الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ فِيمَنْ تُفْتَحُ عَلَيْهِمُ الدُّنْيَا .
جن لوگوں پر دنیا کو کشادہ کر دیا جائے گا ان کا بیان
حدیث نمبر: 4674
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعِنْدَهُ نَفَرٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى سَفَطٍ أُتِيَ بِهِ مِنْ قَلْعَةٍ مِنَ الْعِرَاقِ، فَكَانَ بِهِ خَاتَمٌ، فَأَخَذَهُ بَعْضُ بَنِيهِ، فَأَدْخَلَهُ فِي فِيهِ، فَانْتَزَعَهُ عُمَرُ مِنْهُ، ثُمَّ بَكَى عُمَرُ، فَقَالَ لَهُ مَنْ عِنْدَهُ: لِمَ تَبْكِي وَقَدْ فَتَحَ اللَّهُ لَكَ وَأَظْهَرَكَ عَلَى عَدُوِّكَ، وَأَقَرَّ عَيْنَكَ؟ قَالَ عُمَرُ [ إِنِّي ] : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تُفْتَحُ الدُّنْيَا عَلَى قَوْمٍ إِلَّا أَلْقَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ، وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أُشْفِقُ مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوسنان دؤلی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت ان کے پاس مہاجرین اولین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد موجود تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیجا کہ وہ سامان لایا جائے جو عراق کے ایک قلعہ سے آیا ہے اس میں ایک انگوٹھی موجود تھی ان کے کسی صاحبزادے نے وہ انگوٹھی لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ ان سے واپس لی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے ان کے پاس موجود افراد میں سے کسی صاحب نے ان سے دریافت کیا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح نصیب کی ہے آپ کو آپ کے دشمن پر غلبہ عطا کیا ہے، اور آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا کیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا جس بھی قوم پر کشادہ کی جاتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے درمیان عداوت اور بغض ڈال دیتا ہے، اور یہ قیامت کے دن تک ہو گا (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو مجھے اس بات کا اندیشہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (یہاں عربی متن میں اسی طرح تحریر ہے شاید یہاں یہ ہو گا کہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے) اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4674]
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (یہاں عربی متن میں اسی طرح تحریر ہے شاید یہاں یہ ہو گا کہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے) اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4674]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (93)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4675
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الدِّينَارَ، وَالدِّرْهَمَ أَهْلَكَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، وَلَا أَرَاهُمَا إِلَّا مُهْلِكَاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُنْذِرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُنْذِرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک دینار اور درہم انہوں نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا تھا اور ان دونوں کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ یہ تمہیں بھی ہلاکت کا شکار کر دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن منذر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4675]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن منذر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4675]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10069)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10069»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
71. بَابُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا .
اے اللہ! تو خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما
حدیث نمبر: 4676
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ صَلَّى اللَّهُ وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى. وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں، وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں: جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات نہیں سن پاتے ہیں) اے لوگو اپنے پروردگار کی طرف آؤ جو چیز تھوڑی ہو، اور کفایت کر جائے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو، اور غافل کر دے اور جب سورج غروب ہوتا ہے، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات) نہیں سن پاتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے مال کو ضائع کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4676]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4676]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21214، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3714»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
72. بَابُ . قَالَ: " لَا تُسَمِّهِ الْحُبَابَ فَإِنَّ الْحُبَابَ شَيْطَانٌ وَلَكِنْ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ " . ثُمَّ قَالَ لِأَبِي: " مَاذَا لَكَ مِنَ الْمَالِ؟ " . قَالَ: لِي مِنْ أَنْوَاعِ الْمَالِ أَتَصَدَّقُ بِهِ، وَأُعْتِقُ، وَأَحْمِلُ وَلَكِنْ أُنْفِقُهُ فِيهِ فَيَذْهَبُ، ثُمَّ أُقَيِّدُهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ مَلَكًا يُنَادِي فِي السَّمَاءِ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِمُنْفِقٍ خَلَفًا وَلِمُمْسِكِ مَالِهِ تَلَفًا؟ " . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَا أُوتِرُ؟ قَالَ: " بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " .
اے اللہ! تو خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما
حدیث نمبر: 4677
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا، وَأَبِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِأَبِي:" هَذَا ابْنُكَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" مَا اسْمُهُ؟". قَالَ: الْحُبَابُ. قَالَ:" لَا تُسَمِّهِ الْحُبَابَ فَإِنَّ الْحُبَابَ شَيْطَانٌ وَلَكِنْ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ". ثُمَّ قَالَ لِأَبِي:" مَاذَا لَكَ مِنَ الْمَالِ؟". قَالَ: لِي مِنْ أَنْوَاعِ الْمَالِ أَتَصَدَّقُ بِهِ، وَأُعْتِقُ، وَأَحْمِلُ وَلَكِنْ أُنْفِقُهُ فِيهِ فَيَذْهَبُ، ثُمَّ أُقَيِّدُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ مَلَكًا يُنَادِي فِي السَّمَاءِ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِمُنْفِقٍ خَلَفًا وَلِمُمْسِكِ مَالِهِ تَلَفًا؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَا أُوتِرُ؟ قَالَ:" بِـ (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى) ، وَ (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) ، وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوسبرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد سے دریافت کیا: یہ تمہارا بیٹا ہے۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کا نام کیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: حباب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا نام حباب نہ رکھو کیونکہ حباب شیطان ہوتا ہے، بلکہ یہ عبدالرحمن ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد سے دریافت کیا: تمہارا کتنا مال ہے۔ انہوں نے عرض کی: میرے پاس مال کی مختلف قسمیں ہیں جنہیں میں صدقہ بھی کرتا ہوں غلام بھی آزاد کرتا ہوں سواری کے لئے بھی دے دیتا ہوں، لیکن جب میں اس میں سے خرچ کرتا ہوں تو وہ چلا جاتا ہے پھر میں اس کو قید کر دیتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ ایک فرشتہ آسمان میں پکار کر کہتا ہے: ”اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ عطا فرما جو شخص مال کو روک کے رکھتا ہے اس کے مال کو ضائع کر دے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے وتر میں کیا پڑھنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورت الاعلی سورت الکافرون اور سورت اخلاص۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4677]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4677]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4678
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ فَأَمَرَتِ الْخَادِمَ فَأَخْرَجَ لَهُ شَيْئًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهَا:" يَا عَائِشَةُ، لَا تُحْصِي فَيُحْصِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ منقول ہے کہ ایک مانگنے والے نے ان سے مانگا انہوں نے خادم کو حکم دیا اس خادم نے اسے کوئی چیز نکال کے دے دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے عائشہ! تم شمار نہ کرو! ورنہ اللہ تعالٰی بھی تمہیں شمار کر کے دے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4678]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4678]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23897»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
73. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ .
خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4679
عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَأَمَّا خَلِيلٌ فَيَقُولُ: مَا أَنْفَقْتَ فَلَكَ، وَمَا أَمْسَكْتَ فَلَيْسَ لَكَ، فَذَلِكَ مَالُهُ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الزُّهْدِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الزُّهْدِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بندے کے تین دوست ہوتے ہیں ایک دوست یہ کہتا ہے، جو تم نے خرچ کیا وہ تمہارا ہوا جو تم نے روک لیا وہ تمہارا نہ ہوا یہ آدمی کا مال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو مکمل روایت کے طور پر زہد سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4679]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4679]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2539)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4680
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَشَرَ اللَّهُ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِهِ أَكْثَرَ لَهُمَا الْمَالَ، وَالْوَلَدَ، فَقَالَ لِأَحَدِهِمَا: أَيْ فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ؟ قَالَ: لَبَّيْكَ رَبِّ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ: أَلَمْ أُكْثِرْ لَكَ مِنَ الْمَالِ وَالْوَلَدِ؟ قَالَ: بَلَى أَيْ رَبِّ. قَالَ: وَكَيْفَ صَنَعْتَ فِيمَا آتَيْتُكَ؟ قَالَ: تَرَكْتُهُ لِوَلَدِي مَخَافَةَ الْعَيْلَةِ عَلَيْهِمْ. قَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَوْ تَعْلَمُ الْعِلْمَ لَضَحِكْتَ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتَ كَثِيرًا. أَمَا إِنَّ الَّذِي تَخَوَّفْتَ عَلَيْهِمْ قَدْ أَنْزَلْتُ بِهِمْ. وَيَقُولُ لِلْآخَرِ: أَيْ فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ؟ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ رَبِّ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ لَهُ: أَلَمْ أُكْثِرْ لَكَ مِنَ الْمَالِ وَالْوَلَدِ؟ قَالَ: بَلَى أَيْ رَبِّ. قَالَ: فَكَيْفَ صَنَعْتَ فِيمَا آتَيْتُكَ؟ قَالَ: أَنْفَقْتُ فِي طَاعَتِكَ، وَوَثِقْتُ لِوَلَدِي مِنْ بَعْدِي بِحُسْنِ طَوْلِكَ. قَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَوْ تَعْلَمُ الْعِلْمَ لَضَحِكْتَ كَثِيرًا وَلَبَكَيْتَ قَلِيلًا، أَمَا إِنَّ الَّذِي قَدْ وَثِقْتَ لَهُمْ بِهِ قَدْ أَنْزَلْتُ بِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے دو بندوں کو زندہ کرے گا جنہیں اس نے بکثرت مال اور اولاد عطا کی ہو گی ان میں سے ایک سے دریافت کرے گا: اے فلاں بن فلاں وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں حاضر ہوں سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے پروردگار فرمائے گا کیا میں نے تمہیں بکثرت مال اور اولاد عطا نہیں کیے تھے وہ عرض کرے گا جی ہاں اے میرے پروردگار! پروردگار فرمائے گا میں نے جو تمہیں عطا کیا تھا تم نے اس کے بارے میں کیا طرز عمل اختیار کیا وہ جواب دے گا میں نے اسے اپنی اولاد کے لئے چھوڑ دیا اس اندیشے کے تحت کہ کہیں ان کو غربت لاحق نہ ہو جائے تو پروردگار فرمائے گا اگر تم علم رکھتے ہوتے تو تم تھوڑا ہنستے اور زیادہ روتے ان کے بارے میں تمہیں جس کا اندیشہ تھا وہ میں نے ان پر نازل کر دی ہے پھر پروردگار دوسرے شخص سے فرمائے گا: اے فلاں بن فلاں وہ عرض کرے گا میں حاضر ہوں اے میرے پروردگار! اور سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے پروردگار اس سے دریافت کرے گا کیا میں نے تمہیں بکثرت مال اور اولاد عطا نہیں کیے تھے وہ عرض کرے گا جی ہاں اے میرے پروردگار! پروردگار فرمائے گا میں نے جو تمہیں دیا تھا اس کے بارے میں تم نے کیا طرز عمل اختیار کیا وہ عرض کرے گا میں نے اسے تیری فرمانبرداری کے کام میں خرچ کیا، اور اپنے بعد اپنی اولاد کے لئے میں نے تیرے کرم پر بھروسہ کیا، تو پروردگار فرمائے گا اگر تم علم رکھتے ہوتے تو تم زیادہ ہنستے اور تھوڑا روتے، جس چیز کے بارے میں تم نے ان لوگوں کے حوالے سے توقع رکھی تھی، وہ میں نے ان پر نازل کر دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4680]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (600)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 573»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4681
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ، وَفِي يَدِهِ قِطْعَةٌ مِنَ الذَّهَبِ فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ:" مَا كَانَ مُحَمَّدٌ قَائِلًا لِرَبِّهِ لَوْ مَاتَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ؟". فَقَسَّمَهَا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ وَقَالَ:" مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ مِثْلَ هَذَا الْجَبَلِ". - وَأَشَارَ إِلَى أُحُدٍ -" ذَهَبًا، وَفِضَّةً فَيُنْفِقُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَيَتْرُكُ مِنْهَا دِينَارًا".
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُبِضَ وَلَمْ يَدَعْ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً، وَلَقَدْ تَرَكَ دِرْعَهُ مَرْهُونَةً عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ كَانَ يَأْكُلُ مِنْهَا وَيُطْعِمُ عِيَالَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُبِضَ وَلَمْ يَدَعْ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً، وَلَقَدْ تَرَكَ دِرْعَهُ مَرْهُونَةً عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ كَانَ يَأْكُلُ مِنْهَا وَيُطْعِمُ عِيَالَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے آپ کے ہاتھ میں سونے کا ایک ٹکڑا تھا آپ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا محمد اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کیا عرض کرے گا: اگر وہ ایسی حالت میں مر گیا کہ اس کے پاس یہ ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں سے اٹھنے سے پہلے اسے تقسیم کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اصحاب“ کے پاس (مطبوعہ متن میں اسی طرح مذکور ہے لیکن شاید یہاں لفظ ”اصحاب“ زائد ہے، اصل عبارت یوں ہونی چاہیے: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس“) اس پہاڑ جتنا سونا یا چاندی ہو، آپ نے اُحد پہاڑ کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی: اور پھر وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دے اور اس میں سے ایک دینار چھوڑ دے (یعنی ایک دینار چھوڑنا بھی پسند نہیں ہے)۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ نے کوئی دینار کوئی درہم کوئی غلام یا کوئی کنیز (ترکہ میں) نہیں چھوڑا آپ نے اپنی زرہ ترکہ میں چھوڑی تھی وہ جو کے تیس صاع کے عوض میں ایک یہودی شخص کے پاس رہن رکھی ہوئی تھی آپ ان جو کو خود کھاتے تھے، اور اپنے اہل خانہ کو کھلایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4681]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4681]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4682
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا تَحَوَّلَ لِآلِ مُحَمَّدٍ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَأَدَعُ مِنْهُ دِينَارَيْنِ إِلَّا دِينَارَيْنِ أُعِدُّهُمَا لِدَيْنٍ كَانَ عَلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُحد پہاڑ کی طرف توجہ کی اور یہ ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ آل محمد کے لئے سونے کا ہو جائے اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کروں اور پھر جس دن میں مروں تو میں نے اس میں سے دو دینار چھوڑے ہوئے ہوں البتہ ان دو دیناروں کا معاملہ مختلف ہے، جنہیں میں نے اپنا ذمہ لازم کسی قرض کی ادائیگی کے لئے رکھا ہوا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کو امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4682]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کو امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11899)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11899، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2132»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4683
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنِّي لَا أَلِجُ هَذِهِ الْغُرْفَةَ مَا أَلِجُهَا إِلَّا خَشْيَةَ أَنْ يَكُونَ فِيهَا مَالٌ فَأُتَوَفَّى وَلَمْ أُنْفِقْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے: میں اس بالا خانے میں داخل ہوتا ہوں اور میں اس میں صرف اندیشے کے تحت داخل ہوتا ہوں کہ کہیں اس میں کوئی ایسا مال موجود نہ ہو کہ جب میں مر جاؤں تو میں نے اسے کہیں خرچ نہ کیا ہوا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4683]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7105)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7105»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔