الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ فِي الْحُمَّى .
بخار کا بیان
حدیث نمبر: 3827
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحُمَّى حَظُّ أُمَّتِي مِنْ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ وَقَالَ الْفَلَّاسُ: صَدُوقٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ وَالْوَهْمِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ وَقَالَ الْفَلَّاسُ: صَدُوقٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ وَالْوَهْمِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بخار جہنم میں سے میری امت کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے فلاس فرماتے ہیں یہ صدوق ہے، اور بکثرت غلطی کرتا ہے، اور بکثرت وہم کا شکار ہوتا ہے یہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3827]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7536»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3828
وَعَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ وَهِيَ نَصِيبُ الْمُؤْمِنِ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بخار جہنم کی تپش کا حصہ ہے، اور یہ جہنم میں سے مؤمن کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3828]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3829
وَعَنْ شِيثِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُمُّ مِلْدَمٍ تَأْكُلُ اللَّحْمَ وَتَشْرَبُ الدَّمَ بَرْدُهَا وَحَرُّهَا مِنْ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا شیث بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بخار گوشت کو کھا جاتا ہے، اور خون کو پی جاتا ہے اس کی ٹھنڈک اور گرمی جہنم کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3829]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3829]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، من اسمه شهاب، شبيب بن نعيم، 7067، معرفة الصحابة لأبي نعيم الأصبهاني، باب الشين، من اسمه شداد، شبيب بن نعيم، 3336»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3830
وَعَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَمَّتِهِ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُمُّ مِلْدَمٍ تُخْرِجُ خَبَثَ ابْنِ آدَمَ كَمَا يُخْرِجُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدربہ بن سعید بن قیس، اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بخار انسان کی خرابیوں کو یوں نکال دیتا ہے، جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ) کو نکال دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3830]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3830]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3831
وَعَنْ فَاطِمَةَ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ: عَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ وَهِيَ وَجِعَةٌ فَقَالَ لَهَا:" كَيْفَ تَجِدِينَكِ؟" قَالَتْ: بِخَيْرٍ إِلَّا أَنَّ أُمُّ مِلْدَمٍ قَدْ بَرِحَتْ بِي [ يَعْنِي: الْحُمَّى ] ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْبِرِي فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَبَثَ ابْنِ آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْحُمَّى فِي الطِّبِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْحُمَّى فِي الطِّبِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ فاطمہ خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاتون کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لے گئے جس کا تعلق انصار سے تھا وہ خاتون بیمار تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم کیا صورت حال پا رہی ہو؟ اس نے عرض کی: ٹھیک ہوں، لیکن مجھے مسلسل بخار رہ رہا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم صبر سے کام لو! کیونکہ یہ (یعنی بخار) انسان کے میل کو یوں ختم کر دیتا ہے، جس طرح بھٹی لوہے کے میں (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: بخار کے بارے میں مزید احادیث طب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3831]

تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11128»
الحكم على الحديث:
إسناده مصنف
حدیث نمبر: 3832
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ نُعَيْمَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِي وَعْكٌ شَدِيدٌ مِنَ الْحُمَّى!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَيْنَ أَنْتَ يَا نُعَيْمَانُ مِنْ مَهِيعَةَ" وَكَانَتْ أَرْضَ وَبِيئَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا نعیمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے شدید بخار ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے نعیمان! تم مہیعہ سے کہاں ہو؟ راوی کہتے ہیں: وہ ایک وبائی سرزمین تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3832]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3832]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4297»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
19. بَابٌ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى الْحُمَّى وَاحْتَسَبَ .
جو شخص بخار پر صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے
حدیث نمبر: 3833
عَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ طَوِيلُ يَنْتَفِضُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْخٌ كَبِيرٌ بِهِ حُمَّى تَفُورُ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَيْخٌ كَبِيرٌ بِهِ حُمَّى تَفُورُ هِيَ لَهُ كَفَارَّةٌ وَطَهُورٌ" فَأَعَادَهَا [ وَأَعَادَهَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَوْ أَرْبَعَةً ] فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا إِذَا أَبَيْتَ فَهُوَ كَمَا تَقُولُ وَمَا قَضَى اللَّهُ فَهُوَ كَائِنٌ" قَالَ: فَمَا أَمْسَى مِنَ الْغَدِ إِلَّا مَيِّتًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا شرحبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اسی دوران ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جو لمبے قد کا تھا اور کپکپا رہا تھا (یعنی بخار میں مبتلا تھا) اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک بوڑھا عمر رسیدہ شخص ہے، جسے بخار ہے، جو جوش مار رہا ہے، اور وہ اسے قبر تک پہنچا کے دم لے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک بوڑھے اور عمر رسیدہ شخص ہو جسے بخار ہے، جو جوش مار رہا ہے، اور یہ بخار اس کے لئے کفارے اور طہارت کے حصول کا باعث بنے گا اس شخص نے اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی بات اس کے سامنے دہرا دی یہ مکالمہ تین مرتبہ یا شاید چار مرتبہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نہیں مان رہے، تو یہ ویسا ہی ہو گا جیسے تم کہہ رہے ہو، اور اللہ تعالیٰ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ ہو کے رہے گا۔ راوی کہتے ہیں: اگلے دن شام سے پہلے وہ شخص مر گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3833]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7213»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
20. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ بِهِ لَمَمٌ فَصَبَرَ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان جسے جنون (یا مرگی) ہو، اور وہ اس پر صبر سے کام لے
حدیث نمبر: 3834
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِهَا لَمَمٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ لِي فَقَالَ:" إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ فَشَفَاكِ، وَإِنْ شِئْتِ صَبَرْتِ وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ؟"، قَالَتْ: بَلَى أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون جسے جنون (یا مرگی) کی شکایت تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیتا ہوں اور وہ تمہیں شفاء نصیب کر دے گا، اور اگر تم چاہو، تو صبر سے کام لو تو تمہیں حساب نہیں دینا ہو گا، تو اس خاتون نے عرض کی: ٹھیک ہے، میں صبر سے کام لیتی ہوں تاکہ مجھے حساب نہ دینا پڑے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3834]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3834]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9396، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7980»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3835
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْخَبِيثَ غَلَبَنِي فَقَالَ لَهَا:" إِنْ تَصْبِرِي عَلَى مَا أَنْتِ عَلَيْهِ تَجِيئِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ عَلَيْكِ ذَنْبٌ وَلَا حِسَابَ"، قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لِأَصْبِرَنَّ حَتَّى أَلْقَى اللَّهَ، قَالَتْ: إِنِّي أَخَافُ الْخَبِيثَ أَنْ يَحْرِدَنِي، فَدَعَا لَهَا فَكَانَتْ إِذَا أَحَسَّتْ أَنْ يَأْتِيَهَا تَأْتِي أَسْتَارَ الْكَعْبَةِ تَتَعَلَّقُ بِهَا فَتَقُولُ: اخْسَأْ فَيَذْهَبُ عَنْهَا.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبِخِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبِخِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں موجود تھے انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس خبیث بیماری نے مجھ پر غلبہ پا لیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم جس صورت حال کا شکار ہو اگر تم اس پر صبر سے کام لو تو جب تم قیامت کے دن آؤ گی، تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، اور تمہیں کوئی حساب نہیں دینا ہو گا اس خاتون نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک صبر سے کام لوں گی پھر اس خاتون نے عرض کی: اس خبیث بیماری کے حوالے سے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ مجھے بے پردہ کر دے گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لئے دعا کر دی، اس خاتون کو جب بھی یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ بیماری اس پر حملہ آور ہونے لگی ہے، تو وہ کعبہ کے پاس آ کر اس کے پردے سے لپٹ جاتی تھی، اور اس (بیماری) سے یہ کہتی تھی: دفعان ہو جاؤ، تو وہ بیماری اس سے دور ہو جاتی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک حدیث ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرقد سخجی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3835]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرقد سخجی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3835]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
21. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ .
جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے
حدیث نمبر: 3836
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعُودُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ وَهُوَ يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ فَقَالَ لَهُ:" يَا زَيْدُ لَوْ كَانَ بَصَرُكَ لَمَا بِهِ [ كَيْفَ كُنْتَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: إِذًا أَصْبِرُ وَأَحْتَسِبُ. قَالَ: إِنْ كَانَ بَصَرُكَ لَمَا بِهِ، ثُمَّ ] صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ لَتَلْقَيَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ".
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے داخل ہوا ان کی آنکھوں میں تکلیف تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے زید اگر تمہاری بینائی رخصت ہو جائے، تو پھر تم کیا کرو گے؟ انہوں نے عرض کی: ایسی صورت میں، میں صبر سے کام لوں گا، اور ثواب کی امید رکھوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تمہاری بینائی رخصت ہو جائے اور تم صبر سے کام لو اور ثواب کی امید رکھو، تو جب تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گے، تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ثوری اور شعبہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3836]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12176، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3869/3»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف