🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ جَزِيلِ ثَوَابِ الْمَرَضِ .
بیماری کا بڑا (یعنی زبردست) ثواب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3817
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ" يُؤْتَى بِالشَّهِيدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُنْصَبُ لِلْحِسَابِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْمُتَصَدِّقِ فَيُنْصَبُ لِلْحِسَابِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِأَهْلِ الْبَلَاءِ فَلَا يُنْصَبُ لَهُمْ مِيزَانٌ وَلَا يُنْصَبُ لَهُمْ دِيوَانٌ فَيُصَبُّ عَلَيْهِمُ الْأَجْرُ صَبًّا حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْعَافِيَةِ لِيَتَمَنَّوْنَ أَنَّ أَجْسَادَهُمْ قُرِّضَتْ بِالْمَقَارِيضِ مِنْ حُسْنِ ثَوَابِ اللَّهِ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن شہید کو لایا جائے گا، اور حساب کے لئے پیش کیا جائے گا پھر صدقہ کرنے والے کو لایا جائے گا اسے حساب کے لئے پیش کیا جائے گا پھر آزمائش کا شکار لوگوں کو لایا جائے گا، تو ان کے لئے نہ میزان نصب کیا جائے اور نہ دیوان نصب کیا جائے ان پر اجر کو انڈیل دیا جائے گا یہاں تک کہ (دنیا میں) عافیت والے لوگ یہ آرزو کریں گے کہ (دنیا میں) ان کے جسموں کو قینچیوں کے ذریعے کاٹ دیا گیا ہوتا اس کی وجہ یہ ہو گی کہ اللہ تعالی نے جو عمدہ ثواب ان (آزمائش کا شکار لوگوں کو) عطا کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاعہ بن زبیر ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3817]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12829»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3818
وَعَنِ الْأَصْبَغِ بْنِ نُبَاتَةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْحَسَنِ نَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَصْبَحْتُ بِحَمْدِ اللَّهِ بَارِئًا قَالَ: كَذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ الْحَسَنُ: اسْنِدُونِي فَأَسْنَدَهُ عَلِيٌّ إِلَى صَدْرِهِ فَقَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يُقَالُ لَهَا شَجَرَةُ الْبَلْوَى يُؤْتَى بِأَهْلِ الْبَلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلَا يُرْفَعُ لَهُمْ دِيوَانٌ وَلَا يُنْصَبُ لَهُمْ مِيزَانٌ يُصَبُّ عَلَيْهِمُ الْأَجْرُ صَبَّا، وَقَرَأَ: إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
اصبغ بن نباتہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے تمہارا کیا حال ہے۔ انہوں نے جواب دیا: الحمدللہ اب میں بہتر ہوں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو ایسا ہی ہو گا، پھر سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ لوگ مجھے سہارا دیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں اپنے سینے کے ساتھ لگایا، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے اپنے نانا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک جنت میں ایک درخت ہے، جسے آزمائش کا درخت کہا: جاتا ہے قیامت کے دن آزمائش کا شکار لوگوں کو لایا جائے گا، تو ان کے لئے دیوان بلند نہیں کیا جائے گا ان کے لئے میزان کو نصب نہیں کیا جائے گا، اور ان پر اجر کو بہا دیا جائے گا پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر کسی حساب کے بغیر دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3818]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2760»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3819
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يَوَدُّ أَهْلُ الْبَلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِينَ يُعَايِنُونَ الثَّوَابَ لَوْ أَنَّ جُلُودَهُمْ كَانَتْ تُقْرَضُ بِالْمَقَارِيضِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قیامت کے دن آزمائش کا شکار لوگ جب ثواب کو دیکھیں گے تو وہ یہ خواہش کریں گے کہ کاش ان کی کھالیں قینچیوں کے ذریعے کاٹ دی گئی ہوتیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3819]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8777»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ فِي الْحُمَّى .
بخار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3820
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ وَسَلَّمَ - مَا جَزَاءُ الْحُمَّى؟ قَالَ:" تُجْرَى الْحَسَنَاتُ عَلَى صَاحِبِهَا مَا اخْتَلَجَ عَلَيْهِ قَدَمٌ أَوْ ضَرَبَ عَلَيْهِ عِرْقٌ" قَالَ أُبَيٌّ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكُ حُمَّى لَا تَمْنَعُنِي خُرُوجًا فِي سَبِيلِكَ وَلَا خُرُوجًا إِلَى بَيْتِكَ وَلَا مَسْجِدِ نَبِيِّكَ، قَالَ: فَلَمْ يُمْسِ إِلَيَّ قَطُّ إِلَّا وَبِهِ حُمَّى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ وَهُمَا مَجْهُولَانِ كَمَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ، قُلْتُ: ذَكَرَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ قَبْلَ هَذَا بِبَابَيْنِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بخار کی جزا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اپنے متعلقہ فرد کی نیکیوں کو جاری رکھتا ہے، جب تک اس کا قدم لڑکھڑاتا ہے، یا جب تک اس کی رگ اس پر جوش مارتی ہے سیدنا ابی نے عرض کی: اے اللہ! میں تجھ سے ایسے بخار کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری راہ میں (جہاد کے لئے) نکلنے یا تیرے گھر کی طرف نکلنے یا تیرے نبی کی مسجد کی طرف جانے سے نہ روکے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد ان پر کوئی شام ایسی نہیں آئی جس میں انہیں بخار نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں محمد بن معاذ بن ابی بن کعب کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ یہ دونوں راوی مجہول ہیں جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات بیان کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے ان دونوں کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے دو باب پہلے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث گزر چکی ہے (جس میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے واقعہ کا تذکرہ ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3820]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبرانى، باب الألف من اسمه أحمد، 447، المعجم الكبير للطبراني، ومما أسند أبى بن كعب رضي الله عنه، 541، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 540، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 448، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1269»

الحكم على الحديث:
إسناده سابقہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3821
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحُمَّى كِيرٌ مِنْ جَهَنَّمَ فَمَا أَصَابَ الْمُؤْمِنَ مِنْهَا كَانَ حَظَّهُ مِنْ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو حَصِينٍ الْفِلَسْطِينِيُّ وَلَمْ أَرَ لَهُ رَاوِيًا غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بخار جہنم کی ایک بھٹی (یا تپش) ہے، تو جس مؤمن کو اس میں سے جو چیز لاحق ہوتی ہے وہ جہنم میں سے اس مؤمن کا حصہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحصین فلسطینی ہے محمد بن مطرف کے علاوہ میں نے کسی اور کو اس سے روایت نقل کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21771، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7468»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3822
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَتِ الْحُمَّى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟" قَالَتْ: أُمُّ مِلْدَمٍ فَأَمَرَ بِهَا إِلَى أَهْلِ قُبَاءٍ فَلَقُوا مِنْهَا مَا يَعْلَمُ اللَّهُ فَأَتَوْهُ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَيْهِ فَقَالَ:" مَا شِئْتُمْ؟ إِنْ شِئْتُمْ دَعَوْتُ اللَّهَ فَكَشَفَهَا عَنْكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَكُونَ لَكُمْ طَهُورًا؟" قَالُوا: وَتَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالُوا: فَدَعْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بخار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کون ہو اس نے عرض کی: ام ملدم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ اہل قباء کی طرف چلا جائے تو جو اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا ان لوگوں کو بخار کے حوالے سے سامنا کرنا پڑا پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے بخار کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم کیا چاہتے ہو اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں وہ اس کو تم سے دور کر دے گا، اور اگر تم چاہو تو یہ تمہارے لئے طہارت کے حصول (یعنی گناہوں سے پاک ہونے) کا باعث بن جائے گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ایسا کر لیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ ان لوگوں نے عرض کی: پھر آپ اسے رہنے دیں (تاکہ یہ ہمارے گناہوں کا کفارہ بن جائے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3822]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13984، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3848/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3823
وَعَنْ أُمِّ طَارِقٍ مَوْلَاةِ سَعْدٍ قَالَتْ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَعْدٍ فَاسْتَأْذَنَ فَسَكَتَ سَعْدٌ ثُمَّ اسْتَأْذَنَ فَسَكَتَ سَعْدٌ ثُمَّ أَعَادَ فَسَكَتَ سَعْدٌ فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: فَأَرْسَلَنِي إِلَيْهِ سَعْدٌ أَنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنَا أَنْ نَأْذَنَ لَكَ إِلَّا أَنَّا أَرَدْنَا أَنْ تَزِيدَنَا قَالَتْ: فَسَمِعْتُ صَوْتًا عَلَى الْبَابِ يَسْتَأْذِنُ وَلَا أَرَى شَيْئًا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنْتِ؟" قَالَتْ:" أُمُّ مِلْدَمٍ" قَالَ:" لَا مَرْحَبًا وَلَا أَهْلًا أَتَذْهَبِينَ إِلَى أَهْلِ قُبَاءٍ" قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ:" فَاذْهَبِي إِلَيْهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی کنیز ام طارق بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے آپ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ خاموش رہے آپ نے پھر آنے کی اجازت طلب کی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پھر خاموش رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اجازت طلب کی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پھر خاموش رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے ام طارق بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا تاکہ یہ عرض کروں کہ ہم نے آپ اجازت اس لئے پیش نہیں کی تھی کہ ہم یہ چاہتے تھے کہ آپ ہمیں مزید عطا کرتے رہیں (یعنی زیادہ السلام علیکم کہتے رہیں) ام طارق بیان کرتی ہیں: میں نے دروازے پر کسی کی آواز سنی جو اندر آنے کی اجازت مانگ رہا تھا، لیکن مجھے کوئی چیز نظر نہیں آئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کون؟ اس نے عرض کی: ام ملد (یعنی بخار) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں نہ خوش آمدید ہے، اور نہ اہلا و سہلا ہے کیا تم اہل قباء کی طرف چلے جاؤ گے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم ان کی طرف چلے جاؤ“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3823]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26586، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3824
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: اسْتَأْذَنَتِ الْحُمَّى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهَا:" مَنْ أَنْتِ؟" فَقَالَتْ: أَنَا الْحُمَّى أَبْرِي اللَّحْمَ وَأَمُصُّ الدَّمَ قَالَ:" اذْهَبِي إِلَى أَهْلِ قُبَاءٍ" فَأَتَتْهُمْ فَجَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدِ اصْفَرَّتْ وُجُوهُهُمْ فَشَكَوُا الْحُمَّى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا شِئْتُمْ؟ إِنْ شِئْتُمْ دَعَوْتُ اللَّهَ فَدَفَعَهَا عَنْكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ تَرَكْتُمُوهَا وَأَسْقَطَتْ بَقِيَّةَ ذُنُوبِكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى فَدَعْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ لَاحِقٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بخار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے جواب دیا: میں بخار ہوں، میں گوشت کو کم (یا کمزور) کر دیتا ہوں اور خون کو چوس لیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اہل قباء کی طرف چلے جاؤ وہ بخار ان لوگوں کے پاس چلا گیا وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے چہرے زرد ہو چکے تھے ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بخار کی شکایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تم چاہو (ویسا ہو گا) اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں وہ اس کو تم سے دور کر دے گا، اور اگر تم چاہو تو تم اسے رہنے دو یہ تمہارے بقایا گناہوں کو ختم کر دے گا، تو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! آپ اسے رہنے دیں یا رسول اللہ!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن لاحق ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3824]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6113»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3825
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحُمَّى حَظُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بخار“ جہنم میں سے ہر مومن کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3825]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3826
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَقَدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا كَانَ يُجَالِسُهُ فَقَالَ:" مَا لِي فَقَدْتُ فُلَانًا؟" فَقَالُوا: اعْتَبَطَ - وَكَانُوا يُسَمُّونَ الْوَعْكَ الِاعْتِبَاطَ - فَقَالَ:" قُومُوا حَتَّى نَعُودَهُ"، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ بَكَى الْغُلَامُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَبْكِ فَإِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ الْحُمَّى حَظُّ أُمَّتِي مِنْ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کو غیر موجود پایا جو آپ کی خدمت میں حاضر رہتا تھا آپ نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے میں فلاں شخص کو غیر موجود پا رہا ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: اسے بخار ہو گیا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) وہ لوگ لفظ بخار کے لئے لفظ اعتباط استعمال کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اٹھو تاکہ ہم لوگ اس کی عیادت کر آئیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس تشریف لائے، تو وہ لڑکا رونے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نہ روؤ! کیونکہ جبرائیل نے مجھے بتایا ہے: بخار جہنم میں سے میری امت کا حصہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے، جسے امام أحمد نے اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جبکہ عجلی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3826]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں