق کتاب میں، باب: جو شخص ولی کو اذیت پہنچائے، میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3498]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح