🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى الْأَقَارِبِ وَصَدَقَةِ الْمَرْأَةِ عَلَى زَوْجِهَا .
قریبی رشتہ داروں کو صدقہ کرنا، عورت کا اپنے شوہر کو صدقہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4654
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْصَرَفَ يَوْمًا مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَتَى النِّسَاءَ فِي الْمَسْجِدِ فَوَقَفَ عَلَيْهِنَّ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، مَا رَأَيْتُ مِنْ نَوَاقِصِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَذْهَبَ بِقُلُوبِ ذَوِي الْأَلْبَابِ مِنْكُنَّ، وَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتَقَرَّبْنَ إِلَى اللَّهِ بِمَا اسْتَطَعْتُنَّ". وَكَانَ فِي النِّسَاءِ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَأَتَتْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَأَخْبَرَتْهُ بِمَا سَمِعَتْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخَذَتْ حُلِيًّا لَهَا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَيْنَ تَذْهَبِينَ بِهَذَا الْحُلِيِّ؟ قَالَتْ: أَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ رَجَاءَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي مِنْ أَهْلِ النَّارِ. فَقَالَ: وَيْلَكِ هَلُمِّي فَتَصَدَّقِي عَلَيَّ، وَعَلَى وَلَدِي، فَإِنَّا لَهُ مَوْضِعٌ، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى أَذْهَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَذَهَبَتْ تَسْتَأْذِنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالُوا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَذِهِ زَيْنَبُ تَسْتَأْذِنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَيُّ الزَّيَانِبُ هِيَ؟" قَالُوا: امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" ائْذَنُوا لَهَا". فَدَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي سَمِعْتُ مِنْكَ مَقَالَةً فَرَجَعْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَحَدَّثْتُهُ، فَأَخَذْتُ حُلِيِّي أَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ وَإِلَيْكَ رَجَاءَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي اللَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ. فَقَالَ لِي ابْنُ مَسْعُودٍ: تَصَدَّقِي بِهِ عَلَيَّ، وَعَلَى وَلَدِي، فَإِنَّا لَهُ مَوْضِعٌ، فَقُلْتُ: حَتَّى أَسْتَأْذِنَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَصَدَّقِي بِهِ عَلَيْهِ، وَعَلَى بَنِيهِ، فَإِنَّهُمْ لَهُ مَوْضِعٌ". ثُمَّ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَا سَمِعْتُ مِنْكَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَيْنَا" مَا رَأَيْتُ مِنْ نَوَاقِصِ عَقْلٍ [ قَطْ ] وَلَا دِينٍ أَذْهَبَ بِقُلُوبِ ذَوِي الْأَلْبَابِ مِنْكُنَّ؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا نُقْصَانُ دِينِنَا وَعُقُولِنَا؟ قَالَ:" أَمَّا مَا ذَكَرْتُ مِنْ نُقْصَانِ دِينِكُنَّ فَالْحَيْضَةُ الَّتِي تُصِيبُكُنَّ تَمْكُثُ إِحْدَاكُنَّ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَمْكُثَ لَا تُصَلِّي وَلَا تَصُومُ، فَذَلِكُنَّ مِنْ نُقْصَانِ دِينِكُنَّ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتُ مِنْ نُقْصَانِ عُقُولِكُنَّ فَشَهَادَتُكُنَّ إِنَّمَا شَهَادَةُ الْمَرْأَةِ نِصْفُ شَهَادَةِ الرَّجُلِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ کے فارغ ہوئے آپ مسجد میں خواتین کے پاس تشریف لائے آپ ان کے پاس ٹھہر گئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے خواتین کے گروہ! میں نے عقل اور دین کے اعتبار سے نقص والی ایسی کوئی مخلوق نہیں دیکھی جو تم سے زیادہ جلدی، سمجھ دار لوگوں کے دلوں کو لے جاتی ہو، اور میں نے دیکھا ہے کہ قیامت کے دن اہل جہنم کی اکثریت تمہاری ہو گی تو تم جہاں تک ہو سکے اللہ تعلی کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کی کوشش کرو ان خواتین میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بھی موجود تھیں وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی جو بات سنی تھی اس کے بارے میں انہیں بتایا انہوں نے اپنا زیور لیا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم اپنا زیور لے کے کہاں جا رہی ہو؟ اس نے کہا: میں اس کے ذریعے اللہ تعالی اور اس کے رسول کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ یہ امید رکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے جہنمی نہیں کرے گا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو تم لاؤ اور مجھے صدقہ کرو اور میرے بچوں کے اوپر صدقہ کرو کیونکہ ہم اس بات کے مستحق ہیں اس خاتون نے کہا: جی نہیں پہلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں گی (اور آپ سے اس بارے میں دریافت کروں گی) پھر وہ خاتون گئیں اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! زینب اندر آنے کی اجازت مانگ رہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سی زینب؟ لوگوں نے بتایا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر آنے دو وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی گفتگو سنی تھی میں واپس سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئی میں نے انہیں یہ بات بتائی میں نے اپنا زیور لیا تاکہ میں اللہ تعالیٰ اور آپ کی بارگاہ میں قرب حاصل کروں یہ امید رکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اہل جہنم میں سے نہیں کرے گا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: تم یہ (زیور) مجھ پر اور میری اولاد پر صدقہ کرو کیونکہ ہم اس بات کے مستحق ہیں تو میں نے کہا: جب تک میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لیتی (میں ایسا نہیں کروں گی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم وہ (زیور) اس پر اور اس کے بچوں پر صدقہ کرو کیونکہ ان کا حق ہے پھر اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو سنا تھا جب آپ ہمارے پاس ٹھہرے تھے۔ آپ نے فرمایا: میں نے عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص مخلوق نہیں دیکھی جو تم سے زیادہ جلدی سمجھ دار لوگوں کے دلوں کو لے جاتی ہو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے دین اور ہماری عقل میں کیا کمی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہارے دین میں کمی کا جو ذکر کیا تھا اس سے مراد حیض ہے، جو تم خواتین کو لاحق ہوتا ہے، اور پھر جب تک اللہ کو منظور ہوتا ہے کوئی عورت ٹھہری رہتی ہے وہ اس دوران نہ نماز ادا کرتی ہے، اور نہ روزہ رکھتی ہے، تو یہ تمہارے دین میں کمی ہے، اور جہاں تک میں نے عقل میں کمی کا ذکر کیا تھا، تو اس سے مراد تم خواتین کا گواہی دینا ہے کہ عورت کی گواہی مرد کی گواہی کا نصف ہوتی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔

یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4654]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8645، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2461، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3035»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4655
وَعَنْ رَائِطَةَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأُمِّ وَلَدِهِ، وَكَانَتِ امْرَأَةً صَنَاعَ الْيَدِ. قَالَ: فَكَانَتْ تُنْفِقُ عَلَيْهِ وَعَلَى وَلَدِهِ مِنْ صَنْعَتِهَا قَالَتْ: فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: لَقَدْ شَغَلْتَنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ عَنِ الصَّدَقَةِ فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَصَدَّقَ مَعَكُمْ بِشَيْءٍ؟ فَقَالَ لَهَا عَبْدُ اللَّهِ: وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكِ فِي ذَلِكَ أَجْرٌ أَنْ تَفْعَلِي!! فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ ذَاتُ صَنْعَةٍ أَبِيعُ مِنْهَا وَلَيْسَ لِي وَلَا لِوَلَدِي وَلَا لِزَوْجِي نَفَقَةٌ غَيْرُهَا، وَقَدْ شَغَلُونِي عَنِ الصَّدَقَةِ فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِشَيْءٍ فَهَلْ لِي فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ فِيمَا أَنْفَقْتُ عَلَيْهِمْ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْفِقِي عَلَيْهِمْ فَإِنَّ لَكِ فِي ذَلِكَ أَجْرَ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ، وَقَدْ تُوبِعَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور ان کی ام ولد سیدہ رائطہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: وہ ایک ایسی خاتون تھی جو دست کاری جانتی تھیں راوی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد پر اپنی آمدن خرچ کیا کرتی تھیں وہ بیان کرتی ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نے اور آپ کے بچوں نے مجھ کو صدقہ کرنے سے روکا ہوا ہے آپ لوگوں کے ہمراہ میں کوئی چیز صدقہ نہیں کر پاتی ہوں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا اللہ کی قسم مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اگر تمہیں اس میں اجر نہ ملتا ہوتا تو تمہیں ایسا کرنا پڑتا وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کام کاج کرنے والی عورت ہوں جسے میں فروخت کر دیتی ہوں میرے لئے اور میرے بچوں کے لئے اور میرے شوہر کے لئے اس آمدن کے علاوہ کوئی خرچ کا ذریعہ نہیں، لیکن ان لوگوں کی وجہ سے میں صدقہ نہیں کر پاتی ہوں کہ کوئی چیز صدقہ کر دوں تو کیا مجھے اس چیز کے حوالے سے اجر ملے گا، جو میں ان پر خرچ کرتی ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”تم ان پر خرچ کرو کیونکہ تم ان پر جو خرچ کرو گی تمہیں اس پر اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے لیکن ”ثقہ“ ہے اس کی متابعت کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4655]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/24 264) اخرجه احمد فى المد (503/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4656
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَضْحَى، أَوْ فِطْرٍ، فَصَلَّى، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَوَعَظَ النَّاسَ، وَأَمَرَهُمْ بِالصَّدَقَةِ، وَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ تَصَدَّقُوا". ثُمَّ انْصَرَفَ فَمَرَّ عَلَى النِّسَاءِ، فَقَالَ لَهُنَّ:" تَصَدَّقْنَ فَإِنِّي رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ". فَقُلْنَ: بِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، مَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَذْهَبَ لِقَلْبِ الرَّجُلِ الْحَازِمِ مِنْ إِحْدَاكُنَّ، يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ". فَقُلْنَ: مَا نُقْصَانُ عَقْلِهَا وَدِينِهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَلَيْسَ شَهَادَةُ الْمَرْأَةِ بِنِصْفِ شَهَادَةِ الرَّجُلِ؟ فَذَلِكَ مِنْ نُقْصَانِ عَقْلِهَا. أَلَيْسَ إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ لَمْ تُصَلِّ؟". قُلْنَ: بَلَى. قَالَ:" فَذَلِكَ مِنْ نُقْصَانِ دِينِهَا". قَالَ: ثُمَّ انْصَرَفَ فَلَمَّا صَارَ إِلَى مَنْزِلِهِ جَاءَتْهُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ تَسْتَأْذِنُ عَلَيْهِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ زَيْنَبُ تَسْتَأْذِنُ عَلَيْكَ. قَالَ:" أَيُّ الزَّيَانِبُ؟". قِيلَ: امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ. قَالَ:" ائْذَنْ لَهَا". فَأَذِنَ لَهَا فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّكَ أَمَرْتَنَا الْيَوْمَ بِالصَّدَقَةِ، وَعِنْدِي حُلِيٌّ لِي، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِ فَزَعْمَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَنَّهُ هُوَ وَوَلَدُهُ أَحَقُّ مَنْ تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ، زَوْجُكِ وَوَلَدُكِ أَحَقُّ مَنْ تَصَدَّقْتِ بِهِ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحی یا شاید عیدالفطر کے دن نکلے آپ نے نماز پڑھائی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے لوگوں کو وعظ و نصیحت کی اور انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! صدقہ کرو پھر آپ وہاں سے مڑے اور خواتین کے پاس سے گزرے آپ نے ان سے فرمایا تم صدقہ کرو کیونکہ میں نے اہل جہنم میں اکثریت تمہاری (یعنی خواتین کی) دیکھی ہے خواتین نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ تم بکثرت لعنت کرتی ہو، اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو میں نے عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ایسی کوئی مخلوق نہیں دیکھی جو تم میں سے کسی ایک سے زیادہ جلدی کسی سمجھ دار شخص کے دل کو لے جائے اے خواتین کے گروہ! خواتین نے عرض کی: یا رسول اللہ! عورت کے عقل اور دین میں کیا کمی ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی کا نصف نہیں ہوتی ہے تو یہ اس کے عقل کی کمی کی وجہ سے ہے کیا جب عورت کو حیض آتا ہے وہ نماز ادا نہیں کرتی خواتین نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کے دین میں کمی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے گئے یہاں تک کہ اپنے گھر آ گئے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی عرض کی گئی: یا رسول اللہ! سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اندر آنے کی اجازت مانگ رہی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سی زینب عرض کی گئی: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دے دو آپ نے اسے اجازت دی تو اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آج آپ نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا میرے پاس زیور تھا۔ میں نے اس کو صدقہ کرنے کا ارادہ کیا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ خیال تھا کہ وہ اور ان کی اولاد اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ میں ان پر صدقہ کروں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابن مسعود نے ٹھیک کہا: ہے تمہارا شوہر اور تمہاری اولاد اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ تم ان پر صدقہ کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4656]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (950)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1393، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3323، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6747، 8836، وأخرجه شرح السنة برقم: 19»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4657
وَعَنْ جَمْرَةَ بِنْتِ قُحَافَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ". فَأَتَتْ زَيْنَبُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَوْجِي مُحْتَاجٌ فَهَلْ يَجُوزُ لِي أَنْ أُعُودَ عَلَيْهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، لَكِ أَجْرَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَازِبٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدہ جمرہ بنت قحافہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے خواتین کے گروہ تم صدقہ کرو خواہ اپنے زیور ہی کر دو کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت تمہاری ہے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا آئیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے شوہر محتاج ہیں تو کیا میرے لئے یہ بات جائز ہو گی کہ میں ان کی مدد کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں!۔ اس طرح تمہیں دگنا اجر ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عازب ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (210/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1178»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابٌ فِي نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
آدمی کا اپنی ذات، اپنے اہل خانہ اور دیگر پر خرچ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4658
عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَعْطَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَهُوَ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی اپنی بیوی کو جو دیتا ہے وہ صدقہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4658]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (179/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17165»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4659
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا سَقَى امْرَأَتَهُ مِنَ الْمَاءِ أُجِرَ". قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَسَقَيْتُهَا وَحَدَّثْتُهَا بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَفِي حَدِيثِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ضَعْفٌ، وَهَذَا مِنْهَا.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی جب اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے، تو اسے اس کا اجر ملے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں اپنی بیوی کے پاس آیا میں نے اسے پانی پلایا اور اسے وہ حدیث بیان کی جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن حسین ہے، زہری سے اس کے روایت کرنے میں ضعف پایا جاتا ہے، اور یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4659]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 858»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4660
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يَكْرِبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَطْعَمْتَ نَفْسَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَمَا أَطْعَمْتَ وَلَدَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَمَا أَطْعَمْتَ زَوْجَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَمَا أَطْعَمْتَ خَادِمَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي لِهَذِهِ الْأَحَادِيثِ وَغَيْرِهَا طُرُقٌ فِي النِّكَاحِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو چیز تم خود کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے، جو تم اپنی اولاد کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے، جو تم اپنی بیوی کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے، اور جو تم اپنے خادم کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث مختلف طرق کے ساتھ نکاح سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/20) اخرجه احمد فى المسند (132، 131/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16727»

الحكم على الحديث:
إسناده مصنف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4661
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ لَهُ بِنْتَانِ، أَوْ أُخْتَانِ، أَوْ عَمَّتَانِ، أَوْ خَالَتَانِ وَعَالَهُنَّ فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ - يَا عِبَادَ اللَّهِ أَعِينُوهُ، يَا عِبَادَ اللَّهِ أَعْطُوهُ، يَا عِبَادَ اللَّهِ أَقْرِضُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْعَدَوِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی دو بیٹیاں ہوں یا دو بہنیں ہوں یا دو پھوپھیاں ہوں یا دو خالائیں ہوں اور وہ ان کی کفالت کرے تو اس شخص کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھول دیے جائیں گے اے اللہ کے بندو! تم اس کی مدد کرو اے اللہ کے بندو! تم اسے دو اے اللہ کے بندو! تم اسے قرض دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حبیب عدوی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4661]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7514»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4662
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْفَقَ الْمَرْءُ عَلَى نَفْسِهِ، وَوَلَدِهِ، وَأَهْلِهِ، وَذِي رَحِمِهِ، وَقَرَابَتِهِ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنے آپ پر اپنی اولاد پر اپنے اہل خانہ پر اپنے رشتے داروں پر اپنے قریبی عزیزوں پر جو بھی خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4662]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6892»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4663
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أُعْطِيَ مِنْ فَضْلِ مَا خَوَّلَنِي اللَّهُ؟ قَالَ:" ابْدَأْ بِأُمِّكَ، وَأَبِيكَ، وَأُخْتِكَ، وَأَخِيكَ، وَالْأَدْنَى فَالْأَدْنَى، وَلَا تَنْسَ الْجِيرَانَ وَذَا الْحَاجَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے جو کچھ مجھے عطا کیا ہے اس میں سے جو اضافی چیز ہے وہ میں کسے دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی ماں سے آغاز کرو پھر اپنے باپ اپنی بہن اپنے بھائی اور درجہ بدرجہ قریبی عزیزوں کو دو اور تم پڑوسیوں اور حاجت مندوں کو نہ بھول جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں