الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3509
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِرَفْعِ رَأْسِهِ فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي عَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي" فَقِيلَ: كَيْفَ تَعْرِفُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ، وَذَرَارِيُّهُمْ نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَلَهُ طُرُقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ ذَكَرْتُهَا فِي الْبَعْثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَلَهُ طُرُقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ ذَكَرْتُهَا فِي الْبَعْثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں وہ پہلا فرد ہوؤں گا، جسے (قیامت کے دن) سر اٹھانے کی اجازت دی جائے گی، میں اپنا سر اٹھاؤں گا، اور پھر اپنے دائیں اور بائیں موجود اپنی امت کے افراد کو پہچان لوں گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ انہیں کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ سجدوں کے آثار کی وجہ سے چمکدار پیشانیوں والے ہوں گے، اور اُن کے بال بچے اُن کا نور ہوں گے، جو اُن کے آگے موجود ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جنہیں امام أحمد نے نقل کیا ہے، میں نے یہ روایت ”دوبارہ زندہ کیے جانے“ سے متعلق باب میں ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3509]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبرانى باب الباء من اسمه بكر 3312 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب التفسير، تفسير سورة الحديد 3719 مسند احمد بن حنبل، مسند الانصار حديث أبى الدرداء 21204 مسند عبد الله المبارك 105، شعب الإيمان للبيهقى فضل الوضوء، 2623 الزبد والرقائق لابن المبارك ما رواه نعيم بن حماد فى نسخته زائدا على ما رواه باب صفة النار 1987، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4132»
الحكم على الحديث:
إسناده حدیث
حدیث نمبر: 3510
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَا حَالٌ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ أَنْ يَجِدَ الْعَبْدَ فِيهِ مِنْ أَنْ يَجِدَهُ عَافِرًا وَجْهَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النُّجُودِ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النُّجُودِ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کوئی بھی حالت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے کہ وہ بندے کو ایسی حالت میں پائے کہ اُس نے اپنا چہرہ خاک پر رکھا ہوا ہو (یعنی سجدہ کیا ہوا ہو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3510]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3510]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3511
وَعَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَوْتُ إِلَيْهِ تَفَلُّتَ الْقُرْآنِ مِنِّي وَمَشَقَّتَهُ عَلَيَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَحْمِلْ عَلَيْكَ مَا لَا تُطِيقُ وَعَلَيْكَ بِالسُّجُودِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَرَقِ بْنِ الْحِمْصِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: غَيْرُ مُعْتَمَدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَرَقِ بْنِ الْحِمْصِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: غَيْرُ مُعْتَمَدٍ.
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کی خدمت میں یہ شکایت کی کہ مجھے قرآن یاد نہیں ہوتا، اسے یاد کرنے میں مشقت پیش آتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے اوپر وہ بوجھ نہ لادو، جس کی تم میں طاقت نہیں ہے، تم پر سجدے کرنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق بن حمصی سے نقل کی ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ غیر معتمد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3511]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3512
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَذِنَ اللَّهُ لِعَبْدٍ فِي شَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَكْثَرَ، وَالْبِرُّ يَتَنَاثَرُ فَوْقَ رَأْسِ الْعَبْدِ مَا كَانَ فِي صَلَاةٍ، وَمَا تَقَرَّبَ عَبْدٌ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - بِأَفْضَلَ مِمَّا خَرَجَ مِنْهُ - يَعْنِي الْقُرْآنَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جبیر بن نوفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کسی بھی بندے کی کسی بات کو اتنا پسند نہیں کرتا جتنی فضیلت دو رکعات، یا اس سے زیادہ (رکعات) ادا کرنے کو حاصل ہے، نیکی بندے کے سر پر چھڑکی جاتی رہتی ہے، جب تک وہ نماز کی حالت میں رہتا ہے، اور کوئی بھی بندہ اللہ تعالی کا قرب کسی ایسی چیز کے ذریعے حاصل نہیں کرتا ہے، جو اس سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو، جو چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد قرآن تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3512]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1614»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3513
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ أَفْضَلَ أَعْمَالِكُمُ الصَّلَاةَ، وَلَنْ يُحَافِظَ عَلَى الصَّلَاةِ إِلَّا مُؤْمِنٌ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ سیدھے رہو، اگرچہ تم (اس کا پورا حق) ہرگز ادا نہیں کر سکو گے، اور یہ بات جان لو کہ تمہارے اعمال میں سب سے زیادہ فضیلت نماز کی ہے، اور نماز کو باقاعدگی کے ساتھ کوئی مؤمن ہی ادا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3513]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3513]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3514
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا إِنِ اسْتَقَمْتُمْ وَخَيْرُ أَعْمَالِكُمْ الصَّلَاةُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَادَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ مستقیم رہو! اور یہ اچھی بات ہے اگر تم مستقیم رہو، اور تمہارے اعمال میں سب سے بہتر نماز ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں محمد بن عبادہ کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3514]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں محمد بن عبادہ کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3514]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3515
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَدِمَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ عَلَى مُعَاوِيَةَ وَهُوَ بِإِيلِيَاءَ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ فَطُلِبَ فَلَمْ يُوجَدْ - [ أَوْ ] قَالَ: فَطَلَبْنَاهُ فَلَمْ نَجِدْهُ - فَأَتَيْنَاهُ فَإِذَا هُوَ يُصَلِّي بِبِرَازٍ مِنَ الْأَرْضِ قَالَ: فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكُمْ؟ قَالُوا: جِئْنَا لِنُحْدِثَ بِكَ عَهْدًا أَوْ نَقْضِيَ مِنْ حَقِّكَ قَالَ: فَعِنْدِي جَائِزَتُكُمْ، كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَكَانَ عَلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنَّا رِعَايَةُ الْإِبِلِ يَوْمًا فَكَانَ يَوْمِي الَّذِي أَرْعَى فِيهِ قَالَ: فَرَوَّحْتُ الْإِبِلَ وَانْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ طَافَ بِهِ أَصْحَابُهُ وَهُوَ يُحَدِّثُ، قَالَ: فَأَهْمَلْتُ الْإِبِلَ وَتَوَجَّهْتُ نَحْوَهُ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ يُرِيدُ بِهِمَا وَجْهَ اللَّهِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا" فَقُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، قَالَ فَضَرَبَ رَجُلٌ عَلَى كَتِفِي فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا ابْنَ عَامِرٍ مَا كَانَ قَبْلَهَا أَفْضَلُ، قُلْتُ: مَا كَانَ قَبْلَهَا؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يُصَدِّقُ قَلْبُهُ لِسَانَهُ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَمَالِكُ بْنُ قَيْسٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُ النَّاسِ.

مالک بن قیس بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، جو ایلیاء میں موجود تھے، تھوڑی دیر کے بعد وہ تشریف لے گئے، انہیں تلاش کیا گیا، تو وہ نہیں ملے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہم نے انہیں تلاش کیا، تو ہم نے انہیں نہیں پایا، پھر ہم ان کے پاس آئے وہ اس وقت ایک کھلی جگہ پر نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں آئے ہو؟ لوگوں نے بتایا: ہم اس لئے آئے ہیں تاکہ آپ سے دوبارہ ملیں اور آپ کا جو حق ہے اس کو ادا کریں (یعنی آپ سے استفادہ کریں)، انہوں نے فرمایا: میرے پاس تمہاری ضرورت کی چیز ہے، ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ہم میں سے ہر ایک شخص کے ذمہ اونٹ کی ایک دن کی دیکھ بھال لازم تھی، جب میرا مخصوص دن آیا، جس دن میں، میں نے اونٹ کو چرانا تھا، تو میں اونٹوں کو چرانے کے لئے لے گیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ کے پاس آ جا رہے تھے، اور آپ بات چیت کر رہے تھے، میری توجہ اونٹوں سے ہٹ گئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مبذول ہو گئی، جب میں آپ کے پاس آیا تو آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعات نماز ادا کرے اور ان دونوں کے ذریعے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کا ارادہ کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے پہلے کے گناہوں کی مغفرت کر دے گا“۔ میں نے اللہ اکبر کہا:، تو کسی صاحب نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: اے عامر کے صاحبزادے! اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی تھی وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے، میں نے دریافت کیا: اس سے پہلے کیا بات تھی؟ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور اس کا دل اس کی زبان کی تصدیق کرے، وہ شخص جنت کے جس بھی دروازے میں سے چاہے گا، اندر داخل ہو جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس صحابی کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، مالک بن قیس نامی راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے بعض حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3515]

33. بَابُ تَكْفِيرِ الذُّنُوبِ بِالصَّلَاةِ .
نماز کے ذریعے گناہوں کا کفارہ ہو جانا
حدیث نمبر: 3516
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَكْفِيرُ كُلِّ لِحَاءٍ رَكْعَتَانِ".
وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر گناہ کا کفارہ، دو رکعات ہیں“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3516]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3517
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُتِبَ عَلَيْنَا قِيَامُ اللَّيْلِ: يَاأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا فَقُمْنَا حَتَّى انْتَفَخَتْ أَقْدَامُنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى الرُّخْصَةَ: عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى إِلَى آخِرِ السُّورَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے ہم پر رات کی (نفل) نماز لازم قرار دی گئی تھی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے چادر اوڑھنے والے! تم رات کے وقت قیام کرو، صرف تھوڑے حصے میں نہ کرو“۔ تو ہم قیام کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ ہمارے پاؤں پھول جاتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے رخصت کا حکم نازل کرتے ہوئے (ارشاد فرمایا:) ”وہ یہ جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سورت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3517]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3517]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3518
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضْلُ صَلَاةِ اللَّيْلِ عَلَى صَلَاةِ النَّهَارِ كَفَضْلِ صَدَقَةِ السِّرِّ عَلَى صَدَقَةِ الْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رات کی نماز کو، دن کی نماز پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو پوشیدہ طور پر صدقہ کرنے کو، اعلانیہ طور پر صدقہ کرنے پر فضیلت حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3518]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3518]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8998، 10382»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح