الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3529
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرَائِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَجْزِيٌّ بِهِ، أَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْلَمْ أَنَّ شَرَفَ الْمُؤْمِنِ قِيَامُ اللَّيْلِ وَعِزَّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ ابْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ حِبَّانَ بِمَا لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ ابْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ حِبَّانَ بِمَا لَا يَضُرُّ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جب تک آپ چاہیں زندہ رہیں، لیکن (ایک دن) آپ نے مر جانا ہے، آپ جو چاہیں عمل کریں اس کی جزا ملے گی، آپ جس چیز سے چاہیں محبت رکھیں، لیکن آپ کو اس سے جدا ہونا ہو گا، اور آپ یہ بات جان لیں! کہ مؤمن کا شرف رات کے وقت نوافل ادا کرنے میں ہے، اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیازی اختیار کرنے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زافر بن سلیمان ہے، جسے امام أحمد یحیی بن معین اور امام ابوداؤد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ابن عدی اور ابن حبان نے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3529]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7991»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3530
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْهَرْ بِقِرَاءَتِهِ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي بِصَلَاتِهِ، وَتَسْمَعُ لِقِرَاءَتِهِ، وَإِنَّ مُؤْمِنِي الْجِنِّ الَّذِينَ يَكُونُونَ فِي الْهَوَاءِ وَجِيرَانَهُ مَعَهُ فِي مَسْكَنِهِ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ وَيَسْمَعُونَ قِرَاءَتَهُ، وَأَنَّهُ يَطْرُدُ بِجَهْرِهِ بِقِرَاءَتِهِ عَنْ دَارِهِ وَعَنِ الدُّورِ الَّتِي حَوْلَهُ فُسَّاقَ الْجِنِّ وَمَرَدَةَ الشَّيَاطِينِ، وَإِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي يُقْرَأُ فِي الْقُرْآنُ عَلَيْهِ خَيْمَةٌ مِنْ نُورٍ يَهْتَدِي بِهَا أَهْلُ السَّمَاءِ كَمَا يُهْتَدَى بِالْكَوْكَبِ الدُّرِّيِّ فِي لُجَجِ الْبِحَارِ وَفِي الْأَرْضِ الْقَفْرِ، فَإِذَا مَاتَ صَاحِبُ الْقُرْآنِ رُفِعَتْ تِلْكَ الْخَيْمَةُ فَتَنْظُرُ الْمَلَائِكَةُ مِنَ السَّمَاءِ فَلَا يَرَوْنَ ذَلِكَ النُّورَ فَتَلَقَّاهُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ سَمَاءٍ إِلَى سَمَاءٍ فَتُصَلِّي الْمَلَائِكَةُ عَلَى رُوحِهِ فِي الْأَرْوَاحِ ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ الْمَلَائِكَةَ الْحَافِظِينَ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ ثُمَّ تَسْتَغْفِرُ لَهُ الْمَلَائِكَةُ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ تَعَلَّمَ كِتَابَ اللَّهِ ثُمَّ صَلَّى سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ إِلَّا أَوْصَتْ بِهِ تِلْكَ اللَّيْلَةُ الْمَاضِيَةُ الْمُسْتَأْنِفَةُ أَنْ يَنْتَبِهَ لِسَاعَتِهِ وَأَنْ تَكُونَ عَلَيْهِ خَفِيفَةً فَإِذَا مَاتَ وَكَانَ أَهْلُهُ فِي جِهَازِهِ جَاءَ الْقُرْآنُ فِي صُورَةٍ حَسَنَةٍ جَمِيلَةٍ فَوَقَفَ عِنْدَ رَأْسِهِ حَتَّى يُدْرَجَ فِي أَكْفَانِهِ فَيَكُونُ الْقُرْآنُ عَلَى صَدْرِهِ دُونَ الْكَفَنِ، فَإِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَسُوِّيَ عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَ عَنْهُ أَصْحَابُهُ أَتَاهُ مُنْكَرٌ وَنَكِيرٌ فَيُجْلِسَانِهِ فِي قَبْرِهِ فَيَجِيءُ الْقُرْآنُ حَتَّى يَكُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمَا فَيَقُولَانِ لَهُ: إِلَيْكَ حَتَّى نَسْأَلَهُ فَيَقُولُ: لَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ إِنَّهُ لَصَاحِبِي وَخَلِيلِي وَلَسْتُ أَخْذُلُهُ عَلَى حَالٍ فَإِنْ كُنْتُمَا أُمِرْتُمَا بِشَيْءٍ فَامْضِيَا لِمَا أُمِرْتُمَا بِهِ وَدَعَا مَكَانِي فَإِنِّي لَسْتُ أُفَارِقُهُ حَتَّى أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ ثُمَّ يَنْظُرُ الْقُرْآنُ إِلَى صَاحِبِهِ فَيَقُولُ: أَنَا الْقُرْآنُ الَّذِي كُنْتَ تَجْهَرُ بِي وَتُخْفِينِي وَتُحِبُّنِي فَأَنَا حَبِيبُكَ وَمَنْ أَحْبَبْتُهُ أَحَبَّهُ اللَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ بَعْدَ مَسْأَلَةِ مُنْكَرٍ وَنَكِيرٍ هَمٌّ وَلَا حَزَنٌ، فَيَسْأَلُهُ مُنْكَرٌ وَنَكِيرٌ وَيَصْعَدَانِ وَيَبْقَى هُوَ وَالْقُرْآنُ فَيَقُولُ: لَأَفْرِشَنَّكَ أَلْفَ فِرَاشٍ لَيِّنًا وَلَأُدَثِّرَنَّكَ دِثَارًا حَسَنًا جَمِيلًا بِمَا أَسْهَرْتُ لَيْلَكَ وَأَنْصَبْتُ نَهَارَكَ، قَالَ: فَيَصْعَدُ الْقُرْآنُ إِلَى السَّمَاءِ أَسْرَعَ مِنَ الطَّرْفِ فَيَسْأَلُ اللَّهَ ذَلِكَ لَهُ فَيُعْطِيَهُ فَيَنْزِلُ بِهِ أَلْفُ أَلْفٍ مِنْ مُقَرَّبِي السَّمَاءِ السَّادِسَةِ فَيَجِيءُ الْقُرْآنُ فَيُحَيِّيهِ فَيَقُولُ: هَلِ اسْتَوْحَشْتَ؟ مَا زِدْتُ مُنْذُ فَارَقْتُكَ أَنْ كَلَّمْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ فِرَاشًا وَدِثَارًا وَمِفْتَاحًا وَقَدْ جِئْتُكَ بِهِ فَقُمْ حَتَّى تَفْرِشَكَ الْمَلَائِكَةُ، قَالَ: فَتُنْهِضُهُ الْمَلَائِكَةُ إِنْهَاضًا لَطِيفًا ثُمَّ تَفْتَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ مَسِيرَةَ أَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ فِرَاشٌ بِطَانَتُهُ مِنْ حَرِيرٍ أَخْضَرَ حَشْوُهُ الْمِسْكُ الْأَذْفَرُ، وَتُوضَعُ لَهُ مَرَافِقُ عِنْدَ رِجْلَيْهِ وَرَأْسِهِ مِنَ السُّنْدُسِ الْأَخْضَرِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَيُسْرَجُ لَهُ سِرَاجَانِ مِنْ نُورِ الْجَنَّةِ عِنْدَ رَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ يُزْهِرَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ثُمَّ تُضْجِعُهُ الْمَلَائِكَةُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِيَاسَمِينِ الْجَنَّةِ وَتَصْعَدُ عَنْهُ وَيَبْقَى هُوَ وَالْقُرْآنُ فَيَأْخُذُ الْقُرْآنُ الْيَاسَمِينَ فَيَضَعُهُ عَلَى أَنْفِهِ غَضًّا فَيَنْشُقُهُ حَتَّى يُبْعَثَ، وَيَرْجِعُ الْقُرْآنُ إِلَى أَهْلِهِ فَيُخْبِرُهُمْ كُلَّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ وَيَتَعَاهَدُهُ كَمَا يَتَعَاهَدُ الْوَالِدُ الشَّفِيقُ وَلَدَهُ بِالْخَيْرِ فَإِنْ تَعَلَّمَ أَحَدٌ مِنْ وَلَدِهِ الْقُرْآنَ بَشَّرَهُ بِذَلِكَ، وَإِنْ كَانَ عَقِبُهُ عَقِبَ سُوءٍ دَعَا لَهُمْ بِالصَّلَاحِ وَالْإِقْبَالِ" أَوْ كَمَا ذَكَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ خَالِدٌ: ابْنُ مَعْدَانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَمَعْنَاهُ أَنَّهُ يَجِيءُ ثَوَابُ الْقُرْآنِ كَمَا قَالَ: إِنَّ اللُّقْمَةَ تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِثْلَ أُحُدٍ وَإِنَّمَا يَجِيءُ ثَوَابُهَا قُلْتُ: وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے جو شخص رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، اسے بلند آواز میں قرأت کرنی چاہیے، کیونکہ فرشتے اس کی نماز کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں اور اس کی قرأت کو سنتے ہیں، جنات سے تعلق رکھنے والے مؤمنین، جو ہوا میں رہتے ہیں، اور اس کی رہائش گاہ میں اس کے ساتھ پڑوس میں رہتے ہیں، وہ بھی اس کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں اور اس کی تلاوت کو سنتے ہیں اور ایسا شخص بلند آواز میں قرأت کر کے اپنے گھر سے اور اپنے آس پاس کے گھروں سے فاسق جنوں اور سرکش شیاطین کو دور کر دیتا ہے، وہ گھر جس میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے، اس پر نور کا بنا ہوا خیمہ موجود ہوتا ہے، جس کے ذریعے آسمان والے یوں رہنمائی حاصل کرتے ہیں، جس طرح سمندر میں اور بے آب و گیاہ جگہ پر چمکدار ستارے کے ذریعے رہنمائی کی جاتی ہے، جب قرآن کا عالم فوت ہو جاتا ہے، تو وہ خیمہ اٹھا لیا جاتا ہے، فرشتے آسمان سے دیکھتے ہیں انہیں وہ نور نظر نہیں آتا پھر فرشتے ایک آسمان سے دوسرے آسمان تک اس شخص (کی روح) سے ملاقات کرتے ہیں اور فرشتے دیگر تمام ارواح میں سے اس کی روح پر رحمت نازل کرتے ہیں، پھر اس کے ساتھ رہنے والے محافظ فرشتے اس کے سامنے آتے ہیں اور پھر فرشتے اس دن تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں، جب تک اسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا، جو بھی شخص اللہ تعالیٰ کی کتاب کا علم حاصل کرتا ہے، پھر رات کی کسی ایک گھڑی میں (نفل) نماز ادا کرتا ہے، تو گزرنے والی رات آگے آنے والی رات کو اُس شخص کے حوالے سے تلقین کرتی ہے کہ اس مخصوص گھڑی میں اس شخص کو بیدار کر دے، اور وہ رات اس کے لئے ہلکی رہے۔ جب وہ شخص فوت ہو جاتا ہے، اور اس کے اہل خانہ اس کی تجہیز و تکفین کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں، تو قرآن ایک خوبصورت شکل و صورت میں آتا ہے، اس کے سرہانے کھڑا ہو جاتا ہے، یہاں تکہ اس کے کفن کے اندر آ جاتا ہے، اس کے سینے پر کفن سے پہلے قرآن ہوتا ہے، جب اس شخص کو قبر میں رکھا جاتا ہے، اور اس پر مٹی ڈال دی جاتی ہے، اور اس کے ساتھی اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو منکر اور نکیر اس کے پاس آتے ہیں وہ اس کی قبر میں اس شخص کو بٹھاتے ہیں، یہاں تک کہ قرآن آ جاتا ہے، اور اس شخص اور دونوں کے فرشتوں کے درمیان آ جاتا ہے، وہ دونوں فرشتے قرآن سے کہتے ہیں: تم ہٹ جاؤ! تاکہ ہم اس سے سوال کریں، قرآن کہتا ہے: جی نہیں! رب کعبہ کی قسم! یہ میرا ساتھی اور میرا دوست ہے، میں اسے کسی بھی حالت میں رسوائی کا شکار نہیں کروں گا، اگر تم دونوں کو کسی چیز کا حکم دیا گیا ہے، تو تمہیں جو حکم دیا گیا ہے، تم اس پر عمل کرو مجھے اپنی جگہ پر رہنے دو، میں اس شخص سے اس وقت تک جدا نہیں ہوں گا جب تک میں اسے جنت میں داخل نہیں کروا دیتا، پھر قرآن اپنے ساتھی کی طرف دیکھتا ہے، اور یہ کہتا ہے: میں وہ قرآن ہوں جسے تم بلند آواز میں پڑھا کرتے تھے، اور پست آواز میں پڑھا کرتے تھے، اور تم مجھ سے محبت رکھتے تھے، تو میں تمہارا حبیب ہوں، جس شخص سے میں محبت رکھتا ہوں، اللہ تعالی بھی اس سے محبت رکھتا ہے منکر اور نکیر کے سوال کے بعد تم پر کوئی پریشانی اور غم نہیں ہو گا، منکر اور نکیر اس شخص سے سوال کرنے کے بعد اوپر چلے جاتے ہیں اور پھر (قبر میں) وہ شخص اور قرآن باقی رہ جاتے ہیں، قرآن کہتا ہے: میں تمہارے لئے نرم بچھونا بچھواؤں گا، اور تمہارے لئے عمدہ لباس فراہم کروں گا، کیونکہ تم رات کے وقت جاگتے رہتے تھے، اور دن میں مشقت کا شکار رہتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر قرآن آسمان کی طرف اس سے زیادہ تیزی سے جاتا ہے جتنی دیر میں پلک جھپکتی ہے وہ اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہے، اللہ تعالی یہ چیزیں اسے عطا کرتا ہے، پھر ایک ہزار، ہزار (یعنی دس لاکھ) فرشتے جن کا تعلق چھٹے آسمان کے مقرب فرشتوں سے ہوتا ہے، وہ اس کے ساتھ نازل ہوتے ہیں، قرآن آتا ہے، اس شخص کو سلام کرتا ہے، اور دریافت کرتا ہے: کیا تمہیں وحشت محسوس ہوئی؟ تم سے جدا ہونے کے بعد میں نے صرف اللہ تعالیٰ سے کلام کیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے بچھونا، اوڑھنے کی چیز اور کنجی عطا کر دی، وہ میں تمہارے پاس لے آیا ہوں، اب تم اُٹھو! تاکہ فرشتے تمہارا بچھونا بچھا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: فرشتے اسے نرمی سے اٹھاتے ہیں پھر اس شخص کی قبر کو چار سو سال کی مسافت جتنا کشادہ کر دیا جاتا ہے، پھر اس شخص کے لئے بچھونا بچھایا جاتا ہے، جو سبز ریشم کے استر والا ہوتا ہے، اور اس کے اندر مشک اذفر بھری ہوئی ہوتی ہے، اس کے پاؤں کے پاس اور سرہانے کے پاس سبز سندس اور استبرق کے تکیے رکھے جاتے ہیں، اس کے لئے جنت کے نور سے روشن دو چراغ جلائے جاتے ہیں، ایک اس کے سرہانے کے پاس ہوتا ہے، اور ایک پائینتی کی طرف ہوتا ہے، وہ (چراغ) قیامت کے دن تک روشنی کرتے رہیں گے، پھر فرشتے اس شخص کو دائیں پہلو کے بل لٹا دیتے ہیں، اس کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا ہے، پھر جنت کی یاسمین لائی جاتی ہے، فرشتے اس شخص کو چھوڑ کر اوپر چلے جاتے ہیں، اور وہ شخص اور قرآن باقی رہ جاتے ہیں، قرآن یاسمین کو لے کر اس شخص کی ناک پر رکھتا ہے، تو وہ شخص دوبارہ زندہ کیے جانے تک اسے سونگھتا رہے گا، پھر قرآن اس کے اہل خانہ کی طرف جاتا ہے، اور روزانہ انہیں خبر دیتا ہے وہ اس شخص کا یوں خیال رکھتا ہے، جس طرح کوئی شفیق باپ، اپنی اولاد کی بھلائی کے ہمراہ دیکھ بھال کرتا ہے، اگر اس شخص کی اولاد میں سے کسی نے قرآن کا علم حاصل کیا ہو، تو قرآن اس شخص کو اس حوالے سے مبارک باد دیتا ہے، اور اگر اس کے پسماندگان میں کوئی خرابی آ گئی ہو، تو قرآن اُن لوگوں کے لئے بہتری اور ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہے“ یا جس طرح بھی انہوں نے ذکر کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: خالد بن معدان نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کا ثواب آتا ہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایک لقمہ قیامت کے دن اُحد پہاڑ کی مانند ہو کر آئے گا“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اُس کا ثواب آئے گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایسا راوی ہے کہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3530]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار اول الخامس والعشرين، 2300، أخرجه مسند البزار برقم: 2655، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3500، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1109، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5956»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3531
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا خَيَّبَ اللَّهُ امْرَأً قَامَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو رسوائی کا شکار نہیں کرتا، جو نصف رات کے وقت قیام کی حالت میں سورت البقرۃ اور سورت آل عمران کی تلاوت کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، وہ ”ثقہ“ ہے، اور تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3531]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1793»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3532
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرْفَةً يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مَنْ ظَاهِرِهَا فَقَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ: لِمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِمَنْ أَطَابَ الْكَلَامَ وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ وَبَاتَ قَائِمًا وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَاللَّفْظُ لَهُ وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ: فَقَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَاللَّفْظُ لَهُ وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ: فَقَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایسے بالا خانے ہیں، جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور جن کا اندورنی حصہ باہر سے نظر آتا ہے، سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کس شخص کے لئے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص کے لئے جو پاکیزہ کلام کرے کھانا کھلائے اور اس وقت کھڑا ہو کر رات بسر کرے (یعنی نوافل ادا کرے) جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں امام أحمد کی سند میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے سوال کیا تھا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3532]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6578، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1240، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3533
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَى بَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا وَظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا أَعَدَّهَا اللَّهُ لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ وَأَلَانَ الْكَلَامَ وَتَابَعَ الصِّيَامَ وَقَامَ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایسے بالا خانے ہیں، جن کا اندرونی حصہ باہر سے اور بیرونی حصہ اندر سے نظر آتا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ ان لوگوں (یعنی اس شخص) کے لئے تیار کیے ہیں جو کھانا کھلاتا ہے، نرم کلام کرتا ہے، مسلسل روزے رکھتا ہے، اور رات کے وقت اُس وقت نوافل ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3533]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3533]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3467، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 509»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3534
وَعَنْ أَبِي مُعَانِقٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا أَعَدَّهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ وَأَدَامَ الصِّيَامَ وَصَلَّى بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا مُعَانِقٍ لَيْسَتْ لَهُ صُحْبَةٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي ثِقَاتِ التَّابِعِينَ، وَسُئِلَ عَنْهُ الدَّارَقُطْنِيُّ فَقَالَ: مَجْهُولٌ لَا شَيْءَ.

ابومعانق اشعری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایسے بالا خانے ہیں، جن کا بیرونی حصہ اندر سے، اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ اس شخص کے لئے تیار کیے ہیں، جو کھانا کھلاتا ہے ہمیشہ روزے رکھتا ہے، اور رات کو اس وقت نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ”ابومعانق“ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ ”ثقہ“ تابعین میں کیا ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ سے ان کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ مجہول ہے، اور کوئی چیز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3534]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22398، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20883، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3467»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3535
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاتَ لَيْلَةً فِي خِفَّةٍ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ يُصَلِّي تَدَارَكَتْ حَوْلَهُ الْحُورُ الْعِينُ حَتَّى يُصْبِحَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کھانے پینے کے حوالے سے ہلکا ہو کر نماز ادا کرتے ہوئے رات گزارتا ہے، صبح ہونے تک حورعین اس کے اردگرد چکر لگاتی رہتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3535]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3535]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضي الله عنهما عكرمة عن ابن عباس، 11682، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11891»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3536
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ وَيَضْحَكُ إِلَيْهِمْ وَيَسْتَبْشِرُ بِهِمُ: الَّذِي إِذَا انْكَشَفَتْ فِئَةٌ قَاتَلَ وَرَاءَهَا بِنَفْسِهِ لِلَّهِ تَعَالَى فَإِمَّا أَنْ يُقْتَلَ وَإِمَّا أَنْ يَنْصُرَهُ اللَّهُ وَيَكْفِيَهُ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا كَيْفَ صَبَرَ لِي بِنَفْسِهِ!؟ وَالَّذِي لَهُ امْرَأَةٌ حَسَنَةٌ وَفِرَاشٌ لَيِّنٌ حَسَنٌ فَيَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ يَذَرُ شَهْوَتَهُ وَيَذْكُرُنِي وَلَوْ شَاءَ رَقَدَ، وَالَّذِي إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَكَانَ مَعَهُ رَكْبٌ فَسَهِرُوا ثُمَّ هَجَعُوا فَقَامَ مِنَ السَّحَرِ فِي ضَرَّاءَ سِرًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے، انہیں دیکھ کے مسکرا دیتا ہے، اور انہیں دیکھ کے خوش ہوتا ہے، وہ شخص کہ جب (مسلمانوں کا) کوئی دستہ پسپا ہو جائے، تو وہ اس کے پیچھے رہ کر اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنی ذات کے ساتھ جنگ کرتا ہے، یا شہید ہو جاتا ہے، یا پھر اللہ تعالیٰ اُس کی مدد کرتا ہے، اور اس کی کفایت کر دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: میرے اس بندے کا جائزہ لو! اس نے میری خاطر کیسے اپنی ذات کے حوالے سے صبر سے کام لیا ہے، اور وہ شخص جس کی خوبصورت بیوی ہو اور نرم اور عمدہ بچھونا ہو اور وہ رات کے وقت کھڑا ہو کر (نوافل ادا کرے) تو اللہ فرماتا ہے: اس نے اپنی خواہش کو ترک دیا ہے، اور میرا ذکر کر رہا ہے، اگر یہ چاہتا تو یہ سو جاتا اور وہ شخص جو سفر کر رہا ہو، اس کے ساتھی اور بھی سوار ہوں، وہ لوگ سو جائیں، اور وہ شخص سحری کے وقت تنگی یا آسانی ہر حالت میں نوافل ادا کرتا رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3536]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3536]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3537
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَرْفَعُهُ قَالَ:" ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: رَجُلٌ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتْلُو كِتَابَ اللَّهِ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ يُخْفِيهَا مِنْ شِمَالِهِ، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَانْهَزَمَ أَصْحَابُهُ فَاسْتَقْبَلَ الْعَدُوَّ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" الَّذِي كَانَ فِي سَرِيَّةٍ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" الَّذِي كَانَ فِي سَرِيَّةٍ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تین لوگ ایسے ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے، ایک وہ شخص جو رات کے وقت کھڑا ہو کر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کرتا ہے ایک وہ شخص جو یوں صدقہ کرتا ہے کہ اسے بائیں ہاتھ سے بھی پوشیدہ رکھتا ہے، اور ایک وہ شخص جو کسی مہم میں ہو، اس کے ساتھی پسپا ہو جائیں، اور وہ دشمن کے سامنے چلا جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا صرف وہ حصہ نقل کیا ہے، جو جنگی مہم کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3537]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10486»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3538
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ بَيْنَ أَهْلِهِ وَحُبِّهِ إِلَى صَلَاتِهِ فَيَقُولُ رَبُّنَا: يَا مَلَائِكَتِي انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَوِطَائِهِ مِنْ بَيْنِ حُبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارِ التَّصَدُّقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہمارا پروردگار، دو ایسے افراد پر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو اپنے بستر، لحاف، اپنے اہل خانہ اور اپنی محبوب چیز کو چھوڑ کر نماز کی طرف جاتا ہے، ہمارا پروردگار فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! تم میرے بندے کا جائزہ لو، جس نے اپنا بستر اپنا لحاف اپنی محبوب چیز اور اپنے اہل خانہ کو چھوڑا، اور نماز کی طرف آ گیا، اُس چیز کی طرف رغبت رکھتے ہوئے، جو میرے پاس موجود ہے، اور اس چیز سے ڈرتے ہوئے، جو میرے پاس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں صدقہ کرنے کا ذکر اختصار کے ساتھ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3538]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3538]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔