الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ .
جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے
حدیث نمبر: 3837
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا ابْنَ آدَمَ إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْكَ فَصَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى لَمْ أَرْضَ لَكَ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے انسان! جب میں تمہاری دو محبوب چیزیں (یعنی دونوں آنکھوں کی بینائی) لے لوں اور تم پہلے صدمے کے وقت صبر سے کام لو اور ثواب کی امید رکھو تو میں تمہارے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3837]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1597، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21725، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7788»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3838
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَزِيزٌ عَلَى اللَّهِ أَنْ يَأْخُذَ كَرِيمَتَيْ مُؤْمِنٍ ثُمَّ يُدْخِلُهُ النَّارَ" قَالَ يُونُسٌ: يَعْنِي عَيْنَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدہ عائشہ بنت قدامہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے بلند و برتر ہے کہ وہ کسی مؤمن کی دو محبوب چیزوں کو لے اور پھر اسے جہنم میں داخل کرے“ یونس کہتے ہیں: اس سے مراد اس کی دونوں آنکھیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے، جسے ابوحاتم نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3838]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26523»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3839
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے کسی بندے کی دونوں آنکھوں کی بینائی لے لوں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3839]
یہ روایت ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3839]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى، أول مسند ابن عباس، 2309، المعجم الكبير للطبراني، من اسمه عبد الله، وما أسند عبد الله بن عباس رضي الله عنهما، سعيد بن جبير، 12239، صحيح ابن حبان، كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا، ذكر الإخبار عما يثيب الله جل وعلا لمن ذهبت كريمتاه، 2982، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12452، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2930، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 78»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3840
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ يُبْتَلَى عَبْدٌ بِشَيْءٍ أَشَدَّ عَلَيْهِ مِنَ الشِّرْكِ بِاللَّهِ، وَلَنْ يُبْتَلَى عَبْدٌ بِشَيْءٍ أَشَدَّ مِنْ ذَهَابِ بَصَرِهِ، وَلَنْ يُبْتَلَى عَبْدٌ بِذَهَابِ بَصَرِهِ فَيَصْبِرُ إِلَّا غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندے کو کسی بھی ایسی آزمائش کا شکار نہیں کیا جاتا جو اس کے لئے کسی کو اللہ کا شریک قرار دینے سے زیادہ سخت ہو، اور بندے کو کسی بھی ایسی چیز کے ہمراہ آزمائش کا شکار نہیں کیا جاتا جو بینائی کے رخصت ہونے سے زیادہ سخت ہو، اور جب بھی کسی بندے کو بینائی کی رخصتی کی آزمائش کا شکار کیا جائے اور وہ شخص صبر سے کام لے تو اس کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3840]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3840]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3841
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا ابْتُلِيَ عَبْدٌ بَعْدَ ذَهَابِ دِينِهِ بِأَشَدَّ مِنْ بَصَرِهِ، وَمَنِ ابْتُلِيَ بِبَصَرِهِ فَصَبَرَ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ لَقِيَ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَلَا حِسَابَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین کے رخصت ہو جانے کے بعد بندے کو ایسی کسی آزمائش کا شکار نہیں کیا گیا جو بینائی کی رخصتی سے زیادہ شدید ہو جس شخص کو بینائی کے حوالے سے آزمائش کا شکار کیا جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے (یعنی فوت ہونے) تک صبر سے کام لے، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اسے کوئی حساب نہیں دینا ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3841]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3841]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3842
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَرْوِيهِ:" إِذَا أَخَذْتُ مِنْ عَبْدَيْ كَرِيمَتَيْهِ وَهُوَ بِهِمَا ضَنِينٌ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے پروردگار سے) روایت کرتے ہیں (کہ پروردگار نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”جب میں اپنے کسی بندے کی دونوں آنکھوں کی بینائی لے لوں، اور وہ اس (بینائی) کی خواہش رکھتا ہو تو میں اس بندے کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3842]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3842]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4198»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3843
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ: مَنْ سَلَبْتُ كَرِيمَتَيْهِ عَوَّضْتُهُ مِنْهُمَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس کی دونوں آنکھوں کی بینائی میں سلب کر لوں تو ان دونوں کے عوض میں، میں اسے جنت دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور عجلی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3843]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2263، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5567»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3844
وَعَنْ أُنَيْسَةَ بِنْتِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ يَعُودُهُ مِنْ مَرَضٍ كَانَ بِهِ فَقَالَ:" لَيْسَ عَلَيْكَ مِنْ مَرَضِكَ هَذَا بَأْسٌ، وَلَكِنْ كَيْفَ بِكَ إِذَا عُمِّرْتَ بَعْدِي فَعَمِيتَ؟" قَالَ: إِذَا أَصْبِرُ وَأَحْتَسِبُ قَالَ:" إِذَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ" قَالَ: فَعَمِيَ بَعْدَمَا مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَدَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَيْهِ بَصَرَهُ ثُمَّ مَاتَ - رَحِمَهُ اللَّهُ -.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ فِي عِيَادَتِهِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَنُبَاتَةُ بِنْتُ بَرِيرِ بْنِ حَمَّادٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ فِي عِيَادَتِهِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَنُبَاتَةُ بِنْتُ بَرِيرِ بْنِ حَمَّادٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
انیسہ بنت زید بن ارقم اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے آپ ان کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری بیماری کے حوالے سے تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا، لیکن اس وقت تمہارا کیا بنے گا کہ جب تمہیں میرے بعد مزید عمر نصیب ہو گی، اور تم نابینا ہو جاؤ گے انہوں نے عرض کی: پھر میں صبر سے کام لوں گا، اور ثواب کی امید رکھوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسی صورت میں تم کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نابینا ہو گئے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی لوٹا دی تھی پھر ان کا انتقال ہوا تھا اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو ان کی عیادت کرنے کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ نباتہ بنت بریر بن حماد کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3844]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ نباتہ بنت بریر بن حماد کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3844]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4624، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3869/5، 7906»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3845
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَذْهَبَ اللَّهُ بَصَرَهُ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ وَاجِبًا أَنْ لَا تَرَى عَيْنَاهُ النَّارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَوَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَوَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ جس شخص کی بینائی رخصت کر دے اور وہ شخص صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے تو اللہ تعالی کے ذمہ یہ بات لازم ہو گی کہ اس کی آنکھیں آگ (یا جہنم) کو نہ دیکھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص حوانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3845]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص حوانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3845]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2223، 6152، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 108»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3846
وَعَنْ أَبِي ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَا ظِلَالٍ مَتَّى أُصِيبَ بَصَرُكَ؟ قَالَ: لَا أَعْقِلُهُ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا حَدَّثَنَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَنْ رَبِّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى؟ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَالَ: يَا جِبْرَائِيلُ مَا ثَوَابُ عَبْدِي إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ إِلَّا النَّظَرُ إِلَى وَجْهِي وَالْجِوَارُ فِي دَارِي؟" وَلَقَدْ رَأَيْتُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْكُونَ حَوْلَهُ يُرِيدُونَ أَنْ تَذْهَبَ أَبْصَارُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْرَسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَأَبُو ظِلَالٍ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ابوظلال قسملی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: اے ابوظلال! تمہاری بینائی کب رخصت ہوئی تھی انہوں نے جواب دیا: مجھے یاد نہیں ہے سیدنا انس نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک حدیث بیان کروں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل کے حوالے سے اپنے پروردگار کے حوالے سے ہمیں بیان کی تھی آپ نے بتایا تھا پروردگار نے فرمایا: ”اے جبرائیل! میرا وہ بندہ جس کی میں نے بینائی رخصت کر دی ہو اس کا ثواب صرف میری ذات کا دیدار اور میرے پڑوس میں ٹھہرنا ہے“۔
راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو دیکھا کہ جو آپ کے ارد گرد موجود تھے وہ رونے لگے اور ان کی یہ خواہش تھی کہ ان کی بینائی رخصت ہو جائے (اور اس کا یہ اجر و ثواب انہیں حاصل ہو جائے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اشرس بن ربیع ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ابوظلال نامی راوی کو امام ابوداؤد، امام نسائی رحمہ اللہ اور ابن عدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3846]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8850»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف